Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

    فواد خان کے ساتھ بغیر سکرپٹ پڑھے فلم کرنے کو تیار ہوں سونم باجوہ

    سونم باجوہ نے لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں جلد سے جلد پاکستان آﺅں۔ میں پاکستان کے ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں، اتنے شوق سے تو پاکستانی بھی اپنے ڈرامے نہیں دیکھتے ہوں گے جتنے شوق سے میں دیکھتی ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے رقیب سے ، صدقے تمہارے جیسے ڈرامے دیکھے ہیں اور میرے پاس تم ہو تو میرا آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ ہے۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں فواد خان کی دیوانی ہوں ،

    ”اگر مجھے اس کے ساتھ فلم آفر ہو تو میں تو سکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہاں کر دوں گی ”۔ ان کے ساتھ کام کرنا میری خوش بختی ہوگی۔ اس سے قبل بھی سونم باجوہ اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ کَرش تبدیل ہوتے رہتے ہیں، میرے آل ٹائم فیورٹ کَرش فواد خان ہیں۔ ان کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ وہ بس وہ ہیں۔یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سونم باجوہ نے فواد خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہو۔ اس سے قبل 2022 میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ انہیں ڈیٹ کرتیں۔

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

  • 6 سال کے بعد فلم ریلیز ہو رہی ہے بہت نروس ہوں رمشا خان

    6 سال کے بعد فلم ریلیز ہو رہی ہے بہت نروس ہوں رمشا خان

    اداکارہ رمشا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے چھ سال پہلے فلم جی لے زرا سے ڈیبیو کیا تھا ، اس فلم کے بعد میں نے وقفہ لیا اور اب تیری میری کہانیاں کی صورت میں مجھے ایک اچھی فلم آفر ہوئی تو میں‌نے ہاں کر دی، اس فلم میں میرے ساتھ شہریار منور ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھارہا اور شوٹنگ کے دوران ہمیں بہت مزا آیا. انہوں نے کہا کہ چونکہ چھ سال کے بعد میری کوئی فلم ریلیز ہو رہی ہے تو میں تھوڑی نروس ہوں.

    انہوں نے کہا کہ مہوش حیات ایک بڑی اداکارہ ہیں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ باکس آفس پر راج کرتی ہیں، میری بھی خواہش ہے کہ میں مہوش حیات کی طرح باکس آفس کی کوئین بنوں . انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ میں کام کرنے کے طریقہ کار میں فرق تو ہے ڈرامہ میں ایک دن میں 8 سینز کرنے ہوتے ہیں جبکہ فلم میں ایسا نہیں ہوتا ، ”فلم کا کینوس بھی بڑا ہوتا ہے”. رمشا خان نے کہا کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے امید ہے کہ اس بار بھی اس فلم کے لئے سپورٹ کریں گے. اگر مجھے کام کے حوالے سے میری کسی خامی کو پوائنٹ آئوٹ کیا جائے تو میں‌اس کو ضرور درست کرتی ہوں.

     

     

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

  • تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    تیری میری کہانیاں اگر کامیاب ہوگئی تو یہ تجربہ فلم انڈسٹری کو فائدہ دے گا شہریار منور

    اداکار شہریار منور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تیری میری کہانیاں ایک الگ اور نیاتجربہ ہے اگر یہ کامیاب ہوجاتا ہے تو ہماری فلمی صعنت کے ساتھ بہت سارے لوگوں‌کے لئے رزق کے دروازے کھلیں گے. اور ہمیں اس وقت ایسی فلموں کی بہت ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ عید پر ہر کوئی فلم ریلیز کرنے کی دوڑ میں لگ جاتا ہے اگر تو یہ اس اس کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ، ہر کسی کو پیسہ کمانا ہے لہذا ہم اس پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے. انہوں نے کہا کہ اس وقت جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت زبردست ہیں اور شائقین کا جو ریسپانس ہے وہ بہت ہی اعلی ہے.

    انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ساتھ ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ عید پر ہی کوئی فلم لگے گی تو لوگ اسے دیکھیں گے، دا لیجنڈ آف مولا جٹ عید پر نہیں لگی تھی روٹین میں لگی تھی لیکن لوگوں نے اسکو دیکھا اور سراہا. اس لئے قسمت کی بھی بات ہوتی ہے ”ضروری نہیں ہے عید پر ہی فلم لگے گی” تو وہ ہٹ ہو گی. شہریار منور نے کہا کہ صرف معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں لہذا مجھے ڈرامے کا اچھا سکرپٹ‌ملے یا فلم کا ، میں کر لیتا ہوں.

     

     

     

     

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

  • ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم بنانے جا رہا ہوں ، اور بہت جلد اس فلم پر کام شروع کر دیا جائیگال. ندیم بیگ نے یہ اعلان لاہور میں‌میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ایک معیاری پنجابی فلم بنا کر دیں گے . ندیم بیگ نے فلم کی ہیروئین کا نام تو بتا دیا لیکن ہیرو کا نام نہیں بتایا انہوں نے کہا کہ ہیرو زیر غور ہے اس کا اعلان بھی بہت جلد کر دیا جائیگا. اس اعلان کے موقع پر مہوش حیات نے کہا کہ میں‌بہت پرجوش ہوں پنجابی فلم کرنے کےلئے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری زبان ہے اور مجھے بولنی آتی ہے باقی جو کمی بیشی ہے وہ میں سیکھ کر دور کرلوں گی. ندیم بیگ نے کہا کہ میں مہوش کو ہر فلم میں نہیں‌لیتا بلکہ جس کردار میں فٹ بیٹھ رہی ہوں اسی فلم میں اسکو کاسٹ کرتا ہوں.” ایسا نہیں ہے کہ میں‌مہوش حیات کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا”. ندیم بیگ نے کہا کہ مہوش ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ بات اپنی جگہ ہے لیکن ان کی کاسٹنگ سکرپٹ‌کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی کی جاتی ہے.
    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

  • تیری میری کہانیاں کی لاہور میں میڈیا ٹاک ، مہوش حیات ، رمشا خان اور شہریار منور کی شرکت

    تیری میری کہانیاں کی لاہور میں میڈیا ٹاک ، مہوش حیات ، رمشا خان اور شہریار منور کی شرکت

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی فلم 123 واں کی کاسٹ گزشتہ روز لاہور پہنچی اور میڈیا سے گفتگو کی. مہوش حیات ، شہریار منور ، رمشا خان اور ڈائریکٹر ندیم بیگ اس موقع پر موجود تھے. ندیم بیگ نے کہا کہ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. مجھے بہت امید ہے کہ تیری میری کہانیاں کو اچھا ریسپانس ملے گا. مہوش حیات نے کہا کہ تیری میری کہانیاں کا جب سکرپٹ میرے پاس آیا تو مجھے لگا کہ ایسا کردار تو میں‌نے پہلے کیا ہی نہیں ہے لہذا میں نے فورا ہاں کردی. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے.

    وہاج نہایت ہی منجھا ہوا اداکار ہے. انہوں نے میری توقعات سے بڑھ کر اداکاری کی ہے. اسی طرح رمشا خان نے بھی کہا کہ ندیم بیگ نے ہم سے بہت اچھا کام لیا ہے ، مجھے بھی امید ہے کہ فلم ہماری توقعات سے بڑھ کر شائقین کا ریسپانس پائے گی. شہریار منور نے کہا کہ میں تو ہمیشہ ہی اپنی ہر فلم کے لئے پرجوش ہوتا ہوں اس فلم کےلئے بھی بہت پرجوش ہوں. میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو ضرور دیکھنے جائیں ، آپ ہماری فلمیں دیکھیں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی.

