Baaghi TV

Tag: PTI

  • مبشرلقمان کو لندن میں چورپڑگئے،لندن پاکستان سے زیادہ خطرناک ہوگیا

    مبشرلقمان کو لندن میں چورپڑگئے،لندن پاکستان سے زیادہ خطرناک ہوگیا

    لندن:میں بڑا حیران ہوں کہ برطانیہ جیسا ملک اب اس قدر مشکلات اورمسائل میں گھرا ہوا ہے کہ اب تو ہمیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ بھائی کا بنے گا ان انگریزوں کا ، یہ کہنا تھا کہ سنیئرصحافی مبشرلقمان کا جو کہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورجس طرح پاکستان میں سیاستدان ان سے ملاقاتیں کرکے اپنے دکھ درد سناتے ہیں ایسے ہی برطانوی سیاستدان بھی ان سے ملکر برطانیہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پراپنے دکھ درد کی کہانی سناتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لندن کے ایک مشہور مقام پر موجود ہیں جہاں سخت سردی ہے اورجہاں وہ برطانوی سردی سے نبرد آزما ہیں وہاں وہ برطانیہ کی تازہ ترین مگربگڑتی ہوئی صورت حال سے بھی آگاہ ہیں اور پریشان بھی ہیں، مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے ، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، لوگوں کو کھانے کے لیے کچھ نہیں مل رہا ، برطانیہ جیسے ملک میں لوگ زندہ رہنے کیے لیے کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے کے لیے دن کی روشنی میں چیزیں‌چھین کرلے جارہےہیں ، برطانوی تواس قدر بے بس ہوگئے ہیں کہ اگران کے قریب سے کوئی سبری فروش گزررہا ہےتووہ سبزی فروش سے سبزی چھین لیتےہیں تاکہ وہ کچھ نہ کچھ اپنے اوراپنے بال بچوں کےلیےکھانے کا بندوبست کرلیں ، انکا کہنا تھا کہ ایک پارک میں انکی گاڑی کے شیشے توڑکراس میں سے چیزیں چرانے کی کوشش کی گئی

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب تو پاکستان ہمیں برطانیہ سے محفوظ اور بہتر لگتا ہے ، برطانوی پولیس جرائم پر قابوپانے سے قاصر ہے اوراب تو لوگ ایک دوسرے پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ، چوریاں‌اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ برطانوی پولیس بے بس ہوگئی ہے اب تو پنجاب پولیس برطانوی پولیس سے بہتر نظرآتی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی کئی برطانوی سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اورجب ان سےپوچھا جاتا ہے کہ کیا بنے گا آپ کا اورآپ کے ملک کا تو ان کا جواب ہوتا ہےکہ ہاں ٹھیک ہوجائے گا ، بس جب تک یوکرین کی جنگ کا معاملہ ہے اس وقت تک دباو ہے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں نے اہم برطابوی وزیرسے پوچھا کہ آپ کویقین ہے کہ یوکرین کی جنگ ختم ہوجائے گی تواس کا جواب کچھ اثبات میں تھا مگرامید دم توڑ رہی تھیں،مبشرلقمان نے برطانوی وزیراعظم سونک کے حوالے سے بتایا کہ اس کو صرف اس لیے وزارت عظمیٰ پربٹھایا گیا ہےکہ اس نے سیٹ بیلٹ باندھا ہوا تھا ، یہ کوئی بڑی خوبی نہیں مگرایسے لگ رہا ہے کہ انکی بھی چھٹی ہونے والی ہے اور پتہ نہیں ابھی کتنے وزیراعظم آئیں گے اور جائیں گے ،

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا یہ حال ہے کہ دولاکھ سترہزارسے زائد لوگ مسنگ پرسنز ہیں ، ہمارے ملک پاکستان میں صرف 30 ہزار مسنگ پرسنز ہیں جن کے مسئلے کو سرپراٹھایا ہوا ہے پتہ نہیں ان میں سے فیک کتنے ہیں لیکن برطانیہ میں تین لاکھ کے قریب مسنگ پرسنز ہیں مگران کوکوئی پرواہ تک نہیں ، ڈیڑھ سے دولاکھ کے قریب 24 سال سے 35 سال کے درمیان کے برطانوی لڑکے اور لڑکیاں گھروں سے باہررہنے پرمجبورہیں ،اورنشہ کے عادی ہوچکے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ نشے کے عادی اس وقت ہوتے ہیں جب ان کو کھانے پینے اور رہنے سہنے کے لیے کچھ میسر نہیں گھربار نہیں تو وہ سڑکوں پر آکردکھی زندگی گزارتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کا نظام اتنا درہم برہم ہےکہ جو پھنس گیا سوپھنس گیا،مگرہمارے ہاں تو دن اور رات کے کس وقت بھی اگرکوئی جانا چاہے تو آسانی سے سفر کرسکتا ہے ، مگربرطانیہ وہ برطانیہ اب نہیں رہا کہ لوگ اب برطانیہ کی طرف ہجرت کرکے اپنی زندگیاں آسان کرسکیں

