Baaghi TV

تصویریں

  • حافظ آباد اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی،

    (حافظ آباد) اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی، 30 منٹ سے زائد ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک جام عوام پریشان، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی۔
    تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عارف ولد محمد قوم انصاری ساکن کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق متوفی چلتی ٹرین کو دیکھ کر اسکے سامنے لیٹ گیا۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی سے 30 منٹ ٹریفک جام سےعوام پریشان رہی۔ مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت عارف ولد محمد کے نام سے ہوئی جو کوٹ حسن خان کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ورثا کی تلاش شروع کر دی۔

  • گجرات اسسٹنٹ کمشنر کی محتلف میرج ہال کی چیکنگ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے گرین ویلی اور قند فشاں میرج ہال کو 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا.ان کا یہی کہنا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کہ خلاف ایسے ہی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

  • لیه ۔ انگورہ فارم تحصیل چوبارہ کے قریب کیری ڈبہ اور کارمیں تصادم ہو گیا جس سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ کیری ڈبہ کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئےزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا۔ حادثہ سے محمد اشرف ولد اللہ بخش۔آسیہ زوجہ قیصرزخمی ہوے ہیں

  • لیه۔ تھل جیپ ریلی اور میله سج گیا

    لیه ۔ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کے رنگارنگ پروگرامز کا آغاز چوبارہ کے ریگزار تھل میں کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرچم کشائی کرکے میلہ کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ،سیدرفاقت علی گیلانی،سردار شہاب الدین سیہڑا ورمحمدطاہر رندھاوا،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،ملک عمراولکھ ،ضلعی افسران،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول ،طلبہ اورعوام کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔اس موقع پر طلباءکے چاق و چوبنددستے نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔لےہ تھل مےلہ کی افتتاحی تقریب کے روزعوام کی تفرےح طبع کے لئے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جس میں ثقافتی رنگوں پر مشتمل ٹیبلو، علاقائی و ثقافتی ڈانس،جمناسٹک،سکاﺅٹنگ،جھومر،والی بال میچ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جس کو میلہ کے شرکاءنے خوب پسندکیا اوربے حدداد دی۔مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالز پراور میلہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میلہ بچوں کے جھومراور ثقافتی سٹالزعوام کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔لیہ تھل میلہ کی بدولت چوبارہ کے صحرا ءمیں جنگل میں منگل کا سماں رہا۔آنے والے شرکاءمیلے سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔میلہ میں بہترین سیکورٹی و پارکنگ، معیاری فوڈ سٹریٹ کا انتظام کیاگیاتھا ۔ تھل میلہ کی دوسری روز کی تقریب میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس، محفل مشاعرہ ، آتش بازی ہوگی اورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

  • لیه ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    لیه ۔ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیری ریلی کا انعقاد۔
    ریلی گھوڑا چوک سے شروع ہو کرٹی ڈی اے چوک تک پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ۔
    ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم پی اے محمدطاہر رندھاوا،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،اے سی لیہ نیا ز احمد مغل،ڈی ای اوشاہدہ پروین،ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین،ضلعی افسران،طالبات ومیڈیانمائندگان کی ریلی میں بھرپور شرکت۔شرکاءنے ”کشمیریوں پر ظلم بندکرو ،مقبوضہ کشمیر میں انصاف خاموش کیوں،”کشمیر میں بھارتی جارحیت غیر قانونی“اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔
    ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید۔ایم پی اے لاله طاہر رندھاوا ۔ سی ای او تعلیم محمودحسین ملک نے کہا کہ کرفیو میں محصور کشمیریوں کی آخری سانس تک حمایت جاری رکھی جائے گی۔
    کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی تک تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔کشمیرکی آزادی تک ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیاں بندکرائی جائیں ۔ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی ۔آخر میں امن وسلامتی،قومی یکجہتی اور کشمیرکی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔

  • لیه ۔ آسمانی بجلی گر گئی

    لیہ ۔ لیہ کے موضع سوئیہ کوٹ سلطان کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد شدید زخمی۔
    ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
    ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان شفٹ کر دیا۔زخمیوں میں
    1۔ محرین دختر محمد حفیظ عمر 8سال.
    2۔ عبدالرشید ولد خدابخش عمر 35سال
    3۔ نسرین زوجہ محمد حفیظ عمر 30سال شامل ہیں ۔

  • گجرات قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے اندرون شہر میں پولیس اہلکاروں کی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائکلوں پر سواری اور موٹر سائکلوں پر موبائل فون کا آزادانہ استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے ٹریفک پولیس خاموش شہریوں کا ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ اگر کسی شہری کی موٹر سائیکل یاں گاڑی ہو تو اس کو فوراً بند کر دیا جاتا۔ مگر ان کو پوچھنے والا کون اس کا زمہ دار کون عوام یا حکمران۔۔۔۔۔

  • شجاع آباد بارش کے پانی سے روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے انتظامیہ لا علم

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی بارش کا پانی روڈز پر کھڑا ہوا ہے سیوریج کا ناقص نظام جو کہ سی او بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سکول کالج اور پیدل چلنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سیوریج کے پانی میں سے بچے سکول گزر کر جاتے ہیں لیکن شجاع آباد کی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ویسے بھی شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اعلی حکام نوٹس لیں اور عوام الناس کو ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے سے بچائیں
    رپورٹ رنا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ممتاز سکالر و کالم نگار اوریا مقبول جان کی گجرات آمد۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ممتاز سکالر و کالم نگار اوریا مقبول جان کل 14 نومبر کو دن ساڑھے 10 بجے گجرات بار کا دورہ کرینگے وہ گجرات بار ھال میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خصوصی خطاب فرمائیں گے صدر گجرات بار چوھدری شمشاد اللہ ملھی ایڈووکیٹ اور انکی ٹیم نے محفل میلاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔۔

  • میونسپل کارپوریشن کے ورکز کی اینٹی کرپشن۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)میو نسپل کا ر پو ر یشن کے ملا ز مین کو ا اینٹی کر پشن پولیس کی طرف سے ایک جھوٹا اور من گھڑ ت مقد مہ درج کر کے گر فتا ر کر نے پر mcg کے حال میں ا حتجا جی اجلاس ھوا جس میں ملا ز مین نے بھر پور ا حتجاج کیا اور مز مت کی گی اور ڈی سی گجرات سے ملا قا ت کر کے سارے معملات ڈس کس کر نے کا پرو گرام بنایا گیا ھے