     

     

     

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

  • فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    سینئر اداکار سہیل احمد جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ مختلف موضوعات پر پوسٹیں کرتے رہتے ہیں ان کی پوسٹوں میں ایسی باتیں لکھی ہوتی ہیں کہ جن کو پڑھ کر نصیحت کا احساس ہوتا ہے۔ حال ہی میں فادرز ڈے گزرا ہے، لہذا سہیل احمد نے اس خاص دن کے حوالے سے کچھ یوں پوسٹ لکھی”اب فادر ڈے سے فادر کے ہونے کا احساس دلایا جاتا ہے اور ہمارے بچپن میں والد صاحب جب مرضی تھپڑ سے اپنے ہونے کا احساس دل دیتے تھے“۔ سہیل احمد کی یہ پوسٹ پڑھ کر ان کی عمر کے لوگوں نے اسے بہت پسند کیا جبکہ نوجوان نسل نے جہاں حیرت کا اظہار کیا وہیں اس پوسٹ کو پسند بھی کیا۔

    ”سہیل احمد ایسے فنکار ہیں جو ہر دلعزیز ہیں ۔ ان کی کہی ہوئی اور لکھی ہوئی بات کو غور سے سنا اور پڑھا جاتا ہے”۔ یاد رہے کہ سہیل احمد کی رواں بر س عید الفطرپر فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے ہجڑے کا کردار ادا کیا تھا، سہیل احمد ہر فن مولا فنکار ہیں وہ کسی بھی کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اس میں حققیت کے رنگ بھر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کو بہت چاہتے ہیں۔

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

  • کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    معروف ٹک ٹاکر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی مین انسٹاگرام پر سوال و جواب کی ایک نشست رکھی۔ کسی نے ان سے ایک سوال کیا کہ اگر شوہر بہت زیادہ ظلم کرتا ہو ، اور کوئی نوکری بھی نہ کرتا ہو تو کیا کرنا چاہیے ؟ طلاق لے لینا ٹھیک رہے گا؟ تو اس پر کنول نے کہا کہ طلاق لے لینا اس مسئلے کا حل نہیں ہے، بلکہ شوہر کا ساتھ دیں اسکو سمجھائیں۔ ان کے اس جواب پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ کنول آفتاب تو گھریلو تشدد کوسپورٹ کرتی ہیں۔

    اور کہہ رہی ہیں کہ چاہے مار کھاتی رہو لیکن طلاق نہ لو ۔ کنول آفتاب نے خود پر تنقید ہوتا دیکھ کر دوبارہ ایک پوسٹ لگائی اور کہا میں آپ سب سے معافی مانگتی ہوں اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے، میں اپنی بات سمجھا نہیں پائی کہ اصل میں ،” میں کیا کہنا چاہتی ہوں۔ اس لئے میں اس بات کو یہیں پر ختم کرتی ہوں اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے جا رہی ہوں” ۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ میں کسی بھی طور پر گھریلو تشد کی حامی نہیں ہوں۔ میری بات کا شدید غلط مطلب لیا گیا ہے جس کا حل یہ ہی ہے کہ مزید خاموشی اختیار کر لی جائے۔

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

  • اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

    اداکارہ اقراءعزیز نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پہلی بار ایک ڈاکومنٹری کی تھی اور اس کے مجھے پانچ ہزار روپے ملے تھے، میں نے وہ پانچ ہزار روپے جا کر اپنی ماں کو دئیے وہ بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے خوشی سے رونا شروع کر دیا۔ میں نے اپنی ماں سے کہا کہ ماں میں نے کمائی کی ہے مجھے تھوڑی شاپنگ کرا دو یا کھانا کھلا دو ، تو میری ماں نے کہا کہ نہیں شاپنگ نہیں کرنا ہاں کھانا کھانا ہے تو کھا لو۔ اقراءنے کہا کہ مجھے میری پہلی کمائی آج تک یاد ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے شاپنگ کرنے کا بہت شوق ہے، شاپنگ میں میرے شوق اونٹ پٹانک ہیں۔

    میں سٹیشنری بلاوجہ ہی بہت زیادہ خریدتی رہتی ہوں، میر ی ماں مجھے شاپنگ سے منع کیا کرتی تھیں کہتی تھیں کہ کھانے پہ جتنا مرضی خرچ کر لو لیکن شاپنگ نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ ”ایک آیاکہ پھر میں نے بھی محسوس کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے”۔ یاد رہے کہ اقراءعزیز ملک کی نامو ر اداکارہ ہیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور جب بھی سکرین پر آتی ہیں کسی الگ کردار کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار انکو سکرین پر دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں۔

