Baaghi TV

Tag: political news

  • پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم

    پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ دے دیا، عدالت نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جب کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

    حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی،عمران خان

    عدالت نےقرار دیا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے، رولز بنائےجانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    جسٹس طارق سلیم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت 90 دن میں ضروری رولزبنائے۔عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈکےلیے دوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

  • پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد

    پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد

    لاہور:- وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ (The Punjab Prohibation of Interest Loans Act) کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورصوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • ٓآر ڈی اے عوام النا س کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں خبردار کرتا ہے: ڈی جی آر ڈی اے

    ٓآر ڈی اے عوام النا س کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں خبردار کرتا ہے: ڈی جی آر ڈی اے

    راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بچنے کے لیے خبردارکیا ہے۔

    ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021کے تحت تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جن میں سیگو کنٹری فارم موضع چک سیگو چک بیلی خان روڈ، کنٹری سائیڈ ریزیڈینشیا موضع کلیام مغل جی ٹی روڈ راولپنڈی اور میاں محمد بخش موضع رنیال گرجا روڈ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے یہ بھی ہد ایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف دوبارہ ایف آئی آر بھی درج کرا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے باقی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام االناس کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے سے سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ نیز آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔

  • پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ

    پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ

    مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم ہے

    پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والے نئے ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا ،گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری ،اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو گیا،طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز آج صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائیربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارہ شیڈول کا حصہ ہوں گے طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کے شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کے وسعت میں بھی مدد ملے گی جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھاپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشن طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے کوویڈ کے بعد پی آئی اے کے فعال طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے وفاقی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق کی ذاتی دلچسپی اور حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون کے باعث طیاروں میں اضافے کا عمل مکمل ہورہا ہے۔ ہوابازی کی صنعت مکمل طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے اور بڑھتی ہوئی مانگ کیلئے طیاروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں ،الیکشن کمیشن

    انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں ،الیکشن کمیشن

    عوام الناس انتخابی شیڈول کےجاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان

    الیکشن کمیشن آ ف پاکستان عوام الناس اور انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کو آگاہ کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے تحت انتخابات کے شیڈول کےجاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیاجائے گا ۔ جس کے بعد ووٹ کے اندراج ، منتقلی ودرستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا۔عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیاجاتا ہےکہ پنجاب خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج و منتقلی ، حذف اور درستگی کوائف کروالیں

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300 پرشناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ اندراج ومنتقلی کے لیے فارم نمبر 21،ک سی ووٹ پر اعتراض /حذف کے لئے فارم نمبر 22 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 23 متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk یامتعلقہ دفترضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں

  • سیلاب کے بعد نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوچکا

    سیلاب کے بعد نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوچکا

    سیلاب کے بعد نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوچکا

    چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اِس بارے میں بھر پور کوشش کی جائے کہ زیر تعمیر نائے گاج ڈیم کی تکمیل کے اہداف پر حالیہ سیلاب کے کم سے کم اثرات مرتب ہوں۔

    چیئرمین واپڈا نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کی۔ اجلاس میں نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر(واٹر) واپڈا، جنرل منیجر (پراجیکٹس) ساؤتھ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کے پراجیکٹ منیجرز اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران نائے گاج ڈیم پر سیلاب سے پہلے اور بعد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نائے گاج ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام گزشتہ ماہ بحال ہو چکا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے اِس منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تقریبا5 ماہ تک معطل رہیں۔ اِس وقت پراجیکٹ کی مختلف سائٹس بشمول مین ڈیم اور سپل وے پر کام جاری ہے۔ منصوبے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام پر زوردیا کہ وہ سیلاب کے باعث منصوبے پر ممکنہ تاخیر میں کمی لانے کے لئے ایک مربوط پروگرام ترتیب دیں۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    نائے گاج ڈیم صوبہ سند ھ کے ضلع دادو سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں دریائے گاج پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ آبپاش زراعت کیلئے پانی کی فراہمی، سیلاب سے بچاؤ اور سستی پن بجلی کی پیداوار اِس منصوبے کے بنیادی مقاصد ہیں۔ نائے گاج ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 3 لاکھ ایکڑ فٹ ہے اور اِس کا کمانڈ ایریا 28ہزار 800 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔ منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 اعشاریہ 2 میگاواٹ ہے۔ اِس منصوبے کی تکمیل کے لئے 2024ء کے اواخر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  • عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ملکی اداروں پر تنقید کی، بلاول بھٹو جب اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی اداروں کا احترام کیا،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو مسترد کردیاکراچی کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے بلدیاتی انتخاب کے زرلٹ سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے دعوی کردیا تھا ہم جیت گئے ہیں،سندھ کی عوام نے عمران خان کو تاریخی شکست دی ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ سندھ میں آئندہ پی ٹی آئی کی ہوگی مگر اس میں بھی ناکامی ہوگی عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے عمران خان کے بیانیے کو عبرتناک شکست نصیب ہوگی، 2018میں جعلی طریقے سے ایوان میں پہنچنے والے لوگوں کو شکست ہوئی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تحریک انصاف سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہو تا کہ ضمنی انتخاب میں ان لوگوں کا مقابلہ کریں، عمران نیازی ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلا رہے ہیں،جو ایوان میں لے کر آئے عمران خان ان کیخلاف ہی سازش کررہے ہیں،کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سب سے آگے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مراد علی شاہ نے سندھ حکومت سے متعلق جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،عمران خان سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا کرنا چاہتےتھے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں اگر سیٹیں لیں ہیں تو کام بھی کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے خدمت کرنے پر ووٹ دیا، جماعت اسلامی کو اگر اتنی سیٹیں مل بھی گئیں ہیں تو انہوں نے کام کیا کیا تھا ؟

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

  • کراچی کو اگر بہتر کرنا ہے توعمران خان والی زبان نہ بولیں،نثار کھوڑو

    کراچی کو اگر بہتر کرنا ہے توعمران خان والی زبان نہ بولیں،نثار کھوڑو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام نے جو فیصلہ دیا وہ سب کے سامنے ہے،پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں کلین سویپ کیا ہے،

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے حافظ نعیم الرحمان عمران خان کی طرح ضد نہ کرے، بلدیاتی الیکشن میں کسی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں کراچی کو اگر بہتر کرنا ہے تو عمران خان والی زبان نہ بولیں، جماعت اسلامی نے اعتراض کیا کہ رزلٹ دیرسے دیئے گئے،حافظ نعیم کوسنجیدہ شخص سمجھتا ہوں،حافظ نعیم کایہ کہناکہ سوسال میں بھی پیپلزپارٹی کراچی سے نہیں جیت سکتی، ایسی باتیں کرنا جمہوریت نہیں پہلے یہ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب پیپلزپارٹی نے سبقت لے لی توانہیں اعتراض ہے،پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیاتھا،ایم کیوایم والے کافی وقت کے بعد ایک ساتھ ہوئے

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم کراچی اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتے ہیں ، کراچی والوں نے جمہوریت والا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ تمام جماعتوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں ،پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کی بات کرنا مناسب نہیں ہے،کراچی بلدیاتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،

  • ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع پنجگوڑ میں پاک-ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنگوڑ میں پاک ایران سرحد کے علاقے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے فوجی دستے پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین استعمال کی، تاہم ایران کو اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں مسلسل سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ برس 25 دسمبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سمبازا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا آپریشن گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔اس سے قبل 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔نومبر 2022 میں بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • یہاں ہرکوئی وزارت لینےکےلیےبےچین مگراحسن بھون نےوزارت اعلیٰ ٹھکرا دی؛آخرکیوں؟

    یہاں ہرکوئی وزارت لینےکےلیےبےچین مگراحسن بھون نےوزارت اعلیٰ ٹھکرا دی؛آخرکیوں؟

    لاہور:پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورت حال جس بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ، اس حوالے سے سینئر تجزیہ نگار مبشرلقمان کی سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون سے گفتگو کی ہے اورپاکستان کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ،

    اس سلسلے میں ایک سینئر صحافی مبشرلقمان نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلٰی کے لیے آپ کے نام قرعہ نکلا تھا اور آپ نے انکار کردیا ،یہاں تو لوگ وزارتوں کے پیچھے پیچھے پھرتے ہیں اور آپ نے انکار کردیا ہے ،

    احسن بھون نے کہا کہ جی میں نے انکار کردیا ہے اورانکار اس لیے کیا ہے کہ اس وقت جو پاکستان میں سیاسی صورت حال ہے یہ ہمارےملک کی سیاسی تاریخ کا ایک بدترین اور گدلا دور ہے ، جہاں کسی کی کوئی عزت نہیں ، کوئی کسی کا لحاظ نہیں رکھ رہا ، نہ برداشت ہے اور نہ ہی کوئی مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنے کےلیے مخلص ہے، ان حالات میں ایک سیاسی عہدہ قبول کرنا بار اور قانون سے وابستہ شخص یہ عہدہ قبول نہیں کرسکتا

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی پیشکش تھی مگرمیرے جیسا شخص ان حالات میں اس ماحول میں یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتا

     

    https://www.youtube.com/watch?v=l3skplU32bg

    ایک اور سوال کے جواب میں احسن بھون کا کہنا تھاکہ پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس قدر سیاسی ماحول گدلا ہے ، کوئی ملک کی خاطر مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنے کےلیے مخلص ہی نہیں ، سب جماعتیں اپنی اپنی سیاست کررہی ہیں ملک کےلیے کوئی بھی مخلص نہیں ہے ، احسن بھون نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ یہاں عدم برداشت بڑھ رہی ہے اور یہ پہلو ملک وقوم کے لیے خطرے سے خالی نہیں‌ ہے

     

    ایک سوال جس میں مبشرلقمان نے پوچھا کہ عمران خان جو مرضی کرے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، اس کی ذمہ دار عدلیہ ہے یا دیگر ادارے تو ااس کا جواب دیتے ہوئے احسن بھون کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں ہی اس ماحول کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہیں ، ساہیوال سے ن لیگ کے ممبر اسمبلی چوہدری اشرف کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور کوئی اس کو پوچھتا نہیں ، جبکہ دوسری طرف ایک سیاستدان آزاد پھرتا ہے،

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئےاحسن بھون کا کہنا تھاکہ یہ کہنا کہ شہبازشریف عمران خان کے حوالےسے نرم رویہ رکھتے ہیں یا کہ وہ اس اہل ہی نہیں کہ وہ اس شخص کو لگا دے سکیں تو یہ بات درست نہیں‌ہے، ان کا کہنا تھاکہ یہ ضرور ہے کہ شہبازشریف واقعی ایک مصلحت پسند شخص ہیں اور وہ اس حد تک نہیں جانا چاہتے

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگریہاں بات ہوتی ہےکہ ایم این ایز کو اغوا کرنے کی تو یہ ایک قابل فکر بات ہے اور اس پر اگر کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو اس کا مطلب واضح ہے کہ موجودہ حکومت میں اخلاقی طور پر اتنی جرات نہیں کہ وہ ایسے عوامل کا سد باب کرسکے