Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • مجھے کوئی ٹی وی کے کامیڈی شوز میں‌ نہیں‌بلاتا جاوید کوڈو

    مجھے کوئی ٹی وی کے کامیڈی شوز میں‌ نہیں‌بلاتا جاوید کوڈو

    اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں‌ دونوں ٹانگوں سے بے شک معذور ہوں لیکن میں آج بھی کام کر سکتا ہوں اور بیٹھ کر کرنے والا کام تو کر ہی سکتا ہوں. جن لوگوں کو شوز میں بٹھایا ہوا ہے وہ کیا کرتے ہیں؟ وہ بھی تو میری طرح ہی کام کرتے ہیں بیٹھ کر ، لیکن مجھے نہیں بلایا جاتا. جاوید کوڈو نے کہا کہ مجھے چند دن پہلے ایک کال آئی اور مجھے کہا گیا کہ ہم آپ کو سٹیج ڈرامہ میں کام دینا چاہتے ہیٰں تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن پیسے کتنے دیں گے انہوں نے جتنے پیسے بتائے تو میں نے ان سے کہا کہ اتنے ٔپیسے تو میں 1987 میں لیا

    کرتا تھا ، تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ ہاں تو اتنے ہی اب بھی تو دے رہے ہیں کونسے کم کئے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ اب 2023 جا رہا ہے یار خدا کا خوف کھائو تو انہوں نے آگے سے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرئیے ورنہ ٹھیک ہے. یوں‌ جاوید کوڈو نے ٹی وی اور سٹیج والوں سے شکوہ کیا اور کہا کہ مجھے کام نہیں دیا جا رہا. حالانکہ میں کام کرنا چاہتا ہوں.

  • سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ سجل علی جن کی صلاحیتوں کے معترف وہ سٹارز بھی ہیں جو کسی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کم دکھائی دیتے ہیں.حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کی پہچان ہے. انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں بات کی ہے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے فیس بک اکائونٹ بنانا تھا تو میں نے سجل علی کے نام سے بنایا ، اس کے بعد میرے نام کے بہت سارے اکائونٹس فیک بن گئے ، مجھے خود بھی سمجھ نہ آئے کہ کیا کروں کہ لوگوں کو لگے کہ ہاں یہ اکائونٹ سجل کا ہے باقی نہیں‌، میں نے ایک

    طریقہ آزمایا اور میں‌ سجل علی ، آئی کے ساتھ لکھنے کے بجائے وائے کے ساتھ لکھا اور اکائونٹ بنا لیا، اس کے بعد علی وائے کے ساتھ لکھاجانے لگا ، لوگوں‌نے وائے کے ساتھ علی کے نام سے اکائونٹ بنانا شروع کر دئیے یوں ، الٹی چیز زیادہ رجسٹرڈ ہو گئی اور اس کے بعد میں نے سجل علی آئی کے ساتھ ہی لکھا اور آج تک لکھتی ہوں ، اور ہمیشہ لکھتی رہوں گی ، میں علی کے لئے وائے استعمال نہیں کرتی. میرے نام کے ساتھ جو علی ہے اس میں آئی اور وائے کی کنفیوژن کی وجہ سے میرے ہیش ٹیگ زیادہ نہیں بنتے.

  • جس ڈرامے میں مرتا ہوں وہ ہٹ ہوتا ہے حمزہ علی عباسی

    جس ڈرامے میں مرتا ہوں وہ ہٹ ہوتا ہے حمزہ علی عباسی

    اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ کافی کنفوژ دکھائی دیتے ہیں وہ کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری کرنی ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے تو اداکاری چھوڑ دی ہے. اداکاری چھوڑ دینے کا دعوی کرنے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی شوبز کے ایونٹس میں بھی نظر آتے ہیں اور ٹی وی پر بھی نظر آرہے ہیں، دا لیجنڈ آف مولا جٹ حمزہ علی عباسی کے ایکٹنگ چھوڑ دینے کے دعوے سے کئی سال پہلے سے بن رہی تھی.لہذا اس فلم کا ان کی ایکٹنگ چھوڑنے کے دعوے سے تعلق نہیں‌ ہے. تاہم ایک بار پھر حمزہ علی عباسی متحرک ہو گئے ہیں اور وہ بہت جلد ٹی

    وی ڈرامہ جان جہاں میں‌نظر آنے والے ہیں. اس ھوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء اور ان کی اہلیہ ثمینہ نے مجھے کہا کہ میں ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں‌، انہوں نے مجھے ڈرامہ آفر کیا اچھا لگا تو میں نے سائن کر لیا، مجھے اس سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ جس ڈرامے میں‌، مرا وہ ہٹ ہوا اس میں کیا ہوگا یہ دیکھنے کے لئے پہلے ڈرامہ دیکھیں. کہانی بہت اچھی ہے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئیگی.

  • نادیہ جمیل نے کس فنکار کو زمہ دار باپ قرار دیدیا

    نادیہ جمیل نے کس فنکار کو زمہ دار باپ قرار دیدیا

    اداکارہ نادیہ جمیل جن کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا، اداکارہ کافی پریشان رہیں ، تاہم کافی دن کے بعد ان کے چہرے پر مسکراہٹ ددکھائی دی ہے اور وہ مسکراہٹ بے جا نہیں ہے بلکہ وہ ملی ہیں ایک ایسے سٹار سے جو ان کے نزدیک ایک زمہ دار باپ ہیں. جی ہاں نادیہ جمیل نے حال ہی میں جہاز کا سفر کررہی تھیں، ان کے ساتھ بیٹھا جو فنکار تھا وہ تھا عمران اشرف، نادیہ جمیل نے عمران اشرف کے ساتھ ایک تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالتے ہوئے لکھا کہ عمران اشرف میرے ساتھ بیٹھے ہیں ، اور ان کے ساتھ ان کا بیٹا روہان بھی ہے. میں نے محسوس کیا ہے کہ عمران اشرف ایک زمہ دار باپ ہیں، ان کے ساتھ سفر کرکے میرا سفر بہت اچھا ہو گیا ہے. یاد

    رہے کہ عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور بیٹا ماں اور باپ دونوں کے ساتھ رہتا ہے.عموما عمران اشرف اس کے ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں، عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد اب صرف اپنے بیٹے کو اچھا انسان بنانا ہے اسکو ہر وہ خوشی دینی ہے جو میں میرے بس میں‌ ہے.

  • نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی حرا سومرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ میں گوری ہوں نہ ہی خوبصورت ہوں دبلی پتلی سی ہوں پھر بھی مجھے بہت پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں بچوں کی ماں ہوں ، گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ شوبز میں‌کام کرنا آسان نہیں ہوتا، میں تو لڑکیوں سے کہوں گی کہ اگر شوبز میں آنا ہے اور پھر شادی نہ کریں کیونکہ دونوں کاموں کو ایک ساتھ کرنا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ تیرے بن میں ، میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو اپنے بھائی کے دشمن کے

    ساتھ بھاگ کر شادی کر لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لڑکی کے گھر سے بھاگنےکو ٹھیک نہیں دکھایا بلکہ بتایا ہے کہ جب لڑکیوں کی گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو وہی وہ گھر سے بھاگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ ڈراموں میں‌ کام کرکے بہت اچھا محسوس کررہی ہوں، میں مزید بھی کام کرنا چاہتی ہوں. مجھے مزید اچھا کام ملے گا تو میں کرتی رہوں گی مجھے یقین ہے کہ میرے مداح مجھے یونہی پیار دیتے رہیں گے.

  • مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عجیب و غریب کام بھی کئے نورا فتحی

    مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عجیب و غریب کام بھی کئے نورا فتحی

    بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بی بی سی کو ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہےکہ مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے میں نے عجیب و غریب کام بھی کئے، میں نے ایک حقہ بار میں کام کیا ، وہاں آنے والوں کو حقہ بنا کر پیش کرتی اور ان سے کہتی کہ کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ‌ میں اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی ہے، تب جا کر کہیں پہچان ملی ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی کہیں پرفارم کرنا ہو تو کئی کئی گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر اور نام

    بنانے کےلئے بہت ساری قربانیاں دی ہیں ، یہاں تک کہ اپنے بھائی کی شادی میں‌شریک نہ ہوسکی. انہوں نے کہا کہ بیس سال کی عمر سے کام کررہی ہوں، میری عمر کی لڑکیاں زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور میں کمرہ بند کرکے ڈانس پریکٹس کیا کرتی تھی کیونکہ میں ٹھان چکی تھی کہ میں نے اسی میں کیرئیر بنانا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ میں نورا فتیحی کو دلبر دلبر گانے سے شہرت ملی. اور آج ان کا نام بالی وڈ کی بہترین ڈانسرز میں ہوتا ہے.

  • راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی آنکھیں نےڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 100ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں. آنکھیں کی مسحورکن کمپوزیشن کے خالق اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں. OST آنکھیں نے نہ صرف لاکھوں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کی دلکش میلوڈی اور نغمے کے بولوں پر اس کے پرستاروں نے نغمے کے لئے محنت کرنے والے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

    اسی طرح انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی تخلیقی ریلیز کا تنوع نظر آرہا ہے جہاں پرستاروں نے گانے کے بول خود بھی گنگنانا شرو ع کردئیے ہیں.یاد رہے کہ کابلی پلاؤ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے او ڈائریکشن کاشف نثار کی ہیں.کابلی پلائو کے پروڈیوسر قیصر علی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمران رضا ہیں۔ کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے یہ شاندار پروجیکٹ پیش کیا جارہا ہے جس میں انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام کیا ہے۔

