Baaghi TV

Tag: Senior journalist Mujeeb-ur-Rehman Shami has resigned from Dunya News after 16 years.ی

  • سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سال بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

    سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سال بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

    سینئر صحافی، کالم نگار اور معروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے دنیا نیوز سے 16 سالہ وابستگی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعہ کے روز اپنا تحریری استعفیٰ چینل کی انتظامیہ کو ارسال کر دیا۔

    مجیب الرحمان شامی طویل عرصے سے دنیا نیوز کے پروگرام "نقطۂ نظر” میں بطور سینئر تجزیہ کار اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور ملکی سیاست، معیشت اور قومی امور پر اپنی رائے کے باعث میڈیا حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔مجیب الرحمان شامی پاکستان کے سینئر صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ ان کا مستقل کالم "جلسہ عام” بھی قارئین میں مقبول رہا ہے۔

    تاحال دنیا نیوز یا مجیب الرحمان شامی کی جانب سے استعفے کی وجوہات یا مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کے استعفے کو میڈیا حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