Baaghi TV

Tag: pakistan

  • نامور  نغمہ نگار فیاض ہاشمی کا جنم دن

    نامور نغمہ نگار فیاض ہاشمی کا جنم دن

    اردو کے نامور پاکستانی شاعر، نغمہ نگار اور لازوال گیتوں کے خالق فیاض ہاشمی 18اگست 1920ءکو کولکتہ میں پیدا ہوئے*۔ ان کے والد سید محمد حسین ہاشمی دلگیرتھیٹر کے معروف ہدایتکار اور شاعر تھے اور اپنے زمانے کے مشہور تھیٹر گروپ مدن تھیٹر لمیٹڈ سے وابستہ تھے، فیاض ہاشمی نے نہایت کم عمری سے گرامو فون کمپنیوں سے وابستہ ہو کر ان کے لئے نغمہ نگاری شروع کردی تھی۔

    1956ءمیں انہوں نے فلمی دنیا سے مستقل وابستگی اختیار کرلی۔ پاکستان میں بطور نغمہ نگار ان کی پہلی فلم دوپٹہ اور انوکھی اور آخری فلم دیوانے تیرے پیار کے تھی۔ انہوں نے جن مشہور فلموں کے نغمات تحریر کیے ان میں بیداری، سویرا، اولاد، سہیلی، رات کے راہی، پیغام، داستان، شبنم، ہزار داستان، دال میں کالا، دیور بھابھی، دل کے ٹکڑے، پیسے، چودھویں صدی، ظالم، گہرا داغ، صنم، توبہ، لاکھوں میں ایک، کون کسی کا، تقدیر، عالیہ، پھر صبح ہوگی، رشتہ ہے پیار کا، بہن بھائی، شریک حیات، عید مبارک، زمانہ کیا کہے گا، آشیانہ، بزدل، پازیب، نہلا پہ دہلا، لو ان جنگل، انجمن، رنگیلا، آوارہ، جاسوس، خدا اور محبت اور نشیمن کے نام سرفہرست ہیں۔

    تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
    یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے

    انہوں نے جو پہلا نغمہ لکھا وہ طلعت محمود نے 1941ء میں گایا۔ اس کے بعد طلعت محمود نے فیاض ہاشمی کا وہ گیت گایا جس نے انہیں عروج پر پہنچا دیا۔ یہ گیت تھا.

    تصویر تیری دل مرا بہلا نہ سکے گی
    میں بات کروں گا تو یہ خاموش رہے گی

    ان کے لکھے ہوئے گیتوں نے متعدد فنکاروں کو شہرتِ دوام بخشی اور بلاشبہ وہ گیت نگاری کے بادشاہ قرار پائے۔

    ذرا یہ گیت بھی ملاحظہ کریں
    آج جانے کی ضد نہ کرو
    یونہی پہلو میں بیٹھے رہو
    اسے سب سے پہلے حبیب ولی محمد اور پھر فریدہ خانم نے گایا۔
    میں فیاض ہاشمی کے گیت ہوتے تھے اور ہر بڑا موسیقار یہ چاہتا تھا کہ فیاض ہاشمی اس کیلئے گیت لکھیں۔
    ایک اور گیت ملاحظہ کریں
    تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
    یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے
    یہ گیت نامور گلوکار ایس بی جون کی شہرت کا باعث بنا۔
    ان کے دیگر مشہور فلمی نغمات بھی آ ج تک زبان زد عام ہیں
    چلو اچھا ہوا تم بھول گئے(گلو کارہ نور جہاں، فلم لاکھوں میں ایک)
    قصہ غم میں تیرا نام نہ آنے دیں گے(گلو کار، مہدی حسن، فلم داستان)
    یہ کاغذی پھول جیسے چہرے(گلو کار مہدی حسن، فلم دیور بھابھی)
    نشان کوئی بھی نہ چھوڑا(گلو کار ،مہدی حسن، فلم نائلہ)
    لٹ الجھی سلجھارے بالم(گلو کارہ نور جہاں، فلم سوال)
    ساتھی مجھے مل گیا(گلو کارہ ناہید اختر، فلم جاسوس)
    ہمیں کوئی غم نہیں تھا غم عاشقی سے پہلے(گلو کار مہدی حسن / مالا، فلم شب بخیر)
    رات سلونی آئی(گلو کارہ ناہید نیازی، فلم زمانہ کیا کہے گا)
    فیاض ہاشمی کے لکھے ملی نغمات نے بھی دھوم مچائی
    یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران،
    اے قائد اعظمؒ تیرا احسان ہے احسان۔
    ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے۔
    سورج کرے سلام، چندا کرے سلام۔
    انہوں نے 1968ء میں فلم ’’لاکھوں میں ایک‘‘ کا یہ لازوال گیت’’چلو اچھا ہوا تم بھول گئے‘‘ لکھنے پر نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ تین گریجویٹ ایوارڈ بھی حاصل کئے۔
    انہوں نے مجموعی طور پر 122 فلموں میں نغمہ نگاری کی، 482 فلمی گیت تحریر کیے اور 24 فلموں کی کہانی اور مکالمے تحریر کیے۔فیاض ہاشمی 29نومبر 2011ءکو کراچی میں وفات پاگئے۔

  • آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن نوے دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہے. پاکستان بار کونسل

    آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن نوے دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہے. پاکستان بار کونسل

    پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات کو آئینی حد سے زیادہ ملتوی کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ جاری اعلامیہ میں انہوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حلقہ بندیوں کا شیڈول انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 224 الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نوے (90) دن کے اندر عام انتخابات کرانے کا پابند بناتا ہے۔


    واضح رہے کہ وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مذکورہ فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرائے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    جبکہ جاری اعلامیہ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل اور قانونی برادری نے ہمیشہ ملک کے جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے اور اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی بہتر مستقبل حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسی میں ہی ملک کی موجودہ بدترین معاشی صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

  • پاکستان  شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان ایکسپو میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے اعنوان سے اختتامی تقریب سے خطاب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ کو اس اہم فورم کو منظم کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں تمام ماہرین ، مقررین اور شرکاء کو گزشتہ تین دن اس اہم تقریب میں شرکت کرنے پر مشکور ہوں ، راجہ پرویز اشرف عالمی سطح پر پاکستان صرف 1فیصد کاربن کا اخراج کرتا ہے ، راجہ پرویز اشرف پاکستان اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے.

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان میں خوفناک سیلاب سے لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچا ، راجہ پرویز اشرف سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی میں پاکستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ، راجہ پرویز اشرف پاکستان کی تباہ حال معیشت سیلاب کی تباہ کاریوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی.

    راجہ پرویز اشرف تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں یہ اندازہ ہونا چاہیے کہ قدرتی آفات سے قبل حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں ، راجہ پرویز اشرف ہمیں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں بروقت فیصلہ سازی کے نظام کو مزید موثر بنانا ہوگا ، راجہ پرویز اشرف مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ وف ڈیزاسٹر منیجمنٹ مکمل فعال ہوگیا ہے ، راجہ پرویز اشرف قدرتی آفات کی تباہی سے نمٹنے کیلئے مضبوط ردعمل نظام کے قیام کے ساتھ ساتھ اس کی وجوہات پر تحقیق کی بھی ضرورت ہے.

    راجہ پرویز اشرف کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی نے ہنگامی بنیادوں پر قدرتی آفات کے واقعات پر قومی ردعمل پلان تشکیل دیا، راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز اور قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے قومی پلان تشکیل میں مثبت کردار ادا کیا، راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی متحرک پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے عالمی اور علاقائی چیلنجز کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہی ہے.

    ان یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں بین الپارلیمانی یونین کے ایشیائی پیسفک پارلیمانوں کا موسمیاتی تبدیلیوں پر سیمنار منعقد کروایا، راجہ پرویز اشرف ہم نے دنیا کے سامنے موسمیاتی تبدیلیوں پر اپنا مقدمہ احسن طریقے سے پیش کیا.

  • نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کل کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بلالیا ہے تاکہ ملکی مسائل پر کام شروع کیا جاسکے.

    اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ نگراں وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا ہے اور نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے. نگران وزیر خارجہ

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی میچور ہے، خارجہ پالیسی، معاشی پالیسی سےجڑی ہے، ہم سب کی ترجیح معیشت ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی تنگ نظری کے باوجود پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوا کر اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا اور ہم بھارت کے ساتھ کشمیر اور سیاچن کے مسائل کا عالمی معاہدوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان کےامریکا، چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے قریبی مراسم ہیں اور چین قریبی دوست بلکہ ایک محسن ہے، چین سے ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں،افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے بھی بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے جبکہ اس کے علاوہ روس یوکرین کے معاملے پرپاکستان کامؤقف واضع ہے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    نگران وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لائیں گے، اورملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کیساتھ وقت گزارا،وہ ملک کا سوچتے ہیں،اُنکی معاونت لیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکا، کینیڈا ،یورپ اور گلف سمیت تمام اوورسیزے پاکستانی محب وطن ہیں ،اوورسیز پاکستانی، اپنے ملک و قوم سے ہرگز ناراض نہیں ہوسکتے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو مبارکباد

    سپیکر قومی اسمبلی کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو مبارکباد

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی نگران وفاقی کابینہ کے وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا نگران وفاقی کابینہ کے ممبران کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نگران وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا آئینی کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی.

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل اور جمہوری اقدار کا فروغ ضروری ہے جبکہ ملکی تعمیر و ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، جبکہ اس کے علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی نگران کابینہ کے اراکین کو کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران کابینہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں شامل وزرا قابل، باصلاحیت، تجربہ کار اور ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ان کی کاوشوں سے ملک کے مسائل کےحل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے پر بھی مبارکباد دی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر ایک قابل، محنتی اور دیانتدار انسان ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ اپنی تمام ترکاوشوں سے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • بابا جی اے  چشتی کا یوم پیدائش

    بابا جی اے چشتی کا یوم پیدائش

    برصغیر کے نامور موسیقار بابا جی اے چشتی کا پورا نام غلام احمد چشتی تھا وہ 17 اگست 1905ء میں (گانا چور) ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ بابا چشتی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز آغا حشر کاشمیری کے تھیٹر سے کیا۔ ان کی وفات کے بعد وہ ایک ریکارڈنگ کمپنی سے منسلک ہوگئے بابا چشتی موسیقار کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے اور ان کی دھنوں میں اکثر استھائی اور انترے ان کے تخلیق شدہ تھے جو انہوں نے فلمی شعراء کی معاونت میں ترتیب دیئے ۔

    آغا حشر کاشمیری کے تھیئٹر میں انہوں نے جدن بائی اور امیر بائی کرناٹکی کے چند ریکارڈ تیار کئے۔ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم” دنیا” تھی جو 1936ء میں لاہور میں بنی تھی۔ بابا چشتی نے کچھ وقت کلکتہ اور بمبئی میں بھی گزارا۔ تقسیم ہند کے بعد 1949ء میں وہ پاکستان آئے اس وقت تک وہ 17 فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے تھے جن میں فلم سوہنی مہینوال، شکریہ اور جگنو کے نام سرفہرست تھے۔ پاکستان میں بابا چشتی کی پہلی فلم” شاہدہ” تھی یہاں انہوں نے مجموعی طور پر 152 فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور 5000 سے زیادہ نغمات تخلیق کئے۔ ان کی مشہور فلموں میں پھیرے، مندری، لارے، گھبرو، بلو، سسی، پتن، نوکر، دلا بھٹی، لخت جگر، ماہی منڈا، مس 56، یکے والی، گمراہ، خیبر میل، مٹی دیاں مورتاں، سہتی، رانی خان، عجب خان، ڈاچی، چن مکھناں، ماں پتر، قادرا، چن پتر، بھائی چارہ، رب راکھا، غیرت تے قانون، چن تارا اور قاتل تے مفرور شامل ہیں۔ بابا چشتی نے جن گلوکاروں کو فلمی صنعت سے متعارف کروایا ان میں ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم، سلیم رضا، نسیم بیگم، نذیر بیگم، مالا، مسعود رانا اور پرویز مہدی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شاگرد موسیقاروں میں رحمن ورما اور خیام کے نام سرفہرست ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں بابا جی اے چشتی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطاء کیا گیا، بابا جی اے چشتی 25 دسمبر 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار بابا جی اے چشتی، لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور کے سوڈیوالی قبرستان ملتان روڈ میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    بابا جی اے چشتی کے ترتیب دیئے گئے مشہور نغمات

