Baaghi TV

Tag: shamoon abbasi

  • شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    اداکار شمعون عباسی جو کہ شادی کے حوالے سے سکینڈلز کی زد میں ہی رہے ہیں ان کی کوئی بھی شادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار نہ ہو سکی . تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے. قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. قیاس آرائیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری تھا. لیکن شمعون عباسی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے. اور اپنی اور شیری شاہ کی شادی کا اعلان کر دیا ہے. گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنی اور شیری کی تصویر شئیر کرتے

    ہوئے لکھا کہ ہم نے شادی کر لی ہے.گزشتہ چار سال سے ہم ایک خوبصورت رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. شیری نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے. میں نے شیری شاہ سے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ، میں اب ایک پر سکون زندگی گزار رہا ہوں، اس خاتون میں بہت زیادہ پازیٹویٹی ہے اس پازیٹیویٹی نے مجھے بھی بہت زیادہ پر سکون کر دیا ہے اور پازیٹیو بنا دیا ہے. جب انسان کو گھر کا سکون ہو تو وہ کوئی بھی کام بہتر انداز میں‌کر سکتا ہے. میںسوشل میڈیا پر تشہیر کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مناسب سمجھا تو اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے.

  • دھوکہ دینے والے سے دور ہوجاتا ہوں شمعون عباسی

    دھوکہ دینے والے سے دور ہوجاتا ہوں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی جو میڈیا سے اب دور ہی رہتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جس کے ساتھ چلتا ہوں دل سے چلتا ہوں اور اگر کوئی مجھے دھوکہ دے اور میرے ساتھ مخلص نہ ہو میں محسوس کرنے کے بعد اس سے دور ہوجاتا ہوں ، میں نے کبھی لڑائی جھگڑا نہیں کیا لیکن اس شخص پر دوبارہ کبھی بھی اعتبار نہیں کرتا. انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتا ہوں اور جس پر ضروری ہو اس مسئلے پر بات کر لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ حالانکہ سٹارز کے سکینڈلز بنتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا کم ہی ہوا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں

    کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پوسٹ پر آنے والے تمام کمنٹس پڑھوں اور ان کے جواب بھی دوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں تقریبا ہر چیزپسند ہے بس مزے کی بنی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کچھ ڈشز ہیں جو میں بہت اچھی بنالیتا ہوں،. انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں رہنا پسند کرتا ہوں جو میرے جیسے ہیں . میں پارٹیز کاحصہ بنناپسند نہیں کرتا. عید پر میری فلم ہوئے تم اجنبی آرہی ہے جس سے مجھے بہت امیدیں ہیں . اسکے علاوہ دادل بھی ایک الگ اور منفرد فلم ثابت ہو گی.

  • اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے سلیبرٹیز پر انگلی اٹھانے کی ، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان پر انگلی اٹھائیں گے تو ان کو توجہ ملے گی بس اسی وجہ سے وہ ان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ایسا کہتے اور کرتے رہتے ہیں کہ جس سے نہ صرف وہ سلیبرٹی بلکہ یہ لوگ خود بھی خبروں کا حصہ بنیں. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ، وہ سب غلط تھا ، میں نہیں‌جانتا کہ اس کی سابقہ اہلیہ نے اس پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچ ہیں یا جھوٹ جیسے ہی عدالت اسکا فیصلہ کرے گی اس کے خلاف فیصلہ آیا

    تو میں اس کے خلاف کھڑا ہو جائوں گا لیکن لوگوں کی باتوں میں آکر میں ایسا نہیں کروں گا. فیروز خان کے ساتھ بہت سارے لوگوں کو جیلسی بھی تھی وہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گیا لہذا اس کی ریپیوٹ کو بھی ڈائون کرنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے گئے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں عورت پر ہاتھ اٹھانے کا قائل نہیں ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی مذمت کی جانی چاہیے لیکن ایسا ثابت بھی تو ہونا چاہیے.

  • بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    بنگالی لہجہ اپنانا آسان نہ تھا شمعون عباسی

    نامور اداکار شمعون عباسی جو مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار بخوبی نبھاتے ہیں اور ان کے مداح ان کو خوب پسند بھی کرتےہیں. حال ہی میں کامران شاہد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر جای کیا گیا ہے اس میں شمعون عباسی ایک بنگالی کے روپ میں نظر آرہے ہیں. اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شمعون نے ھال ہی میں کہا ہےکہ میں نے پہلے کبھی بنگالی نہیں بولی لہذا اس بولی کو بولنا اور لہجے کو اپنانا بہت مشکل کام تھا. لیکن فلم میں ، میں نے جیسی بنگالی بولی ہے اسکو دیکھ کر گمان ہوتا ہی نہیں کہ میں بنگالی بولنا نہیں جانتا. انہوں‌نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے میں‌نے بہت محنت سے اس کردار کو نبھایا ہے . پاکستان

    میں ایسی فلمیں بہت کم بنتی ہے جیسی ہوئے تم اجنبی بنی ہے. میرے اس سال دو مزید پراجیکٹ ریلیز ہونے جا رہے ہیں امید ہے کہ شائقین میرے کام کو سراہیں گے. یاد رہے کہ شمعون عباسی ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں کم کم دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب دل کو کوئی چیز لگتی ہے کر لیتا ہوں جب نہیں‌لگتی تو میں گھر بیٹھا رہتا ہوں .

  • اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر خود ہی لوگوں کا ٹرائل کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کریں وہ کیوں‌کھلی ہیں؟ وہاں مت جائیں، انہوں نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ادھر کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہاں سوشل میڈیا بھر جاتا ہے. میں نے فیروز خان کے لئے وڈیو اس لئے بنائی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بنائی جانی چاہیے. میں اسکو بچپن سے جانتا ہوں ، اگر وہ اپنی اہلیہ کو مارتا پیٹتا ہے تو میں اس کے خلاف سب سے پہلے وڈیو بنائوں گا. لیکن ابھی کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے. جب فیصلہ ہو گا اور فیروز خان کے خلاف کوئی فیصلہ آئیگا تو پھر بات کریں نا، کیوں کسی کی زندگی کو سوشل میڈیا پر ڈسکس کر کر کے عذاب بنا رہے ہیں. شمعون عباسی نے کہا کہ بعض

    اوقات کسی کو نیچا دکھانے کےلئے یا اس کا کیرئیر زیرو کرنے کے لئے بھی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جو کہ یقینا غلط ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا حصہ ہوں. اس میں میرا جو کردار ہے وہ میرے پہلے کے کرداروں سے کافی مختلف ہے مجھے بنگالی بولنی تھی آتی نہیں تھی لیکن لہجہ ویسا بنا کر بولنے کی کوشش کی.