Baaghi TV

Tag: shamoon abbasi

  • جویریا عباسی کا سابق شوہر شمعون کو جواب

    جویریا عباسی کا سابق شوہر شمعون کو جواب

    اداکارہ جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کی متنازع پوسٹ پر رد عمل دے دیا ہے انہوں نے
    اپنی انسٹااسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کیلئے معنی خیز پیغام قرار دیا جارہا ہے۔جویریہ عباسی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ ایک صحت مند (روشن خیال) ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا.جویریا عباسی نے یوں شمعون عباسی کو پیغام دیا کہ کبھی کسی کو برا مت کہیں چاہے آپکا اسکے ساتھ تعلق ہے یا نہیں ہے. جویریا نے ڈائریکٹ شمعون کو ہٹ نہیں کیا لیکن ایک قوٹ کے زریعے ضرور ان کو آئینہ دکھایا ہے.

    یاد رہے کہ ”جویریا عباسی نے حال ہی میں اپنی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی ہے” اور عنزیلہ شادی میں نہایت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں. جویریا نے خوب جم کر ڈانس کیا اور اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنایا . جب شمعون نے ان کے خلاف نام لئے بغیر پوسٹ لگائی تو شوبز کی بہت ساری سلیبرٹیز نے جویریا کے حق میں‌پوسٹیں لگائیں اور لکھا کہ آپ ایک عظیم ماں ہیں جنہوں نے اپنی بیٹی کی پرورش سنگل پیرنٹ کے طور پر کی .

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

  • شمعون عباسی کی زندگی میں بے حیا اور بے شرم کون ہے؟

    شمعون عباسی کی زندگی میں بے حیا اور بے شرم کون ہے؟

    سب جانتے ہیں کہ شمعون عباسی نے پہلی شادی جویریا عباسی کے ساتھ کی تھی ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہے، جب جویریا اور شمعون عباسی میں طلاق ہوئی تو بیٹی جویریا کے پاس رہی ، شمعون نے اس دوران بیٹی سے رابطہ نہیں کیا. اب جبکہ عنزیلہ کی شادی ہو چکی ہے تو شادی میں شمعون عباسی نظر نہیں آئے یہ چیز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ زیر بحث رہی . شمعون عباسی نے بیٹی کے لئے کوئی دعائیہ پوسٹ تو نہیں لگائی لیکن سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ایسی لگائی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ وہ کبھی بھی بعض ’بے شرم اور بے حیا‘ افراد سے تعلق رکھنا نہیں چاہتے تھے۔

    شمعون عباسی نے”اپنے فیس بک پر مبہم پوسٹ شیئر کی جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا”۔ان کی اس پوسٹ میں شاید انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کو سنایا تھا کہ وہ ان کے ساتھ نہ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں نہ کبھی رکھیں گے. اس پوسٹ کے بعد بہت سارے لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ شمعون نے یہ بات بیٹی اور سابقہ بیوی کو لگائی ہے شمعون نے کسی کو جواب تو نہیں دیا لیکن پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جس کے بعد سب کو یقین ہو گیا کہ شمعون نے وہ پوسٹ سابقہ اہلیہ اور بیٹی کے لئے لگائی تھی .

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

  • شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    سینئر اداکار و پرڈیوسر شمعون عباسی نے گزشتہ روز ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کار ایکسیڈینٹ ہو گیا ہے اور اس ایکسیڈینٹ میں ان کا دانت بھی ٹوٹ گیا ہے، اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے بس مجھے دعائوں میں یاد رکھیے گا. شمعون عباسی نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ لگائی تو ان کے مداحوں اور دوستوں نے بھی ان کے لئے نیک تمنائیں کمنٹس کی صورت میں بھیجیں.

