Baaghi TV

Tag: police

  • میاں چنوں میں زناکاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    میاں چنوں میں زناکاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    1. میاں چنوں میں زنا کاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    میاں چنوں۔ مندر والی گلی کا رہائشی علی عباس ولد غلام عباس اور اس کا ساتھی محمد عمران والد عبدالحمید نے گلی سے گزرنے والی خواتین میں سے ایک کی بازوں پکڑلیا اور فحش حرکات کرنے لگا اور اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔
    جس پر اسکی ساتھی خواتین اور اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرویا۔
    مگر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ان دنوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

  • پولیس کی کاروائی 2 ڈاکو گرفتار

    پولیس کی کاروائی 2 ڈاکو گرفتار

    تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی کاروائی, سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار. گرفتار ملزمان میں مقبول احمد سکنہ 18 چودہ ایل اور افضال سکنہ 24 چودہ ایل شامل ہیں. پولیس تو نے بتایا ملزمان سے
    76 ہزار نقدی .2 عدد پسٹل 3 عدد موبائل اور زیر استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے تین مقدمات درج ہیں. مزید تفتیش جاری ہے

  • میاں چنوں کی عوام میں بڑھتا ہوا خوف حراس

    میاں چنوں کی عوام میں بڑھتا ہوا خوف حراس

    میاں چنوں شہر میں بڑھتی وارداتیں ایس ایچ او تھانہ سٹی آصف چوہان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    میاں چنوں
    جی ٹی روڈ سینیما موڑ کے قریب ڈکیتی پر فائرنگ سے عمران علی سکنہ گلشن علی کچی آبادی جاں بحق۔ اس کے علاوہ ایک ہی رات میں پل بازار میں چوروں نے متعدد دُکانوئیں جن میں بلال موبائل شاپ، اشفاق ہارڈ ویئر سٹور، مقدر بان فروش عبدالواجد کلاتھ ہاؤس، اختر اینڈ سنز، رانا دیسی گھی، ناظم برڈز کی شاپس شامل ہیں۔

    جن کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا،یاد رہے گزشتہ رات بھی تھانہ سٹی کی حدود میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ شہری موبائلز موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیے گئے تھے

    آج صبح سویرے
    علامہ اقبال روڈ گلیکسی موبائل شاپ پر کار سوار چور سولہ لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری کر کے لے گئے

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں میٹنگ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں میٹنگ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کا پولیس لائنز خانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

    ڈی پی او خانیوال نے صدر سرکل اور میاں چنوں سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ کی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدرسرکل, میاں چنوں سرکل، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت محرران کی شرکت میٹنگ میں پولیس افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

    ڈی پی او خانیوال نے تفتیشی افسران کو زیر تفتیش و سنگین مقدمات کی بروقت یکسوئی بارے ہدایات کی اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو شاباش ، ایس ایچ او مخدوم پور کو CC تھری دینے کے احکامات جاری اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری

    ڈی پی او خانیوال کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی وارننگ
    15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں

    مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھیں۔پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران خوش اخلاقی اور شائستگی کو اپنا شعار بنائیں
    ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم

  • مظفر گڑھ میں شراب کے نشے میں دھت دو افراد گرفتار

    مظفر گڑھ میں شراب کے نشے میں دھت دو افراد گرفتار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق (مظفرگڑھ) خانگڑھ پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری شراب کے نشے میں دھت دو افراد گرفتار کر لیے*
    *تفصیل کے مطابق ایس ایچ او خانگڑھ چویدری جاوید اختر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران گشت شراب کے نشے میں دھت غل غپاڑہ کرنے والے دو افراد محمد عرفان عرف محبت خان ولد جام اقبال ؛ محمد عمران ولد نذر حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا،*