Baaghi TV

Tag: shahrukh khan

  • کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں باتیں ، اداکارہ سجل علی کے حوالے سے، انہوں نے کہا ہے کہ سجل علی حالانکہ بہترین اداکارہ ہیں لیکن ان کو اپنی ذات پر اپنی ایکٹنگ پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے ، وہ سہمی اور ڈری رہتی ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید وہ اچھی اداکاری نہیں کررہیں. انہوں نے کہا کہ سجل علی جیسی میں نے ملک میں کم اداکارائیں دیکھی ہیں وہ انتہا کی باصلاحیت ہیں اور وہ اس ملک کے لئے ایک تحفہ ہیں.

    انہوں نے کہا کہ” اداکارہ اپنا کام نہایت محنت سے کرتی ہیں اور کمال اداکاری کرتی ہیں..، اور جب وہ اداکاری کررہی ہوتی ہیں ان کی مکمل توجہ اداکاری پر ہی ہوتی ہے، جو کہ کسی بھی بہترین فنکار کی پہچان ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ سجل علی کی بہت زیادہ تعریف کی جائے یا کہا جائے کہ سجل تو سجل ہے تو ان کو اچھا نہیں لگتا وہ یہ تعریف اور ایسی باتیں سخت ناپسند کرتی ہیں . یاد رہے کہ ندیم بیگ ملک کے نامور ڈائریکٹر ہیں ان کے پراجیکٹ پر بڑے ٹی وی پراجیکٹس کے علاوہ میرے پاس تم ہو اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلمیں ہیں .

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور ہو گئی ہیں پریشان اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کی فلم کی شوٹنگ کا ملتوی ہوجانا. کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے جھانوی کپور کی فلم الاج کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے. بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے جہاں شمالی ریاستوں میں تباہی مچاہی وہیں دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثر کیا ، موسلا دھار بارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بارشوں سے شہر کے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    ”الاج کی شوٹنگ کے لئے نئ دہلی کے کچھ مقامات کا انتخاب کیا گیا تھا” ، لیکن دہلی میں جا بجا پانی ہے جس کی وجہ سے پرڈیوسر کو شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑ گئی ہے. جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ الاج ایک الگ اور مختلف فلم ہے جس میں میرا کردار میری پہلی فلموں سے کافی الگ ہے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی صاحبزادی ہیں. انہوں نے نہایت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے. جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور جو کہ بالی وڈ میں جلد ہی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    اداکار وہاج علی جو آج کل شائقین کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے. وہاج علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں آرہے ہیں ، مختصر سی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سجل علی کے ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار کی ہوں گی جبکہ تحریر بی گل کی ہو گی. وہاج علی نے کہا کہ سجل علی اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں.

    وہاج علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ میرے ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا کو جس طرح آپ سب نے پذیرائی دی ہے اس کے لئے میں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں نہیں جانتا. واضح رہے کہ وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی تیری میری کہانیاں کے زریعے اینٹری کر دی ہے. شائقین نے ان کو چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی بہت پسند کیا ہے. تیری میری کہانیاں میں وہاج مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • سینئرز کی بجائے نئی لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جاتا ہے ذو القرنین حیدر

    سینئرز کی بجائے نئی لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جاتا ہے ذو القرنین حیدر

    سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر جو کہ آج کل ڈراموں میں کم ہی نظر آتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں نے ساری زندگی فنکاروں کے حقوق کی بات کی ہے اور مرتے دم تک ایسا کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ بہت سارے فنکار کسمپرسی کی ھالت میں اس دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان ھال نہیں ہوتا. گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ ایسے فنکاروں کا خیال کرے، جو بیمار ہیں یا جن کے حالات بہت خراب ہیں لیکن ایسا ہوتا ہی نہیں ، فنکار غربت اور علاج نہ کروا پانے کے باعث بری حالت میں اس دنیا سے چلے جاتے ہیں.

    انہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ”بہت سارے سینئرز بیٹھے ہیں جن کے کریڈٹ پر بہت زیادہ کام ہے لیکن ان کو کبھی بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے کنسیڈر ہی نہیں کیا گیا” ، لیکن ان لڑکیوں کو پرائیڈ پرفارمنس دے دیا جاتا ہے جن کا کیرئیر محض چند برس کا ہوتا ہے، ان کے کریڈٹ پر کوئی خاص کام بھی نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال بہت عجیب ہے ، سینئرز نے جو کام کیا ہے اسکو حکومتی سطح پر مانا جانا چاہیے، نئے لڑکے لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈ ملنا میری سمجھ سے بالکل باہر ہے.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • وجاہت رئوف  اور شازیہ اپنے بیٹے کو کام کروانے کا معاوضہ دیتے ہیں؟

    وجاہت رئوف اور شازیہ اپنے بیٹے کو کام کروانے کا معاوضہ دیتے ہیں؟

    عاشر وجاہت جن کی ابھی فلم jhon ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے ، ہمایوں سعید ، عمران اشرف اور یاسر حسین نے عاشر وجاہت کو سٹار قرار دیدیا ہے. عاشر وجاہت مشہور ڈائریکٹر وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت کے بیٹے ہیں، حال میں وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جب بھی اپنے بیٹے سے اپنی پروڈکشن میں کام کروایا ہے تو اسکو چیک کی صورت میں معاوضہ ضرور دیا ہے. وجاہت رئوف نے کہا کہ جب سیٹ پر 16 سے 18 گھنٹے کام کیا جائے اور اس کے بعد چیک ملے تو اس کام کی قدر ہوتی ہے.

    ہم نے اپنے بیٹے سے فلم کراچی سے لاہور میں کام کروایا تھا اس کا ہم نے اسکو معاوضہ دیا تھا. انہوں نے کہا کہ” عاشر محض 9 برس کا تھا جب اسکو اس کے کام کے چیک ملنا شروع ہوئے تھے.” انہوں نے کہا کہ جب وہ کسی اور کی پروڈکشن میں کام کرتا ہے تو ہم اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن سیٹ کے بر بار چکر نہیں لگاتے. یاد رہے کہ عاشر وجاہت اور معروف ٹک ٹاکر رومیصہ کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے. فلم jhon کو شائقین کافی پسند کررہے ہیں.

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • میرا اور ہمایوں سعید جلد ہی ایک ساتھ

    میرا اور ہمایوں سعید جلد ہی ایک ساتھ

    اداکارہ میرا جو کہ ہمایوں سعید کو کافی پسند کرتی ہیں اور ماضی میں اس حوالے سےمختلف بیانات بھی دے چکی ہیں، اب میرا ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دیں گی. ڈرامے کی کاسٹ میں کون ہو گا ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کون ہو گیا اسکی تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں لیکن یہ ضرور سامنے آچکا ہے کہ ان دونوں کے ڈرامے کو معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں. ہمایوں سعید جوکہ آخری بار ٹی وی پر میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے ، ان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ وہ یمنہ زیدی کے ساتھ بھی ڈرامہ جنٹلمین کررہے ہیں. یہ ڈرامہ گرین اینٹرٹینمنٹ پر دکھایا جا ئیگا.

    تاہم میرا اور ہمایوں سعید کے مداح یہ جان کر کافی خوش ہیں کہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا. میرا سے حال ہی میں لاہور میں کسی صحافی نے سوال کیا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ ایک پراجیکٹ میں‌کام کررہی ہیں اسکی تفصیلات تو شئیر کیجیے تو انہوں نے کہا کہ میں بالکل ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہوں لیکن تفصیلات کے لئے مجھے کسی ٹی وی شو میں‌بلوایا جائے پھر میں بتائوں گی . واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٕٕ”دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس سے پہلے یہ دونوں فلم انتہا اور ڈرامہ سیریل اقرا میں دکھائی دے چکے ہیں.”

