Baaghi TV

Tag: police

  • ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے، کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے ڈاکوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ہے.

    ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اور ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جاوے گا، تاہم خیال رہے کہ سندھ کے علاقے شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سال 2021 میں بھی فوج اور رینجرز کی مدد سے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا تھا.

    جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا تھا کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں، اس حوالے سے حکومت کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جبکہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود تھیں جنکے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔

  • عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی  ایبٹ آباد سے گرفتار

    عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو اتوار کی رات دیر گئے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی ہے وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا، جنہوں نے سانحہ 9 مئی میں اہم کردار ادا کیا تھا. جبکہ واضح رہے کہ 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس حملے کی تفتیش کے لیے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان جن میں انکے بھانجے بھی شامل تھے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش نہ ہوئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی سمیت مختلف کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم اس وقت کے بعد سے حسان نیازی روپوش ہوگئے تھے اور عدالتی احکامات کے بعد پولیس ان کی گرفتاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مار رہی تھی جسے بالآخر اب کامیابی مل گئی ہے

  • راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور نوٹیفیکشن کے مطابق یہ دفعہ 7 روز کیلئے نافذ کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عوام کی پریشانی کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر ہارن بجانے یا خریدنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس اصول کو توڑتا ہے تو وہ قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ اور اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

    اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکار سب کی حفاظت کے لیے موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں ان میں سے 1500 سے زیادہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے، مزید برآں، 550 افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

    نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے 14 اگست کے دن فیلڈ میں افسران بھی موجود ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز پرامن ہے اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ بنے جبکہ لوگوں کو ایک پہیے پر بائیک چلانے سے روکنے کے لیے خصوصی اشارے لگائے گئے ہیں، اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی پولیس بھی بھیج دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ پولیس موبائل گشت بھی جاری رہے گا اور سی ٹی ڈی کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں جو خطرناک اسٹنٹ کے لیے استعمال ہونے والی بائیک تیار کرتے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی برے رویے یا قواعد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ یوم آزادی پر، وہ خاص طور پر قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

  • شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

    شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے آج شام 5 بجے بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا، اس کی ماں نے مجھے اس بات کی تصدیق کی ہے، جو اس اندوہناک واقعے کی عینی شاہد ہے۔


    شاندانہ گلزار کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ فاشسٹ حکومت نے اپنے آخری دن بھی ایک اور خاتون سیاست دان کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی نظر میں شندانہ گلزار کا جرم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
    روپے کی قدر میں بحالی

    اس کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا

  • اسلام آباد؛ بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزمان گرفتار

    اسلام آباد؛ بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزمان گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی جس میں شہزاد ٹاون کے علاقوں میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار جبکہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعات کا نوٹس لے کر ملزمان کو جلداز جلد گرفتاری کے احکامات دئیے تھے۔ پولیس نے دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ملوث تھے، تفتیشی ٹیموں نے 800 گھروں سے کوائف اکٹھے کئے جن کی تصدیق نادرا ڈیٹا سے کروائی گئی۔ علاقے میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے گئے۔

    گرفتار ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو بروقت ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی، جبکہ انہوں نے کہا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے مزید کہا خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون
    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ
    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط
    آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

  • کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    مغل پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو کار سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرانزک اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم دوسرے جانب خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں بیوی اور بچوں کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک ہو گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم نےگزشتہ 3 ماہ سے بیوی اور بچوں کویرغمال بنایا رکھا تھا، ملزم نے چھری کے وار کرکے بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دی تھیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد 4 روز قبل 15گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسلحہ اور چھری کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننےکی کوشش میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

  • اک زوال عروج سے ہو کر،  میں عروج زوال تک پہنچا

    اک زوال عروج سے ہو کر، میں عروج زوال تک پہنچا

    اک زوال عروج سے ہو کر
    میں عروج زوال تک پہنچا

    شارق جمال

    22 جولائی 2023 تاریخ وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ممتاز بااصول پولیس آفیسر ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی 2023 کی علی الصبح ڈفینس سوسائٹی لاہور میں اپنے ایک دوست کے فلیٹ میں وفات کر گئے ۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شارق جمال صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کے درمیاں کافی عرصہ سے ناراضگی چلی آ رہی تھی ان کی اہلیہ ایک عرصہ سے اپنی اکلوتی بیٹی کے ہمراہ امریکہ میں مقیم تھیں ۔ شارق جمال ایک بہت باصلاحیت ، بہادر اور بااصول پولیس آفیسر کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے شاعر اور کالم نگار بھی تھے ۔ شارق جمال کو اس وقت بہت شہرت ملی جب انہوں نے مشہور زمانہ موٹروے جنسی زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو 3 ماہ کی طویل جدوجہد کے بعدچ گرفتار کر لیا تھا جسے عدالت سے اس جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ملزم نے عابد ملہی نے موٹر وے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پنجاب میں اکثر مشکل کیسز شارق جمال کو دیئے جاتے تھے اور وہ ان کی توقعات پر پورے اترتے تھے۔ شارق جمال 7 دسمبر 1967 کو مقبول روڈ اچھرہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ وفات کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔ شارق جمال ایس پی ، ایس ایس پی ، ڈی پی او اور ڈی آئی جی پولیس کے اہم عہدوں پر فائز رہے وہ 20 گریڈ کے آفیسر تھے اور اب اگست 2024 میں وہ 21 گریڈ پر ترقی پانے والے تھے وہ اس کیلئے تربیتی کورس بھی مکلم کر چکے تھے اور وہ فروری 2023 سے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لاہور میں تعینات تھے ۔ شارق جمال کے اب تک دو شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں ” آتش زیر پا ” اور” فسانہ کون و مکاں ” شامل ہیں ۔

