Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں نے محبت کی شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے نورے،دونوں کی کچھ عرصہ کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، طلاق کی وجوہات دونوں نے کبھی بیان نہیں‌کیں، شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کر لی تھی، سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے اپنی سوتیلی ماں صدف کنول کے پاس بھی رہتی ہیں. سائرہ اور شہروز اس وقت خبروں میں‌زیادہ آئے جب انہوں نے طلاق کے کئی سال کے بعد ایک ساتھ فلم سائن ، عید الاضحی پر ان کی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے، بے بی لیشز، دونوں اس سلسلے میں‌ایک ساتھ پرموشنز میں مصروف

    ہیں، ایک انٹرویو میں ان دونوں سے ایک سوال ہوا کہ آپ دونوں میں‌طلاق ہو چکی ہے تو ایسے میں ایک ساتھ فلم کو پرموٹ کرنا مشکل نہیں؟ تو شہروز نے جواب دیا کہ بالکل بھی نہیں، تاہم سائرہ نے کہا کہ مشکل نہیں ہے، فلم کو نہ بھی پرموٹ کرنا ہو تو مجھے اور شہروز کو آپس میں‌اچھا تعلق رکھنا ہو گا، کیونکہ اس سے ہماری بیٹی اچھا محسوس کریگی. وہ ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر اور خوش دیکھ کر بہت اچھا محسوس کرتی ہے لہذا اپنی بیٹی کے لئے ہم دونوں ہمیشہ اچھا تعلق رکھیں گے.

  • ٹک ٹاکرز میں ٹیلنٹ نہیں ہے فضا علی

    ٹک ٹاکرز میں ٹیلنٹ نہیں ہے فضا علی

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بہت سارے ٹک ٹاکرز ایسے ہیں جو مشہور ضرور ہیں لیکن ان میں ٹیلنٹ نہیں ہے.ان کو تو وہ جو کام کررہے ہیں وہ بھی نہیں کرنا آتا. تاہم جنت مرزا اور مناہل اچھی ٹک ٹاکر ہیں بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں وہ خاتون ہوں جو دوسروں کو نصیحت تو کرتی ہے لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ ویسے تو انڈسٹری میں بہت ساری ڈرامہ کوئین ہیں لیکن دو خواتین جو کہ بہت زیادہ زبردست ہیں وہ مجھے ڈرامہ کوئین لگتی ہیں ، ایک کا نام ہے میرا اور دوسری اب اس دنیا میں نہیں ہیں

    ان کا نام ہے قندیل بلوچ. انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ و ماڈل عفت عمر میری بہت اچھی دوست ہیں ، وہ اچھا کام بھی کرتی ہیں لیکن ان کو بہت اچھی طرح پتہ ہے کہ انہوں نے خبروں میں کیسے رہنا ہے، وہ کچھ نہ کچھ ایسی بات ضرور کر دیتی ہیں ، کہ جس سے وہ خبروًں میں آجاتی ہے. انہوں نے کہاکہ خلیل الرحمان قمر ایسے انسان ہیں جن پر بہت زیادہ ٹرسٹ کیا جا سکتا ہے اور میں ان پر بہت زیادہ ٹرسٹ کرتی ہوں.

  • نسیم وکی کی پسندیدہ ڈانسر کون ہے؟‌ اداکار نے بتا دیا

    نسیم وکی کی پسندیدہ ڈانسر کون ہے؟‌ اداکار نے بتا دیا

    ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نرگس میری پسندیدہ ڈانسر ہیں ، دیدار اور لیلی بھی اچھا ڈانس کرتی ہیں لیکن مجھے نرگس کا ڈانس بے حد پسند ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف پھینہ سے کہنا چاہوں گا کہ اگر کچھ کر نہیں سکتے تو بڑی بڑی باتیں بھی نہ کرو. انہوں نے اپنے انٹرویو میں ناصر چینیوٹی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین اداکار ہیں اور جانتے ہیں کہ کب کونسا جملہ کہاں‌کہنا ہے اور داد وصول کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اگر انہوں کلاس کا ایکٹر کہوں تو بے جا نہ ہو گا. نسیم وکی نے مزید کہا کہ میرا اور نئیر اعجاز کا بہت پرانا تعلق ہے اس لئے میں اسکو بلائوں یا