  • آنکھوں کے سامنے بھائی مر گیا اور میں کچھ نہ کر سکا جیکی شروف

    آنکھوں کے سامنے بھائی مر گیا اور میں کچھ نہ کر سکا جیکی شروف

    بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں بتایا ہےکہ جب میں‌دس سال کا تھا تو میں نے اپنےسامنے اپنے 17 سال کے بھائی کو پانی میں ڈوب کر مرتے ہوئے دیکھا اور میں کچھ نہ کر سکا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں بہت غربت تھی، ماں محنت کرکے مجھے پڑھا رہی تھی ، سکول ختم ہوا تو کالج جانا چاہتا تھا لیکن نوکری کرنی پڑی، جیکی شروف نے کہا کہ میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنے لگ گیا ، ایک دن بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے پوچھا ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ ہاں کروں گا، میں نے کہا کہ ماڈلنگ میں کیا ہوتا ہے تو انہوں نے کہا

    کہ ہم تصویر بنائیں گے اور تم کو پیسےدیں گے میں‌ خوش ہو گیا ان سے کہا کہ ہاں‌جی دیں ایسا کام . انہوں نے کہا کہ کل آجائو ہمارے پاس میں ان کے پاس گیا، انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا ماپ دیدو ، میں نے دیدیا ، ماں سے کہا کہ ماں میں بس ماڈل بننے والا ہوں ماں نے کہاکہ جب بنے گا تب بات کرنا ، پھر جب میری تصویریں بن گئیں انہوں‌نے مجھے ساڑھے سات ہزار روپے دئیے میں نے وہ پیسے ماں کو دے دئیے تو وہ خوش ہوئی پھر میں نے نوکری چھوڑ دی اور اسی کام میں لگ گیا، پھر مجھے دیو آنند نے شکتی کپور کے چیلے کا کردار ایک فلم میں دیا وہ کیا اس کے بعد زندگی بدل گئی. بنیادی طور پر غریب تھا اسلئے آج بھی لوگوں کی مدد کرتا ہوں اور مدد کرکے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی دوسری چیز میں‌کہاں.

  • ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟  اداکارہ نے بتا دیا

    ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    سلمان خان کی دوسری ماں ہیلن بالی وڈ کی معروف ڈانسر رہی ہیں، انہوں نے ستر کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ڈانس نمبرز کئے، ہیلن بطور ہیروئین تو اپنی جگہ نہ بنا سکیں لیکن ان کے دور میں‌کوئی ڈانس میں‌ انکو شاید ہی مات دے سکتا تھا. سلیم خآن کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا اور کرتے کرتے ختم ہی کر دیا. انہوں‌نے ہم دل دے چکے صنم میں اپنی سوتن کے بیٹے سلمان خان کی ماں کا کردار کیا.ہیلن نے ایک میوزیکل شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے کچھ سوالات کا جواب یوں‌دیا، ان سے پوچھا گیا کہ کس ہیرو کو سو

    سال تک ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے تو انہوں نے کہا کہ دھرمیندر ڈانس نہیں کر سکتے ان کو ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے. نامور ہیروز کی تصویریں دکھا کر سوال پوچھا گیا کہ ان میں‌سے کونسا ہیرو سب سے زیادہ ہینڈسم ہے تو انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیا اور کہا کہ سلیم خان. ان کو نوے کی دہائی کے ہیروز کی تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ کس کے ساتھ ڈانس کرنا چاہیں گی تو انہوں نے ان ہیروز میں‌ سے سلمان خان کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں اپنے بچےکے ساتھ ڈانس کرنا چاہوں گی.

  • ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    بالی وڈ‌کے معروف رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکارہ ہیلن کے ساتھ میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہماری ملاقات ایسے شروع ہوئی ، کہ ایک دن ہیلن میرے پاس آئی اور بتایا کہ ان کو کام نہیں مل رہا ، ظاہر ہے کہ ان کی عمر ان کرداروں کی نہیں رہی تھی جو ان کی پہچان تھی، میں نے ان کو تین دن میں تین فلمیں دلوا دیں ، وہ بہت خوش ہوئی ، اس نے میری عزت کرنا شروع کر دی، اور میرے پاس ان کا روٹین میں آنا جانا شروع ہو گیا، ہیلن کی طرف سے جو مجھے عزت مل رہی تھی وہ پیار میں بدل گئی ، ان کے

    والدین تھے نہیں ایک بھائی تھا جو نشئی تھا وہ بھی چل بسا، یہ اکیلی تھی ، مجھے اس سے پیار بھی ہو گیا تھا تو میں نے شادی کر لی اور شاد ی کرکے بچوں کی ماں یعنی اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا وہ بہت خوش نہ ہوئی لیکن اب ایسے ہی چلنا تھا تو اس نے کمپرومائز کیا، میں ہیلن کے ساتھ جتنا فئیر رہ سکتا تھا رہا. اپنے بچوں کو اعتماد میں لیا ، میرے بچوں‌ کو شاید شروع میں لگا ہو گا کہ ہماری ماں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن بعد میں انہوں نے ہیلن کو قبول کر لیااور ہیلن اب ہماری فیملی کا حصہ ہیں.