Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • عامر خان اور کرن رائو طلاق کے باوجود ایک ساتھ

    عامر خان اور کرن رائو طلاق کے باوجود ایک ساتھ

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے کرن رائو کے ساتھ شادی کی اور شادی کے کچھ سال کے بعد ان کے درمیان طلاق ہو گئی، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کرن رائو اور عامر خان ملتے ہیں ، صرف کرن کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اپنی پہلی اہلیہ رینا کے ساتھ بھی ملتے ہیں ، عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم سب کا آپس میں‌بہت تعلق ہے میں تمام عمر بہت مصروف رہا لیکن اب میں اپنی دونوں سابقہ اہلیہ کے ساتھ ملتا ہوں. ہمارا ملنا ہمارے بچوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے.

    ہلچل مزید اس وقت مچی جب عامر خان کی والدہ کی سالگرہ پر کرن رائو نے بھی فیملی کے اور دوستوں کے ساتھ شرکت کی . کہا جا رہا ہےکہ ”عامر خان نے راوں ماہ اپنی ماں کی سالگرہ پر جہاں دیگر فیملی ممبرز اور دوستوں کو بلایا وہیں کرن رائو کو بھی بلایا ”.سوشل میڈیا پر اس سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس میں دیکھا گیا کہ کرن رائو بھی موجود ہیں. سوشل میڈیا پر عامر خان کو ایک بار پھر آڑھے ہاتھوں لیا گیا. یاد رہے کہ عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد فلموں سے کچھ وقت کے لئے وقفہ لیا ہے.

    ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

  • ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت کو

    ریا چکربورتی نہ بھول پائیں سوشانت سنگھ راجپوت کو

    سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی آج تک معمہ ہے،. وہ اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ لٹکے ہوئے پائے گئے تھے ، ان کی خود کشی کی کئی ایک وجوہات بتائی جاتی رہیں ، بہت سارے لوگوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا لیکن اس کیس میں‌کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا نہ ہی ان کی خود کشی کی وجوہات سامنے آ سکیں . اداکار کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس ہو چکے ہیں ، لیکن ان کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی آج بھی ان کو مس کرتی ہیں اور ان کو یاد کرکے رو پڑتی ہیں. انہوں نے سشانت سنگھ کی تیسری برسی پر اداکار کے ساتھ بنائی گئی ایک مختصر اور یادگار کلپ شیئر کی۔

    کلپ میں ان دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک چٹان پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ”پنک فلائڈ کا مشہور زمانہ گانا وش یو ور ہیئر سے سشانت کو خراج پیش کیا”۔یوں ریا نے ثابت کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کو کبھی نہیں بھلا سکتیں.یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا ذمہ دار ان کی گرل فرینڈ کو بھی ٹھہرایا گیا تھا ان کوگرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن ایسا کچھ ثابت نہیں ہو سکا تھا لہذا ان کو رہا کر دیا گیا تھا.

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

  • مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میری زندگی میں کوئی اور آ گیا ہے وہ بہت اچھا انسان ہے وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن میں شادی کے لئے تیار نہیں ہوں. عادل درانی کے ساتھ جو میری شادی ہوئی اور اسکا جو انجام ہوا اس سے میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوں ، عادل سے میری طلاق ہو رہی ہے اور اس پر میں خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت رولیا اب میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کروں گی اور اپنی زندگی میں خوشیاں لانے والے کام کروں گی.

    راکھی نے کہا کہ میں ”جب سے پیدا ہوئی ہوں میں نے صرف تکلیفیں ہی اٹھائی ہیں ”عادل کے ساتھ شادی ہوئی تھی تو لگا کہ جیسے میری زندگی میں استحکام آگیا ہے اب کوئی غم میرے قریب نہیں آئیگا. لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ میں جتنا اس عرصے میں روئی شاید پوری زندگی نہ روئی ہوں گی. راکھی نے کہا کہ میری شادی اب میں سوچ سمجھ کر کروں گی، میں‌بہت مایوس تھی اس لئے کچھ ہفتون کے لئے دبئی گئی تھی اب میں واپس ممبئی آ گئی ہوں اور اب میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی.

