شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے نائب صدر وائس چیرمین قومی امن کمیٹی ضلع ملتان مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا قومی امن کمیٹی پاکستان امن و امان کے حوالے سے ہر سال اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے محرم الحرام میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہم سب کی زمیداری ہے شہید کربلا حضرت امام حسین رضہ کی قربانی ہمیں صبر و تحمن سے نفاظ اسلام کی جدو جہد کرنے کا درس دیتی ہے امام اعلئ مقام نے ظالم یزید کے نظام کا نفاظ نہیں ہونے دیا امام اعلئ مقام نے نظام مصطفئ ص کی جنگ میدان کربلا میں لڑی اور ثابت کیا کہ جو نظام میرے نانا حضور پرنور ص کا نظام مصطفئ ص ہے وہ نظام ہی قیامت تک چلے گا امام حسین کی قربانی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتی ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی سے درس لیتے ہوۓ ملک میں نظام مصفطئ ص کے نفاظ کا اعلان کرے کشمیری قوم کو آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے ظالم بھارتی فوج نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ایک ماہ سے زادہ عرصہ سے کرفیوں لگاکر ظلم کی اعلئ مثال قائم کی ہوئی ہے اہل کشمیر اس وقت کھانے پینے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوۓ پاک فوج کو کشمیر بھیجنے کا اعلان کرے پوری قوم ساتھ ہے 7 ستمبر کو ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت ص منایا جاۓ گا 7 ستمبر کو امام شاہ احمد نورانی صدیقی رح کی قومی اسمبلی کی قرار داد کے بعد قادیانوں کو کافر و اقلیت قرار دیا گیا حکومت 7ستمبر کو قادیانوں کو اعلئ عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کرے 7 ستمبر کو قائد اہلسنت امام نورانی. مولانا عبدالستار خان نیازی و دیگر اکابرین اہلسنت کو خراج تحسین پیش کرے گے انشاء اللہ 5 ستمبر کو جامع ہداہت القران ممتاز آباد ملتان میں استحکام پاکستان و تاجدار ختم نبوت ص کانفرنس ہوگی جس میں قائد جمعیت علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر. علامہ قاری محمد زوار بہادر. پیر سید حامد سعید کاظمی و دیگر علماء خطاب کرے گے کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
تصویریں
-

پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کی آزادی کیلئے بے تاب ہیں ،گجرات میں کشمیر کانفرنس
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) اپیکس کالج گجرات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بوائز اور گرلز کیمپسز میں سیمینارز منعقد کیے گئے، کشمیر یوتھ الائنس کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، نوجوان سکالر تابش قیوم اور یوتھ ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے، عالمی ادارے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کیلئے بے تاب ہیں۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیر ی مردو خواتین ، نوجوان اور طلبہ ثابت قدمی ، جرأت اور دلیری کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یہ آزادی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام کی قربانیاں بے مثال، مبنی بر حق اور لائق تحسین ہیں ۔ ہندو برہمن کی اندھی اور وحشیانہ طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مغلوب کرنے میں ناکام ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تابش قیوم نے کہا کہ ہندوستانی ناجائز قابض فوج کو فورسز پاور ایکٹ کے تحت تشدد ، قتل و غارتگری ، پیلٹ گنوں کے ذریعے انسانوں کی بینائی چھیننا ، طاقت کے وحشیانہ اور بلاامتیاز استعمال اور اسرائیل کے طرز ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعاون سے دہشتگردی کے نت نئے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں یہ انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا المیہ ہے کہ جس پر عالمی برادری کی جانبداری اور عالم اسلام کی بے حسی سے انسانی المیوں کی المناک داستانیں رقم ہورہی ہیں ۔ خواتین کی عزتیں غیر محفوظ اور عورت ہر بنیادی حق سے محروم ہے۔ آخر میں نوجوان طلبہ نے کشمیری عوام کی جدوجہد کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیر کاز کیلئے اپنے تہیں کوششیں جاری رکھیں گے۔
-

بستی ملوک عورتوں اور بچوں کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے غریب افراد پر زمین تنگ کردی بدکردار عورتوں کی مدد سے غریب لوگوں کو بلیک میل کرنا معمول بنالیا کھو ہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں کا قبضہ مافیاکے سرغنہ الطاف مڑل عرف گدراکے خلاف خواتین وبچوں سمیت احتجاج وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے کھوہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں پر مقامی پولیس کی آشرباد سے جھوٹی درخواست کی مدد سے زمین تنگ کردی آئے روز کسی بھی غریب کے پلاٹ پر اپنا حق جتا کر مسلحہ غنڈوں کی مدد سے زبردستی قبضہ کر لیتا ہے کچھ دن قبل غریب خاندان پروین بی بی زوجہ پرویزاسلم کے مکان پر قبضہ کر لیا اور وہاں پر بد کردارخواتین کو بیٹھا دیا جو کہ پورے علاقہ کیلئے بدنامی کا باعث بنی ہوئیں ہیں یہ خواتین الطاف کی سربراہی میں ہر غلط کام جارہی رکھے ہوئے ہیں جو بھی ان کے خلاف آوازاٹھانے کی ہمت کرتا ہے بدکردار خواتین خود ہی 15پر کال کرکے پولیس کو بلوالیتی ہیں اور غریب علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر انھیں ذلیل خوار کرتی ہیں جبکہ الطاف گدرا جو کہ سرکاری ملازمی ہے اورغلہ منڈی میں چوکیدار کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے تھانہ بستی ملوک پولیس کی آشرباد سے ان افراد کے خلاف کبھی بکرا چوری،کبھی گھر میں چوری جیسی وارداتوں کی درخواستیں دے کر انکوبدنام کرتا رہتا ہے5مرلہ سکیم کی رہائشی ایک اوربیوہ غریب عورت رضیہ بی بی کے5مرلہ کے پلاٹ،ندیم کھوکھرکے 5مرلہ پلاٹ،پپوبھٹی کے 10مرلہ پلاٹ،محمد رفیق کے 5مرلہ پلاٹ پر قبضہ کیلئے آئے روز غنڈوں کے ہمرا ہ ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیں دیتا ہے علاقہ مکین محمد نادر،محمدفیاض،محمد اشرف،بی بی کبراں،عبدالستار،ملک ریاض۔فوجی ندیم،فخر حسین،احمد بخش،جعفر حسین،عبدالکریم،شاہد اقبال،مصطفی،محمد آصف،اشفاق،عاشق حسین وغیرہ نے تھانہ بستی ملوک پولیس اور قبضہ مافیا کے سرغنہ الطاف عرف گدراکے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھاکر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سے اپیل کی ہے کہ ہماری ان افراد سے جان بخشی کروائی جائے اور پولیس کو بھی جھوٹی درخواستوں پر کاروائی سے باز رہنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
-

شجاع آباد اظہار یکجہتی کشمیر ریلی
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) پورے ملک کی طرح شجاع آباد میں بھی وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ہدایت پر ایس سی کالج شجاع آباد کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت رانا عمر نے کی ریلی میں طلباء ٹیچر حضرات اور سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ریلی میں موجود شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا یہ عظیم الشان ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ہمراہ کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کسی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر اس کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم انشااللہ کشمیر کو آزادی دلواکر ہی دم لیں گے ۔بھارت کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کر رہا ہے ہماری بہنوں اور ماؤں کی عزت لوٹی جارہی ہے نوجوانوں اور بزرگوں کو شہید کیا جارہا ہے اور آزادی کی تحریک کو روکنے کے لیے نوجوانوں بزرگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے مودی سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کو نظر بند کر رکھا ہے ہم آج مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اگر مودی سرکار کی حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی مہم جوئی کی تو ہم ان کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اور ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے کشمیر کی آزادی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی برادریوں کو اس مسئلہ کے حل کی جانب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کشمیر کا مسئلہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان میں ہے اگر خدانخواستہ جنگ ہوتی ہے تو پوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارت ہی ہوگا ۔بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک ڈ کلیر کرے ۔بھارت نے دہشت گردی سے پورے خطے کا امن تباہ و برباد کر دیا ہے . رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک تیسرے جشن آذادی فیسٹیول کا انعقاد
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تیسرے سالانہ جشن آزادی فیسٹیول کا انقاد تفصیلات کے مطابق بستی ملوک میں تیسرے سالانہ جشن آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو کہ اس سال خصوصی طور پر کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز محمد رہیب وحید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف حافظ محمد اجمل نے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علی رضا نے سر انجام دیئے مقابلے جات میں تلاوت قرآن پاک میں الصفہ کے طالب علم حافظ خبیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعت شریف میں عائشہ فاطمہ عکراش ماڈل سکول،تقریر میں نوال صفدر دی ا یجوکیٹر سکول،محمد جیند گورنمنٹ ہائی سکول، ملی نغمہ میں فہیم عباس فورٹ پبلک سکول،محمد عاصم گورنمنٹ ہائی سکول،عبیرہ عتیق مائی سکول اور ٹیبلوز میں ٹیم اشمل راؤ عکراش ماڈل سکول نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ تمام مقابلہ جات میں سب سے زیادہ پوزیشنیں عکراش ماڈل سکول بستی ملوک نے حاصل کی اور تیسرے سالانہ فیسٹیول کی چیمپین ٹرافی جیت لی پچھلے دو سال سے عکراش ماڈل سکول فیسٹیول میں چیمپین ٹرافی جیتتا آرہا تھا اس سال عکراس ماڈل سکول کے طلباء نے کامیابی کی ہیٹرک مکمل کی جشن آزادی فیسٹیول تقریب کے مہمان خصوصی میں عمران عمر لودھی SDOمپیکو بہاولپور،SDOمیپکو بستی ملوک سلیمان عبدالحمید،حافظ امین،چوہدری عنایت،راؤ انور انجم یوسی چیئرمین ترگڑھ،اعظم سلطانی،چوہدری اشفاق احمد،عمران وارث،راؤ افضل،ڈاکٹرزاہدہ فیاض بخاری،تسلیم رحمت،چوہدری عبدالحفیظ،چوہدری جہانزیب حفیظ،غلام مصطفی چیمہ، راؤ مقیم انجم، رانا ہارون،راؤ شکیل،چوہدری اردیس زرگر،ذیشان سہارن،چوہدری آصف،انتظار راؤ،لیاقت بھٹی، اسلم قاسمی،ڈاکٹر عقیل،ثاقب ممتاز، راؤ شفاق،وقاص محمود،چوہدری ندیم اسلم،چوہدری جاوید،چوہدری شبیر گجرمیپکو،شمشیر قادری،امتیاز حیدر میتلا،قاری شفیق الزماں،ڈاکٹر ظفر،راؤ عمران عثمان،سراج الحق گجر،ملک آصف،رانا ارشد جعفر،نوید اسلم،رانا تصور علی،ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،محمد صفدر ملک آپریشن آفیسر شامل تھے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر عثمان غنی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس مختلف نجی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی مہم کے حوالے سے طلبا واساتذ ہ کرام کو خصوصی بریفینگ دی جارہی ہے جس میں بچوں کو روڈ کراس کرنے،دوران سفر موٹرسائیکل ہیلمنٹ کا استعمال،سیٹ بیلٹ کاا ستعمال،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے پرہیزودیگر احتیاطی تدابیرکے بارے میں بتایا جارہا ہے مہم کام مقصد موڑوے پر ہونے والے حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

شجاع آباد سکول چوکیدارکی طالب علم سے مبینہ زیادتی ورثہ سراپا احتجاج
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) سکول چوکیدار کی مبینہ طور پر طالب علم سے زیادتی
تفصیلات کے مطابق سکول چوکیدار نے طالب علم سے مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا سوگوار دکھائی دینے لگیشجاع آباد سکول کے طلباء کا تھانہ چوک بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج
مبینہ زیادتی کا واقعہ 6 روز قبل پیش آیا مقدمہ درج پولیس ذرائع
شجاع آباد پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ہے مبینہ رشوت لیکر خاموش ہے متاثرین کا الزام
واقعے کے خلاف ورثہ سکول طلبہ اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج
شجاع آباد12سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ملزم فوری گرفتار کیا جائے متاثرین
