Baaghi TV

Tag: pakistan

  • عمران  خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران کو جب اسلام آباد پولیس بہمراہ لاہور پولیس گرفتار کرنے گئی تو وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے دکھا کر پولیس کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔اب ان دھمکیوں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور کے اندر ایسے تمام لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جب عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے گئے تو ان کے کارکنان نے ہمیں دھمکیاں دیں اور حملہ کی بھی کوشش کی۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا- درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے باہم مشورہ ہوکر ساری پلاننگ کی جبکہ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا کہ ایک انچ بھی آگے بڑھے تو مار دیں گے

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس، اپنے پنجاب پولیس کے ہم منصبوں کے ساتھ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حراست میں لینے کے لیے دن کے اوائل میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جو گزشتہ سال وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اسلام آباد کی سیشن عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں فرد جرم کی سماعت کی سماعت سے تین بار غیر حاضر ہوچکے ہیں۔ جس کے باعث پولیس نے انہیں گرفتار گئی تھی.

  • عمران خان کے وکیل  نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی

    عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی

    عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی.
    ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست جمع کرانے کی کوشش کی اور پھر درخواست دروازے میں رکھ دی اور پھر تحریک انصاف میڈیا سیل نے خبر دی کہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی ہے ۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اب ایسے درخواستیں وصول اور دائر ہوتی ہیں کیا ؟

    جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس کردی ہے جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں دائر کی گئی۔ تھانہ منہ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس پر پیشی کے موقع پر حملہ کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں عمران خان سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ قبل ازیں، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور زمان پارک پہنچی جہاں وارنٹ گرفتاری دکھا کر نوٹس جمع کروائے گئے۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بہت مواقع ملے۔ اب گرفتاری دے دیں۔ اکبر ناصر نے واضح کردیا کہ پولیس کے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میںآئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، کوئی ابہام نہیں،پولیس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ آج جب اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے لاہور میں زمان پارک پہنچی تو عمران خان گھر کے اندر ہی چھپے بیٹھے رہے۔ ایس پی سٹی اندر گئے تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا خان صاحب نہیں ہیں۔ شبلی فراز نے یہ جھوٹ بول کر خود نوٹس وصول کرلیا۔

    اسلام آباد پولیس نے واضح کردیا کہ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سات مارچ بروز منگل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم ملا ہوا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے گرفتار کرکے عمران خان کی 7 مارچ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا کیونکہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے تھے لیکن کچہری نہ گئے۔

  • عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری کی درخواست

    عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری کی درخواست

    عمران خان کا چیف جسٹس کو خط میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری کی درخواست
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی استدعا کی ہے۔ جبکہ لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ’ایسی مثالیں موجود ہیں کہ اگر سکیورٹی تھریٹ ہو تو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں حاضری یقینی بنائی جاتی ہے۔ میری زندگی کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے۔‘

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مشترکہ خط تحریر کیا گیا تھا۔ زمان پارک میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، مجھے مزاحیہ کیسز میں عدالتوں میں بلایا جا رہا ہے۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ ہوتا ہے، میں گھر بیٹھا ہوں اور مجھ پر کیس ہوتا ہے۔ جنہوں نے ڈاکہ مارا ہے توشہ خانہ پر ان کے کیسز معاف کر دیے ہیں۔ قوم کو پتا چلنا چاہیے کہ کیا مذاق ہو رہا ہے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’عدالتوں میں کوئی سکیورٹی نہیں۔ مجھے پتا یہ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ جو ضمانت پر تھی اسے پروٹوکول دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں۔ میں کہہ رہا ہوں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پہلے بھی کہا تھا۔‘

  • آڈیو لیک؛ زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    آڈیو لیک؛ زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    اس وقت سوشل میڈیا پر دو آڈیوز لیک ہوچکی ہیں جس میں ایک آڈیو میں تو پی ٹی آئی کارکن خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات کررہی ہیں. یہ آڈیو احسن چٹھہ نامی صارف نے پوسٹ کیں ہیں جبکہ تحریک انصاف کی دو خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں انہیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے بارے میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔
    https://twitter.com/MomiinaWaheed/status/1632383419739938819
    وائرل ہونیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر تحریک انصاف کی رہنماء سمیر ا اور چیف آرگنائزر شنیلہ علی گفتگو کررہی ہیں، ان کاکہناتھاکہ "مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے، لیکن میں جاتی ہوں زمان پارک تو وہ کہتے ہیں فلانی فلاں کے ساتھ سوتی ہے یہ اس کو سروسز دیتی ہے یہ اس کی فلانی ہے میں سوچتی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں ، یہ کیا زندگی ہے بھاگو یہاں سے بس، واقعی ۔ آپ جاتے ہیں ملک کا بھلا کرنے کے لیے سارے ۔ ۔ ۔ اکٹھے ہوکر ایک دوسرے کی کردار کشی کرتے ہیں ،خیر، آپ کیسی ہیں؟”

    دوسری خاتون بولتی ہیں کہ "میں ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر، میری آج سعدیہ سے بات ہوئی کہتی تھی، کہاں غائب ہو لڑکی ، میرا دل نہ دکھاﺅ، میرا دل نہ توڑو ، کہہ رہی تھی میں ایسے نہیں ہونے دوں گی "۔ ان کا مزید کہناتھاکہ "میں نے کہا سعدیہ آنٹی، فی الحال یہی لگ رہا ہے ایسے ہی ٹھیک ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    پہلی خاتون بولتی ہے کہ سمیرا، ، میں ایک بات بتاﺅں سچ بتاﺅں، سکون سے اپنی زندگی گزارو اور اپنے بچے پالو اور اپنے میاں کو ٹائم دو اور اپنے پیسے کمائو، یہ” ک۔ ۔ ” کے بچے سارے اتنے بڑے ۔ ۔ ۔ہیں، ان کی اتنی اوقات نہیں کہ ان کی وجہ سے اپنے گھر کا سکون برباد کریں۔

  • پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے.

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔ پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے لہٰذا عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر حملے کررہے ہیں، اس لئے عمران خان کی تقاریر، گفتگو اور بیانات پر مکمل پابندی ہے۔ پیمرا کی ہدایت کے مطابق عمران خان کی تقاریر، گفتگو اور بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان، گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔

  • سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔بلاول بھٹو

    سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔ بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین سے ہوئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ وعدہ کیا ہے تو اس کو پورا کرنا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہرطبقہ تکلیف میں ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کی مدد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، چھوٹےکسان اور کاشتکار کو سپورٹ کیا جائے تو ملکی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد زرعی شعبے کو سپورٹ نہیں کیا گیا، جس سے زرعی شعبے کے حالات روز بروز بدتر ہوتے چلے گئے۔ معاشی بہتری کے لئے زرعی شعبے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے گندم کا ریٹ سب سے پہلے 4 ہزار روپے مقرر کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کسانوں کی مدد دیں گے، سندھ حکومت نے 8.39 ارب روپےکسانوں کی مدد کے لئے رکھے ہیں، وفاقی حکومت نے4.7ارب روپے کا وعدہ کیا ہے، وفاق کو سیلات متاثرین کیلئے کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے، متاثرین سے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نےمردم شماری پر تحفظات کا اظہارکیا، ڈیجیٹل مردم شماری پر ہمارے اعتراضات کا حل نہیں ہے، مردم شماری کوسپورٹ کرسکتے ہیں مگرجو طریقہ کاراپنایا گیا اسکی حمایت نہیں کریںگے۔ وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی توسندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرے کی فضاء قائم ہوچکی ہے، خان صاحب جیسےسیاستدان سیاست میں تقسیم اورنفرت لے کرآئے، مزید کہا کہ زمان پارک میں سیاسی چوہا بسترکے نیچے چھپا ہوا ہے، سب کی توجہ ”چوہے“کے بجائے ملکی مسائل کی جانب ہونی چاہیے۔ سب کی توجہ ملک کودرپیش تاریخی بحران کی طرف ہونی چاہیے۔

  • گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان

    گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان

    جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی صورتحال کی تصویرپیش کی جارہی ہے وہ بالکل مختلف ہے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے نگراں حکومتیں غیرمعینہ مدت تک برقرار رکھنا ہماری خواہش نہیں۔

    مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ تعجب ہےکہ عدالت نے ازخود نوٹس لیا کہ انتخابی شیڈول کیوں جاری نہیں ہورہا، اس وقت 2 اسمبلیاں توڑی گئیں، دونوں کے ٹوٹنےکا وقت بھی ایک نہیں، کیا اسمبلیاں وزیراعلیٰ نے توڑی ہیں یا ایک شخص کے حکم پرتوڑی گئیں؟ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اس وقت مردم شماری بھی ہو رہی ہے، دوصوبوں کا الیکشن پرانی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں مردم شماری کی نوعیت مختلف ہوگی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ آئین کا تقاضا ہےکہ 90 دن میں الیکشن کرانے ضروری ہیں،موجودہ حالات میں حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں، جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ہم ان کےارادوں کو جانتے ہیں مگر مثبت اقدامات کررہے ہیں۔

  • آن لائن نفرت انگیز تقریر؛ عمران خان کے حمایتی عادل راجہ کو یوکے پولیس نے طلب کرلیا

    آن لائن نفرت انگیز تقریر؛ عمران خان کے حمایتی عادل راجہ کو یوکے پولیس نے طلب کرلیا