    شارق جمال صاحب کی شاعری سے ایک خوب صورت غزل اور چند اشعار قارئین کی بصارتوں کی نذر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تیرے حسن و جمال تک پہنچا
    میں بھی کتنے کمال تک پہنچا

    بعد مدت کے ذہن آشفتہ
    ایک نازک خیال تک پہنچا

    اے مرے شوق بے مثال مجھے
    آج اس بے مثال تک پہنچا

    اک زوال عروج سے ہو کر
    میں عروج زوال تک پہنچا

    ذہن آزاد ہو گیا میرا
    جب یقیں احتمال تک پہنچا

    تذکرہ حسن کے تناسب کا
    پھر ترے خد و خال تک پہنچا

    اک معمہ تھا میرا مستقبل
    کتنی مشکل سے حال تک پہنچا

    اس طرح میں ترے قریب آیا
    جیسے ممکن محال تک پہنچا

    یہ ہوس بھی کمال تک پہنچی
    وہ بدن بھی کمال تک پہنچا

    اک گلہ زندگی کے ہونے کا
    ہوتے ہوتے ملال تک پہنچا

    اک خلش سی رہی کہیں دل میں
    ہجر جب بھی وصال تک پہنچا

    تھا ازل سے سوال کے اندر
    جو جواب اب سوال تک پہنچا

    شارقؔ اس عشق کے وسیلے سے
    میں جلال و جمال تک پہنچا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خود پہ الزام دھر گیا ہوں میں
    کام مشکل تھا کر گیا ہوں میں

    کل بھی کچھ درد کم نہ تھا لیکن
    آج تو جیسے مر گیا ہوں میں

    وہی تنہائی کا عالم وہی صیاد کا خوف
    اپنا زندان ہوں تو آزاد نہ کر لوں خود کو

  • ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار

    ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار

    صادق آباد پولیس کی ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی، ڈاکو 5 مغوی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ صادق آباد تھانہ بھونگ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو پانچ مغوی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل باغ میں کام کرنے والے 4 مزدوروں جب کہ ایک لڑکے کو کھیتوں میں کام کے دوران اغواء کرلیا تھا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • بھتہ طلبی  پر ایس ایچ او سول لائن  کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا

    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا

    لاہورمیں ایک شہری سے بھتہ طلب کرنے پرایس ایچ او سول لائن ، سب انسپیکٹراورپرائیویٹ شخص کومقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور پرائیویٹ شخص کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ الزام نمبر1055/23 مجموعہ تعزیزات پاکستان کی دفعہ 384 اور 155 سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق رواں ماہ کی 17 تاریخ کو سب انسپکٹر اختر حسین میرے پاس ہوٹل میں آیا اور کہا کہ ایس ایچ او شیخ ندیم نے آپ کو بلایا ہے، جس پر میں سب انسپکٹر کے ساتھ چوکی گنگا رام ہسپتال گیا، جہاں پرایس ایچ او اپنی وردی میں موجود تھا۔ شیخ ندیم نے مجھ سے کہا کہ آپ کے ہوٹل میں غلط کاریاں ہو رہی ہیں ، لہذا مجھے 70 ہزار روپے ماہانہ ادا کرو،اور کام کرتے رہو، جبکہ عدم ادا ئیگی پر میں آپ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر آپ کا کاروبار بند کر دوں گا،اگر ہوٹل میں کوئی وقوعہ ہوا تو اس کا مقدمہ بھی آپ کیخلاف ہی درج کروں گا۔

    ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ شہری کی شکایت پرسادہ لباس افراد کو ہوٹل کو تعینات کیا گیا، کچھ دیر بعد مذکورہ سب انسپیکڑ بھتے کی رقم وصول کرنے پہنچا، تواس کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم اس دوران سب انسپیکٹر اخترحسین نے کہا کہ وہ یہ رقم ایس ایچ او شیخ ندیم کے حکم پر وصول کرنے آیا ہے،پولیس نےہوٹل مالک سے لی گئی رقم کے سیریل نمبر نوٹ کیے اور سب انسپیکٹر کو ایس ایچ او کو رقم پہنچانے کا کہا۔

    ایس پی کے مطابق جب مذکورہ سب انسپکٹر بھتے کی رقم ایس ایچ او کو دینے پہنچا تو بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں اس عزم کا اظہار کیاکہ بھتہ خوری میں ملوث اہلکاروں کو محکمہ پنجاب پولیس سے برطرف کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • تھانہ شالیمار؛ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    تھانہ شالیمار؛ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    تھانہ شالیمار کی حدود سنیاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں۔


    ترجمان نے بتایا کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی اسلام آباد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاسیف سٹی اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ کا قیام۔ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوریونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین باہمی تعاون سے کام کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    ترجمان کے مطابق یہ یونٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں زیر استعمال تمام سافٹ ویئرز کو جانچنے کے ساتھ انکو مزید بہتر کرنے اور نئے سافٹ ویئرزبنانے کے حوالے سے کام کرے گا۔ ان میں سائبر سکیورٹی ،ڈیٹا کی جانچ ،چہروں کو شناخت کرنے والا خودکارنظام جیسے سافٹ وئیرز شامل ہیں۔ یونٹ کے قیام کا مقصد اسلام آباد پولیس کو سافٹ وئیر کی آزمائش کرنے اور نئے سافٹ وئیر بنانے میں خود کفیل بنانا ہے۔