     

     

     

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

  • گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    اداکارہ میرب علی جنہوں نے آتے ہی شوبز کی دنیا میں نام بنا لیا ہے . ان کی شہرت اس وقت بھی زیادہ ہوئی جب ان کا نام عاصم اظہر کے ساتھ جڑا. میرب عاصم اظہر کی منگیتر ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری عمر گوگل پر ستائیس سال لکھی ہوئی ہے جو کہ میری عمر سے زیادہ ہے، جب میں اپنی صحیح عمر بتاتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں کیونکہ گوگل پر میری عمر ستائیس سال ہے. انہوں نے کہا کہ میرا ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے ابھی میری توجہ پڑھائی پر ہے. اس کے علاوہ میں ایکٹنگ کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہوں . شادی جب ہونی ہو گی ہوجائیگی . ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسے کردار پسند ہیں جن میں اداکاری کا مارجن ہو ، میں نے 16 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا ، اس کے بعد میں آج تک کام کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کمرشلز کرنے کا بھی مزا آتا ہے اور ڈرامے کرنے کا بھی. انہوں نے کہا کہ میں بہت موڈی ہے جب جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں.

     

    بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

  • شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    اداکارہ کرن تعبیر جنہوں نے شوبز میں آنے کے بعد تیزی سے شہرت سمیٹی لیکن ایک عرصے سے وہ شوبز سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں ، حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے ایک سوال و جواب کا سیشن کیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ سکرین پر نظر کیوں نہیں آتیں اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر میں اچھے سےرہ رہی ہوں ، پر سکون زندگی بسر کررہی ہوں میں ابھی بالکل بھی شوبز میں آنے کےلئے زہنی طور پر تیار نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا انسان کو ڈپریشن دیتی ہے

    ، اگر کسی نے آگے بڑھنا ہے یا ہیرو ہیروئین بننا ہے تو پھر اسکو دوسروں کی خوشامد کرنی پڑتی ہے اور ان کو خوش کرنا پڑتا ہے جو ایسا کرتا ہےوہ آگے بڑھ جاتا ہے ، ورنہ پھر چھوٹے موٹے کردار ہی ملتے ہیں. اور میں نہیں چاہتی کہ میں کسی کی خوشامدیں کروں اور پھر جا کر مجھے کوئی ایسا کردار ملے جس سے لوگ مجھے پہچانیں .” میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اسلئے میں‌نہیں چاہتی کہ میں مفت میں ڈپریشن لوں” اور دیکھوں کہ کون کیا کررہا ہے. میں جہاں‌ہوں خوش ہوں اگر لگا کہ مجھے شوبز میں واپسی کرنی چاہیے تو کر لوں گی ورنہ میں ایسے ہی ٹھیک ہوں.

    بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

  • بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ

    بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ

    سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے بلبلے آفر ہوا تھا تو میں‌نے سوچا نہیں تھا کہ یہ کردار میرے کیرئیر کی ڈگر کو ہی بدل دے گا. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے ڈراموں میں منفی کردار ادا کئے تھے ، ان کرداروں کی وجہ سے مجھے منفی کردار کرنے والا اداکار ہی سمجھا جانے لگا تھا ، لیکن بلبلے میں محمود کے کردار نے میرے منفی کرداروں والی چھاپ کو کہیں پیچھے کر دیا. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کے منفی کرداروں کی چھاپ ہٹ گئی اور آج مجھے ایک ایسا کردار سمجھاجاتا ہے جو منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کر سکتا ہے.

    محمود اسلم نے کہا کہ آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے اور مجھے جب بھی کوئی ڈرامہ آفر ہوتا ہے تو میں سکرپٹ کے حساب سے اپنا کردار دیکھتا ہوں اگر اچھا لگے تو میں فورا سائن کر لیتا ہوں. ”میں نے ایک ڈرامے میں ہجڑے کا کردار کیا” لہذا میں تجربات کرتا رہتا ہوں. اور خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ہر تجربے کو پسند کیا جاتا ہے سراہا جاتا ہے. یاد رہے کہ محمود اسلم نے ڈراموں اور فلموں میں‌کام کیا ہے اسی برس عید الفطر پر ان کی فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئی تھی جس میں‌انہوں نے شیخ مجیب کا کردار کیا تھا.

     

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

  • دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی سرجری نہیں‌کروائی ، انہوں نے کہا کہ جب میں‌بالی وڈ میں آئی تو مجھے شروع شروع میں سرجری کروانے کے مشورے دئیے گئے اور کہا گیا کہ بڑی ہیروئین بننا ہے یا زیادہ پرکشش لگنا ہے تو اپنی سرجری کروا لو ، تو میں نے انکار کر دیا اور ایسے کسی مشورے پر عمل نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ مجھے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن میں نے اس پر عمل نہیں‌کیا ،مجھے یہ مشورہ بہت برا لگا بلکہ میں کہوں کہ بد ترین لگا تو بے جا نہ ہو گا.

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کیرئیر کے کسی موڑ پر سرجری کروانے کی طرف دھیان دیا ہی نہیں سوچا بھی نہیں بس کام محنت کے ساتھ کرتی گئی. اور میں سمجھتی ہوں کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ میرا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا سرجری نہ کروا کر میں‌نے اچھا کیا. انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میری فلم پٹھان کو بہت زیادہ پذیرائی ملی”. میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ لوگوں کو یاد رہ جائیں اور میں اس ھوالے سے خوش قسمت ہوں کہ میرے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں.

     

     

     

     

     

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

  • نیلم منیر نےسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    نیلم منیر نےسکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

    اداکارہ نیلم منیر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. نیلم منیر کے کریڈٹ پر بڑےاور سپر ہٹ ڈرامے ہیں ، لیکن نیلم منیر کم کم کام کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں.
    اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جیسے ہی ملتا ہے کر لیتی ہوں. نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹیج اور ٹی وی کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو سنبھالا دیا ہے.

    اور اس وقت بہت اچھا کام ہو رہا ہے. ہمارے سٹیج کے فنکاروں کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اسی طرح فواد خان اور ماہرہ خان سمیت ہمارے دیگر فنکار بھی پوری دنیا میں فین فالونگ رکھتے ہیں. نیلم منیر نے کہا کہ میں اگر آج کامیاب ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میری محنت اور لگن شامل ہے میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کرتی ہوں،” میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام میں نکھار پیدا کرتی رہوں تاکہ دیکھنے والوں کو میرے کام میں‌ورائٹی نظر آتی رہے.” انہوں نے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں جلد ہی شائقین کو سکرین پر نظر آئوں گی.
     

     

     

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

     

  • سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

    کیری آن جٹا تھری جو کہ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے ، انڈین پنجابی اس فلم کو ریلیز کے لئے این او سی بھی مل چکا ہے، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں‌ معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کام کیا ہے. انڈیا سے خصوصی طور پر سونم باجوہ اور گپی گریوال نے لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگوکی . سونم اور گپی گریوال کا یہ کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں آسکے. لیکن ایک وقت ایسا آئے گا جب ہم پاکستان آئیں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کی ہماری شدید خواہش ہے. ان دونوں اداکاروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار بہت باصلاحیت ہیں اور ہم ان کے بہت بڑے مداح ہیں.

    سونم باجوہ نے کہا کہ میں اپنے تمام پاکستانی مداحوں کو پیار بھیج رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ہماری فلم کیری آن جٹا تھری پاکستان میں دیکھی اور پسند کی جائیگی. گپی گریوال نے کہا کہ ”پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی انڈین فلموں کو محبت دی ہے اس کے لئے آج میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں”. دونوں فنکاروں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جلد سے جلد پاکستانی اور انڈین فنکار مل کر کام کریں تاکہ دونوں ملکوں کے فنکاروں کو اس سے فائدہ ہو.

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

  • مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں گپی گریوال

    انڈین پنجابی اداکار گپی گریوال نے پاکستانی میڈیا سے وڈیو لنک کے زریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان آنے کی بہت خواہش رکھتا ہوں لیکن ایسا بعض وجوہات کی بناء پر ممکن نہیں ہو سکا. انہوں نے ہا کہ ناصر چنیوٹی اور افتخار ٹھاکر جیسے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے پاکستان سے کوئی بھی فلم آفر ہو تو میں کرنے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر مجھے ناصر چنیوٹی کہہ دیں کہ سکرپٹ بھی نہ پڑھو اور فلاں پاکستانی فلم سائن کر لو تو میں آنکھیں بند کر کے ایسا کرلوں۔

    ”ہمایوں سعید کے ساتھ ہماری میٹنگ بھی ہوئی تھی بہت جلد میں پاکستانی پراجیکٹ میں بھی نظر آﺅں گا”۔ناصر چنیوٹی فلم کیری آن جٹا تھری کاحصہ ہیں جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ یاد رہے کہ کیری آن جٹا تھری میں بِنوں ڈِھلون، رپریت اور جسویندر بھلا بھی و دیگر شامل ہیں۔ فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے.انڈین اداکار اس فلم کی ریلیز کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہو گی.

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