Baaghi TV

Tag: PTI

  • میر علی مردان ڈومکی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد

    میر علی مردان ڈومکی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد

    میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا ہے اور میرعلی مردان خان ڈومکی کا نام نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے، تاہم خیال رہے کہ آج سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور بلوچستان کے سیاستدان علی مردان ڈومکی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کی تھی ، اور ان کو نگران وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آج آخری روز تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی تھی۔ جبکہ آج آخری مرحلے میں ڈومکی کا نام طے کرلیا گیا ہے اور اب بتایا جارہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ ڈومکی ہی ہوں گے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    تایم واضح رہے کہ میر علی مردان خان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔ جبکہ علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے علاوہ ازیںڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کے وقت پوٹلی سے راکھ اور تعویز ملے. ڈی آئی جی کا انکشاف

    عمران خان کی گرفتاری کے وقت پوٹلی سے راکھ اور تعویز ملے. ڈی آئی جی کا انکشاف

    عمران خان کوزمان پارک سےگرفتارکرنےوالے ڈی آئی جی لاہور پولیس عمران کشورنے اہم انکشاف کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ہم عمران خان کی گرفتاری کررہےتھےتوہم نےوہاں سےکچھ سامان بھی قبضےمیں لیا تھا اور جب میں ایک سلورباول کوکھولنےلگاتوبشری بی بی نےکہاکہ اسکونہ کھولیں مگرجب میں نے وہ کھولاتواسکےاندر سے ایک پوٹلی ملی جسکےاندر کچھ راکھ تھی اور ایک تعویزتھا.

    انہوں نے نجی ٹی وی کے صحافی کو مزید بتایا کہ اس میں ایک تسبیح بھی تھی اورکچھ مزیدچیزیں بھی تھی جبکہ اس بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کہنے لگی کہ یہ پولیس والےصرف پیسےڈھونڈنےآئے ہیں تومیں نےانکوجواب دیا کہ میڈم ہمیں پیسے نہیں چاہئے پیسےجتنےبھی ہیں وہ آپکوضرورت ہیں لہذا آپ رکھ لیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    علاوہ ازیں عمران کشور نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے جب ہمارے پاس عدالت کا حکم آیا تو اس کی تکمیل کیلئے ہم لوگ زمان پارک پہنچے مگر پہلے تو وہ دروازہ ہی نہیں کھولنا چاہا رہے تھے لہذا پولیس کا مجبورا شیشے توڑ کر اندر جانا پڑا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاں پر بشرٰی بیگم نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور اندر جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہی اور پھر ہم نے عمران خان کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا تھا عمران خان کی یہ گرفتاری عدالت کی طرف سے انہیں تین سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی اور انہیں یہ سزا توشہ خان سے حاصل کردہ تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سنائی گئی تھی.

  • نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 18 اگست کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے.

    جاری اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جبکہ گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اس کیس کی اب تک 47 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نیب میں ہونے والی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے تھے کہ پاکستان میں لوگ آئین کو سبوثاژ کرکے بھی گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ اس بات پر ہم سب آمادہ ہیں کہ احتساب کا قانون ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا انسداد کرپشن کنونشن بہت واضح ہے۔

  • پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا

    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے یوم آزادی کی شام ایک ویڈیو شئیر کی لیکن اس ویڈیو میں سے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نکال دیا گیا ہے،البتہ پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے تھمبنیل میں عمران خان کی تصویر ضرور ہے جس میں وہ دیگر 6 کھلاڑیوں کے ہمراہ 1992 کا ورلڈکپ پکڑے ہوئے ہیں۔
    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1691091543350771712?s=20
    ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان سے شروع ہوتا ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے،1986 کے جاوید میانداد کے شارجہ کے تاریخی چھکے، اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، 2000 اور 2012 کے ایشیا کپ جیتنے، 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے جیتنے اور پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا ذکر اور مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    جہاں متعدد سوشل صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو میں عمران خان موجود ہیں لیکن کچھ لمحوں کے لئے تاہم انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں عمران خان کو زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی۔


    جہاں صارفین نے پی سی بی پر شدید تنقیدکی وہیں پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر عروج ممتاز نے بھی ردعمل دیا انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کی یاد تازہ کرتے ہوئے، 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کی 11 تصاویر ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک میں اس عظیم کھلاڑی کا ذکر نہیں جس نے پاکستان کے لیے کھیلا ہو، عمران خان ہمیشہ دنیا کی تاریخ میں عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیے جائیں گے-


    مریم خان نامی سوشل میڈیا صارف نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں؟ آپ اس کھیل میں بھی (سیاست کی طرح) پولرائزیشن لانا چاہتے ہیں، فیصلہ آپ نہیں، عوام کرے گی-

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

    ڈاکٹر سیما خان نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ دنیائے عمران خان کے بغیر نامکمل ہے اور پی سی بی نے یہی ادھوری تاریخ بیان کی ہے۔

