Baaghi TV

Tag: ranbir kapoor

  • رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہنے والی عرفی جاوید برس پڑی ہیں ، رنبیر کپور پر ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے بھاڑ میں جائے وہ. لیکن عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے فیشن کو برا ٹیسٹ قرار دیا تھا ،جبکہ کرینہ نے کہا تھا کہ وہ ان کے اعتماد اور فیشن کی حس کو بہت سراہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عرفی جتنی بہادر ہے میں اتنی بہادر نہیں ہوں کیونکہ عرفی جو لباس زیب تن کرتی ہے میں کر سکتی ہوں لیکن مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہو گا جو عرفی میں ہے ، اور اچھا ہے ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا

    چاہیے. عرفی نے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ وہ رنبیر کے اس کمنٹ پر کیا کہیں گی جس میں‌انہوں نے انکی فیشن کی حس کو برا ٹیسٹ قرار دیا ہے تو جواب میں‌عرفی برس پڑیں رنبیر پر اور بولیں مجھے رنبیر کی بد تعریفی سے فرق نہیں‌پڑتا ، کرینہ نے میری تعریف کر دی ہے میرے لئے یہی کافی ہے. رنبیر اپنی حیثیت میں رہے تو بہتر ہے.

  • رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دے رہے ہیں. کپل شرما ان سے سوال کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی کس کے جیسی لگتی ہے اور کیا سکول میں کبھی مار پڑی تھی، رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سکول میں بہت مار پڑتی تھی ، آج کل تو استاد بچے کوسکول میں ہاتھ نہیں لگا سکتے لیکن ہمارے زمانے میں تو اچھی خاصی مجھے مار پڑتی تھی. رنبیر کپور نے کہا کہ میرا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا تھا شرارتوں کی طرف زیادہ ہوتا تھا اس لئے میری اچھی خاصی پٹائی ہوتی تھی.

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی راہا جب سے پیداہوئی ہے تو اسکے ننھیال اور دھدھیا ل والوں میں ایک مقابلہ رہتا ہے میری سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ راہا ہم جیسی لگتی ہے ، عالیہ کے سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ ان کے جیسے لگتی ہے ، دونوں سائیڈ کے لوگ کریڈٹ لیتے رہتے ہیں اور ہم خوش ہوتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو کتنا پیار کرتے ہیں سب. رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے اور عالیہ کو راہا ہم دونوں‌جیسی لگتی ہےاور ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری بیٹی ہم دونوں جیسی لگتی ہے.

  • میں اور رنبیر دو مختلف مزاج کے انسان ہیں لیکن پھر ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں عالیہ بھٹ

    میں اور رنبیر دو مختلف مزاج کے انسان ہیں لیکن پھر ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالی وڈ کے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں. عالیہ بھٹ نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنا آپ منوایا .گزشتہ برس عالیہ اور رنبیر نے شادی کی ان کی اب ایک بیٹی ہے. عالیہ اور رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اور رنبیر کپور دونوں مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور ہماری عادات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتی ، بعض اوقات ہمارا کسی ایک مدعے پر اتفاق نہیں ہوتا لیکن ہم ایک دوسرے کی رائے کااحترام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائو اور

    تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو. انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی رشتے کی خوبصورتی اس چیز میں ہے کہ اس کی انفرادیت قائم رہے، اور انسان جس طرح کے ہیں وہ اسی طرح رہیں ایک دوسرے کے لئے خود کو اس ھد تک نہ بدلیں کہ کل کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے. مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام بھی کرتے ہیں ،. اس موقع پر رنبیر نے عالیہ بھٹ کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے.

  • میں عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں سمجھتا رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے اختلاف کر دیا

    میں عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں سمجھتا رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے اختلاف کر دیا

    عرفی جاوید جو اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان کے بارے میں ایک بار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ عرفی جاوید فیشن آئی کون ہیں رنویر سنگھ کی اس بات اختلاف کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں بالکل بھی عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں مانتا ، وہ فیشن میں ایک برا ٹیسٹ رکھتی ہیں. رنویر سنگھ نے کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے بولڈ فیشن کے انتخاب کی تعریف کی. انہوں نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا پر اسکے بہت زیادہ چرچے ہوئے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کے اس بیان سے کھل اور شدید