    ”شمعون عباسی نے لکھا تھا کہ میں ابھی فون کالز نہیں لے سکتا” لہذا مجھے کچھ دن فون نہ کیا جائے. شمعون نے اپنے ٹوٹے ہوئے دانت کی تصویر شئیر کرنے کے ساتھ دانت ہاتھ پر رکھ کر دکھایا کہ ان کا دانت بھی ٹوٹ گیا ہے، ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شمعون عباسی ایک کار حادثے میں‌بال بال بچ گئے تھے ، اس وقت ان کا کافی بڑا اور برا ایکسیڈینٹ ہوا تھا. یاد رہے کہ شمعون عباسی نے حال ہی میں انائونس کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ شادی کی ہے. اور وہ ان کے ساتھ بہت خوش بھی ہیں.

    گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    ”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

    سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

  • حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    اداکارہ حمائمہ ملک بھی اپنے بھائی فیروز خان کی طرح جانتی ہیں خبروں میں‌رہنے کا ہنر، جب فیروز خان نے دیکھا کہ ان کو کام ملنا کم ہو گیا ہےتو انہوں نے فیصلہ کیا وہ ایک یوٹیوب چینل بنائیں گے اور اس پر اپنی وڈیوز اپلوڈ کیا کریں گے. اب انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی بہن حمائمہ ملک نے بھی یوٹیوب چینل بنانے کا نہ صرف فیصلہ کر لیا ہے بلکہ اس پر اپنی زاتی زندگی کے تجربات کو شئیر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے حمائمہ ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا آج بہت سٹرانگ ہے، آپ اپنے دل کی بات وہاں بہت آسانی سے کہہ سکتے ہیں اور بہت آسانی اور جلدی سے وہ ہر کسی تک پہنچ بھی جاتی ہے.

    میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے کیا کیا مشکلات دیکھیں ، کس قسم کے چیلنجز کا سامنا رہا یہ سب میں اپنے یوٹیوب چینل کے پروگرامز میں بتاتی رہوں گی امید ہے کہ میرے مداح مجھے یوٹیوب پر سپورٹ کریں گے. یاد رہے کہ حمائمہ ملک ایک کامیاب اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں جگہ کام کیا اور نام کمایا. ان کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ، اس میں ان کے کردار دارو نتنی کو بہت پسند کیا گیا ہے.

    میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

  • والد کے انتقال کے بعد گھر کے بہت برے حالات دیکھے شیری شاہ اشکبار

    والد کے انتقال کے بعد گھر کے بہت برے حالات دیکھے شیری شاہ اشکبار

    اداکارہ شیری شاہ جنہوں نے ماڈلنگ سے شوبز میں قدم رکھا اس کے بعد اداکاری بھی کی اور پروڈکشن میں‌بھی آئیں ، انہوں نے شمعون عباسی کے ساتھ شادی کی اور چار سال تک اس شادی کے بارے میں کسی کو نہیں‌بتایا، تاہم ان کے شوہر شمعون عباسی نے اب شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعتراف کر لیا ہے. شیری شاہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہم نے بہت برے حالات دیکھتے ، میری والدہ بالکل اکیلی رہ گئیں تھیں وہ گھریلو خاتون تھیں ، گھر میں کوئی کمانے والا نہیں‌تھا، محض بیس سال کی عمر میں مجھے گھر سے باہر کمانے

    کےلئے نکلنا پڑا. شیری شاہ یہ سب بتاتے ہوئے اشکبار ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں بہت برا وقت دیکھاہے وہ وقت کبھی نہیں‌بھولتا. انہوں نے کہا کہ میرے والد ٹینکرز کا کام کرتے تھے وہ سارے ٹینکرز جب چوری ہوئے تو ہمارے گھر پر قبضہ ہو گیا تھا، اس کے بعد ہماری زندگی بہت مشکل ہو گئی تھی لیکن وقت گزر گیا، لیکن یادیں چھوڑ گیا ہے، میرے والد کاش دیکھتے کہ ان کی بیٹی نے گھر کے حالات بدلے. یاد رہے کہ شیری شاہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.

  • مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    اداکارہ مائرہ خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی ہے، میں اپنے ساتھیوں سے کام کی حد تک سلام دعا رکھتی ہوں. مجھے جس پراجیکٹ میں‌کاسٹ کیا جاتا ہے اس میں سیٹ پر جتنا وقت جانا ہو جاتی ہوں ، کام کرکے پھر میں اپنے گھر میرے پراجیکٹ کے ساتھی اپنے گھر. لیکن چند ایک ایسے اداکار ہیں جن سے میری بہت اچھی دوستی ہے جن میں شمعون عباسی سرفہرست ہے شمعون عباسی میرے بھائیوں جیسا ہے، اسکی فیملی سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں. ہم سب ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل

    ہوتے ہیں. مجھے جب بھی زندگی میں پریشانی آئی میں نے شمعون کو کال کی اور اس نے میری مدد کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمعون عباسی میرے لئے میرے بڑے بھائی کے جیسے ہیں جو ہر قدم میرے ساتھ کھڑے ہوتےہیں، ہم نے بہت سارے پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں. انسان کے دوست وہی ہونے چاہیں جو اس کے ساتھ کسی بھی مشکل وقت میں کھڑے ہوجائیں اور شمعون عباسی انہی میں سے ایک ہیں.

  • جویریا اور شمون عباسی کی بیٹی کس بات سے پریشان ہوتی ہیں؟‌

    جویریا اور شمون عباسی کی بیٹی کس بات سے پریشان ہوتی ہیں؟‌

    شمعون عباسی اور جویریا عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اداکاری ور ماڈلنگ کی دنیا میں‌ قدم رکھ چکی ہیں ، اور دونوں جگہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب کوئی لڑکی یا لڑکا کسی ایسے گھر کا ہو جہاں سب گلوکار ہوں‌یا اداکار ہوں تو ایسے میں اس لڑکی یا لڑکے پر پریشر بڑھ جاتا ہے، کیونکہ لوگ توقع کررہے ہوتے ہیں کہ اگر اس کی فیملی نام والی ہے باصلاحیت ہے تو یقینا یہ بھی ایسی ہو گی یا ہوگا. عنزیلہ نےکہا کہ جب اپنی ہی فیملی کا فیملی ممبرز کا مقابلہ آپ کے ساتھ آپ کی

    صلاحیتں دیکھے بغیر کیا جائے تو یقینا یہ زیادتی ہوتی ہے. بعض اوقات اس قسم کے پریشر میں ہم اپنا سو فیصد نہیں دے پاتے. پھر مجھے بہت بار یہ سننے کو ملا ہے کہ ٹھیک ہے تم اچھی اداکارہ ہو لیکن تمہاری ماں جویریا عباسی بہت اچھی اداکار ہیں بھئی ٹھیک ہے وہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن آپ موازنہ تو نہ کریں انہوں نے بہت کام کیا ہے میں نے ابھی کرنا ہے خود کو منوانا ہے. انہوں‌نے کہا کہ میری فیملی میں جتنے لوگ بھی کام کررہے ہیں وہ سب اس شعبے میں اپنی اپنی جگہ کامیاب ہیں.

  • میری جس کے ساتھ بھی طلاق ہوئی وہ اچھی زندگی گزار رہی ہے شمعون عباسی

    میری جس کے ساتھ بھی طلاق ہوئی وہ اچھی زندگی گزار رہی ہے شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی جنہوں نے چار شادیاں کی ہیں چوتھی شادی انہوں نے اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ کی ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌پہلی بار اپنی طلاقوں پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ، میں اگر کوئی شادی کرتا ہوں تو کیوں اسکا اتنا ایشو بنایا جاتا ہے ، ٹھیک ہے میں نے شادیاں کی، نہیں‌ بن سکی تو ہم علیحدہ ہو گئے ، میری شادی جویریا عباسی کے ساتھ ہوئی اس سے طلاق ہوئی تو وہ بھی ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے ، اسکا کیرئیر بھی اچھا جا رہا ہے ، عمائمہ ملک سے طلاق ہوئی تووہ بھی ایک اچھی زندگی گزار رہی ہے. وہ تو اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے ، جب

