Baaghi TV

Tag: srk

  • ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے اس سال کے آغاز میں ہی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ، پٹھان فلم کی کامیابی ہندی سینما کی ابھی تک کی ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے، اس فلم کے بعد شاہ ر خ خان کی مارکیٹ‌ویلیو میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا، جو لوگ سوچ رہے تھے کہ شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہو رہا ہے وہ منہ چھپا کر بیٹھ گئے ہیں، جی ہاں کنگ خان کی فلم ڈنکی اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی ہے کیونکہ اس فلم کے ڈیجیٹل رائٹس 150 کروڑ میں فروخت ہوگئے ہیں.

    کہا جا رہا ہے کہ ” بھارت میں نئے ابھرتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم جائیو سنیما نے فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل رائٹس بھاری رقم دے کر حاصل کرلیے”۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلم کے او ٹی ٹی حقوق کی ڈیل 150 کروڑ روپے میں طے ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت میں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حقوق کی خریداری کی اب تک کی سب سے بڑی سیل ہے۔ ڈنکی فلم کا پوسٹر دیکھ کر سلمان خان کافی تعریف کر چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم پٹھان کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے میں‌کامیابی حاصل کرپاتی ہے یا نہیں.

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

  • میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    بالی وڈ‌ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌اکثر دیکھتا ہوں کہ مرد حضرات لڑکیوں کے ساتھ تو تڑاک کر کے بات کررہے ہوتے ہیں، ٹھیک ہے کسی لڑکی کے ساتھ دوستی ہونا اچھی بات ہے ، فرینکنس ہونا بھی اچھی بات ہے لیکن کسی لڑکی کو سب کے سامنے تُؤ تُو کرکے بات کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا. بھئی آپ کی کسی لڑکی کے ساتھ اگر دوستی ہے تو اسکی عزت بھی تو کرو. میں نے ہمیشہ لڑکیوں کی بہت عزت کی ہے ان کو ان کے نام سے پکارا ضرور ہے لیکن ان کو تُو کرکے بات نہیں کی.

    انہوں نے کہاکہ عورت کی عزت کرنا مرد کے لئے بہت ضروری اور اہم ہے، ہم سب کو اپنے بیٹوں کو یہ سکھانا چاہیے کہ عورتوں کی عزت کرو گے تو سوسائٹی میں مقام پائو گے. ”میں نے اپنی ماں‌، بیوی ساس اور بیٹی کو ہمیشہ بہت زیادہ عزت دی ہے.” یاد رہے کہ شاہ رخ خان بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کی پوری دنیا میں‌ مداح خواتین پائی جاتی ہیں. لڑکیاں ان کو دیوانہ وار پیار کرتی ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے ترستی ہیں. شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے ساتھ بے حد احترام سے ملتے ہیں.

    فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سریل ‘شناس’ کا ٹریلر جاری

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

  • مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ویب سیریز وی فیملی مین میں‌کام کیا ، اس کے حوالے سے خبریں پھیل گئیں کہ مجھے اس کا بھاری معاوضہ ملا ہے ایسا کچھ نہیں ہے. نارمل سا معاوضہ ملا ہے بلکہ جو کہا جا رہا ہے کہ مجھے سلمان خان اور شاہ رخ خان جتنا معاوضہ ملا ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اس ویب سیریز کا جو معاوضہ ملا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی بھی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں بالی وڈ کا سب سے سستا مزدور ہوں” مجھے بہت زیادہ اچھا معاوضہ نہیں ملتا. بس جتنا ملتا ہے پھر لے لیتا ہوں . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کام میں کبھی کوئی کمی نہیں چھوڑی بلکہ ڈائرکٹر کی توقعات کے مطابق بلکہ اس سے بڑھ کر کرتا ہوں. یاد رہے کہ منوج باجپائی اکثر اپنے انٹرویو میں خانز پر طنز لگاتے رہتے ہیں اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. ان کا یہ حالیہ انٹرویو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی نظر آتی ہے.