    نہ بلائوں وہ میرا مہمان ہر وقت ہی بن سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ افتخار ٹھاکر وہ انسان ہے جو ہر کسی کے ساتھ اچھا کرتا ہے اور پھر اچھی بات یہ ہے کہ اسکے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے. اس نے کبھی کسی کو واپس نہیں‌موڑا، وہ ہر کسی کی مدد کرتا ہے ، ہر کسی کا خیال کرتا ہے، نسیم وکی نے بتایا کہ میری سب سے اچھی دوستی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ کوئی مجھ سے ناراض نہ ہو.

  • صنم سعید اچھی اداکارہ نہیں دعا خان

    صنم سعید اچھی اداکارہ نہیں دعا خان

    معروف اداکارہ و ماڈل دعا خان نے حال ہی میں عائشہ جہانزیب خان کے شو میں شرکت کی اور اس میں ان سے مختلف سوالات ہوئے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ دنا نیر مبین وہ اداکارہ ہے جس کو ہر چیز پلیٹ میں رکھ کر دی گئی ہے ، ورنہ اسکو اداکاری توآتی ہی نہیں اور نہ ہی میں اسکو اداکارہ مانتی ہوں، اسی طرح انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صنم سعید ایسی اداکارہ ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے، کہ اونچی دوکان پھیکا پکوان ، میرے حساب سے وہ بہت اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اس پر ان کے ساتھ بیٹھے مہمان کاشف محمود

    نے کہا کہ میں دعا کی یہ بات بھی نہیں مانتا کہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، کیونکہ انہوں نے جو کام کیا ہے وہ کمال ہے انکی اداکاری حقیقت کے قریب ہوتی ہے اور میں ان کی اداکاری کو بہت سراہتا ہوں. دعا خان نے کہا کہ مجھے جو لگتا ہے میں نے بتا دیا ہے اور ویسے بھی سوالات کے جوابات کچھ تو دینے ہی ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین کی اداکاری پر سوال اٹھانے والی اکیلی دعا خان نہیں ہیں بلکہ اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ دنانیر کو ایکٹنگ نہیں آتی.

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آ گئے شدید تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آ گئے شدید تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جو کہ ایک خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں ، شائقین ان کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، دونوں کو فلم براہمسٹرا میں بھی بہت پسند کیا گیا، پہلی بار دونوں اس فلم میں ایک ساتھ دکھائی دئیے. تاہم اطلاعات یہ بھی ہیں کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار نتیش تیواری فلم رامائن بنانے جا رہے ہیں اور اس کا اعلان بھی انہوں نے چند روز قبل کر دیا ہے. فلم میں‌ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار کریں گے، اس اعلان کے بعد اس فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بائیکاٹ کا اعلان ان کے مداحوں کی جانب سے کیا گیا ہے. سوشل

    میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہےکہ کیا وقت آگیا ہے کہ گائے کا گوشت پسند کرنے والا اداکار بھگوان رام اور آدھی مسلم اداکارہ عالیہ بھٹ دیوی سیتا کا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس جوڑی پر شدید تنقید کے ساتھ اس فلم میں دیوی سیتا کے کردار کے لیے اداکارہ شردھا کپور یا یامی گوتم کو کاسٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈائریکٹر نتیش تیواری بائیکاٹ کی دھمکیوں سے ڈر کر کسی دوسری جوڑی کا انتخاب کرتے ہیں یا انہی کے ساتھ فلم بناتے ہیں.

  • فلم جوان کی اسٹریمنگ کے حقوق آئیڈٌیل قیمت پر فروخت ہو گئے

    فلم جوان کی اسٹریمنگ کے حقوق آئیڈٌیل قیمت پر فروخت ہو گئے

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ تین دہائیوں سے بالی وڈ پر چھائے ہوئے ہیں، رواں برس ان کی فلم جوان نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں ، اسکی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ شاہ رخ خان سے بڑا بالی وڈ میں شاید ہی کوئی سٹار ہے. اداکار کی اسی برس دوسری فلم جوان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کے پوسٹر نے دھوم مچا رکھی ہے،اس فلم کے حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ فلم ہیوی بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور رواں سال 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شاہ رخ خان کا اس فلم کے ھوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم بھی پٹھان کی طرح شائقین