    سائرہ یوسف اپنی سوتن کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہے جاوید شیخ

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    آغا علی جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تو ائیر ہوسٹس نے ڈانٹ دیا

  • سائرہ یوسف اپنی سوتن کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہے جاوید شیخ

    سائرہ یوسف اپنی سوتن کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہے جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ جب میاں بیوی کے درمیان رشتے ٹوٹتے ہیں تو بچوں کا بہت نقصان ہوتا ہے۔ لیکن سائرہ اور شہروز کا رشتہ جب ٹوٹا اور شہروز نے دوسری شادی کر لی تو سائرہ کی بھی ایک بیٹی تھی ، اب جب صدف اور شہروز کی بیٹی ہوئی تو یقینا سائرہ نے سوچا ہو گا کہ میں اپنی بیٹی باپ کے پاس بھیجوں یا نہ بھیجوں، یہ صورتحال کافی پیچیدہ تھی لیکن انہوں نے اس سچوایشن کو ہینڈل کیا اور اپنی بیٹی اپنی سوتن کے گھر کے بھیجی بلکہ اسکو سکھایا کہ اب جو صدف سے بیٹی پیدا ہوئی ہے وہ تمہاری بہن ہے اس سے پیار کرو۔

    میں حیران ہوتا ہوں یہ دیکھ کر سائرہ شہروز اورصدف کی بیٹی کو گود میں لیکر بیٹھی ہوتی ہے۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ سائرہ کے پاس شہروز اور صدف کی بیٹی تھی اور ساتھ میں انکی اپنی بیٹی نورے بھی تھی۔ ”میں نے نورے سے پیار کیا ، اور صدف کی چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھا لیا تو سائر ہ بہت زیادہ خوش ہوئی” ۔ اس نے کہا کہ رکیں مجھے تصویر بنانے دیں میں اس کے باپ کو بھیجوں گی وہ خوش ہوں گے۔ یوں جاوید شیخ نے سائرہ یوسف کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں جنہوں نے شہروز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم ہونے کے باوجود بیٹی کو باپ سے دور نہیں کیا بلکہ باپ کی دوسری بیوی کی بیٹی کو نہ صرف قبول کیا بلکہ نورے کو بتایا کہ یہ تمہاری بہن ہے۔

  • میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے سلمان خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیاہے ۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ہیما مالنی کے ساتھ کام شروع کیا، پھر ریکھا کے ساتھ فلم بلندی میں کام کیا اس کے بعد رتی اگنی ہوتری ، پونم ڈھلون، پدمنی کولہا پوری کے ساتھ کام کیا ، اس کے بعد آ گئیں مادھوری ڈکشٹ ان کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ میری جوڑی بہت پسند کی گئی ، پھر اسی دور میں سری دیوی کے ساتھ بھی کام کیا۔ پھر آگئیں ایشوریا رائے ان کے ساتھ کام کیا ان کے دور کی تقریبا ہیروئینز کے ساتھ کام کیا۔

    پھر آہستہ آہستہ کرکے میری خواہشات بڑھتی گئیں مجھے لگا کہ مجھے تو مزید ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا چاہیے، پھر میں نے دیپیکا ، جیکولین فرینیڈنس کے ساتھ کام کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے تب تک جاری رہے گا جب تک میری سانس چل رہی ہے، مجھے کام کرنے کا شوق ہے اور کئی دہائیوں سے لوگوں کا پیار مجھے مل رہا ہے لہذا ”جب تک یہ پیار ملتا رہے گا میں جم کر کام کرتا رہوں گا ”اینٹرٹین کرتا رہوں گا ۔ یادرہے کہ انیل کپور کی جوڑی دو ہیروئنز کے ساتھ آج تک بہت سراہی جاتی ہے ایک سری دیوی اور دوسری مادھوری ڈکشٹ ۔
    سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    صدف اگر اعتراض کرنے والی ہوتی تو ….. شہروز سبزواری