Baaghi TV

تصویریں

  • سیکرٹری آرکائیو پنجاب نے رمضان بازار کو عید بازار میں تبدیل کرنے کا مقصد بتا دیا

    سیکرٹری آرکائیو پنجاب نے رمضان بازار کو عید بازار میں تبدیل کرنے کا مقصد بتا دیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سیکرٹری آرکائیو پنجاب طاہر یوسف نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا مقصد متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کے حوالے سے اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی ہے، عید رمضان بازاروں میں خریداروں کے لئے سویاں، پھینیاں، سوجی، مہندی، چوڑیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، اسکے ساتھ پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورد و نوش کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے، شہریوں کےطرف سے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانےوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی کامیابی ہے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ رمضان بازار جلالپور جٹاں، شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الہی اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

  • گجرات میں کسان کارڈ کے لئے 70 ہزار رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

    گجرات میں کسان کارڈ کے لئے 70 ہزار رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں کسان کارڈ کیلئے ابتک70ہزار905کسانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، بیماریوں سے بچانے کیلئے 16لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسینیشن کر دی گئی، کھاد کی زائد قیمت وصول کرنیوالے 99ڈیلرز پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بریفنگ دی، لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ سمیت مختلف محکموں کے افسران اور کسانوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بتایا کہ تحصیل گجرات میں 62، تحصیل کھاریاں میں 30اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 7کھاد ڈیلرز پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصو ل کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں اسی طرح جعلی کھاد فروخت کرنیوالے 2افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران مختلف موضعات میں زرعی زمین کے11586نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، 141 فارمرز ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جہاں زرعی ماہرین نے کسانوں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے جدید طریقہ ہائے کاشت اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ابتک 1000 افراد کو سبزیوں کے بیچ فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقہ جات میں لائیو سٹاک کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں۔

  • چنیوٹ۔ڈی سی چنیوٹ پاکستان سٹیزن پورٹل کے پر شکایت کے حوالہ سے میٹنگ

    نیوٹ ( نمائندہ باغی TV) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عدم دلچسپی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ جائزہ میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، اے ڈی سی جی مدثر ممتاز ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، لیاقت علی ، مس فرح دیبہ، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل ،تحصیلدارز، ریونیو افسران ، ایجوکیشن ، ہیلتھ زراعت ، جنگلات ،سوشل ویلفیئر،لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ، ہائی وے ، اوقاف ،ایریگیشن،روڈز ، پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے مختلف محکموں کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کروائی گئی شکایات اور انہیں حل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پرشہریوں کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلقہ 1709شکایات درج کروائی گئیں جن میں سے 1532کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے باقی ماندہ شکایات پر کاروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے،ڈپٹی کمشنر سد امان انور قدوائی نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موڈول ہونے والی شکایات کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق بروقت حل کیا جائے ۔

  • بین الاضلاعی 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کے مویشی اور اسلحہ برآمد

    بین الاضلاعی 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں کے مویشی اور اسلحہ برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع گجرات سمیت مختلف اضلاع میں مویشی چوری کی واداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائیں،بھینسیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے گجرات کے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں نے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا،وارداتوں میں ضلع فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین کے ملزمان پر مشتمل تین رکنی گینگ ملوث تھا۔جو رات کی تاریکی میں اسلحہ کے زور پر مال مویشی چھنتے اور وہاں سے فرار ہو جاتے۔مویشی چوری میں ملوث اس منظم گینگ کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں ایس آئی سرفرازانجم اور انکی ٹیم شامل ہیں،پولیس ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے انتہائی کم عرصہ میں اس خطرناک گینگ کو ٹریس کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر گرفتار کرلیا۔مال مویشی چوری کرنے والے گینگ میں مسمیان 1۔سفیر احمد ولدخان محمدسکنہ مکھنانوالی ضلع منڈی بہاولدین 2۔ غفور حسین ولد ذاکر حسین سکنہ چک نمبر 449ضلع فیصل آباد، 3۔حسن ظہیر ولد محمد علی سکنہ جھلی ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش مال مسروقہ15عدد بھینسیں،5عدد کٹیاں،2عدد گائے اور 3عدد وچھے مالیتی 60لاکھ روپے برآمدکروائے۔ملزمان سے واداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور اور روند برآمد ہوئے۔شہریوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے مویشی برآمد کرنے پر ڈی پی او سید علی محسن اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔ملزمان نے ضلع جہلم،منڈی بہاولدین،حافظ آباد،سیالکوٹ، سرگودھااور ضلع نارووال میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ڈی پی او سید علی محسن نے اس منظم گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم میں تعریفی سرٹفکیٹ تقسیم کئے۔

  • چنیوٹ نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ریسکیو آپریشن جاری

    چنیوٹ نوجوان دریا میں ڈوب گیا
    چنیوٹ (نمائندہ باغی TV) موضع کھڑکن دریائے چناپ نوجوان دریا میں ڈوب گی.نوجوان دریا کو عبور کرنے کے دوران ڈوب گیا.ریسکیو عملہ نعش کی تلاش میں مصروف.ڈوبنے والے کا نام جابر علی ولد محمد علی عمر 23سال سکنہ موضع کھڑکن