    کے دل جیت لے گی. یاد رہےکہ فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے سر کو پٹیوں سے باندھ رکھا ہے، پوسٹر سے تو لگ رہا ہے کہ شاید اس فلم میں شاہ رخ خان کوئی نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں اور ان کا کردار بھی یکسر مختلف لگ رہا ہے. دوسری طرف پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان تھوڑے نروس ہیں کیونکہ شائقین نے جوان سے بہت امیدیں باندھ لی ہیں .

  • والد کے انتقال کے بعد گھر کے بہت برے حالات دیکھے شیری شاہ اشکبار

    والد کے انتقال کے بعد گھر کے بہت برے حالات دیکھے شیری شاہ اشکبار

    اداکارہ شیری شاہ جنہوں نے ماڈلنگ سے شوبز میں قدم رکھا اس کے بعد اداکاری بھی کی اور پروڈکشن میں‌بھی آئیں ، انہوں نے شمعون عباسی کے ساتھ شادی کی اور چار سال تک اس شادی کے بارے میں کسی کو نہیں‌بتایا، تاہم ان کے شوہر شمعون عباسی نے اب شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعتراف کر لیا ہے. شیری شاہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہم نے بہت برے حالات دیکھتے ، میری والدہ بالکل اکیلی رہ گئیں تھیں وہ گھریلو خاتون تھیں ، گھر میں کوئی کمانے والا نہیں‌تھا، محض بیس سال کی عمر میں مجھے گھر سے باہر کمانے

    کےلئے نکلنا پڑا. شیری شاہ یہ سب بتاتے ہوئے اشکبار ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں بہت برا وقت دیکھاہے وہ وقت کبھی نہیں‌بھولتا. انہوں نے کہا کہ میرے والد ٹینکرز کا کام کرتے تھے وہ سارے ٹینکرز جب چوری ہوئے تو ہمارے گھر پر قبضہ ہو گیا تھا، اس کے بعد ہماری زندگی بہت مشکل ہو گئی تھی لیکن وقت گزر گیا، لیکن یادیں چھوڑ گیا ہے، میرے والد کاش دیکھتے کہ ان کی بیٹی نے گھر کے حالات بدلے. یاد رہے کہ شیری شاہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.

  • رنگت گوری کرنے کے انجیکشنز لگواﺅ زویا ناصر کو ایسا کس نے کہا؟

    رنگت گوری کرنے کے انجیکشنز لگواﺅ زویا ناصر کو ایسا کس نے کہا؟

    پاکستان ہو یا بھارت ہر جگہ گوری رنگت کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے گو کہ اس کے باوجود دونوں انڈسٹریز میں ایسے فنکار بھی موجود ہیں جن کی رنگت تو سانولی ہے لیکن انہوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بدولت نام کمایا۔ نامور ماڈل آمنہ الیاس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری رنگت گوری نہیں ہے اسکی وجہ سے مجھے بہت سارے مسائل کا سامنا رہا ،ایسی ہی بات اب کر دی ہے زویا ناصر نے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری رنگت سانولی ہے اس وجہ سے مجھے بہت سارے مسائل کا سامنا رہا ہے، جب میں نئی نئی شوبز انڈسٹری میں آئی تو مجھے کہا گیا کہ میری رنگت سانولی ہے لہذا مجھے رنگت گوری کرنے کے انجیکشنز لگوانے چاہیں ۔ مجھے ایک دو ڈراموں میں تو کاسٹ کرنے کی شر ط ہی یہ رکھ دی گئی کہ میں انجیکشنز لگواﺅں لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے

    کہ میرا جو اصل رنگ ہے اس کے ساتھ ہی مجھے اگر کوئی کام دینا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میں اپنی رنگت کو تبدیل نہیں کروں گی۔ یاد رہے کہ فہد مصطفی ، ہانیہ عامر و دیگر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے انجیکشنز کے زریعے اپنی رنگت گوری کی ہے۔تاہم زویا ناصر نے ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے، زوی ناصر معروف لکھاری ناصر ادیب کی بیٹی ہیں اور ان کی والدہ آمنہ الفت مسلم لیگ ق کی رہنما ہیں ۔ زویا ناصر اپنی مرضی اور موڈکے مطابق کام کرتی ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ کم کام کر لیا جائے لیکن معیاری اور ایسا کیا جائے جو لوگوں کو یاد رہ جائے۔