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

     

  • الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقاد

    الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقاد

    لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔پروگرام کا مقصد آفاقی شاعر میاں محمد بخش کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس موقع پر کہا کہ میاں محمد بخش بلند درجہ عارف، ولی اللہ ہونے کے ساتھ آفاقی شاعر تھے،آپ کی شاعری خدا کی ذات اور صفات کو پہچاننے کا درس دیتی ہے۔حسن و عشق،پیار و محبت،کارخانہ قدرت میں تدبر و فکر کرنا،خالق کی معرفت میں لگے رہنا آپ کی شاعری کے موضوعات ہیں۔میاں محمد بخش نے 17پنجابی جبکہ ایک کتاب فارسی میں لکھی،سیف الملوک انکی مشہور و معروف تصنیف ہے۔

    شام بیادِ میاں محمد بخش میں نامور گلوکار عمران شوکت،شبانہ عباس نے پروگرام کیا۔”عوام کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت،” گلوکار وں کو بھرپور داد دی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے نبھائے۔یاد رہے ہ الحمراء آرٹس کونسل میں فنکاروں کی حوصلہ افزائی کےلئے ایسے پروگرامز کا انعقاد تسلسل سے کیا جاتا ہے. حالیہ پروگرام میں شرکت کرنے والے شائقین کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ شائقین کو محظوظ ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں.

     

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

     

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

  • آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    اداکار آغا علی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جلد ایک بیماری میں مبتلا ہوں، اس بیماری کا نام چنبل ہے ، اس بیماری کا مستقل کوئی علاج نہیں ہے بس قدرتی جڑی بوٹیوں سے ہی وقتی طور پر اس کا علاج ہوتا ہے جو کہ کرتا رہتا ہوں ، لیکن میں نے اس کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری۔آغا علی نے اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ چنبل سے ہاتھ، پیروں اور منہ پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں، یہ دھبے کبھی بہت زیادہ ہوجاتے ہیں اور کبھی کم ہوجاتے ہیں، یہ ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں ہم پیش گوئی نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے انڈیا سے ایک ڈرامے کی آفر ہوئی تھی” وہ ڈرامہ دبئی میں شوٹ ہونا تھا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میں اس وقت پاکستان میں ایک ڈرامہ شوٹ کررہا تھا جس کی وجہ ہے یہ آفر قبول نہ کر سکا.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2008 سے لیکر اب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکی ، جو کام کسی اور نے کرنا ہے یا کسی اور کا کرنے والا ہے اسکو کرتا کوئی اور ہے.

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

     

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

  • ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    اداکارہ ثناء جو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ لندن میں پچھلے دو ماہ سے موجود تھیں وہ اب پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں، ثناء لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کےلئے گئیں تھیں ، اس کے علاوہ انہوں نے وہاں ایک شارٹ فلم کی شوٹنگ بھی کی. ثناء نے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں خوب سیر سپاٹے کئے اور کام بھی کئے. ثناء جب لندن گئیں اس کے چند دن کے بعد انہیں طلاق نامہ جاری کیا گیا، لہذا انہوں نے اپنی طلاق پر کسی سے بھی کوئی بات نہیں کی ، اور ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے بیٹوں کے ساتھ بہت خوش ہیں وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی پر اب فوکس کریں گے.

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”لندن میں بیٹوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ”، وہ چند دن آرام کریں گی اس کے بعد اپنے کام کا آغاز کر دیں گی، انہوں نے کہا کہ میرے کچھ پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں لہذا میں ان پر فوکس کروں گی. یاد رہے کہ ثناء نے لندن جانے سے قبل تمام پرڈیوسرز سے کہا تھا کہ میرے تمام پراجیکٹس میں ثناء فخر کی بجائے میرا نام ثناء نواز کر دیا جائے.

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکار منیب بٹ جو نہ صرف ڈراموں میں نظر آتے ہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں وہ اپنے حوالے سے اپنے مداحوں کو یوٹیوب پر اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. ان کا یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے. حال ہی میں ان کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز مکمل ہوئے ہیں جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ مجھے سپورٹ کرتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ سنتے ہیں، مجھے ٹی وی کے ساتھ ساتھ میرے ذاتی چینل پر بھی سپورٹ کرتے ہیں.

    ”منیب بٹ کی سالی منال خان بھی یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں”، یاد رہے کہ منیب بٹ نے چھوٹی سکرین کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی ایک بار قسمت آزمائی تھی لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی، اور وہ دوبارہ فلموں میں‌ نظر نہیں آئے، منیب بٹ منفرد کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں. منیب بٹ سیاست میں بھی کافی دلچپسی رکھتے ہیں اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں. منیب بٹ یوٹیوب چینل کے علاوہ ٹویٹر پر بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں .

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا