شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی جے یو پی. تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گیئ جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا حاجی عاشق علی قادری نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ اور تقسیم پاک ہند کا نا مکمل ایجنڈہ ہے بھارت کا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر عالمی دہشتگردی ہے جس کا اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے حکومت پاکستان اسلامی ممالک سے رابطہ کرے اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلاۓ اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف سخت درعمل دے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج کو اب کشمیر میں اتار دیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جے یو پی ہر سطع پر مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی آواز اٹھاۓ گی کشمیری قوم خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم بل خصوص جے یو پی نورانی آپ کے ساتھ ہے ریلی میں ٹی ایل پی کے شاہد مہروی. ثناء خواں عبدالوھاب قادری. رضوان قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
تصویریں
-

پہلی بیوی کا قتل وجہ کیا بنی ؟
راجہ رام کے علاقہ میں شوہر نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی بیوی کو قتل کر دیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ راجہ رام کے رہائشی بشیراحمد ولد واحد بخش قوم بھٹی سکنہ موضع شاہ موسیٰ چک رمضان والانے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیٹی گلناز بی بی عمر25سال کی شادی تقریبا 3سال قبل جمشید والد غلام نازک قوم بھٹی سکنہ بستی بہادر والاسے ہوئی شادی کے بعد سے بیٹی کے سسرالیوں نے میری بیٹی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے مورخہ 8جوالائی کو اس کے شوہر جمشید ولد غلام نازک،سسر غلام نازک،ساس ممتاز مائی،چچا عبدالخالق نے میری بیٹی پر تشد دکرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کے آپ کی بیٹی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے پھر چند منٹ بعد جمشید کی کال آئی کہ وہ فوت ہوگئی ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا اس کا ایک بازو ٹوٹا ہواتھا گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے تو ہم اپنی بیٹی کی لاش کو اپنے گھر لے گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر راجہ رام پولیس ہمارے گھر پہنچ گئی پولیس لاش کے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال شجاع آباد لے گئی جہاں پر ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچی کو قتل کیا گیا ہے اس بات کو ایک ماہ ہونے والا ہے پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان بااثر ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنی بیٹی کا پوسٹمارٹم کروا کر بے حرمتی کروائی ہے پولیس ہمارا کچھ نہیں کرسکتی تم لوگ آرام سے بیٹھ جاو کہیں ایسا نہ ہوکہ تم لوگوں کو بھی تمہاری بیٹی کے پاس بھیجنا پڑے جبکہ تھانہ راجہ رام کی پولیس بھی ہمیں تھانے میں داخل نہیں ہونے دیتی ایس ایچ او میرے بیٹے کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمار ی پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ملزمان کی طرف سے ہمیں جان کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے میری بیٹی کی 2سالہ بچی بھی زبردستی ہم سے چھین لی گئی ہے ہمیں ڈر ہے کہ یہ لوگ اسے بھی مار دیں گے جب کہ تھانہ راجہ رام کے ایس ایچ او نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ ان لوگوں نے آپس میں صلح کر لی پوسٹمارٹم بھی پولیس نے زبردستی کروایا تھا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز
ملتان ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے،کمشنرملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی، سبین گل اور قاسم لنگاہ کے ہمراہ پودا لگا کر پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودا لگا کر ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ 8 اگست تا 14 اگست پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پلانٹ فار پنجاب مہم میں 33900 پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ڈویژن بھر میں فری پودوں کی تقسیم کے لئے 31 پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں 1830 تیار درخت لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے جبکہ قسور گردیزی روڈ پر 250 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ زکریا پارک میں 75 تیار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ سول سوسائٹی کے تعاون سے ملتان سدرن بائی پاس پر 7000، نادرن بائی پاس پر4000 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے شجرکاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی، ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہا کہ شہری اپنے گھر اور دفاترمیں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔شجرکاری مہم کی کامیابی در اصل موسمی تغیراتی کو کنٹرول کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی وسیم بادوزئی نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے.وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ شجرکاری کر کے جشن آزادی منانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ شجرکاری سے موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بعدازاں شہریوں میں مفت پودے تقسیم بھی کئے گئے اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

عیدالاضحیٰ امرجنسی پلان جاری
ریسکیو1122ملتان نے عید الاضحٰی کا ایمرجنسی پلان جاری کردیا (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرکی ہدایت پر عید الاضحٰی کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے۔شہریوں کوبروقت اورمعیاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کے لیے شہرکے تمام اہم مقامات مساجد اور عیدگاہوں پرایمبولینس، ریسکیووہیکل اور فائروہیکل کے ساتھ ریسکیوموبائل پوسٹیں قائم کردی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاناگہانی صورت میں شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس کی سہولت میسرآسکے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرملتان ڈاکٹرکلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا ً1122 پر اطلاع دیں اور تمام لوگ ذمہ دارشہری کا کردارادا کریں۔کسی بھی لاوارث اورمشکوک چیزنظرآنے کی صورت15 ڈائل کریں اور انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کی خوشیوں میں اپنے فرائض میں سستی بالکل نہ کریں اپنے بچوں پرنظررکھیں اورون ویلنگ سے بازرکھیں۔ اس سلسلے میں تمام ریسکیورز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔500 سے زیادہ ریسکیور اہلکار جدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائروہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر الرٹ رہیں گے۔ ریسکیوموبائل سروس مختلف مقامات مرکزی عیدگاہ خانیوال روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ، ابدالی مسجد ابدالی روڈ،مسجدعمرابن خطاب شاہ رکن عالم کالونی،صدرکینٹ،عسکری جھیل،حسین آگاہی،وہاڑی چوک،القریش کالونی مظفرآباد، حیدریہ مسجدگلگشت کالونی تعینات ہوں گی۔ایمرجنسی پلان کے مطابق ریسکیو1122چوبیس گھنٹے آپریشنل ہوگی اورسروسزفراہم کرے گی۔لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

محکمہ صحت ملتان ہائی الرٹ
بنوں میں پانچ پولیو کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ الرٹ انہوں نے بنوں میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ کیس سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو بس اڈوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تین شفٹوں میں تعینات کی جائیں اور ان کی بس اڈوں پر 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ عامر خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سے آنے والی بسوں کے سٹینڈزپر تعینات کی جائیں اور ان علاقوں سے آنے والے بچوں کے نام، ولدیت اور ایڈریس پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا ہے کہ آئی پی وی انجکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

ڈسپنسر طبقہ اور ان کے مسائل
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت ڈسپنسرز کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ضلعی صدر ایسوسی ایشن ملتان۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسپنسر ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر ملتان خلیل احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ڈسپنسرز کے بنیادی مسائل کو زیر غور لایا گیا ضلعی صدر خلیل احمد کا کہنا تھا کہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے کنٹرکٹ ڈسپنسر کو مستقل تعینات کیاجائے میڈیکل سٹورز کے لائسنس اور پریکٹس پرمٹ کی اجازت دی جائے اجلاس میں ضلعی باڈی کے عہدیداران چیف آرگنائزر محمد ارشد شہزاد سرپرست اعلیٰ محمد ساجد چشتی،جنرل سیکرٹری پرویز اختر تحصیل جنرل سیکرٹری محمد شفیق جنجوعہ سابق صدر رستم علی نائب صدر حفیظ الرحمان نے اجلاس میں شرکت کی جس میں مسائل ہذا کی قرداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے مسائل کو ترجیح بنیادوں پہ حل کیا جائے کیونکہ ہمارا ڈسپنسر طبقہ ہمہ وقت انسانی خدمت میں دل جوئی سے کام کررہا ہے اور محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع بار
-

پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلینڈر لگانے پر پابندی
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) پبلک ٹرانسپورٹ میں اوگرہ کی جانب سے LPG/CNGسلنڈرزپر پابندی کے بعد موٹروے پولیس نے بھر پور کاروائی کا آغاز کر دیا ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈ آفیسر موٹروے پولیس شفیق اشرف قیصرانی نے میڈیا کو LPG/CNGسلنڈرزکے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمہ قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ جنہوں نے گاڑی میں گیس سلنڈرنصب کئے ہوئے ہے کو موٹروے پر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جارہی ان کو فوری بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں اور موٹروے سے واپس بھیجاجارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے LPG/CNGسلنڈرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں ممنوع قرار دے دیا ہے اور قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے موٹروے پولیس کاروائی میں مصروف ہے اس کاروائی کا مقصد گیس سلنڈر کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو روکنا ہے کیونکہ شہریوں کی جان مال کی حفاظت موٹروے پولیس کی ذمہ داری میں شامل ہے جس پر کسی قسم سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

شجاع آباد سپیڈو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایم این اے ابراھیم خان کی شجاع آباد آمد شجاع آباد میں سپیڈو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا سپیڈو بس سروس شجاع آباد کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔جو آج ایم این اے ابراہیم خان نے پورا کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں میاں طارق عبداللہ ڈی سی او عامر خٹک اے سی شجاعباد رانا سہیل احمد نون راؤ زاہد باکر راؤ خالد پی ٹی آئی کے کارکنان اور میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ایم این اے ابراہیم خان نے شجاع آباد کے غریب ریڑھی بانوں کے روزگار کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے کہا کے غریب ریڑھی بانوں کو اپنے روزگار کو جاری رکھنے کے لئے الگ جگہ فراہم کی جائے گی اور جب تک الگ جگہ کا بندوبست نہیں ہو جاتا اس وقت تک غریب ریڑھی بان فٹ پاتھ پر اپنا روزگار جاری رکھ سکتے ہیں سپیڈو بس سروس کے افتتاح سے پہلے ایم این اے ابراہیم خان صاحب نے سیول اسپتال شجاعباد کا دورہ کیا ہسپتال میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔اہلیان شجاعباد نے شجاع آباد میں سپیڈو بس سروس چلانے پر ایم این اے ابراہیم خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

شجاع آباد بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) عید قربان قریب ہے شجاع آباداور گردونواح کے علاقوں میں وخفہ وخفہ سے غیر علانیہ لورڈ شیڈ ینگ کا بد ترین سلسلہ جاری ہے ۔ لورڈ شیڈ ینگ کے با عث عوام شدید پریشانی سے دو چار ہے ۔کاروباری زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ہے ۔انتظامیہ اور واپڈا حکام کی جانب سے لورڈ شیڈنگ کے حوالے سے کسی کسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ھو گئی ہے کاروباری حضرات اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے تبدیلی کا یہ نیا دور دردسر بن کر رہ گیا ہے ۔کاروبار پہلے ہی سست روی کا شکار ہیں اور رہی سہی کسر واپڈا نے نکال دی ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کی قیمتی الیکٹرونک اشیاء جل گئی ہیں ۔عوام کی ارباب اختیار اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے ۔ شجاع آباد اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

شجاع آباد کے روڈ حادثات کے منتظر
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کالی پل تا کیو ل والی پل تک نہر کے ساتھ واقعہ روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار ہے روڈ پر لائٹ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے روڈ پر لائٹ نا ہونے کی وجہ سے متعدد بار خوفناک حادثات پیش آ چکے ہیں مگر شجاع آباد کی انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے سنگل روڈ پر ہیوی ٹریفک کا گزرنا بھی معمول بن چکا ہے روڈ کے دونوں اطراف سفیٹی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا اس روڈ کے ایک طرف نہر جبکہ دوسری طرف آبادی ہے اگر اس مسئلہ کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں کوئی خوفناک حادثہ رونما ہوسکتا ہے اس روڈ کو تعمیر ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اہل علاقہ کی انتظامیہ اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ نہر کے ساتھ لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے تاکہ مستقبل میں بڑے حادثات سے بچا جا سکے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
