Baaghi TV

Tag: political news

  • عمران خان کو لاؤنچ ہی عدم استحکام کیلئے کیا گیا ہے. مریم نواز شریف

    عمران خان کو لاؤنچ ہی عدم استحکام کیلئے کیا گیا ہے. مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے لانچ کیا گیا اور ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی تھی۔ جبکہ انہوں نے لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کون ہے جو عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہا ہے؟ اور ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے بلکہ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے بھی لہذا الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

    مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے وکلا سے مدد مانگتے ہوئے کہا مجھے اور پاکستان کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے، اگر کوئی سہولت کاری کرتا ہے تو آپ فوری طور پراس کو جواب دیں۔ انہوں نے استفسار کیا آئین توڑنا پاکستان میں چھوٹا جرم ہے؟ آئین توڑنے والے کو آپ نے گھر جانے دیا ؟ آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، قاصم سوری کی رولنگ غیرآئینی تھی۔ انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بتایا کہ بیگمات کے کہنے پر یہ فیصلے ہوتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اس نے اپنا فارن فنڈنگ کیس نہیں کھلنے دیا، آئین توڑنے والے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہونی چاہیے، اسمبلی کو جس شخص نے بچوں کا کھیل سمجھا اس کے فیصلوں پر ملک کیسے چلے گا ؟ کیا اسمبلیاں توڑنا بچوں کو کھیل ہے جب چاہے توڑ دیں ؟ عدلیہ کی عزت اس کے فیصلے ہوتے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا 25 ممبران تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالنے کیلئے آپ نے آئین کو ری رائٹ کیا، کہا جا رہا ہے الیکشن میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے، آپ کے منہ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی، کیا یہ لوگ محسن نقوی کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات قبول کریں گے؟ اگر ن لیگ پنجاب میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر یہ لوگ کیا کریں گے؟ انہوں نے استفسار کیا کبھی کسی نے سنا کہ آدھے ملک میں نگران حکومت ہو اور آدھے میں نہ ہو؟ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی کی سیاست سہولت کاروں کے ارد گرد گھومتی ہے، اس شخص نے قانون کو پاؤں کے نیچے روندا، پاکستان میں کسی کو ایسی سہولتیں نہیں دی گئیں جو اس کو ملیں، ابھی نواز شریف کے مقابلے میں تو اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا، یہ شخص جتھے لیکر لاہو ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس گیا، قانون اور آئین کا اتنا بڑا مذاق میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، عمران خان کو 12،12 مقدموں میں ضمانت ملتی ہے۔

    چیف آرگنائزر نے لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جانتے تھے کہ کیس جھوٹے ہیں لیکن پھر بھی شریف شہری کی طرح عدالت گئے، یہ پہلا شخص ہے جس نے توشہ خانہ سے تحفہ چوری کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکمران نے تحفہ چوری نہیں کیا، دبئی میں تحفہ بیچا گیا، منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے پاکستان لائے گئے، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے، ہم نے کورٹ کے آگے سرنڈر کیا، جھوٹی سزائیں بھگتیں۔

    انہوں نے کہا لیکن جب پولیس زمان پارک عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنے جاتی ہے تو اس پر پیٹرول بم پھینکے گئے، پولیس والوں پر تشدد کیا گیا، زمان پارک سے ریاست پر حملہ ہوا، باقیوں سے سوتیلا سلوک یہاں لاڈلے والا سلوک کیوں ہو رہا ہے؟ مریم نواز نے لائرز ونگ سے خطاب میں کہا میں سمجھتی ہوں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہر پانچ سال بعد الیکشن ہونے چاہئیں، میری والدہ کی سیٹ پر الیکشن کے دوران آپ نے بہت مدد کی، سب کچھ یاد ہے، شکرگزار ہوں دل کی گہرائیوں سے، نوا ز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے میں آپ کا کردار بہت نمایاں ہے، رانا ثنا اللہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آپ نے نعرہ دیا کہ یہ جو کالا کوٹ ہے، میاں تیرا ووٹ ہے۔

