گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایچ او تھانہ شاہین احسان اللہ کی بر وقت کاروائی کمسن بچے سے رقم چھین کر فرار ہونے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔16سالہ جلال الدین کو رقم سمیت بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہین جو کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کمسن بچے سے رقم چھین جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او شاہین SIاحسان اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزم کو پیچھا کر کے اسے گرفتار کر لیا ملزم جمشید ولد خورشید ساکن ٹبی گوریاں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچے کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو چھینی گئی رقم سمیت والدین کے حوالے کر دیا اس فوری ایکشن پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ شاہین SIاحسان اللہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
تصویریں
-

پولیس کارکردگی مثالی، عوام کی شاباشی مگر کہاں؟ اہم خبر آپ بھی جانیں
-

ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ایمنسٹی سکیم 2019 کے لیے انکم ٹیکس گجرات زون کی طرف سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے آفیسرز اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس سلسلے میں پاور لومز ایسوسی ایشن جلالپور جٹاں کے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون ضیغم عباس نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے حکومت کے اعلان کے مطابق غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات 30جون 2019تک ظاہر کر کے انہیں قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بروقت ٹیکس دیتی ہیں اگر اعلان کے باوجود کسی نے اثاثے ظاہر نہ کیے تو پھر 30جون کے بعد قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی تمام ٹیکس دہندگان 30جون تک اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیکس ریکوری مہم تیزی سے جاری ہے لہذا انتظار نہ کریں قومی فرض ادا کرتے ہوئے ہر شہری 30جون سے پہلے ٹیکس جمع کر وا دے تاکہ آپ محکمانہ پریشانیوں سے بچ سکیں اس موقع پر چوہدری تصور حسین وڑائچ ،شاہد اقبال ملک ،چوہدری رﺅف احسن ساہی ،سید زاہد اقبال شاہ و دیگر ایف بی آر آفسران بھی موجود تھے
-

سراج الحق آج گجرات کارکنوں کی عید ملن پارٹی میں شامل ہوں گے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق آج گجرات آئیں گے وہ جے آئی یوتھ کے زیراہتمام بھمبرروڈ پرگرینڈ کانٹیننٹل مارکی میں عید ملن پارٹی تقریب کے شرکاءسے خطاب کریں گے جے آئی یوتھ جماعت اسلامی ضلع گجرات جماعت اسلامی گجرات سٹی کے عہدیداران کارکنان نے عید ملن پارٹی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تقریب میں جماعت اسلامی کے حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔تقریب بعد ازنمازجمعہ شروع ہوگی۔
-

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں آپریشن جاری، 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری، کھاریاں کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پرڈکیتاں کرنے والا 4چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔SHO تھانہ صدر کھاریاں SIسرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھاریاں میں اسلحہ کے زور پر دیہاتیوں سے مال مویشی چھیننے والے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اصغر علی ولد مختار شاہ سکنہ کوٹ قطب دین 2۔عثمان ولد محمد صادق سکنہ کوٹ قطب دین 3۔غفور حسین ولد ذاکر حسین سکنہ ضلع فیصل آباد 4۔حسن ظہیر ولد محمد علی سکنہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 3لاکھ 75ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفیسرٹیفکیٹ سے نوازا۔ -

پولیس میں ٹریننگ اور ورکشاپ کے انعقاد سے تفتیش کا عمل بہتر ہوا۔ڈی پی او گجرات
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس افسران کی مرحلہ وار ٹریننگ اور ورکشاپ سے تفتیش کا معیار بہتر ہوا ہےان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید علی محسن نے ماہانہ پولیس پراسیکیوشن کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس گجرات میں منتھلی پولیس پراسیکیوشن کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے کی دیگر شرکا ء میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر سید ظہیر عباس اور ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل شامل تھے۔میٹنگ میں پولیس اور پراسیکیوشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید نے کہا کہ ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کی پرفارمنس میں نمایا ں بہتری آئی ہے،تفتیشی افسران کو سنگین جرائم اور نیشنل ایکشن پلان کے جرائم کے متعلق کروائی گئی ورکشاپ اورٹریننگ سے چالان میں پائے جانے والے نقائص ختم ہوگئے ہیں اور قانونی ماہرین کی ٹریننگ سے تفتیش کا معیار بہتر ہوا ہے،جس سے مجرمان کی سزا یابی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے اس موقع پر پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے باہمی تعاون کو سراہا اور کہا کہ ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران کو مرحلہ وار ٹریننگ کروائی جارہی ہے جس میں تفتیشی افسران کو سینئر جج صاحبان،پراسیکیوشن برانچ کے افسران،ماہر وکلاء اور ریٹائرڈ پولیس افسران لیکچر دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تفتیش اور شہادتوں کے اکٹھا کرنے کا معیارمزید بہتر ہوا ہے اور چالان میں پائے جانے والے نقائص بھی دور ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید کی سربراہی میں پراسیکیوشن برانچ بہترین طریقے سے کام کررہی ہے۔پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے مابین مثالی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ -

تبدیلی سرکار سے امیدیں لگانے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنس رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بجٹ میں غریب اورعام آدمی کی زندگی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تبدیلی سرکار سے امیدیں وابستہ کرنے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنستے چلاجارہے ہیں خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اوراس سے حکمرانوں کے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں اورملکی معیشت کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والے سیاستدانوں کی گرفتاری درست مگر وزیراعظم اپنی پارٹی میں اوراتحادیوں میں شامل نامی گرامی کرپٹ افراد کوساتھ رکھ کر انہیں ریلیف دیکرکس قسم کااحتساب کررہے ہیں جب سے تبدیلی سرکارآئی ہے سرکاری دفاترمیں کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں بلکہ اس کی رسوائی بڑھ گئی ہے احتساب بلاتفریق حکمران جماعت اوراپوزیشن سب کاہوناچاہیے پانامہ کے دیگر436افراد کھلے پھررہے ہیں حکمرا ن اتحاد میں شامل وزراءاوراتحادیوں کی کرپشن کی فائلیں غیبی ہاتھوں نے بندکرادی ہیں موجودہ بجٹ الفاظ کی جادوگری کے باوجود چیخ چیخ کرکہہ رہاہے کہ یہ مہنگائی کاسونامی لائے گی غریب اوردرمیانے درجے کے لوگوں کاچولہا بجھے گا بے چینی پھیلے گی حکمرانوں کے اللے تللوں اورلوٹ مارکے باعث غریب آدمی خود کشیوں اورمحرومیوں کے راستوں پرچل نکلے گا۔
-

گجرات صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد کیوں چائنہ جائے گا ؟ اہم خبر آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد اگلے مہینے چین کا دورہ کرے گا تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر آف کامرس کی صرافہ کمیٹی کے چیئرمین سیٹھ معصوم قمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات صرافی ایسوسی ایشن کا وفد اگلے مہینے چائینہ کا دورہ کرے گا اپنے دورے کے دوران صرافہ ایسوسی ایشن کے ممبران چائنہ میں جیولری کی تیاری اور ڈیزائننگ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے کورسز میں حصہ لے سکیں گے تمام ممبران کو فری کورسز ،رہائش بھی دی جائے گی خواہشمند ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے چیمبر میں اپنا نام درج کروا دیں۔
-

گجرات: عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 2 کلینک سیل
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کٹھالہ چناب اور غازی چک کے علاقہ میں دو عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ٹیم نے غازی چک جابر حسین اور کٹھالہ کے علاقہ میں قمر اعجاز کے کلینکس کی چیکنگ کی جہاں یہ دونوں ہو میو ڈاکٹرز مریضوں کو ایلو پیتھک ادویات دے رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے دونوں کلینکس کو سیل کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں ایلو پتھک ادویات قبضہ میں لے لی ہیں اور انکے خلاف کیسز مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔
-

گجرات پولیس میں تبادلوں کا بھونچال، کون کہاں گیا خبر سامنے آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) عید الفطرکے فوری بعدضلع گجرات کے درجن سے زائد SHO’sکو تبدیل کردیاگیا.ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن لالہ ظفر کوتبدیل کرکے عدنان شہزادکوایس ایچ او بی ڈویژن لگادیا جبکہ تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او رانا عامرسعید کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اور اُن کے جگہ ایس ایچ او صدر گجرات صفدر عطاء بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ لگادیاگیاایس ایچ او تھانہ شاہین گجرات رائے فیاض احمد کوتبدیل کرکے ایس ایچ او کڑیانوالہ اور ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیرراجہ احسان کوایس ایچ تھانہ شاہین تعینات کردیاگیا۔ایس ایچ او کڑیانوالہ ملک نذیر کوتبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات جبکہ ایس ایچ او صدر جلالپورجٹان مہدی خاں رانجھا کوتبدیل کرکے اُن کے جگہ ایس ایچ او ٹانڈہ الطاف حسین کو ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاں لگادیاگیا۔ایس ایچ او سٹی جلالپورجٹاں ارشد ڈفر کوتبدیل کرکے سب انسپکٹر عدنان تارڑکو ایس ایچ او تعینات کردیاگیاسب انسپکٹر تنویربھٹی کوایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ،سب انسپکٹر لیاقت گجر کوایس ایچ او تھانہ دولت نگر،سب انسپکٹر رائے فیاض کو ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ لگادیاگیاہے۔جبکہ ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اعجاز علی کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر اور انچارج سی آئی اے سٹاف بابرزمان بٹ کو ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر تعینات کیاگیاہے۔تمام نئے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔
-

گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ۔شہریوں میں ڈینگی بارے شعور کیلئے آگاہی واک، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے قیادت کی تفصیلات کے مطابق گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت، اس موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔ تالابوں، بڑی فیکٹریوں، قبرستانوں کی انسپکشن یقینی بنائی جائے انسداد ڈینگی میں رکاوٹ، ڈینگی کے فروغ کا سبب بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