Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    اداکارہ صائمہ نور جن کو انجمن کے بعد پنجابی فلموں کی صحیح معنوں میں ہیروئین کہا گیا، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ پنجابی فلموں کے لئے موزوں ترین اداکارہ ہیں. صائمہ نور جو کہ بہت ہی کم کم انٹرویوز دیتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں جگہ کام کیا ہے. دونوں‌سکرینز پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے، لیکن مجھے بڑی سکرین پر کام کرنے کا بہت لطف آیا ہے. انہوں نے کہا کہ بڑی سکرین کے بعد جب کام کم ہو گیا ، فلم انڈسٹری بند ہونے کے در پر پہنچ گئی تو یقینا بہت سارے آرٹسٹ گھر بیٹھ گئے تھے.

    اس دور میں ان کو چھوٹی سکرین پر یعنی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ، مجھے بھی آفر ہوئیں میں نے چندایک ڈراموں میں کام کیا، بہت اچھا تجربہ رہا، ”ڈراموں میں اچھا کام ہو رہا ہے”، میرے ساتھ جو بھی کاسٹ رہی اس نے میری بہت عزت کی. صائمہ نور نے مزید کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنا ہمیشہ ہی میرے دل کے قریب رہے گا. میں بہت خوش قسمت ہوں‌کہ میرے مداحوں نے مجھے ہر جگہ ہر پراجیکٹ میں بہت سراہا ہے.

    صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

  • کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

    ورسٹائل اداکارہ صبا قمر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ نمبر ون اداکارہ ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے” اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی پر فلم بنائی جائے ، کیونکہ ”، میں نے کئی سال کی محنت کے بعد پہچان حاصل کی. انہوں نے کہا کہ خوابوں کو حقیقت بنانا کسی کے لئے بھی آسان سفر نہیں ہوتا.

     

    صبا قمر نے کہا کہ پورا پاکستان میرا ہے، پورے پاکستان کے لوگ میرے ہیں، لیکن گوجرانوالہ ، کراچی لاہور میرے دل کے قریب ترین ہیں. انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ، میں پیدا ہوئی ، لاہور سے شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ، جبکہ کراچی نے مجھے کامیابیوں کے تاج پہنائے. میں نے بہت محنت کی لیکن کبھی کسی سے حسد نہیں کی ، نہ ہی کام کے حصول کے لئے کسی کی ٹانگیں کھینچیں. صبا قمر نے کہا کہ اگر ہم دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہونا شروع ہو جائیں تو یقین کیجیے حسد کا بیج ویسے ہی ناپید ہوجائے گا. جب انسان دوسروں کی کامیابی سے خوش ہونا شروع ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کامیابیوں کی منزل اس سے زیادہ دور نہیں ہے.

    کترینہ کیف کو ہاﺅس وائف ہونا چاہیے کرینہ کپور

    کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

    صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

  • صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    صوفیہ احمد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہیں، انہوں نے ڈراموں سے خوب شہرت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے کچھ ایسی حرکات بھی کیں جو ان کی بدنامی کا باعث بنیں. اداکارہ نے ایک وقت ایسا آیا ملک ہی چھوڑ دیا اور آج کل وہ امریکہ میں‌ رہتی ہیں . اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک پاکستان کی بہت یاد آتی ہے، میرا دل کرتا ہے کہ اپنے ملک میں‌ آئوں یہاں اپنے دوستوں سے ملوں ، میں بہت اداس ہوں ، لیکن میری سفری دستاویزات ابھی تک نامکمل ہیں جس کی وجہ سے پاکستان فی الحال نہیں آسکتی.

    انہوں نے کہا ہے کہ میں تو چاہتی تھی کہ میں‌پاکستاان میں‌عید کروں ، لیکن ایسا ابھی ممکن نہیں ہے. لیکن ”جیسے ہی میری سفری دستاویزات مکمل ہوگئیں تو میں‌ضرور پاکستان آئوں گی” . انہوں نے کہا کہ میں امریکہ میں اپنے بیٹے ، بہن اور والد کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہوں یہاں ان کے لئے کماتی ہوں ، میں اس وقت زمہ داریوں کے بوجھ میں ہوں لیکن میں خوش ہوں کہ میں اپنے گھر والوں اور اپنے بیٹے کی خدمت کررہی ہوں. واضح رہے کہ صوفیہ احمد کے کریڈٹ پر اچھے اور معیاری پراجیکٹس ہیں.

    حمیرا ارشد بھی ٹک ٹاک پر
    کترینہ کیف کو ہاﺅس وائف ہونا چاہیے کرینہ کپور

    کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

  • حمیرا ارشد بھی ٹک ٹاک پر

    حمیرا ارشد بھی ٹک ٹاک پر

    گلوکارہ حمیرا ارشد جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ہی زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ اکثر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، ان پر بھی چڑھ گیا ہے ٹک ٹاک کا جنون ، گلوکارہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے وڈیوز بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ان کے مداح ان کو ٹک ٹاک کی وڈیوز میں بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. ”حمیرا اکثر ڈائیلاگز پر مبنی ٹک ٹاک وڈیوز بناتی ہیںٔٔ” ، گلوکارہ چاہیے ملک میں‌ہوں یا ملک سے باہر وہ وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا نہیں بھولتیں. گلوکارہ نے کبھی بھی ایسی وڈیوز نہیں‌ بنائیں‌ جن پر اعتراض کیا جائے نہ ہی اس حوالے سے وہ ابھی تک کسی کنٹرورسی میں پڑی ہیں.