    انہوں نے اعتراف کیا لیڈر شپ کے لیول پر آپ کو وہ رسائی نہیں دی گئی جو آپ کا حق تھا، آپ ملک کے آئین اور قانون کو جانتے ہیں، آپ بہترکردار ادا کر سکتے ہیں، آپ میرے اور ملک کے مدد گار ہوسکتے ہیں، آپ کے ساتھ نہ چلنا اپنا نقصان ہے، الیکشن میں تاخیر کے باعث آپ سے ملنے کا موقع ملا ہے، ہمیں ملکی حالات اور حقائق کو زیر بحث لایا جانا چاہیے، میں کہتی رہی ہوں کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے چاہئیں۔ مریم نواز نے کہا ہم لوگ الیکشن سے نہیں ڈرتے، ہم الیکٹ ہو کر آتے ہیں، سلیکٹ ہو کے نہیں آتے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست تقرریوں کے ارد گرد گھومتی ہے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے بتایا کہ لانے والے وہ ہیں لیکن یہ خطرناک آدمی ہے، اب ان کی جو باقیات ہیں یہ ان پر تکیہ کرکے بیٹھے ہیں۔

  • ضمنی بلدیاتی انتخاب؛  پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    ضمنی بلدیاتی انتخاب؛ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے

    ضمنی بلدیاتی الیکشن: کے دوران حیدر آباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے

    سندھ کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، سانگھڑ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

    حیدرآباد میں یوسی 18 پر پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی گئی۔ پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر جھگڑا شروع ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق
    مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے
    حیدرآباد پولیس نے مداخت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کر دیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

  • انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔ مریم نواز

    انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔ مریم نواز

    انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔ مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے اعلانات تو ہر کوئی کرتا ہے مگر جو ان اعلانات کو حقیقت بنانے کے لئے میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔


    انہوں نے کہا مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔
    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
    عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
    قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی
    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لگی لپٹی رکھے بغیر حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ن لیگ کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تنظیمی کنونشن اور عوامی اجتماعات میں حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پیر سے عمران خان کے ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی جہاں وہ پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مقامی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گی۔

  • صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ

    صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ

    الیکشن التوا کے معاملہ پر صدر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کےعام انتخابات کے انعقاد کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرٹیکل 46 اور رولزآف بزنس کے تحت صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی۔

    صدر مملکت نے خط میں وزیراعظم کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب بھی مبذول کراتے ہوئے پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم ، شہریوں کے خلاف طاقت کے غیرمتناسب استعمال کی سنگینی کا بھی ذکر کیا ہے۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، کارکنوں، صحافیوں اورمیڈیا کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں ، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، شہریوں کو بغیر وارنٹ اور قانونی جوازکے اغوا کر لیا گیا۔
    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    صدر نے خط میں بنیادی حقوق سے متعلق آئین کے مختلف آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہآئین کے آرٹیکلز کی واضح طور پرخلاف ورزی کی جا رہی ہے ،ایسے واقعات سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ۔

    توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے وزیر اعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت

    صدر مملکت نے مزید لکھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے جبکہ ماضی قریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے بنیادی اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کے واقعات کو اجاگر کیا اور ایسے واقعات کے تدارک اور اصلاح کیلئے انہیں وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ضرورت تھی.

    ، صدر مملکت لکھتے ہیں کہ آرٹیکل 105 یا 112 کے تحت صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر آرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے ای سی پی کو صدر کو 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کیلئے تاریخ (تاریخیں) تجویز کرنے کا حکم دیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹائم فریم کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا.

    مزید کہتے ہیں لگتا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وفاقی اور نگراں حکومتوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری تعاون فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کا کہا اور آئین کے تحت وفاقی اور صوبائی ایگزیکٹو اتھارٹیز کا فرض ہے کہ وہ کمشنر اور الیکشن کمیشن کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کریں جبکہ میری رائے میں ایگزیکٹو اتھارٹیز اور سرکاری محکموں نے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے.

    یہ بھی کہا گیا کہ ای سی پی نے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے اپنے اعلان پر عمل نہیں کیا ، سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی اور ای سی پی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا جبکہ تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرٹیکل 46 اور رولز آف بزنس کے تحت صدر کے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ صدر مملکت نے خط میں وزیراعظم کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب بھی مبذول کرائی.