  • ڈی پی او حکم پر قانون شکن افراد سلاخوں کے پیچھے

    ڈی پی او حکم پر قانون شکن افراد سلاخوں کے پیچھے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کے حکم پرڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق کی خصوصی ہدائیت پرجرائم پیشہ عناصرکیخلاف مہم کے دوران تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے ایس ایچ اوطارق شفیع انسپکٹر نے ڈکیت گینگ سمیت کئی قانون شکن عناصرگرفتار کرلئے ، گھروں میں گھس کرگن پوائنٹ پرڈکیتیاں کرنے والے اوڈھ گینگ کے 1۔ذولفقار علی 2۔شاہجہاں کوگرفتارکرکے ا ن سے موضع چکوڑی شیرغازی میں شاہدوعمران ولدحاکم علی کے گھرہونے والی ڈکیتی کی میں لوٹاگئی ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی،چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر ٹائرشاپ کے مالک محمد حنیف ولد محمد شریف قوم شیخ ،الاﺅڈسپیکرکی خلاف ورزی پرشاہدعرفان ولدبشیراحمدقوم جٹ سکنہ میردہ کوگرفتارکرلیا ، کلیوال سیداں میں بجلی چورپرسات افرادکیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے،جبکہ اس سے قبل منشیات ،ناجائز منافع خوری میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔

  • سیاست کا مقصد نوجوانوں اور بزرگوں کی خدمت ہے۔ چوہدری موسیٰ الہیٰ

    سیاست کا مقصد نوجوانوں اور بزرگوں کی خدمت ہے۔ چوہدری موسیٰ الہیٰ

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی ایم این اے نے میاں چہان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ سیاست کا مطلب بدمعاشی اور طاقت سمجھتے ہیں مگر سیاست کا مطلب اور مقصد لوگوں کی خدمت کرنااور اپنی عوام کی بھلائی کے لیے سوچنا ہے اور یہ مطلب چوہدری موسیٰ الٰہی کے نزدیک اور چوہدری برادران کے نزدیک ہے انشاءاللہ تعالیٰ آپ سب کے بیچ خدمت کا مشن لیکر حاضر ہوئے ہیں ،چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور زمانہ بدل رہا ہے اور ہمیں وقت کیساتھ بدلنا ہے آج آپ سب کو یہاں دیکھ کر آپ سب کا پیار دیکھ کرمیں دعوے کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ اگلے پانچ سالوں میں وقت کو بھی بدلتے دیکھیں گے اور ملک کو بھی ترقی کرتا دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے درد اورمسائل سمجھ کر آگے چلیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ ، بیس سال سے دھڑوں اور برادری کی سیاست ہوئی،اس میں غلط فہمی نہ ہو ان میں میں اپنے خاندان کو بھی سمجھتا ہوں اب وقت بدل رہا ہے کہ خدمت کی سیاست کی طرف غور کریں ، ہمارے جتنے ساتھی اور لوگ ہیں انکی صحیح معنوں میں خدمت کی جائے اور خدمت اس طرح ہوتی ہے کہ انکے لیے اچھے پبلک سکول بنانا اور بزرگوں کے لیے اچھے پبلک ہسپتال بنانا ہے سیاست کا مطلب لوگوں کو تھانوں کچہریوں سے مسائل حل کروانا نہیں بلکہ سیاست کا مطلب اور مقصد ہے کہ آنے والے وقت کے بارے میں سوچیں پچھلے پانچ دس سالوں میں ن لیگ کی حکومت رہی انہوں نے اربوں روپے خرچ کر کے سڑکیں اور پل بنائے کیاکسی نے نوجوانوں اور بزرگوں کے بارے میں سوچا کیا کسی نے نوجوانوں کو روزگار دلانے کے مواقع فراہم کیا ، نہ ہی ان نمائندوں نے علاقہ کی ترقی کے لیے کام کیا اور نہ ہی گجرات والوں کے لیے پچھلے دس سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ لائے جس سے علاقہ ترقی کر سکے ۔

  • پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    پنکھوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیفما کا وفد کہاں پہنچ گیا؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین پیفما غیاث الدین پال کی زیر قیادت لاہور میں چیئرمین انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ الماس حیدر سے ملاقات کی اور ان سے فین کی ایکسپورٹ بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا وفد میں سینئر وائس چیئرمین وقاص انور ،ملک اظہار احمد ،محمد فیصل افضل ،نبیل احمد الیاس ،اقبال ڈار ،محمد اظہر اسلم ،رمیز ڈار ،میاں شہزاد احمد ،احسان مجتبیٰ شامل تھے ۔

  • سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    سکول ٹیچر پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں لیڈی سکول ٹیچر پر تشد د کی ویڈیو کا نوٹس، تشد د کرنے والی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ڈھیرو گھنہ میں بچے کو سکول نہ بھیجنے پر ہیڈ ٹیچر کی جانب سے بچے کے گھر نوٹس بھجوایا جس پر ملزمہ مسمات نازیہ ذوجہ محمد یٰسین سکنہ ڈھیرو گھنہ سکول آگئی اور لیڈی ٹیچر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تشد د کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ کا اندراج کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایچ او رحمانیہ نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور استاتذہ قوم کے محسن ہیں ان کے تقدس کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گاجبکہ کہ ان کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی .