Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • وسیم عباس نادیہ افگن کی حمایت میں‌کھڑے ہو گئے

    وسیم عباس نادیہ افگن کی حمایت میں‌کھڑے ہو گئے

    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں اداکارہ یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ قرار دیا، ماہرہ خان کے کام کا طریقہ نہیں پسند اور منیب بٹ کو نہیں جانتی کہا، اس کے بعد ان کو لیا گیا آڑھے ہاتھوں ، سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بہت سارے اداکاروں نے نادیہ کے حق میں بات کی ، وسیم عباس بھی پیچھے نہیں رہے ، انہوں نے بھی نادیہ افگن کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ افگن کی اپنی مرضی ہے وہ اپنی نظر سے دیکھتی ہیں اگر ان کو کوئی آرٹسٹ اور ریٹڈ لگتا ہے تو یہ ان کی رائے ہے،

    ہم میں سے کسی کا بھی حق نہیں ہے کہ وہ نادیہ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا علی عباس انڈر ریٹڈ ہے، میں نے آج تک اپنے بچوں کے لئے کسی سے کام نہیں مانگا، انڈسٹری کے ڈائریکٹرز پرڈیوسرز موجود ہیں کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کو ایک فون کال کی ہو کہ میرے بچوں‌کو کام دے دیں. میرے بچے آج جو بھی ہیں اپنی جدوجہد اور اپنے کام کی وجہ سے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران اشرف اور سونیا حسین دونوں ہی بہت زیادہ اور کونفیڈینٹ ہیں، انہیں پتہ نہیں کس بات کا غرور ہے یا اعتماد ہے. انہوں نے کہا کہ عمران اشرف اور سونیا حیسن کو جتنا لگتا ہے کہ وہ بہترین اداکار ہیں ویسی کوئی بات نہیں ، خلیل الرحمان کے انٹرویو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے کیونکہ خلیل الرحمان قمر کی اس بات کو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہیں کیا.

    ”یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے کسی فنکار پر تنقید کی ہے اس سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ خان اور عروہ حسین جیسی اداکارائوں کو لیا آڑھے ہاتھوں” اور ان کی اداکاری پر سوال اٹھا دئیے، ماہرہ خان نے کبھی بھی خلیل الرحمان قمر کو جواب نہیں دیا اسی طرح سے عمران اشرف اور سونیا حسین نے بھی لکھاری کو کسی قسم کا جواب نہیں دیا لیکن ان کے مداحوں کو خلیل الرحمان کی اس قسم کی تنقید بالکل پسند نہیں آئی. تاہم خلیل الرحمان قمر کسی پر بھی تنقید کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں اور وہ اپنے کہے ہوئے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کی بجائے ڈٹ رہتے ہیں.

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

  • افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں ، کیونکہ مجھے خدا کی پاک ذات نے ایک نہیں کئی بار حج کی سعادت نصیب فرمائی ہے. انہوں نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہوتےہیں انسان جن کو خدا کی ذات بار بار اپنے گھربلاتی ہے. میں نے ایک نہیں کئی بار مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ کی زیارت کی ہے. انہوں نے کہا کہ حج کے تمام ارکان میں ایک فلسفہ ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے. ہم سب کو چاہیے کہ ہم اسلام کے فلسفے کو بھی سمجھیں اور سوچیں کہ ہمارا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے.

    افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ” اللہ نے مجھے ہر معاملے میں بہت ہی آسانیاں عطا فرمائی ہیں”، مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آئی ہے میں نے اللہ سے دعا کی ہے، اور اس پر یقین رکھا ہے، یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کی ھال ہی میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہوئی ہے اس میں‌انہوں نے ایک ایسے بزنس مین کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ پر اندھا دھند اعتبار کرتا ہے اور بعد میں اسی سے دھوکہ کھاتا ہے. اس فلم میں ان کے ساتھ صائمہ بلوچ ، فلمسٹار ثناء اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں .

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

     

  • مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

    دنیا ٹی وی کے مقبول ترین شو "مذاق رات” کا سفر اختتام پزیر ہوگیا ہے۔یہ شو 2013 میں شروع کیا گیا تھا جس نے ابتدا میں ہی بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ اس شو میں بہت سی تبدیلیاں بھی ہوتی رہیں جو شو کی مقبولیت کم نہ کرسکیں۔دس سالہ کامیاب سفر کے بعد شو اختتام پزیر ہوگیا کیونکہ اس شو کی ساری ٹیم اب سما ٹی وی پر چلی گئی ہے جہاں جلد ہی نئے نام اور نئے انداز سے پروگرام شروع ہوگا۔سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ اس بارے میں سما ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ناظرین کے لئے سب کچھ نیا ہوگا جس کے لئے تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔

    ”کچھ روز قبل سٹیج اداکار قیصر پیانے ایک وڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ ہم ایک نئے سفر پر جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے شائقین ہمیں اس پلیٹ فارم پر بھی بہت پسند کریں گے”. یاد رہے کہ مذاق رات پروگرام دنیا ٹی وی پر طاہر سرور میر نے شروع کیا تھا، اسے واسع چوہدری سے پہلے نعمان اعجاز ہوسٹ کرتے رہے ہیں. اس شو کے دیکھا دیکھی بہت سارے دوسرے شو بھی شروع کئے گئے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ سماء ٹی وی پر پروگرام شائقین کا دل جیتنے میں‌کامیاب ہوتا ہے یا نہیں.

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

     

  • john  فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    بابر علی کی ڈائریکشن میں تیارہ کردہ فلم john کا گزشتہ روز کراچی میں پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی ، جن میں ہمایوں سعید ، عمران اشرف ، مہوش حیات ، ہانیہ عامر ، طوبی صدیقی ، اقراء عزیز ، یاسر حسین، نبیل قریشی و دیگر نے شرکت کی، نبیل قریشی نے ایک سوشل میڈیا سٹیس کے زریعے لکھا کہ john بہت اچھی فلم ہے سب کو ضرور دیکھنی چاہیے. اسی طرح سے امر خان نے بھی ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں‌انہوں نے کہا کہ john فلم دیکھ کر بہت مزا آیا ہے بہت عرصے کے بعد کوئی اتنی اچھی فلم دیکھنے کو ملی ہے.

    john” فلم میں مرکزی کردار عاشر وجاہت اور رومیصہ خان نے ادا کئے ہیں” جبکہ سلیم معراج نے ولن کا کردار ادا کیا ہے. رومیصہ ویسے تو چھوٹی سکرین پر متعدد مرتبہ نظر آ چکے ہیں لیکن بڑے پردے کے لئے ان کی یہ پہلی فلم ہے. فلم کو لکھا بھی بابر علی نے ہے اور ڈائریکٹ بھی بابر علی نے کیا ہے. فلم میں عاشر وجاہت اور سلیم معراج کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ john پیسہ وصول فلم ہے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    اب صرف ٹی وی پر کام کروں گی صاحبہ

    ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے اب باقاعدہ اداکاری شروع کر دی ہے، شادی کے بعد بچوں اور گھر کی بہت ساری مصروفیات تھیں جن کو نبھانے کے لئے فلموں سے بریک لیا تھا. اب جبکہ میں نے دوبارہ اداکاری شروع کی ہے لیکن میرا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے، ٹی وی پر ہی کام کروں گی. ایسا نہیں ہے کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کے حوالے سے مجھ پر کوئی پابندی ہے بلکہ میں نے خود فیصلہ کیا ہےکہ میں کودخود کوڈراموں کی حد تک محدود رکھوں گی.

    انہوں نے کہا کہ” آج کل میں کراچی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں‌مصروف ہوں ، جس طرح سے بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا مزہ ہے” اسی طرح سے چھوٹی سکرین پر بھی کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. میں اب جب کہ کام شروع کر دیا ہے تو ایسا نہیں ہے کہ جیسا بھی پراجیکٹ اور کردار ملا تو کر لوں گی ، میرے پاس جو بھی پراجیکٹ آئیگا اسکو دیکھوں گی اور محسوس کرنے کی کوشش کروں گی کہ کردار لوگوں کو کیا میسج دیتا ہے،. اگر سمجھ میں آیا تو کر لوں گی ورنہ اچھے کردار اور پراجیکٹ کا انتظار کروں گی.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار وہاج علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں‌نعمان اعجاز کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں. میں ان کو اداکاری کرتا دیکھتا ہوں تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ حقیقت ہے اداکاری نہیں ہے،. نعمان اعجاز کے ساتھ میں ایک ڈرامہ کر رہا ہوں ، اس میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آ رہا ہے. میں ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اپنے سے جونئیرز کے ساتھ بہت ہی شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

    سیٹ پر ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے وہ باپ ہیں ، ”انہوں نے ہمیشہ پیار سے بلایا اور سمجھایا ہے”، وہ ہمارے ملک کے کسی بھی بڑے فنکار کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، ان جیسے اداکار یقینا ہماری شوبز انڈسٹری کا سرمایہ ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی آج کل بہت مقبول ہیں اور ان کی اداکاری سے بہت سارے نئے لوگ متاثر ہیں لیکن وہ نعمان اعجاز کی اداکاری سے متاثر ہیں . وہاج علی کی حال ہی میں فلم بھی ریلز ہوئی ہے تیری میری کہانیاں، اس میں انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے، مہوش اور وہاج کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • بہت جلد اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائوں گی منال خان

    بہت جلد اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائوں گی منال خان

    ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں نے گلوکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن ایک شو کے دوران مجھے اداکاری کی آفر آئی جو کہ میں نے قبول کر لی. میرا پہلا شوق ہمیشہ سے ہی گلوکاری رہا ہے لیکن اداکاری میں جتنی پذیرائی ملی ہے اس میں بھی میری دلچپسی بن چکی ہے. انہوں نے کہا کہ مں اب باقاعدہ گلوکاری کرنا چاہتی ہوں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں گی ، میں اداکاری اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی.

    انہوں نے کہا کہ جب اداکاری کا پراجیکٹ آئیگا وہ کروں گی جب گلوکاری کرنی ہو گی وہ کیا کروں گی. ”میں ریاضت کررہی ہوں جلد ہی اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائوں گی”، میرے مداح یقینا مجھے گلوکار کے میدان میں بھی ویلکم کریں گے . یاد رہے کہ منال خان ان دنوں ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کی بہن ایمن خان ن شادی کے بعد ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا. منال خان کا ماننا ہے کہ ان کی بنیادی تربیت گائیکی میں‌ہی ہے وہ اب اس شوق کو بھی پورا کریں گی.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے حمیرا چنا

    پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے حمیرا چنا

    معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں گائیکی سے بالکل بھی دور نہیں ہوئی کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ میرے مداح مجھے سنتے رہیں. انہوں نے کہا کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پاکستانی گلوکار دیار غیر جاتے ہیں ان کی زبردست پذیرائی ہوتی ہے،ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کو یہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انھیں مقبول عام کیا،

    اسی جذبہ کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” مجھے پاکستانی ٹیلنٹ نے ہمیشہ بہت متاثر کیا ہے” نئے لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں. مجھے ہمیشہ ہی میرے جونئیرز نے بہت زیادہ عزت بخشی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی میوزک دنیا بھر میں ایسے ہی مقبول نہیں ہے یہاں باصلاحیت میوزیشن اور گلوکار پائے جاتے ہیں. یاد رہے کہ حمیرا چنا پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ گیت ہیں.

     

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • والدین کی طلاق کے بعد کھانا پینا چھوڑ‌دیا عامر خان کی بیٹی ارا خان

    والدین کی طلاق کے بعد کھانا پینا چھوڑ‌دیا عامر خان کی بیٹی ارا خان

    بالی وڈ‌ کے معروف اداکار عامر خان جنہوں نے پہلی شادی رینا کے ساتھ کی تھی ، اس سے ان کے دو بچے بھی ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ، رینا کے ساتھ طلاق کے بعد بچوں پر کیا گزری اس پر کھل کر کی ہے بات عامر خان کی بیٹی ارا خان نے . انہوں نے کہا ہے کہ جب میرے ماں باپ کی طلاق ہوئی تو میں بہت پریشان ہوئی اور مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا تھا، میں ڈیڑھ سال تک مسلسل کھاتی پیتی نہیں تھی میں نے یونیورسٹی بھی جانا چھوڑ دیا ، باہر کے ملک میں‌ پڑھ رہی تھی وہاں سے واپس انڈیا آ گئی.

    میں آٹھ گھنٹے روتی اور دس گھنٹے سوتی تھی ،” مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میری دماغی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ”پھر مجھے پتہ چلا کہ میری دماغی صحت خراب ہو رہی ہے. انہوں نے حالانکہ میرے والدین نے باہمی رضامندی کے ساتھ یہ فیصلہ کیا تھا اور ایک دوسرے کو طلاق دی تھی لیکن میرے لئے یہ بہت بڑاصدمہ تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فائونڈیشن بنائی ہے جو بچو‌ں کو ان کی دماغی صحت کے لئے حوالے سے آگاہی دیتی ہے.یاد رہے کہ ارا خان نے فلمی دنیا میں‌قدم نہیں رکھا.

     

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام