Baaghi TV

Tag: ranbir kapoor

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آ گئے شدید تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آ گئے شدید تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جو کہ ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں ، شائقین ان کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، دونوں کو فلم براہمسٹرا میں بھی بہت پسند کیا گیا، پہلی بار دونوں اس فلم میں ایک ساتھ دکھائی دئیے. تاہم اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار نتیش تیواری فلم رامائن بنانے جا رہے ہیں اور اس کا اعلان بھی انہوں نے چند روز قبل کر دیا ہے. فلم میں‌ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار کریں گے، اس اعلان کے بعد اس فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بائیکاٹ کا اعلان ان کے مداحوں کی جانب سے کیا گیا ہے. سوشل

    میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہےکہ کیا وقت آگیا ہے کہ گائے کا گوشت پسند کرنے والا اداکار بھگوان رام اور آدھی مسلم اداکارہ عالیہ بھٹ دیوی سیتا کا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس جوڑی پر شدید تنقید کے ساتھ اس فلم میں دیوی سیتا کے کردار کے لیے اداکارہ شردھا کپور یا یامی گوتم کو کاسٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈائریکٹر نتیش تیواری بائیکاٹ کی دھمکیوں سے ڈر کر کسی دوسری جوڑی کا انتخاب کرتے ہیں یا انہی کے ساتھ فلم بناتے ہیں.

  • تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کا افئیر قریبا سات برس تک رہا اس کے بعد رنبیر نے دیپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا اور کترینہ کیف و دیگر کی طرف رخ کر لیا. لیکن دیپیکا ٹوٹ کر رہ گئیں. اس کے بعد دیپیکا نے رنبیر کپور کے ساتھ کوئی فلم نہ کی. یہاں تک کہ فلم تو جھوٹی میں مکار ان کو آفر کی گئی تو انہوں نے منع کر دی ، کہا جاتا ہے کہ انہون نے انکار کی وجہ کچھ اور بتائی لیکن اصل وجہ یہ تھی کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی تھیں چند ہفتے قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے دیپیکا کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے بیٹے نے اگر

    سات سال تک افئیر چلایا تھا تو اسکا مطلب یہ تو نہیں تھا کہ وہ شادی بھی کرتا، دیپیکا اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور انہیں‌جب رنبیر کپور نے چھوڑا تو انہوں نے ان کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا. اسی لئے انہوں نے تو جھوٹی میں مکار کرنے سے منع کر دی. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار رنبیر کپور کی آخری رومانوی مووی ہے اس کے بعد انہوں نے رومینٹک مویز کرنے سے منع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کچھ الگ کردار کریں گے. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار جو جب دیپیکا نے منع کیا تو شردھا کپور نے اس کے لئے ہاں کی.

  • مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    بالی وڈ میں اگر سب سے زیادہ ڈانس نمبر کسی کے ہاتھ لگے ہیں تو وہ ہیں مادھوری ڈکشٹ، ان کی ہر فلم میں انکا ایک ایسا ڈانس نمبر ضرور رہا ہے جس نے دھوم مچائی، ڈانس کے حوالے سے مادھوری بالی وڈ میں بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، لیکن اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ایکٹروں کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ ایک تو مجھے شاہ رخ خان کا ڈانس بہت پسند ہے دوسرا رنبیر کپور کا . انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کو بہت اچھا ڈانس کرنا نہیں آتا لیکن وہ ڈانس کے دوران جس طرح سے اپنے کو سٹار کو اور خود کو سنبھالتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. میں‌شاہ رخ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، رنبیر کپور

    کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر ڈانس کو انجوائے کرتے ہیں وہ بہترین ڈانسر ہیں بہترین اداکار ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ،ہمارا ایک ڈانس نمبر ہے جو کہ بہت پسند بھی کیا گیا ، میں سمجھتی ہوں کہ نوجوان نسل میں رنبیر کپور بہترین ڈانسر ہیں. مادھوری نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے میری بہت خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ دل کے قریب رہیں گی.

  • رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی کا سیکوئل بنے گا ؟

    رنبیر کپور کی یہ جوانی ہے دیوانی کا سیکوئل بنے گا ؟

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ رنبیر کپور کا شمارآج بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کم عرصے میں اپنی الگ پہچان بنائی ۔ رنبیر کپور نے آج سے ٹھیک دس سال قبل ایک فلم کی تھی جس کا نام تھا یہ جوانی ہے دیوانی اس فلم کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم سپر ہٹ ہو گئی ۔ اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نظر آئیں ۔ حال ہی میں رنبیر کپور سے میڈیا نے پوچھا کہ کیا فلم یہ جوانی ہے دیوانی