    اختلاف کیا. کرینہ کپور کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر کپور کو عرفی جاوید کا پلے کارڈ دکھایا گیا اور پوچھا گیا کہ یہ کون ہے آپ اسکو جانتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ یہ عرفی جاوید ہے اور میں ان کے فیشن کا بالکل بھی مداح نہیں‌ہوں. جبکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی تعریف کی اور کہا کہ فیشن کے معاملے میں وہ کافی اچھی سینس رکھتی ہیں. یوں رنبیر کپور نے رنویر سنگھ سے کھل کر اختلاف کر دیا . یاد رہے کہ عرفی جاوید کو ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

  • عالیہ کے ساتھ جھگڑا ہو تو رنبیر کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟

    عالیہ کے ساتھ جھگڑا ہو تو رنبیر کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ، رنبیر کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو اورانٹرویو بھی ان کی کزن کرینہ کپور نے لیا. کرینہ نے رنبیر کی عالیہ کے ساتھ لڑائی ہونے کے معاملات پر ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ لڑائی میں اکثر کپلز ایک دوسرے کو بہت ساری باتیں سنا دیتے ہیں اور ایسی باتیں ایک دوسرے کو پریشان کرنے کے لئے کرتے ہیں. لہذا جب ایسا کوئی معاملہ ہو تو میں کچھ دیر کے لئے خاموشی اختیار کر لیتا ہوں ،عموما سو جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ عالیہ چونکہ وکیل ہیں لہذا اگر وہ کہیں غلط نہیں ہیں یا ہیں تو وہ جب تک اگلے کو اپنا نقطہ نظر نہ سمجھا لیں وہ سانس نہیں لیتیں.

    انہوں نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہوتی ، اگر میری کہیں‌ غلطی ہو تو میں معذرت کرنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتا. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے ایک سال قبل اپریل میں ممبئی میں اپنے چند دوستوں اور فیملی کی موجودگی میں شادی رچائی ان دونوں کی اب ایک بیٹی بھی ہے. رنبیر اکثر اپنی اہلیہ عالیہ کی تعریفیں‌کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.

  • عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور اور شردھا کپور کو تو جھوٹی میں مکّار کی کامیابی پر مبارکباد دی

    عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور اور شردھا کپور کو تو جھوٹی میں مکّار کی کامیابی پر مبارکباد دی

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو حال ہی میں کشمیر میں اپنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، نے رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّارکی کامیابی پر دونوں کو مبارکباد دی ہے. عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں شردھا اور رنبیر کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ آپ دونوں نے اس فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے. انہوں نے شردھا اور رنبیر کے علاوہ فلم کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ بڑی سکرین پر رنبیر اور شردھا کی کیمسٹری کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین نے فلم

    کو بہت زیادہ پسند کیا ہے. یاد رہے کہ عالیہ نے حال ہی میں کشمیر میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔ وہ اپنی بیٹی راہا کو اپنے ساتھ لے کر گئیں تھیں کیونکہ رنبیر کپور اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف تھے۔ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ رواں برس 28 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔اس کے علاوہ عالیہ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ جی لی زارا میں بھی نظر آئیں گی. جبکہ اسی سال عالیہ گال گیڈوٹ کے ساتھ ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو بھی کرنے جا رہی ہیں۔

  • رنبیر کپور کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

    رنبیر کپور کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کے دوران کہا ہے کہ میں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہاکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اسکو وقت دینا چاہیے اپنی اہلیہ اور گھر کو وقت دینا چاہیے. بہت کام کر لیا ہے اور بہت سا کام کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن میں زندگی کے ایک نئے فیز میں داخل ہوا ہوں اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اداکاری سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لوں گا. انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اینیمل اور تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کررہا ہوں جس دن سے یہ ریلیز ہو جائیں گی میں کچھ عرصہ کے لئے گھر بیٹھ جائوں گا. کتنے عرصے کےلئے گھر بیٹھوں گا مجھے علم نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری سے

    بریک لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے انیمل اور تو جھوٹی میں مکار کے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی . انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا کبھی نہ ہو گا کہ میں نے کیرئیر کے عروج پر بریک لی. بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بیٹی کے ساتھ میں قیمتی وقت گزاروں گا اور میں بہت زیادہ اس حوالے سے پرجوش بھی ہوں.

  • عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    ساری دنیاجانتی ہے کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی محبت کرتے ہیں ،وہ ہر وقت ان کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ،اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا. رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ عالیہ ایک بہترین ماں ہیں یا بیوی تو انہوں نے کہا کہ وہ ماں اور اہلیہ دونوں روپ میں حیرت انگیز ہیں لیکن پھر بھی اگر میں موازنہ کروں تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک بہترین ماں ہیں. عالیہ بیٹی کا بہت اچھے سے خیال رکھتی ہے اور میں بھی اس میں اسکی مدد کرتاہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی راہا کے لیے برپنگ اسپیشلسٹ بن گیا ہوں، وہ جب فیڈ کر لیتی ہے تو میں بعد میں اسکو برپ دلاتا ہوں اور اس کام میں میں نے مہارت حاصل کرلی ہے . انہوں نے کہا کہ بہت سارے

    ایسے لوگ جن کے بچے نہیں ہیں وہ نہیں جانتے کہ بچے کی پیدائش کے ابتدائی چند مہینوں میں بچے کو دودھ کے بعد ہر بار برپ دلانابے حد ضروری ہوتا ہے. اور میں نے واقعی اس تکنیک میں مہارت حاصل کر لی ہے۔رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ خان کو دیکھ کر بہت خوش ہو گی جب وہ اسکو اپنی پھیلی ہوئی بازو دکھائیں گے تو یقینا اسکو بہت اچھا لگے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ میری بیٹی کے لئے ایک بہترین اینٹرٹینر ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ اس کی سالگرہ کی پارٹی کا انتظام بھی بہت اچھا کر سکتے ہیں.

  • میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    حال ہی میں رنبیر کپور کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انکی کیا خواہش ہے کہ ان کی بیٹی راحا کس کے جیسی بنے آپ جیسی یا عالیہ جیسی تو رنبیر کپور نے بہت ہی دلچپسپ جواب دیا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ راحا اپنی ماں عالیہ جیسی نظر آئے. لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو گھر میں سنبھالنا بہت زیادہ مشکل ہو گا ، کیونکہ عالیہ کی شخصیت سحر انگیز ہے اور وہ بہت زیادہ بولتی اور متحرک ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں دو ایک جیسی لڑکیاں سنبھالنا میرے بہت زیادہ مشکل ہوگا. امید ہے راحا میرے جیسی خاموش طبع ہو گی. رنبیر اور عالیہ جیسا کہ دونوں ہی اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں وہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر روانہ ہوئیں۔اور وہ اپنی بیٹی راہا کو بھی

    اپنے ساتھ لے گئیں کیونکہ رنبیر اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف تھے۔ رنبیر نے اس حوالے سے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ راحا کو میں خود سنبھالوں لیکن اگر میری مصروفیت بہت زیادہ ہو تو پھر عالیہ بیٹی کو مکمل وقت دیتی ہے چاہے وہ شوٹنگ پر ہی کیوں نا ہو. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ برس اپریل میں ہوئی تھی. تاہم رشی کپور اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے ہی چل بسے.

  • رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کی گزشتہ برس عالیہ بھٹ کے ساتھ اپریل میں شادی ہوئی ، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ہے راحا، راحا کے حوالے سے رنبیر کپور نے کر دیا ہے ایک خدشے کا اظہار. رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہےکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے ایک فلم کے لئے اپنی داڑھی بڑھانا پڑی، راحا مجھے اسی حلیے میں‌ پہچانتی ہے ، میں یہ سوچ کر خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ اگر میں نے داڑھی اتار لی تو پتہ نہیں وہ مجھے پہچان پائے گی یا نہیں ، وہ جب سے پیدا ہوئی ہے مجھے داڑھی میں ہی دیکھ رہی ہے. رنبیر کپور سے سوال ہوا کہ آپ نے

    اتنی زیادہ داڑھی بڑھائی ہوئی ہے جب اسکو اٹھا کر پیار کرتے ہیں تو اسے داڑھی نہیں چبھتی؟ اس پر رنبیر کپور نے کہا کہ یقینا ایسا ہوتا ہے لیکن کیا کروں فلم کے ایک کردار کے لئے ایسا کیا ہے لیکن بہت جلد میں داڑھی کاٹ‌لوں گا. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی کی پیدائش اور اپنی شادی کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ کہتے ہیں وہ اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحا سے ٹوٹ‌کر محبت کرتے ہیں.