    ان کا کہنا تھا کہ حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ کوئی اندازہ نہیں کہ کب ٹھیک ہوں گے ، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح برطانیہ میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، وارداتیں ہورہی ہیں اگرپاکستان ہوتا توپتہ نہیں کتنا شور ہوچکا ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اب عربوں کے ہاتھ میں جاتا ہوا نظرآرہا ہے ، قطری اوراماراتی برطانوی کلبز، جائیدادیں خرید رہے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ ان کا موبائل خراب ہوا تووہ ایک مارکیٹ میں موبائل لینے کے لیے پہنچے توپتہ چلا کہ آئی فون جیسے مہنگے فون وہ نہیں رکھ رہے چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں اور دوکاندار لٹ جاتے ہیں پھراحساس ہوا کہ پاکستان واقعی جنت ہے

  • کراچی:یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کےبعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی:یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کےبعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے تھانے عزیز بھٹی پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

     

    ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا 6 رکنی گروہ ہے جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر نکل کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتا اور وہ پولیس کے لیے چھلاوا بنا ہوا تھا جبکہ ان کی وارداتوں کی فوٹیجز بھی پولیس کے پاس موجود تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چھلاوا ڈکیت گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور جیسے پولیس ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھا انھوں نے فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت عابد ، انور ، اسلم ، زبیر اور انور کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا چھٹا ساتھی عدیل موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 ٹی ٹی پستول ، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ سرسید ، بلوچ کالونی اور سعود آباد سے چوری و چھینی گئیں تھیں۔ عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسٹریٹ کراٸم سمیت دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی چلائی گئی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگی ہیں ، ڈاکوؤں کے گروہ سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز فیروز آباد ، گلشن اقبال ، عزیز بھٹی اور پی آٸی بی کالونی سے چھینے گئے تھے جبکہ ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹس ایسٹ کورنگی اور سینٹرل میں 100 سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرچکا ہے۔

    پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ 2 ڈاکوؤں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

  • محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر کا تجویز کردہ نام وزیر اعلیٰ نے بھی قبول کرلیا اور کہا کہ اعظم خان ہمارے لیے بھی قابل احترام ہیں.محمد اعظم خان صوبے کے چیف سیکرٹری اور 2007.08 میں نگران صوبائی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں. اعظم خان کی خیبرپختونخوا کے کم و بیش تمام سرکردہ سیاسی گھرانوں سے قریبی رشتہ داری ہے ۔

    وہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس، سابق نگران صوبائی وزیر عباس خان کے بھائی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے کزن اور اٹک سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی خانزادہ تاج کے داماد ہیں جو سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے چچا ہیں۔

    وہ آئی جی ظفراللہ خان کے بھائی سابق کمشنر خالد خان، اعظم خان کے ہم زلف ہیں۔ ظفراللہ خان اور خالد خان سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر نعیم خان کے ماموں زاد بھائی ہیں۔ سابق آئی جی سکندر محمد زئی بھی خالد خان کے کزن ہیں جن کے صاحبزادے عدنان خان سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک کے داماد ہیں۔

    اعظم خان کے بھائی عباس خان کی اہلیہ سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کی فرسٹ کزن ہیں جب کہ اعظم خان کے ایک بھتیجےعمرشہزاد کی اہلیہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرعمرایوب کی ہمشیرہ ہیں۔ عمرایوب کی ایک کزن اے این پی کے سابق وفاقی وزیرحاجی غلام احمد بلورکی بہو ہیں۔

    اعظم خان کا ایک بھائی محمد عباس خان انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا رہ چکا ہے ۔ عباس خان مفتی محمد عباس کی نگران کابینہ میں وزیر رہے ہیں۔ اعظم خان کے ایک اور بھائی میجر ریٹائرڈ مختیار احمد خان ایک عرصے تک عوامی نیشنل پارٹی سے منسلک رہے اوراے این پی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی بنے تھے۔
    محمد اعظم خان 80 کے عشرے کے آخر میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہے ۔

