Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ جو پھنس گئے کنٹرورسی میں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باقی ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سندھی نہیں بولی جاتی ، پاکستانی فنکاروں نے بھرپور جواب دیا تو انہیں معافی مانگنی پڑ گئی. اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو ایوارڈز پر بھی کھل کر بات کی ہے اور آ گئے ہیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں، انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ان ایوارڈز یا ٹرافیز کو سنجیدگی سے نہیں لیتا نہ ہی میری نظر میں انکی کوئی وقعت ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلم فیئر ایوارڈز کو اپنے فارم ہاﺅس کے واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایوارڈز انڈسٹری کے اندر موجود لابنگ کی وجہ

    سے ملتے ہیں ، بہت سارے ایسےفنکار ہیں جنہوں‌نے بہت اچھا کام کیا یا کرتے ہیں لیکن ان کو ایوارڈز نہیں ملتے ، لہذا ایوارڈز کا اچھی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بس تعلقات اچھے ہونے چاہیں ایوارڈز ملتے رہیں گے. انہوں نے کہاکہ میرا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس دوران مجھے ایوارڈز ملے لیکن میں اصل ایوارڈ عوام کی اس داد کو سمجھتا ہوں جو وہ سینما گھر میں بیٹھ کر دیتے ہیں.

  • جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    اداکارہ نیلی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، وہ آتے ہی لالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. نیلی کی جاوید شیخ کے ساتھ دوستی کے قصے بہت مشہور ہوئے، جاوید شیخ کی دوستی کے قصے فلمسٹار ثناء کے ساتھ بھی بہت مشہور ہوئے لیکن جاوید شیخ اگر کسی کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہیں تو وہ ہے نیلی. ان کا کہنا ہےکہ نیلی کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی تھی ، ہمارا بہت ملنا ملانا تھا، ہمارا آپس میں جو وقت گزرا وہ بہت اچھا رہا، میں آج بھی ان پلوں کو یاد کرتا ہوں تو دل خوش ہوتا ہے لیکن آج میں نہیں جانتا کہ نیلی کہاں ہے کیا

    کررہی ہے، میں ان سے رابطے میں‌نہیں ، لیکن میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں جہاں رہیں خوشیوں سے ان کا دامن بھرا رہے. انہوں نے کہا کہ نیلی نہ صرف بہترین اداکارہ تھی بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی تھی وہ بہت مخلص ہو کر چلتی تھی ، وہ دوسروں کا اپنے ساتھیوں کا بہت خیال رکھتی تھی. باقی اداکارائوں میں بھی یہ کوالٹی تھی لیکن نیلی اس میں سب سے آگے تھی. یاد رہے کہ نیلی دو دہائیوں سے سکرین سے غائب ہیں وہ کہاں ہیں کیا کرتی ہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں.

  • کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    اداکار وکی کوشل جو کہ پچھلے دنوں‌فلم زرا ہٹ کے زرابچ کی پروموشن میں مصروف تھے ، وہ ایک جگہ گئے جہاں پر ان کے ساتھ سارا علی خان بھی تھیں، ان سے کسی نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں اگر دوسری شادی کرنی ہو تو ہندو مذہب میں دوسری بیوی کو طلاق دینی پڑتی ہے، تو اگر آپ کو کترینہ کیف سے کوئی بہتر لڑکی مل گئی تو کیا آپ ان کو طلاق دیکر دوسری شادی کر لیں گے، تو وکی کوشل ہنس پڑے انہوں نے کہا کہ بہت ہی خطرناک سوال کر لیا ہے آپ نے اور ایسے سوال آپ کررہے ہیں شام کو میں نے گھر بھی جانا ہے.وکی کوشل نے

    مزید کہا کہ جنموں جنموں تک کترینہ میری ہے اور میں اسکا ہوں اسکو چھوڑنے کا تو سوچ ہی نہیں سکتا وہ ایک بہترین انسان بیوی اور اداکارہ ہیں، مجھے ان سے بے حد محبت ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کیف نے ڈیڑھ برس قبل شادی کی اور دونوں ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کترینہ کیف کشمیری ہیں‌جبکہ وکی ہندو ہیں لیکن دونوں‌کی خوب بن رہی ہے وکی کی والدہ بھی کترینہ کی مداح ہیں.

  • ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہے ایسی باتیں ایک عرصے سےچل رہی ہیں، لیکن کوئی بھی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کون ہیں اس ساری صورتحال کے زمہ داران. ہمارے ڈرامے میں ورائٹی ختم ہو چکی ہے بہت کم ڈرامے ایسے بن رہے ہیں جو یقینا روٹین سے ہٹ کر ہوتےہیں لیکن ایسے ڈراموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے، ماہرہ خان جنہوں نے ٹی وی سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامے میں بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے رائٹرز اور ڈائریکٹر تلاش کیے جائیں ان کو موقع دیاجائے، نوجوان نسل کو آگے

    آنے کے بھرپور موقع دئیے جائیٰں ان پر انویسٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو اداکاری اور اسی سے جڑے دیگر کام کرتے دیکھتی ہوں تو ان کی مہارت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں. یوں ماہرہ خان نے اپنے اس انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے پاس نئے رائٹرز اور ڈائریکٹرز ہونے چاہیں. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ٹی وی کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں‌کے سچے تھے تھا، اس کے بعد وہ فلم قائداعظم زندہ باد میں دکھائی دیں، بہت جلد ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دینے والی ہیں.

  • مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کی حال ہی میں دبئی میں‌پاکستانی ایکٹریس ثناء بٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے . راکھی ساونت اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء بٹ کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے ان سے ہمیشہ ہی بہت محبت ملی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تمام پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہوں. راکھی نے دبئی میں ایک ڈانس اکیڈمی کھولی ہے جس کے لئے اکثر وہ وہاں آتی جاتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ

    راکھی ساونت گزشتہ برس بہت زیادہ پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے شوہر عادل کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے چین دکھائی دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا گھر بس جائے، راکھی اکثر رو پڑتی ہیں وہ پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کاش ان کا گھر بس جائے اور ان کی تمام مشکلات دور ہوجائیں.

  • احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف اداکار احسن خان کے گھر میں ھال ہی میں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے . احسن خان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اب ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں. اداکار بیٹی کے جنم پر کافی خوش ہیں. اس خبر کو احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اداکار کو مبارکباد دی، احسن خان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. میرے لئے میرے بچے اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں ان کو خوشیاں دینے کےلئے بہت محنت بھی کرتا ہوں، احسن خان کو ان کے دوست بیٹی کی

    پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہارکررہے ہیں. یاد رہے کہ احسن خان اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، احسن خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے پازیٹیو اور نیگیٹیو ہر طرح کے کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. فی الحال احسن خان اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کو منا رہےہیں اور مبارکباد دینے والوں‌کا شکریہ ادا کررہے ہیں.

  • شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    ایمن اور منال دو جڑواں بہنیں ہیں دونوں نے ہی کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں. منال خان نے احسن محسن سے پسند کی شادی کی، دونوں کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌منال خان کہہ رہی ہیں شادی کے بعد میں نے پہلی بار کھانا بنایا اور میں نے قیمے کی ڈش بنائی تھی ، میں نے دیکھا کہ محسن نے وہی ڈش نہیں کھائی جو میں نے بنائی تھی اور باقی ساری کھا لیں ، مجھے بہت غصہ آیا کہ گرمی میں‌کھڑے ہو کر ڈش بنائی اور نہیں کھائی، انہوں نے کہا میں‌نے قیمہ ٹماٹر بنائےتھے اور محسن کو

    ٹماٹر نہیں پسند تھے ، اور یہ مجھے پتہ نہیں تھا انہوں نے قیمہ چھوڑ کر مٹر پلائو کھایا. ایمن خان بھی اسی انٹرویو میں موجود تھیں انہوں نے کہا کہ منال ہمارے گھرمیں سب سے زیادہ اچھا کھانا بنایا کرتی تھیں اور ہم سب اس کے ہاتھ کا بہت شوق سے کھانا کھایا کرتے تھے. منال خان نے کہا کہ میں اب بھی کوکنگ کرتی ہوں لیکن اب زرا مجھے محسن کی کھانے میں پسند نہ پسند کی سمجھ آ چکی ہے.

  • رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    اداکارہ رمشا خان جنہوں نے بہت کم عرصے میں‌ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ورسٹائل ہیں. رمشا چونکہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو ان سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر اتنا کم کیوں‌دکھائی دیتی ہیں‌ہم آپ کو مس کرتے رہتے ہیں. کیا آپ ایک سال میں صرف دو ڈرامے کرتی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ایک سال میں‌صرف ایک ڈرامہ کرتی ہوں یا دو ڈرامے کرتی ہوں بلکہ مجھے

    جو بھی اچھا کام ملے میں کرتی جاتی ہوں، میرا ایک ڈرامہ میں نے حال ہی میں شوٹ کروایا ہے جو کہ امید ہے بہت جلد آن ائیر ہو گا اور آپ مجھے دیکھ سکیں گے. یوں رمشا خان نے بتا دیا کہ وہ سکرین پر کم کیوں‌نظر آتی ہیں اور کب وہ نئے ڈرامے کے ساتھ نظر آئیں گی. یاد رہے کہ رمشا خان کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے فیچرز انوشکا سے ملتے ہیں.

  • گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان نے آگ بگولہ کر دیا ہے پاکستانی فنکاروں کو ، منشا پاشا بھی آ گئی ہیں‌میدان میں انہوں نے ھال ہی میں ایک ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ مجھے سندھی ہونے پر فخر ہے اور میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں اپنے گھر میں ملازموں کے ساتھ سندھی بولتی ہوں، ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں نصیر الدین شاہ نے کیسے کر دی یہ بات. منشا پاشا کی اس پوسٹ پر بہت سارے سندھیوں نے بھی لکھا کہ ہم سب سندھی بولتے ہیں اور ہمارے ہاں اس زبان کو بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے. یاد رہے کہ نصیر

    الدین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں سب زبانیں بولی جاتی ہیں جیسے کہ سرائیکی ، بلوچی ، پشتو لیکن سندھی بولنے کا رواج وہاں ختم ہو چکاہے. لیکن اگر نصیر الدین سوشل میڈیا کو فالو کرتے ہیں تو ان کو اب تک پتہ چل چکا ہو گا کہ پاکستان میں‌سندھی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور اس زبان کو کبھی بھی پس پشت نہیں ڈالا گیا .

  • ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر جن کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کی مثال یہ ہے کہ وہاں کے ایک معروف گلوکر بادشاہ نے بھی ہانیہ کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا. ہانیہ کا آج کل ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے، اس میں‌انہوں‌نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہو نہیں‌پاتی اور کزن سے ہوجاتی ہے. اس ڈرامے میں‌ہانیہ کی اداکاری بہت پسند کی جا رہی ہے، ہانیہ عامر چونکہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی جس میں

    انہوں نے نانی آف دا ائیر ایک اماں کو قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ کیوں انتظار کریں کس کے لئے کریں، تفصیلات کے مطابق ایک اماں نے ایک وڈیو بنا کر لڑکیوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کا ایک جگہ سے بریک اپ ہو گیا ہے تو رونے کی بجائے اگلہ تلاش کریں ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں اچھا ہو اور آپ کی زندگی بن جائے، اماں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اسکو رو کر کیوں گزارنا. ہانیہ عامر کو اماں کی باتیں بہت اچھی لگی ہیں تبہی انہوں نے ان جو نانی آف داائیر قرار دیدیا ہے.