    آن لائن نفرت انگیز تقریر؛ عمران خان کے حمایتی عادل راجہ کو یوکے پولیس کا نوٹس

    آن لائن نفرت انگیز تقریر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایتی عادل راجہ کو یوکے پولیس کا نوٹس جبکہ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ یوٹیوبر عدیل راجہ جو عمران خان کا حمایتی نے ڈیجیٹل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر پر انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے.
    https://twitter.com/abubakarumer/status/1631652847220604928
    مسلم لیگ ن کے رہنماء ابوبکر عمر نے یہ نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ ” لندن میٹرو پولیس نے عمران خان کے ساتھی کی آن لائن نفرت انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے عادل راجہ نامی شخص کو طلب کرلیا ہے۔

    جبکہ اس بارے میں عادل راجہ نے تاحال کوئی بات نہیں کی ہے جبکہ یوکے پولیس نے اپنے عادل راجہ کو طلبی کے نوٹس میں لکھا کہ ہمیں جو شکایت موصول ہوئیں ہیں ان کی تحقیقات کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ آپ نے جو سوشل میڈیا ٹوئیٹر اور یوٹیوب پر کچھ دعوے کیئے یا الزامات لگائے اس میں آپ نے یوکے پولیس کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
    نوٹس میں مزید کہا گیا کہ دیئے گئے پتہ پر آپ پولیس کے پاس حاضر ہوں تاکہ آپ نے جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کی اس میں مزید آگے پیش رفت ہوسکے جبکہ اگر آپ اس وقت اور تاریخ کو نہیں پہنچ سکتے تو اپنے ای میل سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ اس کاروائی کیلئے کوئی دوسرا دن مقرر کیا جاسکے.

  • نوازشریف کی بیٹی قوم کے سامنے کھڑی ہے لیکن عمران خان کی بیٹی کہاں ہے. مریم نواز شریف

    نوازشریف کی بیٹی قوم کے سامنے کھڑی ہے لیکن عمران خان کی بیٹی کہاں ہے. مریم نواز شریف

    نوازشریف کی بیٹی قوم کے سامنے کھڑی ہے لیکن عمران خان کی بیٹی کہاں ہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیٹی قوم کے سامنے کھڑی ہے، تمہاری بیٹی کہاں ہے، جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا وہ عوام کا خیال کیا رکھے گا۔ گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن آر ٹی ایس بٹھا کرچوری کیا گیا تھا، لیکن اس وقت بھی سب سے بڑے فتنے، فراڈ، نو سر باز، گھڑی چور کو گوجرانوالہ نے پہچان لیا تھا، اور 2018 میں گوجرانوالہ نے مسلم لیگ ن کو جتوایا تھا۔

    مریم نواز نے کہا کہ جو کہتے ہیں نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ اس کنونشن کو دیکھ لیں، گوجرانوالہ والو کیا بات ہے،آج تم ٹرک بھرکر لے آئے ہو، فواد چوہدری کی آڈیو سنی ہے، عدالت کے آگے ٹرک کھڑا کردیا تھا، اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر لوگ خود سمجھ جائیں گے۔

    لیگی چیف آگنائزر نے کہا کہ مریم نوازشیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت ہوجاتی ہے، اور نواز شریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا جاتا ہے، تم نے اپنی جائیداد اور بیٹی چھپائی، اسی جھوٹ کے ساتھ تم نے 4 الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی قوم کے سامنےکھڑی ہے، تمہاری بیٹی کہاں ہیں، جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا وہ عوام کا خیال کیا رکھے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ویزے پر نکالا گیا، وہ اپنی بیوی کوبسترمرگ پر چھوڑ کر آیا، اور عدالتوں میں کہا جاتا ہے کہ نوازشریف ایک گھنٹے میں پیش ہو، جب کہ ان کو بلایا جاتا ہے تو یہ بلستر دکھا دیتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو نوازشریف کی بیوی کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے۔

  • کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے-

    باغی ٹی وی: یہ اعلان انہوں نےاس وقت کیا جب وہ لاہور اور یو کے میڈیا کے درمیان میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف سکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے کہ ہوٹل کےلیے زمین کی نشاندہی کردیں تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے۔

    اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو کھیلتا دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میں بھی کھیلوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے لاہوریوں نے پی ایس ایل کے میچز میں رنگ بھر دیے ہیں، شائقین کرکٹ کے بڑی تعداد میں آنے سے اسٹیڈیم چھوٹے پڑگئے ہیں پی ایس ایل نے ہمیشہ ہی پاکستان کو اچھا ٹیلنٹ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ آئی سی سی اور اے سی سی اجلاسوں میں ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر غور ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹس اور ریجنز کے انتخابات کروا کر گورننگ بورڈ مکمل کردیں گے، آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے ڈیپارٹمنٹس نے ہامی بھر لی۔