    وہ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری مذہبی امور کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ خیبر پختونخوا کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا ہے اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی نیم سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فلڈ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

  • پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ اہم فیصلہ آج ہو گا

    پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ اہم فیصلہ آج ہو گا

    لاہور:پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےتجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کی آئینی مدت میں آج رات تک وقت باقی ہے، آئینی ماہرین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کی آئینی مدت آج رات 10 بج کر 10 منٹ تک ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

    تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ،چودھری شجاعت

    یاد رہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی گئی۔
    پارلیمانی پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں ایک بار پھر 2018ء جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، 5 برس قبل بھی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) سائر علی اور ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام تجویز کیے تھے۔

    مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ.شاہ محمودقریشی

    اپوزیشن کی جانب سے ایاز امیر اور حسن عسکری کو نامزد کیا گیا تھا، فریقین کے متفق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حزب اختلاف کے حسن عسکری عہدے پر فائز ہوئے، وہ بطور نگران وزیر اعلیٰ انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہے۔

    سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے،پرویز الہیٰ

    آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دو، دو ناموں پر غور ہو گا۔حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

  • نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے:نواز شریف

    نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے:نواز شریف

    لندن:نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چارسدہ میں چیک پوسٹ پر دہشگردوں کا حملہ، تین اہلکار زخمی

    اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف زیر التواء معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔

    ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔

    قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس کو متنازع بنادیتی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اپریل کے وسط میں دونوں اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔

  • پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کرنیوالے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے امیر یوسف نامی ایرانی شہری کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا، دوران تفتیش ملزم اپنے خاندان سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تفتیش وہ اپنی جائے پیدائش اور دیگر متعلقہ سوالات پر بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کے پاس پاکستان پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈ بھی ہے۔

    طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے تشدد، طالبات کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔

     

    ادھروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کے مسائل پر بات چیت کیلئے عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔

    کتے کو نام سے نہ پکارنے پرمالک نے پڑوسی کو قتل کر یا

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواسہ رسول کے چہلم پر عراق جانے والے زائرین کے مسائل وزیر اعظم شہباز شریف کے علم میں آئے تو انہوں نے فوری نوٹس لیا اور انکے حل کی ہدایات جاری کیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عراقی وزیر داخلہ سے رابطہ کیا ہے، عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔

    قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    وزیر داخلہ نے کہا عراقی حکومت اور زائرین کے مابین کوئی چیز تحریری نہیں سب کچھ زبانی ہے، ہم ساری چیزیں ان سے بلیک اینڈ وائٹ طے کریں گے تاکہ پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کو مسائل درپیش نہ آئیں، اسی سال مارچ میں زائرین کو دپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی

    بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی

    کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی،اس وقت پاکستان میں جہاں سیاسی صورت حال بڑی خراب نظرآرہی ہے وہاں ملک کی معاشی صورت حال بھی بہت پچیدہ ہے ، ایک طرف وفاقی حکومت سستا تیل اور گیس ملک میں لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے دوسری طرف قدرتی گیس کے وسائل سے مالا مال بلوچستان ناراض ہورہا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اس وقت مشکل میں ہے، وفاق فوری مدد کرے، خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ ہے ہیں، اگر 75 ارب روپے کے بقایا جات مل جائیں تو بحران ختم ہوسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بقایا جات نہ ملے تو بلوچستان سے گیس کی سپلائی کو بھی بند کرنے کا آپشن موجود ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے کو اختیار حاصل ہے، صوبے سے گیس سپلائی جاری ہے، بقایا جات نہیں مل رہے۔

    زمرک اچکزئی نے کہا کہ وفاق کو مشکلات سے متعلق دو ٹوک الفاظ میں بتادیا، وفاق ڈوبنے سے پہلے مدد کرے، پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے 30 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، 15 دن میں بقایا جات نہیں ملے تو بلوچستان حکومت فیصلہ کرے گی۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اکائیاں کمزور ہوں گی تو وفاق کمزور ہوگا، اگر گودار، سینڈک اور ریکوڈک ہمیں دے دیں ہم پورا ملک چلا سکتے ہیں۔

  • بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    مری:بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں اس وقت بارش اور برفباری کی وجہ سے ٹریفک جام ہےاورپولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں سیاحوں کو محفوظ مقامات پرپہنچانے کےلیے کوشاں ہیں،

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد،30سے 35گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں،پمظفرآباد، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پہنچ گئیں،مظفرآباد،نیاز پورہ کے مقام پر برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

     

    مظفرآباد مشہور سیاحتی مقام پیرچناسی میں برفباری کےباعث لنگرپورہ کےمقام پہ سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی،سیاحوں کو منع کرنے کےباوجود سیاح برفباری دیکھنے گئے،رفباری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد دارالحکومت و گردونواح میں موسم مزید سرد ہو گیا۔

     

    وادی لیپا، نیلم، باغ، راولا کوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے بعد متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں، بالائی نیلم شاہراہ کیل کا تاؤ بٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا، ضلع حویلی کی حاجی پیر تا بانڈی اور لسڈنہ حاجی پیر شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

     

    ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری بالائی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

  • محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    تلہ گنگ ( ارشد کوٹگلہ سے ) پنجاب کی سیکرٹری سیاحت آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار رہیں، آسیہ گل نے محکمہ سیاحت میں تعیناتی کے دوران سیاحت کے فروغ اورترقی کے لیے اہم ترین اقدامات سرانجام دیئے۔ پنجاب میں اہم سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی بآسانی رسائی کے لیے آسیہ گل نے جہاں کام کیا وہیں پنجاب کے سیاحتی مقامات کو سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں شاندارانداز میں اجاگر کیاگیا۔ آسیہ گل نے پنجاب کے اضلاع چکوال مری خوشاب سمیت دیگر اضلاع میں سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش اورخوبصورتی کے لیے جاری کام کو تیز کیا تا کہ سیاح دلنشیں اور پرکشش نظارے دیکھ کر جلد سے جلد لطف اندوز ہوسکیں اور سیاحت کا مزہ دوبالا ہوسکے آسیہ گل نے انتہائی کم عرصے میں پنجاب میں سیاحت کو اسقدر فروغ اور عروج دیا جو سالہاسال گزرنے کے باوجود نہ ہوسکا آسیہ گل کو اگر چند ماہ تک مزید موقع میسر آجاتا اور آپ کی تعیناتی محکمہ سیاحت ہی میں رہتی تو پنجاب پاکستان کا ایک مثالی سیاحتی مرکز بن جانا تھا۔ پنجاب میں قدرتی سیاحتی مقامات سے ہونیوالی آمدن سے نہ صرف پنجاب بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی کمی 

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    آسیہ گل نے عوام کے لیے سستی اورآسان سیاحت متعارف کروائی تا کہ ہر شہری باآسانی سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکے۔آسیہ گل نے تعیناتی کے دوران کلر کہار میں ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کا دورہ کیاتھا، اس موقع پر سیکرٹری سیاحت نے چکوال، سون ویلی اور کلر کہار میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری سیاحت آسیہ گل نے شاہی قلعہ میں موجود آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا تھا اور آثار قدیمہ کے زیر نگرانی سکھ اور آرمرز گیلری کا بھی وزٹ کیا۔ ڈی جی آرکیالوجی کی جانب سے اعلی خدمات پر آسیہ گل کو اس موقع پر سوینئر بھی پیش کی گئی تھی ۔ پنجاب میں سیاحت کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے گئے محکمہ سیاحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر “ورچوئل ٹوارزم” متعارف کروائی گی۔ آسیہ گل نے پنجاب میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے سیاحت کی فیلڈ کا حق ادا کیا جو آنے والے افسران کے لئے مشعل راہ ہے۔ پنجاب میں متعدد سیاحتی مقامات موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلی افسران آسیہ گل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیرو سیاحت کے فروغ کے لئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں.

    آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

  • تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ،چودھری شجاعت

    تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ،چودھری شجاعت

    صدر ق لیگ چودھری شجاعت سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر سابق صدر، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ، دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

     وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے

    واضح رہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں، ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہے،عمران خان نے پرویز الہییٰ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے،پرویز الہیٰ نے اس ضمن میں اجلاس بلایا تھا جس میں پرویز الہیٰ پر اعتماد کا اظہار اور فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا تو دوسری جانب چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، آنیوالے دنوں میں ق لیگ ایک ہوتی ہے یا پھر پی ٹی آئی میں ضم ہوتی ہے، فیصلہ ہو جائے گا