Baaghi TV

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سال بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دیدیا

shai

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے 16 سالہ رفاقت کے بعد دنیا نیوز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز اپنا تحریری استعفیٰ چینل کی انتظامیہ کو ارسال کر دیا۔

اطلاع ہے کہ سینئر صحافی اور نامور تجزیہ نگار جناب مجیب الرحمان شامی نے سولہ برس کی طویل رفاقت کے بعد دنیا نیوز کو خیر باد کہہ دیا ھے۔ انہوں نے باقاعدہ تحریری استعفی کل بروز جمعہ منیجمنٹ کو ارسال کیا۔

مجیب الرحمن شامی ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار ہیں جو اخبار روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ہیں،مجیب الرحمن شامی نے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز 1 دسمبر 1990ء میں روزنامہ پاکستان سے کیا تب اس کے مالک اکبر علی بھٹی اور ایڈیٹر معروف صحافی ضیاء شاہد تھے۔ اپنے آغاز کے ساتھ ہی اخبار نے روزنامہ جنگ اور روزنامہ نوائے وقت کے بہت سے صحافیوں کو اپنے ہاں ملازمت دے دی۔ کچھ ہی عرصہ بعد ضیاء شاہد اس اخبار سے الگ ہو گئے۔

یکم جنوری 1999ء سے اس کی ادارت معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے سنبھالی۔ مجیب الرحمن شامی نے اپنا شام کا اخبار یلغار بھی جاری کیا۔ وہ ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ اور ماہنامہ ’’قومی ڈائجسٹ‘‘ بھی شائع کرتے ہیں، جلسہ عام کے عنوان سے مستقل کالم بھی لکھتے ہیں۔ آپ روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف اور دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر کے سینئر تجزیہ کار بھی ہیں۔ مجیب الرحمٰن شامی کو ن لیگ کا حمایتی مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی ویب گاہ پر کبھی کبھار نامناسب مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں

More posts