    خط میں پولیس/قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم ، شہریوں کے خلاف طاقت کے غیر متناسب استعمال کی سنگینی کا بھی ذکر کیا اور سیاستدانوں، کارکنوں، صحافیوں اور میڈیا کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، شہریوں کو بغیر وارنٹ اور قانونی جواز کے اغوا کر لیا گیا جبکہ صدر نے خط میں بنیادی حقوق سے متعلق آئین کے مختلف آرٹیکلز کا بھی حوالہ دیا کہ آئین کے آرٹیکلز کی واضح طور پر خلاف ورزی کی جا رہی ہے لہذا ایسے واقعات سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہوا

    صدر علوی نے لکھا پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں
    2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 180 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر تھا جبکہ 2022 ء میں پاکستان 12 درجے نیچے 157 ویں نمبر پر آ گیا اور اس سال کے اقدامات سے اس انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آئے گی جبکہ پاکستان میں حالیہ مہینوں میں میڈیا کو مزید دبایا گیا اور حکومت کے خلاف اختلاف ، تنقید دبانے کیلئے صحافیوں کو بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کا نشانہ بنایا گیا لہذا ایسا لگتا ہے کہ آزادانہ رائے رکھنے والے میڈیا پرسنز کے خلاف دہشت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے آئین میں درج پاکستان کے ہر شہری کے انسانی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں اور وزیر اعظم متعلقہ حکام کو حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہنے ، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کریں

  • معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئےکوشاں ہیں. مریم اورنگزیب

    معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئےکوشاں ہیں. مریم اورنگزیب

    معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئےکوشاں ہیں. مریم اورنگزیب
    وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہے۔

    پاکستان کے معاشی حالات پر سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے جبکہ نوازشریف کے دور میں عوام کو آٹا اور چینی سستے داموں فراہم کئے جاتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم کی ترجیح ہے، شہبازشریف نے مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران بزرگ شہریوں اور عوام سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی طرف سے پوری کوشش کررہی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے لیکن یہ جو کچھ بھی ہے یا پاکستان یہاں پہنچ گیا اس کا زمہ دار وہ فتنہ ہے جس نے تباہی تک پہنچایا ہے.

  • عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں میں توسیع دے دی گئی

    عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں میں توسیع دے دی گئی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں 27 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں کی رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے5 مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں درج پانچ مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے وکیل کے ذریعے بیان حلفی جمع ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع دی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر اسلام آباد میں ضمانتیں نہ ہوئیں تو آپ کو غلط بیانِ حلفی کے نتائج کا سامنا بھی کرنا ہوگا، غلط بیان حلفی پر توہین عدالت بھی ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، عمران خان کے خلاف تھانہ کھنہ اور رمنا کے دو، دو اور بارہ کہو کا ایک مقدمہ ہے۔

    درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا تھا، بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل تھا۔ سماعت شروع ہوئی تو وکیل عمران خان نےکہا کہ آفس نے دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کرنےکا اعتراض کیا تھا، عدالت نے آج تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائےگئے ہیں، دوبارہ حفاظتی ضمانت میں بہت کم مارجن ہوتا ہے، حفاظتی ضمانت اس لیے مانگ رہے ہیں تاکہ اسلام آباد جا سکیں۔

    جسٹس طارق سلیم نےکہا کہ ہمیں قانون دکھائیں کہ دوبارہ حفاظتی ضمانت دی جاسکتی ہو، ابھی تک ماضی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہے، نہ ہی روایت ہےکہ حفاظتی ضمانت دوبارہ دی گئی ہو۔ وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے ضمانتیں لیں۔ جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ بہتر ہے کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں۔
    مزہد یہ بھی پڑھیں؛
    بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
    20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
    سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
    راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
    اس دوران عمران خان خود روسٹرم پر آگئے، ان کا کہنا تھا کہ میں جب اسلام آباد گیا تو تمام راستے بند تھے، آج بھی ہم خفیہ آئے ہیں، اسلام آباد جاتے ہوئے آنسو گیس چلی، لوگوں پر لاٹھی چارج ہوا، ہمیں اسلام آباد سے واپس ہونا پڑا، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا، میں تو وہاں سے جان بچا کر نکلا تھا۔

    وکیل عمران خان نےکہا کہ ہم آج صرف ایک ورکنگ ڈے مانگ رہے ہیں تاکہ اسلام آباد جاسکیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہم درخواست پر آفس کے اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، عدالت نے عمران خان کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عام طرح کی ضمانت نہیں ہے، ہم نے حفاظتی ضمانت میں توسیع مانگی ہے، ہماری مضبوط بنیاد ہے۔

    بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 27 مارچ تک توسیع کر دی۔

  • زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد گرفتار

    زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد گرفتار

    زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے . لاہور پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے کلعدم تنظیموں کے بلیک لسٹ افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے تھے۔ جبکہ گرفتار ملزموں میں قادر خان ولد اکبر خاں ضلع حافظ آباد اور دوسرا محمد عرفان ولد مہر خان ضلع میانوالی سے تعلق ہے۔

    پولیس زراۂع کا یہ بھی بتانا تھا کہ دونوں ملزمان کو جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کی مزید تفتیش کی جاسکے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ


    ادھر عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہے ہیں – لاہور سے آج دوپہر اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا پتہ نہیں چل رہا- پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں.


