Baaghi TV

Tag: police

  • ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    کوئٹہ میں ہونے والے علم ناک سانحہ کے پیش نظر جس میں گیارہ بے گناہ لوگ کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے شہید کر دیا گیا تھا

    ان کے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کو کہا گیا تھا جس کے پیش نظر آج میاں چنوں میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیے جارہیں ہیں
    احتجاجی مظاہرہ میں شیعہ سنی علامہ کرام
    نے شرکت کی شیعہ علامہ میں سید شفقت حسین شاہ علامہ بشارت علامہ محمد رضا نقوی صاحب اہلسنت علامہ میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی اور عبداللہ سیالوی وکلا برادری میں سید علی حسین ایڈووکیٹ انجینئر سمیر الحسن اور عام عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ان سب کا یہی مطالبہ ہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے گیارہ افراد کو انصاف دیا جاۓ اور ان کے قاتلوں کو سخت سے سخت سے دی جاۓ

  • کراچی میں سریہ چور گینگ کی بڑی کاروائی.

    کراچی میں سریہ چور گینگ کی بڑی کاروائی.

    کراچی میں سرجانی ٹاون میں سریہ چور گینگ سرگرم ہو گیا.

    زیر تعمیر عمارتوں سے اسلحے کے زور پر سریہ چوری کی واردات.بیس سے پچیس ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سریہ اور سامان چوری کرکے لے گئے

    پولیس واقعے کو معمولی نشے کے عادی افراد کی واردات قرار دیتی رہی

    ملزمان اپنے ساتھ شہزور بھی لائے تھے. ملزمان نے اسحلہ کے زور پر آٹھ مزدور کو یرغمال بنالیا ،چوکیدار

    ملزمان سیکورٹی گارڈ کی شاٹ گن بھی ساتھ لے گئے. ملزمان نے بستر ، سگریٹ اور کپڑے بھی نہیں چھوڑے. واقعہ کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کر لیا گیا.

  • گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، متعدد گرفتار

    گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، متعدد گرفتار

    گٹکا/ماوا بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ، دو افراد گرفتار

    کلری پولیس کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا بنانے واے کارخانہ پر چھاپہ مار کر بدنامہ زمانہ اصغر علی سمیت ایک اور ملزم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے (800) گرام تیار شدہ گٹکا/ماوا اور(44.4) کلو گرام چھالیہ 2عدد ڈرم چونے والے 4 عدد بورے پیکنگ گٹکا/ماوا (1) موبائل فون زرفروختگی کی 2400 روپے قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس ایچ او کلری.

    گرفتار ملزمان کے نام کامران عرف کمن ولد محمد گل اور اصغر علی خان ولد حاجی امان اللہ خان ہیں.

    گرفتار ملزم اصغر علی کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 292/2018 بجرم دفعہ 269/270/273 تھانہ کلری میں پہلےبھی درج ہے۔

    گرفتار ملزمان کارخانہ میں گٹکا/ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 06/2021 بجرم دفعہ 8/6،8/4 گٹکا/ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے.

  • دوسری شادی کا رنج، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگا دی.

    دوسری شادی کا رنج، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگا دی.

    دوسری شادی کیوں کی سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگادی2 بچیاں جاں بحق.

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کا بھیانک انجام نکلا، سسر نے اپنے داماد کے گھر میں آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گھناؤنے فعل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

  • پولیس سے بھاگا شخص مگر مچھوں کے چنگل میں پھنس گیا.

    آسٹریلیا میں ایک شخص ساحلی جنگلاتی علاقے میں بےشمار مگرمچھوں کے ڈر سے برہنہ حالت میں ایک درخت پر چڑھ کر کئی روز تک وہاں بیٹھا رہا۔

    اسے مقامی ماہی گیروں نے بچایا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک مفرور مجرم تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    شمالی آسٹریلیا میں یہ واقعہ ڈارون نامی شہر کے قریب گزشتہ اتوار کے روز پیش آیا۔ کیون جوائنر اور کیم فاؤسٹ نامی دو مقامی ماہی گیروں نے مچھلیاں پکڑنے کے بعد سمندر سے واپسی پر دیکھا کہ ساحلی علاقے میں درختوں کے ایک جھنڈ میں ایک ایسا شخص ایک درخت پر بیٹھا ہوا تھا، جو برہنہ تھا اور مد د کے لیے پکار رہا تھا۔

    کیون جوائنر نے نائن نیوز نامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ اونچی آواز میں مدد کو پکار رہا تھا ہم نے اس کی نیچے اترنے میں مدد کی. اس نے بتایا کہ وہ پچھلے چار دنوں سے یہاں پھنسا ہوا ہے اور کیکڑے کھا کر زندہ ہے.

  • مانسہرہ میں گیس لیکج، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق.

    مانسہرہ میں گیس لیکج، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق.

    مانسہرہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پر آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں ماں، بیٹا اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ گھر والے رات کو گیس ہیٹر جلا کر بند کرنا بھول گئے تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں

  • پولیس کی کاروائی، پتنگ فروشوں کی شامت آ گئی.

    راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،03پتنگ فروش گرفتار، 1400پتنگیں اور 19 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج

    ایس ایچ او صادق آباد اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شبیر احمد کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 1200 پتنگیں اور 12 کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں.

    ایس ایچ او آر اے بازار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا.

    گاڑی میں سے 200 پتنگیں اور 07 کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے نعمان بٹ اور سلمان خٹک کو گرفتار کر لیا، پولیس

    پتنگ فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس

    ڈویژنل ایس پیز کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں.

  • وزیر ریلوے نے ریلوے پولیس کے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا.

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی.

    ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج.

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔ترجمان ریلوے

    عملہ ریلوے کے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4,000روپے ادا کئے ہیں۔

    موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔ترجمان ریلوے

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔ ترجمان ریلوے

    کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارووائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش.

  • 50 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی.

    50 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی.

    بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترپردیش میں 50 سالہ خاتون کے ساتھ تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر قتل کردیا، پولیس نے تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون کی لاش گاؤں میں پائی گئی جس پر ایک کوٹ رکھا گیا تھا، خاتون کو مردہ حالت میں ہی اس جگہ پر چھوڑا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم کے اندرونی حصوں پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے اور خاتون کے ایک ٹانگ میں فریکچر بھی پایا گیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے جسم سے مسلسل خون بہہ رہا تھا اور ان کی موت زیادہ خون بہنے سے ہوئی جب کہ خاتون سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مقامی پولیس کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے۔

  • لیڈی پولیس اہلکار کی خاتون وکیل سے ہاتھا پائی، عدالت میں تماشہ لگ گیا

    کراچی کی عدالت میں ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل اور خاتون وکیل جھگڑے کے دوران زخمی ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 7 بھکارنوں کو ریمانڈ کے لیے آج صبح سٹی کورٹ میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا.

    پولیس کے مطابق ملزمان کی عدالت میں پیشی سے قبل ملزمان کو عدالت لانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کرن سکندر اور وہاں پہنچنے والی کرن راجپوت نامی ایک خاتون وکیل کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور نوبت تکرار سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق اس دوران لیڈی پولیس کانسٹیبل 24 سالہ کرن سکندر پر تشدد کیا گیا، ڈنڈا لگنے سے کلاکوٹ انویسٹی گیشن میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل کرن سکندر کے سر پر چوٹ آئی۔

    ڈی ایس پی چوہدری ارشاد کے مطابق تشدد سے کانسٹبل بے ہوش ہو گئی تھی، اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈی ایس پی چوہدری ارشاد کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