    انڈیا سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مجھے عمران خان پسند نہیں لیکن وہ آپ کے سب سے بڑے کرکٹر تھے۔ یہ عجیب بات ہے کہ آپ نے انہیں (ویڈیو میں) شامل نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے شاندار کرکٹ کیرئیر کے دوران پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے میچز کھیلےبیٹنگ میں ان کی ایوریج 37 اور بولنگ میں 22 اوسط نے انہیں اسٹار آل راؤنڈرز کی چوٹی میں سب سے اوپر درجے رکھا، عمران خان کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے آخری 10 سالوں کے دوران انہوں نے 51 ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا سابق کپتان نے 1987 میں انگلینڈ میں پاکستان کو اپنی پہلی سیریز میں فتح دلائی لیکن ان کے کیرئیر کا بہترین لمحہ اس وقت آیا جب پاکستانی ٹیم نے ان کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

    نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند

  • 397 شخصیات اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد، تقریب 23 مارچ کو ہوگی

    397 شخصیات اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد، تقریب 23 مارچ کو ہوگی

    یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 397 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ یاد رہے کہ متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہوگی۔

    سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26 شخصات کو ہلال امتیاز ، 18 کو ہلال قائداعظم ، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت ، 50 کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    مختلف ایوارڈز کیلئے دیگر نامزد شخصیات میں مرحوم نیوکلئیر سائنسدان حفیظ قریشی ، ادیب افتخار عارف اور ہاکی کھلاڑی صلاح الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔ سول اعزازات کیلئے کورونا وباء میں دوران ڈیوٹی جانیں قربان کرنے والے 299 ہیلتھ ورکرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ کچھ صحافیوں اور سیاستدانوں کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا.

  • عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے. الیکشن کمیشن

    عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے. الیکشن کمیشن

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے لیکن مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد ہم نئی حلقہ بندیاں کرانے کے بھی پابند ہیں۔

    جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں 4 ماہ سے زیادہ وقت لگے گا جس کے باعث انتخابات زیادہ سے زیادہ ساڑھے 4 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ عمر حمید کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے باقی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    یاد رہے کہ ملک میں نئی مردم شماری کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرتا ہے۔ جبکہ اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کی جاتی ہیں۔ اور قومی اسمبلی کے 266 حلقے ہیں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول کا اعلان کرے گا جس کے بعد کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جا سکتا۔

    جبکہ گزشتہ حلقہ بندی شیڈول کے اعلان کے بعد تقریباً چار ماہ میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا تھا۔ حلقہ بندیوں کے لیے ملک کو آبادی اور جغرافیائی لحاظ سے انتخابی حلقہ جات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کسی بھی حلقے میں آبادی کا فرق 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوناچاہیے۔ حلقہ بندی کے بعد الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کا کام مکمل کرکے انہیں منجمد کر دیتا ہے اور اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسمبلی قبل از وقت تحلیل ہونے پر الیکشن 90 روز کے اندر کرانا ہوتے ہیں، اگر مدت پوری ہوجائے تو 60 دن میں اور یوں اب الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے میں کم و بیش 6 سے7 ماہ درکار ہوں گے۔

  • نگراں وزیراعظم کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں۔ خواجہ آصف

    نگراں وزیراعظم کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں۔ خواجہ آصف

    سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں ہے جبکہ خواجہ آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ضرورت تھی کہ چھوٹے صوبوں کو حکمرانی میں حصہ دیا جائے اور نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کا نام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیا گیا ہے جبکہ انوار الحق کا نگران وزیراعظم بننا بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ انوارالحق کانام نگران وزیراعظم کیلئے سرفہرست تھا۔

    سابق وزیر دفاع خواجہ آصف دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اگلے مہینے ستمبر میں پاکستان آجائیں گے اور نوازشریف کو اختر مینگل کے تحفظات کو دورکرنا چاہئے کیونکہ ہمیں بلوچستان کےمسائل کا قومی حل تلاش کرنا چاہئے جبکہ ہمیں بلوچستان کے ناراض لوگوں کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہئے اور اسی میں بہتری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن یعنی حزب اختلاف نے فروری میں الیکشن کا کہا ہے، الیکشن ڈیڑھ دو ماہ آگے جاسکتے ہیں لیکن الیکشن فروری سے آگے نہیں جائیں گے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ جلد از جلد انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے ہوجائیں اور جو بھی ملک کے لیئے بہتر وہی عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اس ملک پر حکمرانی کرے جبکہ ان کا کہنا تھا نواز شریف اپنے ملک آکر سب کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہیں.

  • عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی  ایبٹ آباد سے گرفتار

    عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو اتوار کی رات دیر گئے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی ہے وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا، جنہوں نے سانحہ 9 مئی میں اہم کردار ادا کیا تھا. جبکہ واضح رہے کہ 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس حملے کی تفتیش کے لیے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان جن میں انکے بھانجے بھی شامل تھے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش نہ ہوئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی سمیت مختلف کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم اس وقت کے بعد سے حسان نیازی روپوش ہوگئے تھے اور عدالتی احکامات کے بعد پولیس ان کی گرفتاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مار رہی تھی جسے بالآخر اب کامیابی مل گئی ہے

  • ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

    ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

    معروف تجزیہ کار ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے جذبے اور نیت سے پاکستان واپس آئی ہوں اور اس بار میں پاکستانی سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ وہ کیا جو کرنا چاہتی تھی کبھی لوگوں کی پرواہ بھی نہیں کی اگر پرواہ کرتی تو سب کچھ چھوڑ کر پاکستان نہ آتی۔

    ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کافی مشکل فیصلے کیے ہیں خاص طور پر اپنے پروفیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جیسے کہ میں بی بی سی کو چھوڑ کر پاکستان آئی ہوں، انسان کو اپنا راستہ خود بنانا چاہیے جبکہ سب سے ضروری یہ بات ہے کہ انسان جو بھی کرے اس کا ضمیر مطمئن ہونا چاہیے۔ ریحام خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل نئے جذبے نئی نیت کے ساتھ پاکستان آئی ہوں اور پاکستان کے ساتھ میرا لگاؤ ہے جو سیکھا ہے وہ واپس دینا بھی چاہتی ہوں جبکہ سیاست میں حصہ ڈالنا چاہتی ہوں، صحافت میں موقع نہیں ملتا ورنہ صحافت میں بھی حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    عمران خان بارے ریحام خان نے کہا کہ اپنا مقصد حاصل کرنے یا اپنے مطالبات منوانے کیلئے پہلے جنگ ہوتی تھی اس کے بعد قتل و غارت کی جانے لگی اور آج کے جدید دور میں ماڈرن وار فیئر یہ ہے کہ خانہ جنگی کرادی جائے علاوہ ازیں انھوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو جو ہوا اسے مجھ جیسے لوگ دیکھ رہے تھے، ایک سال سے یعنی 25 مئی سے، 2022 سے پہلے سے کہا جارہا تھا کہ یہ ہوگا ہونے جارہا ہے، ٹوئٹس میں انٹرویوز میں، میں نے باجوہ صاحب کو مخاطب کرکے یہ بات کہی کہ آپ دیکھیں گے کہ ہونے کیا جارہا ہے۔ ”9 مئی کو جو ہوا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت ہوا، اس میں عوام آلہ کار بنے اور یہ اتنی خطرناک سازش ہے کہ اور میں نہیں سمجھتی کے خطرہ پوری طرح سے ٹل گیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی خطرہ موجود ہے“۔

  • آئین کے راستے سے آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے. وزیراعظم

    آئین کے راستے سے آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے. وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آئین کے راستے سے آئے تھے اور اسی راستے سے واپس جا رہے ہیں، قوم کے اختیارات، وسائل کی امانت میں کوئی خیانت نہیں کی ہے، 16 ماہ کا سفر کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، اور اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔ جبکہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئینی راستے سے اقتدار میں آئے اسی راستے سے واپس جارہے ہیں، آئینی طریقے سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوا ہے ملک کی باگ دوڑ نگراں وزیراعظم کے حوالے کررہا ہوں اور نگراں وزیراعظم کا تعلق ملک کے عظیم صوبے سے ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ ارض پاک اور عوام کی نگہبانی کی، 16 ماہ کا سفر بہت کٹھن تھا، 16 ماہ کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، الحمد اللہ قوم کی امانت میں کوئی خیانت نہ کی، مختصر مدت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفاد پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، مہنگائی اس رفتار سے کم نہ ہوئی جس کی توقع تھی، قرض لینا کوئی کامیابی نہیں ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، سابق حکومت ڈیفالٹ کی شکل میں مشکل سرنگ بچھا کرگئی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ایک تباہ کن صورتحال ہوتی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کی آزادی اور ورکرز کو حقوق دیے، 9 مئی کا سیاہ دن قوم کبھی نہیں بھلا سکتی، 5 ہزارمیگا واڑ بجلی نیئشنل گرڈ میں شامل کی، 2 ہزار ارب کا رمضان پیکج دیا، نواجوانوں کو 80 ارب کا وزیراعظم پیکج مہیا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش اسکول کا دائرہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا تک بڑھا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینش میں اضافہ کیا، صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کا ہرافسراورسپاہی ہمارے لیے فخر ہے، آنے والے وقت میں اربوں روپے کے غیرملکی منصوبے شروع ہونے والے ہیں، محنت اور دیانت سے مشکل سے نکل سکتے ہیں۔ تاہم اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ معدنی خزانوں سے ملک کی تقدیربدلیں گے، پاکستان دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، قرضوں کی دلدل سے نکل کر خود انحصاری کی جانب جانا ہوگا۔