    یاد رہے کہ حمیرا ارشد نے گائیکی کا آغاز نوے کی دہائی میں کیا، میڈم نور جہاں کا گیت سدا ہوں اپنے پیار کی ، سے انہیں گائیکی کی دنیا میں ویلکم کیا اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے گائے. ان کے مداح ان کو آج تک پسند کرتے ہیں. حمیرا ارشد کو ایکٹنگ کی آفرز آتی رہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ گائیکی پر ہی مرکوز رکھی. ان کی زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو بھی آئے لیکن انہوں نے با ہمت خاتون ہونے کا ثبوت دیا.

    کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

     

    میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

  • کترینہ کیف کو ہاﺅس وائف ہونا چاہیے کرینہ کپور

    کترینہ کیف کو ہاﺅس وائف ہونا چاہیے کرینہ کپور

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کرن جو ہر کے ساتھ ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں کرن جوہر نے کرینہ کپور سے پوچھا کہ کونسی ہیروئین ہے جس کو آپ سمجھتی ہیں کہ اداکاری نہیں کرنی چاہیے بلکہ گھریلو خاتون ہونا چاہیے، ان کو جو آپشنز دی گئیں ان میں کترینہ کیف کا بھی نام تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کترینہ کیف کو گھریلو خاتون ہونا چاہیے، کرن جوہر نے جب وجہ پوچھی تو کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے ان کو دیکھ کرگھریلو خاتون ہونے کی وائبز آتی ہیں، کرینہ کپور کے اس جواب پر کرن جوہر نے حیرانی کا اظہار کیا ۔

    پھر ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ گھر اور کام کو کیسے مینج کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے لئے گھر اور کام کو مینج کرنا مشکل نہیں ہے۔ میں نے اپنی والدہ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لائف کا اپنا مزہ ہوتا ہے، اور مدر ہڈ کا جو مزا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میرا گھر میں سارا وقت اپنے بچوں کی نخرے اٹھانے میں لگتا ہے اور میں مدر ہڈ کو بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں، انہوں نے کہا کہ” ایک کامیاب عورت وہی ہے جو گھر اور اپنے کام کو اچھی طرح مینج کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں بچوں کے ساتھ زبردستی کرنے کی قائل نہیں ان کا جو دل چاہتا ہے وہ وہی کیرئیر اپنانے میں اپنی مرضی بالکل کرسکتے ہیں”۔

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ کے ساتھ 58 لاکھ کا فراڈ‌ ، جیکی کی طرف سے خاموشی

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

  • کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

    کیرئیر بنانے کے چکر میں 9 ویں جماعت میں‌ فیل ہو گئی

    اداکارہ نتاشا علی جو کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے جب اداکاری شروع کی تو میری والدہ نے بالکل میرا ساتھ نہیں دیا، بلکہ مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی تھی، انہوں نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنانے کے لئے مجھے بہت ساری مشکلات کا سامنا رہا، میں جب نویں جماعت میں تھی تواداکاری کے شوق کی وجہ سے میں نے دو ڈرامے ایک ساتھ سائن کر لئے یوں میں کافی مصروف تھی ، نویں جماعت کے امتحان

    میرے سر پر تھے لیکن ڈرامے سائن کر چکی تھی ان میں کام کررہی تھی، ہوا یہ کہ میں فیل ہو گئی ۔ مجھے بہت افسوس ہواکہ میں فیل ہو گئی ، میں کبھی بھی اپنی پڑھائی نہیں چھوڑنا چاہتی تھی اس لئے میں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پڑھائی کو جاری رکھا اور بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر چاہیے تو وہ جو جو بھی کرنا چاہتا ہے کر سکتاہے ، میں نے ایکٹنگ بھی کی اور پڑھائی بھی مکمل کی اور اپنی والدہ کو بھی راضی کر لیا، آج میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں اور میرے اداکاری میں آنے کے فیصلے کو ٹھیک قرار دیتی ہیں۔ میں نے کبھی بھی اپنے گھر والوں کی امیدوں اور غرور کو نہیں توڑا۔

  • حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    اداکارہ حمائمہ ملک بھی اپنے بھائی فیروز خان کی طرح جانتی ہیں خبروں میں‌رہنے کا ہنر، جب فیروز خان نے دیکھا کہ ان کو کام ملنا کم ہو گیا ہےتو انہوں نے فیصلہ کیا وہ ایک یوٹیوب چینل بنائیں گے اور اس پر اپنی وڈیوز اپلوڈ کیا کریں گے. اب انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی بہن حمائمہ ملک نے بھی یوٹیوب چینل بنانے کا نہ صرف فیصلہ کر لیا ہے بلکہ اس پر اپنی زاتی زندگی کے تجربات کو شئیر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے حمائمہ ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا آج بہت سٹرانگ ہے، آپ اپنے دل کی بات وہاں بہت آسانی سے کہہ سکتے ہیں اور بہت آسانی اور جلدی سے وہ ہر کسی تک پہنچ بھی جاتی ہے.

    میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے کیا کیا مشکلات دیکھیں ، کس قسم کے چیلنجز کا سامنا رہا یہ سب میں اپنے یوٹیوب چینل کے پروگرامز میں بتاتی رہوں گی امید ہے کہ میرے مداح مجھے یوٹیوب پر سپورٹ کریں گے. یاد رہے کہ حمائمہ ملک ایک کامیاب اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں جگہ کام کیا اور نام کمایا. ان کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ، اس میں ان کے کردار دارو نتنی کو بہت پسند کیا گیا ہے.

    میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

  • میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

    میمو چکرابورتھی کی پہلی‌ فلم‌ کی‌ ناکامی‌ پر‌والد‌ین متھن‌ رو‌ پڑے

    بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے دو بیٹوں نے بالی وڈ میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا لیکن دونوں‌کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. ان کے بیٹے میمو چکرابورتھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ میں‌ اینٹری بہت ہی خوشی اور امیدوں کے ساتھ کی تھی لیکن میری پہلی ہی فلم جب ناکام ہوئی تو مجھے بہت بڑا جھٹکا لگا، اور میرے والدین رو پڑے. ان کو امید تھی کہ میری فلم کامیاب ہو گی میں فلم میکرز کی چوائس بنوں گا لیکن ایسا نہیں‌ہو سکا. حالانکہ میں نے کام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،انہوں نے کہا کہ میرے والد نے بہت کوشش کی کہ مجھے کام

    ملے، انہوں نے بڑے اور نامور فلم میکرز کو بھی کالز کیں‌کسی نے کال نہیں اٹھائی ، میسجز کئے کسی نے میسجز دیکھنا تو دور کی بات ہے جواب تک نہیں دیا جس کا میرے والد کو بہت زیادہ صدمہ لگا. انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی شو میں میری ناکامی کا زمہ داری میری ماں‌یوگیتا بالی کو قرار دیا گیا حالانکہ انکا میری ناکامی سے کیا لینا دینا وہ تو میری حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں. میمو چکرابورتھی نے کہا کہ ایک تجزیہ کار نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ میں کبھی اداکار ہی نہیں بن سکتا.

  • سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

    سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

    دیول فیملی بالی وڈ کی سب سے مشہور فیملی ہے، دھرمیندر ، ہیما مالنی ، سنی دیول ، بوبی دیول، ایشا دیول ، سب ہی نامور اداکار ہیں. سنی دیول جو کہ ہر دلعزیز اداکار ہیں ان کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات ان کے گھر میں‌آج کل جاری ہیں، کرن کی شادی 18 جون کو دریشا اچاریا کے ساتھ ہو رہی ہے. دریشا معروف فلمساز بیمل رائے کی پڑ پوتی ہیں.دونوں کی دوستی تقریبا چھ سال تک رہی اور بعد ازاں انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا.
    شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا جا رہا ہے. دوسری طرف دھرمیندر جو کہ کرن کے دادا لگتے ہیں وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں ، ان کی سوشل میڈیا پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں.

    دھرمیندرا نے ایک ٹویٹ لکھا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پوتے کی شادی ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں. کرن دیول کی شادی کی تقریبات کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، سنی دیول اور بوبی دیول کی وڈیوز بھی دیکھی جا رہی ہیں. یوں دیول فیملی میں‌ آج کل خوشیوں کا راج ہے کیونکہ پوری دیول فیملی اس شادی پر بہت خوش ہیں.

  • گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورتوں میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ گھر اور باہر دونوں کو مینج کر لیتی ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس یہ آپشن آئے کہ میں گھر اور کام میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں تو میں دونوں کا انتخاب کروں گی اور دونوں کو ایک ساتھ مینج کرنے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر میں کوئی پارٹی ہو اور میری شوٹنگ بھی چل رہی ہو تو ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی ایک کام چھوڑ دوں گی، بلکہ اپنی شوٹنگ ڈائریکٹر سے کہہ کر جلدی کر لوں گی اور گھر کے ایونٹ میں

    شرکت ضرور کروں گی چاہے وہ دوسرے ہی شہر میں‌کیوں نہ ہو.انہوں نے کہا کہ خدا نے عورتوں کو بہت ساری صلاحیتوں سے مالا مال کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند کرتی ہوں ، مجھے اچھا لگتا ہے فیملی ممبرز کا اردگرد ہونا ان کے ساتھ مل جل کر رہنا. یاد رہے کہ حبا بخاری نے اپنے ساتھی اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کی اور دونوں ایک خوشگوارنجی زندگی بسر کررہے ہیں. شادی کے بعد حبا نے کام نہیں چھوڑا.