Baaghi TV

Tag: pakistan

  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا روپوش  ملزم گرفتار

    جی ایچ کیو حملہ کیس کا روپوش ملزم گرفتار

    راولپنڈی میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور جنرل ہیڈ کوارٹر پر حملے کے کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی پولیس کے مطابق 9 مئی کے واقعات اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد سابق چیئرمین یونین کونسل 18 سجاد حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے اور ملزم کو کیس کی تفتیش کیلئے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خیال رہے کہ سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد مرکزی ملزمان میں شامل ہیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حسان نیازی جناح ہاوس حملہ کیس کے مرکزی ملزم ہیں انہیں ملٹری ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کے وکیل فیض اللہ نیازی نے کہا کہ حسان نیازی کو عدالت نے اپنے پاس طلب کیا تھا، تھانہ سرور روڈ پولیس نے حسان نیازی کو ازخود گرفتار کرکے ملٹری عدالت کےسپرد کردیا ہے۔

    جبکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف اور بازیابی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کیا تھا۔

  • صدر 10 دن میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو بل  قانون بن جاتا. نگران وزیراطلاعات

    صدر 10 دن میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو بل قانون بن جاتا. نگران وزیراطلاعات

    نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد عرفان اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی امینڈمنٹ بل 27 جولائی کو سینیٹ نے پاس کیا تھا اور یہی بل 31 جولائی کو قومی اسمبلی نے بھی پاس کیا اور پھر یہ بل ایوان صدر کو دو اگست کو موصول ہوا تھا جبکہ انہوں نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے پہلی اگست کو پاس کرکے سینیٹ کو بھیجا لیکن سینیٹ نے کچھ اعتراضات لگا کر واپس قومی اسمبلی میں بھیج دیا جسے دور کرکے قومی اسمبلی نے 7 اگست کو منظور کیا اور اسکے بعد یہ بل صدر مملکت کو بھیجا گیا جو 8 اگست کو انہیں موصول ہوا تھا.

    احمد عرفان اسلم کے مطابق قانونی پوزیشن یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت جب کوئی بل صدر مملکت کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جاتا ہے تو ان کے پاس دو اختیارات ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اس بل پر اپنی رضامندی دے دیں اور وہ قانون بن جائے۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ بل پر اپنی آبزرویشنز تحریری صورت میں واپس بھیجیں تاکہ مجلس شوریٰ ان رہنمائی پر غور کرسکے۔

    تاہم ان کے مطابق آرٹیکل 75 کے تحت کوئی تیسرا اختیار نہیں ہے، اور یہ دونوں اختیارات استعمال کرنے کیلئے قانون میں ٹائم لمٹ 10 دن لکھی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس 10 دن تھے، ماضی بعید اور ماضی قریب میں صدر مملکت نے کئی مرتبہ 10 دن کی ٹائم لمٹ پر عملدرآمد کیا۔ نگراں وزیر قانون نے کہا کہ صدر مملکت نے 10 دن میں نہ تو بل پر دستخط کیے اور نہ مشاہدات درج کرکے واپس بھجوائے، صدر 10 دن میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو بل خودبخود قانون کاحصہ بن جاتا ہے۔. علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدر آئینی سربراہ ہیں اور ان کی بہت تعظیم ہے، صدر کو آئینی تحفظات حاصل ہیں، صدر کا ریکارڈ لینے جیسی کوئی حرکت ہم نہیں کرسکتے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدر اپنی ٹویٹ میں کس سے معافی مانگ رہے ہیں وہی بتاسکتے ہیں، اللہ سے ہم سب ہی معافی مانگتے ہیں، اگر کوئی غیر آئینی کام کریں تو اس پر عوام سے مانگنی چاہئے۔ صدر مملکت کے اسٹاف سے انکوائری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت نامناسب بات ہوگی کہ صدر کے اسٹاف سے پوچھا جائے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ کوئی فرد یا گروہ ملک کے آئین کے خلاف کوئی بات کرے تو اس کا جواب دینا حکومت کا کام ہے، موجودہ حکومت آئین کے تحت بنی ہے، اگر کوئی غیرآئینی بات کا حکومت جواب دے تو اسے سیاسی بیان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    اس بل کے تحت شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی گرفتاری کے سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگوں کی گرفتاری کی جو بات ہے اس پر ہم اپنا بیان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی باقیوں کی طرح ٹی وی سے گرفتاریوں کا علم ہوتا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم مفروضوں پر بات نہیں کرتے، ہم سے کوئی بھی توقع نہ کرے کہ ہم صدر کے آئینی عہدے کی تعظیم کے خلاف کوئی بات کریں، صدر صاحب کے اسٹاف کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتا، یہ صدر کو دیکھنا ہوگا، ہم صدر کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر قانون نے احمد عرفان اسلم نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

  • عارف علوی ٹوئیٹ؛ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

    عارف علوی ٹوئیٹ؛ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

    تحریک انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل پردستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سےمتفق نہیں تھا۔

    ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ اپنے عملے سےکہا بغیر دستخط شدہ بلز مقررہ وقت میں واپس کردیں تاکہ غیرمؤثر بنایاجاسکے، میں نے کئی بار تصدیق کی اور مجھے یقین دلایا گیا کہ بلز واپس جاچکے ہیں۔ جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے آج پتہ چلا میرا عملہ میری مرضی اور حکم کیخلاف گیا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو قانون اس سے متاثرہوں گے۔ اللہ سب جانتا ہے وہ انشاءاللہ معاف کردے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر قومی و عدالتی سطح پر صدر مملکت کے مؤقف کی بھرپور تائید وحمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق قانونی مسوّدوں کی توثیق کے عمل پر صدر کا مؤقف غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے، صدر مملکت نے ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے کے مرض کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے فیصلوں پر ان کی مرضی کے بغیر عملدرآمد روکنا غیرآئینی ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور تحقیقات کی استدعا کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن

    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے حقلہ بندیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مساوی آبادی پر مشتمل انتخابی حلقے تشکیل دے اور کسی اسمبلی کے حلقوں میں آبادی کا فرق دس فیصد سے زیادہ نہ بڑھنے پائے جبکہ فافن کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کی اشاعت کے بعد یکساں آبادی کی بنیاد پر حلقوں کی تشکیل یقینی بنائی جائے۔

    واضح رہے کہ فافن کے اعلامیہ کے مطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا۔ مساوی آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں یقینی بنانے کیلئے اقدامات سے انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے میں مدد ملے گی۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس کیا جس میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نئی حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جائیں گی جبکہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران و سیکریٹری کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی تھی۔

    جبکہ اجلاس میں آئینی و قانونی پیچیدگیوں پر غور کیا گیا، جبکہ لاء ونگ نے مذکورہ پیچیدگیوں پر بریفنگ دی، اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، ساتھ ہی صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے بھی معاونت طلب کرلی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہوں گی اور 14 دسمبر کو ہی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائےگی۔ الیکشن کمیشن نے پرانی حلقہ بندیوں کو منجمد کردیا ہے۔ جبکہ 21 اگست کوچاروں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

  • چیف سیکرٹری بلوچستان  برطرف

    چیف سیکرٹری بلوچستان برطرف

    وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ شکیل قادر خان صوبے کے نئے چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کردیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 21 کے شکیل قادر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا ہے اور گریڈ 22 کے افسر عبدالعزیز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، متعدد وفاقی سیکرٹریز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے دوسرے روز ہی وفاقی بیو رو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیئے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا اس سے قبل کامران علی افضل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے۔ علاوہ ازیں گریڈ 21 کے صادق بلوچ کو اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج داخلہ، گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آئی ٹی، گریڈ 21 کے مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فوڈ سیکیورٹی، گریڈ 22 کے شہزاد بنگش کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، گریڈ 22 کی حمیرہ احمد کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت، گریڈ 22 کے سید علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبی وسائل، داؤد محمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا ہے اور اس کے علاوہ گریڈ 20 کے محمد انوار الحق کو چیف کمشنر اسلام آباد، گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، گریڈ 22 کی سارہ سعید کو اسپیشل سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کو اسٹیبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور مصطفیٰ جمال قاضی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

  • ایلون مسک نے ایکس  (ٹوئیٹر) پر بلاک فیچر ختم کرنے کا کہہ دیا

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئیٹر) پر بلاک فیچر ختم کرنے کا کہہ دیا

    سوشل میڈیا ایپ ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا کیونکہ ایکش نے اہم فیچر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے سوال کے جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔


    واضح رہے کہ صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے جس پر جواب خود مالک ایلون مسک نے دے دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ڈیلیٹ کیا جائے گا، سوائے براہ راست میسج کے علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    تاہم خیال رہے کہ بلاک فیچر صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے اور اس آپسن کو کب ہٹایا جائے گا اب تک اس حوالے سے مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی ہے کیونکہ یہ آپشن ابھی تک موجود ہے جبکہ ایک صارف کی جانب سے یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بلاک آپشن کو ہٹانا ایپ اسٹور کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آیا اسے ہٹایا جائے گا یا پھر اس کا متبادل تلاش کیا جاوے گا.

  • اسلام آباد  پولیس اور مظاہرین  آمنے سامنے

    اسلام آباد پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس آمنے سامنے ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اپنی پوسٹس میں لکھا کہ پولیس اور پی ٹی ایم مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد پولیس موقع سے فرار ہوگئی خیال رہے کہ اس احتجاج کو پی ٹی ایم رہنماء منظور پشتين لیڈ کررہے جبکہ اس احتجاج میں متعدد مظاہرین جو جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے شریک ہیں.

    https://twitter.com/Hablbakram/status/1692588357694390766
    تاہم خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہیں جس میں پولیس کچھ لوگوں کو پکڑ کر لے جارہی ہے اور دوسری ایسی ویڈیوز بھی ہیں جس میں کچھ لوگ سرکاری اہلکاروں پر حملہ آور ہیں اور ان کی طرف پتھراؤ کررہے ہیں ذرائع کے مطابق اس پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اب پولیس نے گرفتاری کیلئے پیش قدمی شروع کردی ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی


    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی ایم رہنماؤں جو احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کی طرف آرہے تھے کو پولیس نے ترنول پر روک لیا تھا جبکہ ایک صارف کے مطابق پی ٹی ایم خیبر اور باڑہ کے تین سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لکھا کہ گزشتہ رات پی ٹی ایم قیادت سے کامیاب مزاکرات ہوئے جس میں انہوں نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ پی ٹی ایم کے لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو سختی سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اور میں پی ٹی ایم قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہوں۔

  • کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی ہے جس کا نام ای جی.5 ہے جو کووڈ-19 کی اومیکرون قسم کی ذیلی نسل بتائی جارہی ہے جبکہ کووڈ کی نئی قسم ای جی.5 کا دنیا بھر میں پھیلنے والی دیگر اقسام سے قریبی تعلق ہے اور ماہرین کے مطابق یہ وائرس کا ایک تبدیل شدہ ورژن ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ کی نئی قسم میں عوامی صحت کے لیے خطرات کم ہیں، تاہم یہ وائرس کچھ ممالک یا عالمی سطح پر کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں ویٹرنری ایپیڈ یمولوجی اینڈ ڈیٹا سائنس کے پروفیسر رولینڈ کاؤ نے وضاحت کی کہ یہ واضح طور پر دوسروں کے مقابلے میں کسی نہ کسی طرح کا فائدہ رکھتا ہے۔ لیکن انہوں نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ یہ اتنی ڈرامائی چیز کے قریب بھی نہیں ہے جب 2021 میں دنیا بھر میں اومیکرون کی اصل قسم کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔

    تاہم کچھ لوگوں نے ای جی.5 کی ایک اور ذیلی نسل کا نام دیا ہے ، جسے ای جی.5.1 کے نام سے جانا جاتا ہے ، ایک ایسا نام جو خبروں اور آن لائن گردش کرتا ہے، اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں مالیکیولر مائیکروبائیولوجی اور امیونولوجی کے شعبے کے پروفیسر اینڈریو پیکوز نے یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ اسکول کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ای جی.5 کی علامات دیگر اقسام سے ملتی جلتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    جبکہ کووڈ 19 کی عام علامات میں بخار، کھانسی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ ناک کا بہنا، سر درد یا پٹھوں میں درد شامل ہیں، جبکہ یہ سردی ، فلو یا نمونیا کی طرح محسوس ہوسکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کی تکنیکی سربراہ ماریا وان کیرکوف نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ’ہمیں 2021 کے آخر سے گردش میں موجود اومیکرون کی دیگر ذیلی نسلوں کے مقابلے میں ای جی .5 کی شدت میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں انفیکشن اینڈ امیونٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ اس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ اومیکرن اور اس کے ذیلی اقسام وائرس کی سابقہ اقسام کے مقابلے میں کم شدید ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اس کی تشریح کرنا پیچیدہ ہے کیونکہ آبادی اب وائرس کے خلاف انتہائی مدافعتی ہے اور ہماری قوت مدافعت سنگین بیماری کے خلاف بھی دفاع کرے گی۔

  • کے پی میں نئی نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

    کے پی میں نئی نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰی خیبر پختوں خواہ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگران صوبائی وزرا کی بروز ہفتہ 19 اگست یعنی کل گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔

    تاہم خیال رہے کہ نگراں کابینہ میں آصف رفیق آفریدی، انجینئر عامر ندیم، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر نجیب اللہ، انجم بہرہ خان، سید عامر عبداللہ اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر شامل ہوں گے، جبکہ علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں سید مسعود شاہ ،فیروز جمال شال کو دوبارہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی نے کابینہ میں ممکنہ شامل ہونے والے اراکین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں تھیں

  • پی ٹی آئی  نے غیرملکی سفیروں سے عمران خان کیلئے مدد مانگی. عبدالقادر

    پی ٹی آئی نے غیرملکی سفیروں سے عمران خان کیلئے مدد مانگی. عبدالقادر

    سابق گورنر بلوچستان عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےغیر ملکی سفیروں سے ملاقات کرکے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے مدد مانگی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف بے شمار کیسز ہیں اور ممکن ہے خصوصی عدالت میں ان کا بھی ٹرائل ہو جبکہ عسکری نتصیبات پر حملے کا کیس خصوصی عدالت میں چلے گا اور حسان نیازی جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھےاور وہ ا س میں ملزم ہیں۔

    9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بے شمار کیسز ہیں، ممکن ہے خصوصی عدالت میں ان کا بھی ٹرائل ہو، سابق وزیراعظم کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ 9 مئی کے کسی کیس کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، 9 مئی کے کیسز کی ابھی تحقیقات ہورہی ہیں، عوام کے خلاف غیر ضروری طور پر طاقت استعمال نہیں ہوتی، کم سے کم پاور استعمال کرکے صورتحال کنٹرول کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی کے فوج کے خلاف سازش کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر بلوچ نے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا بنیادی کام شفاف الیکشن کرانا ہے، نگراں حکومت کا کام الیکشن کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے غیرملکی سفیروں سے ملاقات کی، غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مدد مانگی، کیا یہ عدالتی نظام میں غیرملکیوں کی مداخلت چاہتے ہیں۔

    جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سائفر جیسی معلومات دفتر سے باہر شیئر نہیں کی جاسکتیں، پی ٹی آئی دور میں فیصلہ ہوا انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، آبادی اگر دگنی ہوگئی ہو تو کیا پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائیں۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میرا حلقہ خیبرپختونخوا کے رقبے سے بڑا ہے، میرے حلقے کا رقبہ 98 ہزار مربہ کلو میٹر ہے، ژوب، خاران، واشک، نوشکی اور چاغی کو ملاکر ایک حلقہ بنایا گیا، خیبرپختونخوا کا رقبہ 72 ہزار مربہ کلو میٹر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    سابق گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے سزا ہوچکی ہے، نوازشریف کا کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہے، وہ جیل چلے جائیں تو سیاسی طور پر زیادہ مضبوط ہوں گے، نوازشریف ڈرنے والے آدمی نہیں۔