    کا کبھی سیکوئل بنے گا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہو بھی سکتا ہے بلکہ فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھر جی اس فلم کا سیکول بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے ان کے پاس ایک اچھی کہانی بھی ہے۔ لیکن وہ براہمسٹرا میں مصروف ہو گئے ، فلم کا سیکول یقینا بنے گا اور اس بار جو کہانی ہو گی اس میں کردار تو وہی ہوں گے لیکن انکی زندگیاں دس سال آگے چلی گئیں یہ دکھایا جائیگا اور یہ دکھایا جائیگا کہ دس سال کے بعد کیا ہوا اور کردار وں کی زندگیاں کس طرح سے بدلیں ۔ رنبیر کپور نے یہ تو بتا دیا کہ فلم کا سیکیوئل بنے گا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس میں بطور ہیروئین کونسی اداکارہ کام کریں گی۔

  • رشی کپور کی برسی اور اہلیہ نیتو کی جذباتی پوسٹ

    رشی کپور کی برسی اور اہلیہ نیتو کی جذباتی پوسٹ

    بالی وڈ اداکار کپور فیملی کے مقبول ترین اداکار تھے انہوں نے کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کیا، آخری وقتوں میں کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہو گئے.انہوں نے امریکہ سے کینسر کا علاج بھی کروایا، لیکن کینسر کے مرض کے آگے انکو گھٹنے ٹیکنے پڑے. 30 اپریل 2020 کو رشی کپور اس جہان فانی سے کوچ کر گئے. ان کا انتقال بالی وڈ کے لئے یقینا ایک بہت بڑا دھچکا تھا. ان کی اہلیہ نتیو کپور ان کے انتقال کے بعد کافی عرصہ تک گھر سے باہر نہ نکلیں نہ ہی لوگوں سے ملتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے خود کو سنبھالا. رشی کپور کو ہم سے جدا ہوئے تین سال

    بیت چکے ہیں. ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ا نکی اہلیہ نتیو بھی ابھی تک افسردہ. اپنے شوہر کی تیسری برسی پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر رشی کپور کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور اسکا کیپشن یہ لکھا کہ جب سے گئے ہو تمہاری یاد ہر پل ہر وقت ستاتی ہے، میں تمہیں بہت مس کرتی ہوں. یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ نے محبت کی شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں رنبیر کپور اور ردھیما کپور، ردھیما نے شوبز انڈسٹری جوائن نہیں کی جبکہ بیٹا بالی وڈ اداکار بن گیا.

  • عرفی جاوید کا یوٹرن

    عرفی جاوید کا یوٹرن

    اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ دنوں رنبیر کپور کو لیا آڑھے ہاتھوں لیکن اب انہوں نے لے لیا ہے یوٹرن ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی رنبیر کپور کے بارے میں‌غلط یا توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے. انہوں نے میڈیا پر برستے ہوئے کہا کہ جب کوئی خبر لگاتے ہیں تو اس کے بارے میں تصدیق تو کر لیا کریں بلاوجہ ہی کوئی خبر لگا کر کنٹرورسی نہ بنا دیا کریں. عرفی جاوید نے کہا ہے کہ میرے دل میں رنبیر کپور کیا ہر کسی ایکٹر کے لئے احترام

    ہے وہ الگ بات ہے کہ کس کو کسی کی اداکاری یا فیشن کاانداز پسندہے یا نہیں. یاد رہےکہ چند دن پہلے رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عرفی جاوید کا فیشن بہت ہی برا ہے مجھے پسند نہیں ہے . اس پر عرفی سے جب سوال ہواتھا تو انہوں نے کہا تھا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے وہ مجھے یا میرے فیشن کو پسند کرے یا نہ کرے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. اس پر میڈیا میں کافی وبال مچا اور اب عرفی جاوید اپنے بیان سے ہی مکر گئی ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا.

  • رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں باپ بیٹے کا رشتہ بہت اچھا تھا، میرے والد رشی کپور نہایت ہی زندہ دل آدمی تھے ، وہ بچوں کے ساتھ دوستی کے قائل تھے لیکن ہمیشہ انہوں نے میرے ساتھ تھوڑا فاصلہ رکھا اور وہ فاصلہ صرف باپ کی اہمیت کو دکھانے کا رہا. رنبیر کپور نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دنیا بھر کی آسائشیں دیں، انہوں نے مجھے ہائر ایجوکیشن کے لئے باہر بھیجا اور کہا کہ دنیا گھومو اور پڑھو لکھو. اداکار نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ والد بہت زیادہ سخت طبیعت کے تھے ، میں نے آج تک ان کے ساتھ نظر ملا

    کر بات نہیں کی تھی ہمارے درمیان ادب و احترام کا رشتہ تھا. میزبان نے رنبیر سے پوچھا کہ کوئی ایک نصیحت جو آپ اپنے بیٹے کو کرنا چاہیں وہ کیا ہو گی تو انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بیٹے کو یہی کہوں گا کہ جتنا ہو سکے والد کے ساتھ وقت گزارو. یاد رہے کہ رشی کپور 2020 میں کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے تھے. انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دو سال نیو یارک میں علاج کے لئے گزارے. جہاں ان کا ساتھ دینے کے لئے نیتو ، رنبیر اور عالیہ موجود رہے.

  • عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ٹرول ہوتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لکھنئو میں رہتی تھی ، میں دیکھتی تھی کہ مجھے میرے لباس کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے ، مجھے زہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے ، میں نے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن پھر میں نے اپنی زندگی کو دوسرا چانس دینے کی کوشش کی . 17 سال کی عمر میں ، میں نے لکھنئو چھوڑ دیا اور دہلی چلی گئی ، وہاں جا کر میں نے خود کو گروم کرنے کی کوشش کی ، میں نے خود سپورٹ کرنے کے لئے ٹیوشنز پڑھانا شروع کیں، کال سنٹر میں جاب کی . اس کے بعد میں نے ممبئی جا کر اپنے

    خوابوں کو پورا کرنے کا ارادہ باندھا میں ، دہلی سے ممبئی جب گئی تو اس وقت میرے پاس نہ رہنے کو گھر تھا نہ کرایہ دینے کو پیسے تھے ، دوستوں کے گھروں میں‌رہتی تھی ، میں نے کئی آڈیشنز اور انٹرویوز دئیے لیکن مجھے ہر بار رد کر دیا گیا ، مجھے بگ باس ملا لیکن پہلے ہی ہفتے میں نکل گئی سو اتنا بڑا موقع ملنے کا مجھے فائدہ نہ ہو سکا. عرفی نے کہا کہ میں آج تک سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی ہوں جس کے لئے مجھے کبھی کبھی برا لگتا ہے.

  • کترینہ کی والدہ نے دیا نتیو کو کرارہ جواب

    کترینہ کی والدہ نے دیا نتیو کو کرارہ جواب

    یہ تو سب جانتے ہیں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے کئی سال تک مختلف لڑکیوں کے ساتھ افئیرز رہے. کترینہ کیف بھی ان میں سے ایک ہے جس کے ساتھ رنبیر کپور نے افئیر چلایا اور یہی نہیں دونوں‌کافی سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، ان کی طویل دوستی کڑواہٹ پر ختم ہوئی اور دونوں نے راستے الگ کر لئے ، دونوں اب شادی کر چکے ہیں، لیکن اچانک ان کی آپس میں رہی دوستی پر رنبیر کپور کی ماں نیتو نے کر دی ہے کڑوی بات. نتیو نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے آپکو سات سال ڈیٹ کیا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ سے شادی بھی کریگا. نیتو کی اس پوسٹ کے بعد انہیں ہے شدید تنقید کا سامنا. نتیو نے یہ پوسٹ دراصل کترینہ کیف کے لئے لکھی تھی ، انہوں نے

    اتنے سالوں کے ساتھ ایسا کیوں کہ اس پر سب ہیں حیران. نیتو کی اس پوسٹ کا جواب دیا ہے کترینہ کیف کی ماں نے جواب ، انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کسی نہ کا نام نہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہ سکھایا گیا ہے کہ کسی بھی صفائی کرنے والے کو ویسی ہی عزت دو جیسی کے کسی کمپنی کے سی ای او کو دی جاتی ہے. کترینہ کی ماں کی اس پوست کے بارے گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے نیتو کو جواب دیا ہے.

  • 7 سال میرے بیٹے نے تم کو ڈیٹ کیا تو کیا شادی بھی کرے؟ نتیو نے ایسا کیوں اور کس سے کہا‌؟‌

    7 سال میرے بیٹے نے تم کو ڈیٹ کیا تو کیا شادی بھی کرے؟ نتیو نے ایسا کیوں اور کس سے کہا‌؟‌

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نتیو کپور جو کہ اپنے بیٹے رنبیر کپور کے شادی سے پہلے کے تعلقات پر زیادہ خوش نہیں رہیں ، انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ پر کیا ہے اس حوالے سے اظہار اور اسی وجہ سے ان کو ہے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا. سب جانتے ہیں کہ جب رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ رہنا شروع کیا تھا تو اس وقت نیتو اور رشی کپور زیادہ خوش نہیں تھے ، نہ ہی یہ دونوں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دوستی کو لیکر زیادہ خوش تھے. نتیو نے کپور نے ہمیشہ رنبیر کپور کے ماضی کے تعلقات پر نفرت کا اظہار ہی کیا ہے. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر

    ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے بیٹے نے تمکو اگر 7 سال تک ڈیٹ کیا تو اسکا کیا مطلب ہے کہ وہ تم سے شادی بھی کرے. نتیو نے یہ پوسٹ دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے لئے لگائی ، اس پوسٹ کے بعد انہیں ہے شدید تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے کسی کے بھی بارے میں اب ایسی بات کرتے وہ بھی اس وقت میں جب کہ آپ کا بیٹا بھی شادی شدہ ہے اور ان کی سابقہ گرل فرینڈز بھی شادی شدہ ہیں. دوسری طرف دیپکا کئی بار رنبیر کے ساتھ اپنا تعلق ختم ہونے پر بات کر چکی ہیں.