    میری سابقہ بیویاں اچھی زندگی گزار رہی ہیں تو پھر مجھ پہ ان کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام کیوں لگایا جاتا ہے. شمعون عباسی نے کہا کہ شیری شاہ ایک اچھی خاتون ہیں اور بہترین بیوی ہیں ، وہ جب سے میری زندگی میں آئی ہے میری زندگی میں استحکام آگیا ہے ، اور مجھے کام بھی مل رہا ہے جب انسان کے پاس زہنی سکون ہو تو وہ بہت سارے معاملات اور پریشانیوں سے ویسے ہی نکل جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں شیری شاہ کے ساتھ بہت خوش ہوں.

  • شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    اداکار شمعون عباسی نے جب سے شیری شاہ کے ساتھ شادی اوپن کی ہے تب سے ہیں وہ خبروں میں، شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کبھی بھی چھپائی نہیں ، میرے سرکل کو ، میری بیٹی فیملی اور محلے والوں کو پتہ ہے کہ میں نے شیری شاہ سے شادی کر لی ہوئی ہے. میں صرف سوشل میڈیا پر اسکو اس لئے نہیں لایا کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک خاص قسم کا طبقہ ہے جو ہر وقت تنقید کرتا رہتا ہے . شمعون عباسی نے مزید کہا کہ ایک روز شیری شاہ نے مجھے کہا کہ آپ کی برتھ ڈے ہے اور میں آپکی تصویر لگا کرآپکی لائف کے حوالے سے ایک نوٹ سوشل میڈیا پر لکھنا چاہتی ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے لگا لو ، ایکدم سے اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ نہیں لوگ باتیں

    کریں گے ایک طوفان اٹھ جائیگا ، تو میں نے کہا کہ تم کیوں ڈر رہی ہو میری اہلیہ ہو ایسی باتوں سے کیوں گھبراتی ہو، جن کو پتہ ہونا چاہیے ان سب کو پتہ ہے. لہذا ہم میاں بیوی ہیں تم میری تصویر شئیر کر سکتی ہو. شمعون نے مزید کہا کہ مجھے ہر ایونٹ میں‌جانا پسند نہیں کام ملنا ہے تو گھر بیٹھے بھی مل جائیگا اور مجھے ملتا ہےالحمد اللہ .

  • شہریار منور کو شمعون عباسی کا مشورہ ، وائرل ہونے کےلئے گھٹیا آئیڈیا مت لائو

    شہریار منور کو شمعون عباسی کا مشورہ ، وائرل ہونے کےلئے گھٹیا آئیڈیا مت لائو

    سینئر اداکار شمعون عباسی نے شہریار منور اور ڈائریکٹر سہیل جاوید کی جھگڑے والی وڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وڈیو نہایت ہی گھٹیا ہے ، وائرل ہونے کے لئے آپ نے سہیل جاوید کے ساتھ مل کر ڈرامہ کیا ، چلو ٹھیک ہے آپ کی مرضی لیکن آپ نے جو اس وڈیو میں سب سے زیادہ گھٹیا حرکت کی ہے وہ ہے سکرپٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینکنا، یہ حرکت نہایت ہی غلط ہے آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ سکرپٹ میں آپ کا رزق ہے اور اپنے رزق کو زمین پر پھینکنا بہت غلط بات ہے. میں نے آج تک آپ کی اچھی اداکاری تو دیکھی تھی لیکن اس وڈیو میں

    آپ نے اچھی اداکاری کی ہے. شہریار منور آپ نے اپنی ٹیلی فلم مشہور کرنے کےلئے گھٹیا اور اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے. آپکو پورا پاکستان پہلے سے ہی جانتا ہے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ سکرپٹ کی عزت کریں بھائی ، ہمارے وقتوں میں کوئی سکرپٹ گھر بھول جاتا تھا تو اسکی کاپی کوئی اسکو سزا کے طور پر سیٹ پر نہیں دیتا تھا. آپ سکرپٹ اٹھا کر زمین پر پھینک رہے ہیں خدا کا خوف کھائیں.