ملتان کے مختلف تھانوں میں مختلف مقدمات میں بند سینکڑوں گاڑیوں میں سے 75 فیصد کے پرزہ جات چوری کر لیے گئے ہیں. شہر کے 31 تھانوں میں 3 ہزار 784 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے. جن کی مناسب دیکھ بھال نا ہونے کے برابر ہے.قانون کے رکھوالوں کی ملی بھگت سے گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات بیچے جانے لگے. مالکان نے اس صورتحال پر تفشیش کا اظہار کیا ہے.سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ تھانوں میں بند گاڑیوں سے سامان غائب کرنا جرم ہے تاہم نشاندہی ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
Tag: police

قرآن حفظ کرنے والا طالبعلم استاد کے وحشیانہ تشدد سے جانبحق.
وہاڑی میں سبق یاد نا ہونے پر استاد نے طالب علم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا.بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی. پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا. لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی.

گھر والے نیو ائیر پارٹی میں مصروف، بچے کو آوارہ کتوں نے مار ڈالا.
دوست کے گھر میں نیو ائیر نائٹ کی پارٹی میں مصروف فیملی کے 11 سالہ بچے کو اوارہ کتوں نے مار ڈالا. تفصیلات کے مطابق روس میں ایک فیملی نیو ائیر نائٹ منانے اپنے دوست کے گھر گئی جہاں وہ رونقوں میں ایسے مصروف ہوئے کہ انھیں اپنے بچے کی خبر ہی نا رہی جو بے خبری سے فارم ہاؤس سے باہر نکل گیا. جہاں اسے آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا.کافی دیر کے بعد جب اس کی غیر موجودگی پر اسے اردگرد ڈھونڈا گیا تو اس کی لاش ملی. اطلاعات کے مطابق بچے کی ماں پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں. مقامی پولیس نے اپنے لحاظ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

پولیس کی کاروائی، تاوان کے لیے اغواء بچہ بازیاب کرا لیا گیا.
بڈھ بیر کی حدود شیخان سے تاوان کی غرض سے 6 سالہ کمسن بچہ عثمان کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔بڈھ بیر پولیس نے مغوی بچہ کو والدین کے حوالے کرکے اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا. بچے کے والدین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا. گرفتار ملزم عبد اللہ ولد ستوری خیل کا تعلق بڈھ بیر شیخان سے ہے. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مغوی بچے کو لاکھوں روپے تاوان کیلئے اغواء کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے. ملزم کمسن مغوی بچے کا قریبی رشتہ دار نکلا. بچے کے والد مسمی فرہاد سکنہ باڑہ حال شیخان نے تھانہ بڈھ بیر میں گمشدگی کا رپورٹ کیا تھا. کاروائی ایس پی صدر ڈویژن وقاراحمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی ریاض خلیل اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز اللہ نے کی ہے. خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر کیس کو ٹریس کرکے کمسن بچہ بازیاب کرایا. ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جن کی گرفتا ر کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے.گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
*ایس ایس پی آپریشن منصور امان*
خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے ڈکیتیاں کرنے والے 3 رکنی جعل ساز ،راہزن اور ڈکیت گروہ گرفتاراسلحہ اور مال مسروقہ برآمد.
پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ارمڑ میں خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے ڈکیتیاں کرنے والے 3 رکنی جعل ساز ،راہزن اور ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات 3 تولہ سونا ، 50 ہزار نقد رقم ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول ،ایک بندوق اورایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق مدعی عجب گل ولد محمد گل سکنہ افریدی آباد ارمڑ نے 20 دسمبر 2020 کو تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ رات کو اہل خانہ ہمراہ گھر خود میں موجود تھے کہ اسی اثنا گھر کے دروازے پر دستک ہوئی اور ساتھ ہی آواز دی کہ ہم حساس ادارے کے اہلکار ہیں اور گھر کا سرچ آپریشن کرنا ہے ،جونہی دروازہ کھولا تو اچانک مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک نقدی نقد ،طلا ئی زیورات لائسنس دار اسلحہ اور مو بائل فون لے کر چلے گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایس پی آپریشن منصور آمان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن وقاراحمد کی نگرانی میں ڈی ایس پی صدر سرکل عالم زیب خان، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ صابر خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پرتفتیش کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث3 ملزمان کاشف ولد بہادر ،احمد نبی عرف احمدے ولد سید نبی ساکنان ارمڑ اور مالک ولد قدیر خان سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ، جن کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات 3 تولہ سونا ، 50 ہزار روپے نقد ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول ،ایک بندوق اورایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ
خانیوال: پیپلز کالونی مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 2 افراد زخمی
ایک خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے شدید زخمی۔ زخمیوں میں 50 سالہ رضیہ پروین زوجہ ندیم اور 25 سالہ واصف ولد ندیم شامل ہیں۔
تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

نئے سال کی آمد پر پولیس کیا کرنے والی ہے
خانیوال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ایس ایچ او ملک عون عباس
ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عون عباس نے کہا کہ نئے سال پر عوام ہوائی فائرنگ سے گریز کریں
خانیوال کہیں سے بھی فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی
خانیوال نئے سال کی آمد کے موقع پر فائرنگ کرکے خوشی مناکر کسی کے گھر میں ماتم نہ کریں آپ کی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے کسی کا جانی نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیپی نیو ائیر کے موقع پر فائرنگ پر سخت پابندی ہے لہذہ کہیں سے بھی ہوائی فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی تو قانون کے مطابق سختی سے نمبٹا جائے گا اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا لہذا نئے سال کی آمد کے موقع پر فائرنگ سے اجتناب کریں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عون عباس

منشیات فروش کے گرد گھیرا تنگ
میاں چنوں : ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ بڑی کارواٸی منشیات فروش اظہر عباس ولد خدابخش ڈانگرہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا منشیات فروش اظہر عباس جوکہ تھانہ تلمبہ کی حدود میں منشیات بیچنے کا دھندہ کرتا تھا پولیس کو مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوۓ مطلوب منشیات فروش اظہر عباس ڈانگرہ کو 2160 گرام اعلی کوالٹی کی چرس سمیت گرفتار کرلیا اور 9سی کا مقدمہ درج کردیا ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے انشا۶ الللہ منشیات کا مقرو دھندہ کرنے والے بچ نہیں پاٸیں گے
رپورٹ ضیاء عبد الصمد باغی ٹی وی میاں چنوں
پولیس لائن میٹنگ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا
جس میں ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ترجیہات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی‘پولیس افسران کی جانب سے معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے‘‘اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اسے مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ کرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ ضلع خانیوال میں قانون کی بالادستی‘امن وامان کا قیام اور جرائم سے پاک کرنا میرے منشور میں شامل ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہو ں نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زیرالتواء مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر حقائق کی روشنی میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوکریں او رتھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کیساتھ ساتھ تھانو ں میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے‘تھانوں میں آنیوالے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

میاں چنوں تھانہ سٹی میں آگ بھڑک اٹھی
میاں چنوں: تھانہ سٹی میاں چنوں میں شارٹ سرکٹ کت باعث وائرلیس روم میں آگ بھڑک اٹھی
جسکے نتیجہ میں تمام وائرلیس سیٹ اور دیگر سامان جل گیا اور آپریٹر محمد شفیق کا ہاتھ جھلس گیا. آگ کو پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنٹرول کیا…