    اے جذبہ دل گر میں چاہوں
    میری چنی دیاں ریشمی تنداں
    چن میرے مکھناں
    تانگے والا خیر منگدا نے

    تفصیل فلمی موسیقی
    اردو ترميم
    سچائی 1949ء
    شاہدہ 1949ء (بہ اشتراک ماسٹر غلام حیدر)
    انوکھی داستان 1950ء
    سسی 1954ء
    طوفان 1955ء
    محفل 1955ء
    نوکر 1955ء
    حقیقت 1955ء
    سوتیلی ماں1956ء
    مس 56 1956ء
    لخت جگر 1956ء
    سردار 1957ء
    نغمۂ دل1959ء
    خان بہادر 1960ء
    خیبر میل 1960ء
    دلِ ناداں 1960ء*
    سلطنت 1960ء*
    بغاوت 1963ء
    پنجابی ترميم
    پھیرے1949ء
    مندری 1949ء
    گھبرو 1950ء
    لارے 1950ء
    بلو 1951ء
    دلبر 1951ء
    بلبل 1955ء
    پتن 1955ء
    ماہی منڈا 1956ء
    گڈا گڈی 1956ء
    مورنی 1956ء
    دلا بھٹی 1956ء
    یکے والی 1957ء
    جگا 1958ء
    جٹی 1958ء
    شیرا 1959ء
    مٹی دیاں مورتاں 1960ء
    رانی خان 1960ء
    آبرو 1960ء
    عجب خان 1961ء
    زرینہ 1962ء
    جمالو 1962ء
    رشتہ 1963ء
    میرا ماہی1964ء
    ڈاچی1964ء
    زمیندار1966ء
    راوی پار1967ء
    چن مکھنا1968ء
    چن ویر1969ء
    خون پسینہ1972ء
    ہیرا 1972ء
    دھرتی دے لال 1974ء
    ماں صدقے 1974ء

    تحریر و تحقیق
    عامر شیرازی
    چیرمین سُر سیئوا پاکستان
    حوالہ جات
    1: ربط : آئی ایم ڈی بی – آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اگست 2019
    2: موسیقار جی اے چشتی کی 20 ویں برسی، ڈان نیوز ٹی وی، پاکستان، 25 دسمبر 2014ء
    3: عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 755، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
    4: تاریخ پاکستان

  • ای سی پی نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا

    ای سی پی نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہو سکتے ہیں جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت نئی حلقہ بندیوں کےمتعلق الیکشن کمیشن کااجلاس ہوا ہے جس میں 7ویں مردم شماری کےمطابق نئی حلقہ بندیاں کرانےکی منظوری دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نئی حلقہ بندیوں کےتحت ہوں گے اور حلقہ بندیوں کاکام تقریبا 4ماہ میں مکمل ہوگا، جس کی وجہ سےعام انتخابات 90روزمیں نہیں ہوسکیں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سےمتعلق شیڈول کا اعلان کرتے ہوئےصوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سےمعاونت طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا نئی مردم شماری کی بنیاد پر ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا اور حلقہ بندیاں 14 دسمبر تک مکمل کی جائیں گی حکام کا کہنا تھا کہ 21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، یکم سے 4 ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی.

    الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9 اکتوبر کو ہوگی، اور حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک کی جاسکیں گی جبکہ الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو ہوگی.

    جبکہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14دسمبر2023ءکوہوگی۔ تاہم یاد رہے کہ اس سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات بھی کی تھی جو دو گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی تھی۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا، حلقہ بندیوں میں سرکل ذرا سا متاثر کرنے سے امیدوار کے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا تھا کہ عام انتخابات کب کرائے جارہے ہیں؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکائے تو چیف جسٹس نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ مطلب ابھی تک عام انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں کی گئی۔

  • نگران وزیر اعلیٰ سندھ  نے  حلف اٹھا لیا

    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا

    سندھ کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ گورنر کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا ہے جبکہ اب وہ صوبائی کابینہ کا انتخاب کریں گے اور سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد ان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    جبکہ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکی پیدائش 1957 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، 2002 میں انھیں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا اور اگلے ہی سال مستقل جج بن گئے۔ جبکہ جسٹس مشیر عالم کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انھوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں، وہ ان ججوں میں شامل تھے جنھوں نے جنرل پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد آخری جج تھے جو بحال ہوئے۔

    2013 میں ان پر کراچی پر ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم لشکر جہنگوی نے قبول کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2015 میں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیے گئے، جب قومی احتساب بیورو عمران خان کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے خلاف گہرا تنگ کر رہا تھا ان دنوں میں انہوں نے نیب کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس میں سعد رفیق کیس مقبویت رکھتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    18 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
    صدر مملکت نے نگران کابینہ سے حلف لے لیا
    بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    جسٹس فائز عیسیٰ قاضی پر جب ریفرنس دائر کیا گیا تو وہ آخری وقت تک ان کے ساتھ کھڑے رہے، انھوں نے فل بینچ فیصلے میں بھی اختلافی نوٹ لکھا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کا نام احتساب بیورو کے سربراہ کے طور پر بھی دیا گیا تھا۔

  • نگران کابینہ کے ممکنہ نام

    نگران کابینہ کے ممکنہ نام

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں شامل وزرا کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں جبکہ نجی ٹی وی کے صحافی کے ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور اس میں انیق احمد جوکہ ایک بڑا معروف نام ہیں کو نگران وزارت مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    جبکہ اس کے علاوہ محمد علی کو نگران وزیراطلاعات بنائے جانے کی اطلاعات ہیں اور اس کے ساتھ نگران وزیرداخلہ کے لیے سرفرازبگٹی جو کہ اس وقت سینیٹر بھی ہیں کو بنایا جائے گا اور یہ اس عہدہ کیلئے ایک مضبوط امیدوار بتائے جارہے ہیں علاوہ ازیں نگران وزیرخزانہ کے لیے شمشاد اختر اور وقار مسعود کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے بلکہ ڈاکٹر شمشاد کا نام تو ممکنہ طور پر مقرر کردیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    واضح رہے کہ گوہر اعجاز کو نگران وزیرتجارت کا قلمدان سونپا جانے کا بتایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی تابش گوہر، ڈاکٹرعمرسیف، جلیل عباس جیلانی بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے اور انہیں بھی اہم عہدے دیئے جائیں گے خیال رہے کہ جلیل عباس کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے کہ ان کا اس معاملے میں بہپت اچھا تجربہ ہے. اور یہی وجہ ہے کہ خارجہ امور انہیں سونپا جائے گا.

    یہ بھی خیال رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے نام زیر غور ہیں جنہیں فلوقت عیاں نہیں کیا جارہا ہے لیکن ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چاہتے ہیں کہ ان پر جس قسم کا بوجھ ہے جیسے ایک پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سمیت آئی ایم ایف کا دباؤ اور پھر الیکشن کی ذمہ داری تو وہ چاہتے ہیں کہ ایسے قابل لوگوں کو لایا جائے جو کم از کم انہیں اس بوجھ میں بوجھ بننے کے بجائے مددگار ثابت ہوں.