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • ماہ نور نے شاہ رخ خان کو نکما قرار دیدیا

    ماہ نور نے شاہ رخ خان کو نکما قرار دیدیا

    سینئر اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے شاہ رخ خان کےبارے میں‌انہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں ہیں ، نہ ہی ان کی کوئی چارمنگ شخصیت ہے اوراداکاری تو ان کی بالکل اچھی نہیں ہے. اردگرد برا دیکھ کر انسان کا موڈ تھوڑی دیر کے بعد عجیب ہو جاتا ہے میں ان لوگوں سے بالکل اتفاق بلکل نہیں کرتی کہ کسی بری بات یا چیز کا اثر انسان کے موڈ‌پر نہیں ہوتا. انہوں‌نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی پسند نہیں ہے تو آپ اس کے اکائونٹ پر کیا کرنے جاتے ہیں صرف نیگیٹیو کمنٹس کرنے کیوں کسی کے اکاوئنٹ پر جاتے ہیٰں،

    ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میں سائیکٹریسٹ بننا چاہتی تھی ، لیکن قسمت اداکاری کے میدان میں لے آئی ، ”مجھے شروع میں جب ماڈلنگ کی آفرز آتی تھیں تو میں معاہدے میں‌لکھواتی تھی کہ میں نے ڈائیلاگز نہیں بولنے”. یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ کو حال ہی میں بننے والے ڈرامے پسند نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس طرح کا کام ہو رہا ہے وہ میں نہیں کر سکتی .

  • متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ، ان کے دیوانے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں. اداکار جہاں جاتا ہے وہیں ان کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد گھیر لیتی ہے. شاہ ر خ خان تین دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کررہے ہیں. شاہ رخ خان پچھلے دنوں پہنچے متحدہ عرب امارات وہاں ان کو گھیر لیا ان کے مداحوں نے.. ایک دیوانی مداح ان کے قریب آئی اور بلا اجازت ان کا گال چوم لیا. اس واقعہ کی وڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی. اس مداح کا کہنا ہے کہ میں شاہ رخ خان کی دیوانی ہوں . وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکار خود حیران رہ گئے اپنی دیوانی پرستار کی اس حرکت پر.

    شاہ رخ خان نے اس حرکت کے باوجود اپنی دیوانی مداح کو ڈانٹا نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ضرور یہ کہا گیا کہ اداکاروں کا احترام کیا جانا چاہیے اگر اداکار نرم دلی کا مظاہرہ کررہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے ہم ان کی سر عام بے عزتی کا باعث بنیں . یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے شاہ رخ خان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ساتھ دیوانے میل پرستار بھی ملے ہیں.

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت

     

  • مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جب بھی کہیں‌کاپی کی جاتی ہے تو ک ک کرن آئی لو یو کہا جاتا ہے، شاہ رخ خان اپنی اس کاپی سے کافی خفا ہیں ، انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب کوئی میری کاپی کرتے ہوئے ک ک کرن کہتا ہے ، میں نے ڈر مووی کے علاوہ کس مووی میں اس طرح بولنے کی کوشش کی ہے؟‌ اس فلم میں اس طرح ڈائیلاگ کی ادائیگی کی تھی میں نے اپنی آواز کو بدلہ اور اپنے دوست کے انداز کو اپناتے ہوئے ک ک کرن والا ڈائیلاگ بولا، لیکن اسکو میری پہچان ہی بنا دیا گیا ہے ایسا نہیں ہے،

    کیونکہ میں نے ڈر کے بعد بہت ساری فلمیں ایسی کی ہیں جن میں میری آواز موٹی ہے لیکن ک ک کرن ہی سب کو یاد ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو نفرت ہے کرن سے اور ہر اس نام سے نفرت ہے جو ک سے شروع ہوتا ہے. لیکن انہوں نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم ڈر نے راتوں رات سٹار بنا دیا تھا. آج وہ جو کچھ بھی ہیں اس میں فلم ڈر اور بازیگر کی کامیابی کا بہت بڑا ہاتھ ہے.

  • آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    کرن جوہرکی دھرما پروڈکشن کو پچیس سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور اس موقع پر وہ کافی خوش ہیں اس حوالے سے وہ ایک جشن منانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں. اس وقت خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی میں‌دکھائی دیں گے ، اس فلم سے وہ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آریان نے فلم سائن کرلی ہے لیکن ان کا کردار کیا ہو گا اس بارے میں کسی کو ابھی تک نہیں پتا. آریان نے فلم سائن کر لی ہے اس ھوالے سے ہندوستان کے ایک معروف فلمی ناقد نے بھی مضبوط دعوی کیا ہے. لیکن کرن اور آریان کی جانب سے اس ھوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں‌کی گئی. یاد رہے کہ آریان خان کے

    حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری میں دلچپسی نہیں رکھتے وہ کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، ان کا دھیان لکھنے کی طرف ہے، تاہم ھال ہی میں‌آریان نے اپنا ایک لگژری برینڈ بھی لانچ کیا ہے جس پر اسکی بہت زیادہ قیمتوں‌کی وجہ سے تنقید بھی ہوچکی ہے.