    علاوہ ازیں اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہا ہے کہ میرے شوہراظہرمشوانی 3 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، اظہر3 بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔

  • عدالتوں میں ہنگامہ آرائی؛ وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کا اعلان کردیا

    عدالتوں میں ہنگامہ آرائی؛ وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کا اعلان کردیا

    عدالتوں میں ہنگامہ آرائی پر وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کا اعلان کردیا ہے.

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتوں میں پیشیوں کے دوران ہنگامہ آرائی پر جے آئی ٹی کا اعلان کردیا ہے.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر کارکنوں نے حملہ کیا، کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی، ہنگامہ آرائی سے عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے. یہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اسلام آبادہائی کورٹ کا بھی مین گیٹ کو توڑا گیا، عدالتی عملے اور پولیس پر حملہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا جس کے خلاف سی ٹی ڈی اسلام آباد، تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہوئے، ان واقعات کے عمران خان سمیت تمام افراد ذمہ دار ہیں۔

    عدالتوں میں ہنگامہ آرائی پر جےآئی ٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے جس میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی)، اںتیلیجنس بیورو (آئی بی)، ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے نمائندے اور ڈی آئی ہیڈ کوارٹر اویس شامل ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی مجرموں کے خلاف شفاف تحقیقات عمل میں لائے گی، 14 روز میں جے آئی ٹی تفتیش کرکے چلان عدالتوں میں جمع کرائے گی اور ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی اور بعد میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی  کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب

    میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب

    میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب عثمان انور
    پنجاب پولیس کی ٹوئیٹر سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل اور نیشنل میڈیا پر پنجاب پولیس پر لگائے گئے بہتان اور الزامات کا بھرپور جواب دے دیا ہے جبکہ الزام لگانے اور گالیاں نکالنے والوں کے حوالے سے فورس کو کیا ہدایات دیں.


    آئی جی پنجاب عثمان انور کا پولیس افسران سے ایک خطاب میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف ایک کمپین چلائی گئی جس میں ہماری ماؤں اور بہنوں کو گالیاں دی گئی ہیں لیکن پولیس نے گالی دینے والوں کی ماؤں بہنوں کی حفاظت کی ہے.


    آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا گیا کہ ہمارا کوئی اپنے پولیس والوں کو مارنے کا پلان تھا جو سراسر جھوٹ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں بچوں کی دھمکیاں دی گئی تو اس کے جواب میں ہم نے ان کے بچوں کی حفاظت کی کیونکہ وہ ہمارے اپنے بچے ہیں اور پولیس کو کہا کہ اسلحہ لیکر نہ جائیں جبکہ اپنے 90 لوگ زخمی کروائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    جبکہ اس بارے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اداروں خصوصاً پولیس کی انتہائی ہرزہ سرائی کی ہے۔ اور اپنا بیانیہ بنانے کے لئے مخالفین اور اپنے اداروں کے خلاف نفرت بھری جو ایک گھناؤنی سازش ہے جسکے پیچھے عمران خان اور اسکے ہینڈلرز ہیں۔

  • عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں

    عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں

    عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی سمیت ان کی جماعت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ جبکہ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں عمران خان پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/AIG-legal-report-84-cases-22-Mar-2023.pdf” title=”AIG legal report 84 cases 22-Mar-2023″]
    رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/islamabad-police-cases-details-22-Mar-20.pdf” title=”islamabad police cases details 22-Mar-20″]
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/CamScanner-03-21-2023-12.01.pdf” title=”CamScanner 03-21-2023 12.01″]
    واضح رہے کہ یہ بیان حلفی محمد سلیم نامی پولیس آفیسر کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا ہے تاہم یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نیب کے دو مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 31 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی تھی ۔