ملزم عبوری ضمانت پر ہے زیادتی کامقدمہ بلا تاخیر درج کر لیا تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی ورثہ پولیس کی کاروائی سے غیر مطمئن
ورثا نے اعلی حکام وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے انصاف کی اپیل کی ہے
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے ریلوے روڈ پر چائے کی پتی کے کاروبار کی آڑ میں چلنے والے عطائی ڈاکٹر کے کلینک کو سیل کردیاہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی کرنے پر عطائی اور اس کے ایک ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور سی او ہیلتھ کی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ریلوے روڈ پر واقع مسعود کلینک کو چیک کیا گیا، مذکورہ کلینک کے مالک نے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو دھوکہ دینے کیلئے ساتھ والی دوکان پر چائے کی پتی کا کاروبار شروع کر رکھا تھا اور وہیں مختلف ادویات بھی سٹور کی ہوئی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سٹور کو سیل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران کاروائی کلینک مالک کی ایما پر ملزمان نے محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی بھی کی جس پر فور ی پولیس کی مدد حاصل کی گئی اور ریڈنگ ٹیم نے دو ملزمان کو تھانہ اے ڈویژن منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کلینک کو اس سے پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔
-

شجاع آباد دربار حضرت باباپھولشاہی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) دربار حضرت بابا پھولشاھی کی سالانہ 3روزہ عرس تقریبات کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت نعت اور محفل میلاد سے شروع ہوا
عرس میں ملک کے نامور قوال عبدلستار سعیدی ، اور عمر سعیدی نے قوالی پیش کی
عرس تقریبات کی صدارت گدی نشین پیر علی طاہر خان صاحب قادری کی زیر سر پرستی میں کی گئی
نماز عصر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور پھر نماز مغرب کے بعد چادر مبارک چڑھائی گئی ۔ ہر سال عرس کی سالانہ تقریب میں زائرین کی بہت بڑ ی تعداد زیارت کے لئے آتی ہے
پیر صاحب کا تعلق انڈیا سے آ رھا ھے ۔ پیر صاحب انڈیا میں دور جنگل میں تنہائی میں کالے پہاڑ پہ روز تلاوت کرتے انکی تلاوت کا اتنا سرور تھا کے شیر خونخوار جانور بھی آپ کی تلاوت سننے پہاڑ پے آ جاتے تھے ۔عرس تقریبات
ہر سال7 ذالحج کو منعقد ہوتی ہیں
عرس مبارک کو مناتے ہوئے 50 سال سے اوپر کا عرصہ گزر چکا ہے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

گجرات میں ایک اور احتجاج، اب کی بار نشانہ کون بنا؟ بڑی خبر آ گئی
گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں احتجاج پر احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری، صفائی ستھرائی کی صورتحال حال جوں کی توں، سیاستدان اور میونسپل کارپوریشن گجرات ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں سر دھڑ کی بازی لگانے لگے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین و افسران اور ق لیگی سیاستدانوں میں احتجاج کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے دوسری طرف صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری کہیں نظر نہیں آتی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سمیت صحافیوں نے شہر بھر کی کی صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے خلاف میونسپل کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر اور ملازمین کے خلاف ریلی نکالی اور بعدازاں جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے جواب میں آج میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے صفائی ستھرائی کرنے والی مشینری کو جی ٹی ایس چوک میں لا کھڑا کیا اور چوک بند کر کے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بد تمیزی کرنے اور گالیاں دینے والے مسلم لیگ ق کے رہنما محمد حنیف حیدری اور صحافی طارق بشیر بٹ کوگرفتارکیاجائے اس دو طرفہ لڑائی میں گجرات کی صفائی ستھرائی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور عوام کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ احتجاج مقابلے میں جیت کس کی ہوتی ہے اور عوام کو ریلیف بھی ملتا ہے کہ نہیں۔