  • گوری نے انٹرئیر ڈیزائننگ کا کام کس مجبوری میں شروع کیا شاہ رخ نے بتا دیا

    گوری نے انٹرئیر ڈیزائننگ کا کام کس مجبوری میں شروع کیا شاہ رخ نے بتا دیا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے ھال ہی میں‌کہا ہے کہ میری اہلیہ گوری نے انٹیرئیر ڈیزائنگ کا کام ایک مجبوری میں شروع کیا ، اور وہ مجبوری تھی کہ میں نے منت گھر خرید لیا پہلے اسکو خریدنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں تھے ، پیسے جوڑ کر اسے خریدا تو اب میرے پاس اس گھر کو سجانے کےلئے پیسے نہیں تھے ، میں‌ نے گوری خان سے کہا کہ تم گھر کوسجائو، انہوں نے پیسے نہ ہونے کے باوجود کم بجٹ میں گھر کو ڈیزائن کیا. بس یہ وہ مجبوری تھی کہ انہوں‌نے انٹیرئیر ڈیزائننگ کا کام شروع کیا، اس کے بعد انہوں‌نے اس کام کو اپنا

    پروفیشن بنا لیا ، گوری نے انٹیرئیر ٍڈیزائننگ کا کورس نہیں کیا نہ ہی اس ھوالے سے اسکی کوئی تعلیم ہے لیکن اس نے کمال مہارت کے ساتھ یہ کام شروع کیا ہے. اور اس کا کام دیکھ کر ہرکوئی حیران رہ جاتا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ منت کو خریدنا میرا خواب تھا اور ممبی جیسے شہر میں گھر خریدنا آسان نہیں تھا.لیکن اوپر والے کی رحمت سے میں نے گھر بھی خریدا اور میرے گھر میں وہ سب کچھ ہے جو ہوناچاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداھوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے تین دہائیوں کے بعد بھی پیار دیتے ہیں.

  • کیا رنویر سنگھ نے ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لی ؟

    کیا رنویر سنگھ نے ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لی ؟

    پرڈیوسر رتیش سدھوانی نے جب سے یہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈان تھری بنائی جائیگی اور اس کے سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے تب سے شائقین کافی پرجوش ہیں، لیکن شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہےکہ کنگ خان نے فلم کرنے سے منع کر دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ ڈان تھری کا موضوع آج کے حساب سے نہیں ہے.اس ھوالے سے تازہ اطلاع یہ ہےکہ ڈان تھری میں رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی جگہ کام کریں گے اور فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اس حوالے سے شاہ رخ خان کو مطلع کر دیا ہے، یوں رنویر سنگھ کافی سرخیوں میں ہیں. رنویر سنگھ اور فرحان اختر اس سے قبل بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ کورونا جب ابھی شروع ہی

    ہوا تھا تو اس دوران شاہ رخ خان کو ڈان تھری بنانے کا بتایا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان فلم کے سکرپٹ سے مطمئن نہیں اسی لئے انہوں نے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا ہے. فرحان اختر شاہ رخ خآن کے انکار کے بعد ایک نامور اور بہترین اداکار کی تلاش میں تھے ، رنویر کی صورت میں ان کو وہ اداکار مل گیا ہے، کہا جا رہا ہےکہ سکرپٹ کے مکمل ہوتے ہی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائیگی.

  • شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    بالی وڈ کے کنگ ایک بار پھر ڈان بنیں گے ، پرڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم ڈان تھری بنانے جا رہےہیں اور ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خان ہی دکھائی دیں گے، انہوں نے کہا کہ فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر کریں گے، جبکہ فلم کا سکرپٹ لکھا جا رہا ہے ، اس کے بعد کاسٹنگ فائنل کر کے شوٹنگ شروع کر دی جائیگی. رتیش نے کہا کہ ڈان شاہ رخ خان تھے اور یہی ڈان رہیں گے، ہم شاہ رخ خان کے بٍغیر ڈان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے. یاد رہے کہ ڈان فلم بنیادی طور پر امیتابھ بچن کی ڈان سے متاثر ہو کر 2006 میں بنائی گئی ، اس کے بعد ڈان ٹو

    2011 میں‌بنائی گئی دونوں ڈان میں شاہ رخ خان تھے . اب ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خآن ہی نظر آئیں گے ، ہیروئین کون ہو گی پرڈیوسر نے ابھی تک نہیں بتایا. 1978 میں بنی ڈان فلم اُس وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جسے عوام سطح پر بہت پذیرائی ملی، تاہم شاہ رخ خان کی ڈان کو بھی عوام نے ہہت زیادہ پذیرائی دی اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈان تھری کو عوام کتنا پسند کرتی ہے اور اسکی ہیروئین کون ہوگی.