  • سلمان خان کے منہ سے اپنا نام سن کر بہت اچھا لگا سارا لورین

    سلمان خان کے منہ سے اپنا نام سن کر بہت اچھا لگا سارا لورین

    مونا لیزا جنہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے سارا لورین رکھا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی کام کیا ، وہ وہاں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انہوں نے جو وہاں وقت گزارا وہ انکے کیرئیر کا یادگار ترین وقت تھا، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر آپشن دی جائے اور کہا جائے کہ کیرئیر بنانے کے لئے انڈیا اور پاکستان میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو یقینا میں انڈیا کاانتخاب کروں گی کیونکہ انڈیا میں کام کرنے کے طریقے بہت اچھے ہیں وہ بہت ہی اچھے طریقے سے کام کرتے اور کرواتے ہیں، انہوں نے کہا

    کہ میرا نام مجھے تبدیل کرنا پڑا اس کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن جب سلمان خان نے میرا نام سارا لورین لیا تو مجھے بہت پیار آیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک رہنے کی بات تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے جہاں پر اپنی مرضی کے ساتھ رہا جا سکتا ہے ، زندگی گزاری جا سکتی ہے، میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوںیہ میرا ملک ہے۔ لیکن کیرئیر بنانے کے نقطہ نظر سے میری اولین چوائس بھارت ہی ہو گا یاد رہے کہ سارالورین بھارت میں کام کر چکی ہیں انہوں نے وہاں پر نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور خوب نام کمایا، سارا نے پاکستان میں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز کے افق پر چھا گئیں۔

  • کس اداکارہ کا انٹرویو لینا مشکل کام تھا نتاشا علی نے بتا دیا

    کس اداکارہ کا انٹرویو لینا مشکل کام تھا نتاشا علی نے بتا دیا

    اداکارہ نتاشا علی جو کئی سال کے بعد ایک بار پھر شوبز میں متحرک دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جہاں میں نے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا وہیں کچھ پروگراموں کو بھی ہوسٹ کیا۔ میں ایک پروگرام کیا کرتی تھی جس میں سلیبرٹیز کا انٹرویو کرنا ہوتا تھا، ایک بار مجھے میری ہی بہترین دوست زارا شیخ کا انٹرویو کرنا تھا ، لہذا میں بہت خوش تھی کہ میری دوست کو میں انٹرویو کرنے جا رہی ہوں۔ لیکن میں یہ بھول گئی کہ وہ تو بہت کم گو ہیں، خیر ہوا یہ کہ وہ آئیں تو تین گھنٹے انہوں نے تیار ہونے میں لگائے، جب تیار ہو کر سیٹ پر آکر بیٹھ گئیں تو ان سے میں نے سوال کرنے شروع کئے تو وہ ایک مختصر سا جملہ بول کر خاموش ہو جاتیں جس کی وجہ سے مجھے لمبے لمبے سوال کرنے پڑے ، لیکن لمبے لمبے سوال کرنے کے باوجود وہ کچھ نہیں

    بول رہیں تھیں، لہذا میرے لئے میری ہی دوست زارا شیخ کا انٹرویو کرنا نہایت ہی مشکل کام رہا یاد رہے کہ زارا شیخ اس وقت فلموں میں آئیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی ، تاہم ان کو آتے ہی شہرت مل گئی جس کے بعد وہ کئی کمرشلز اور پرائیویٹ سانگز کی وڈیوز میں نظر آئیں، انہوں نے کافی عرصے کے بعد ڈرمہ رقص بسمل میں کام کیا اور انہیں ایک بار پھر ان کے مداحوں نے بے حد سراہا، زارا شیخ کا کہنا ہے کہ وہ کام کرنا چاہتی ہیں ان کو اگر فلموں اور ڈرموں کے لئے اچھے سکرپٹ ملے تو وہ مزید بھی کام کریں گی ۔