Baaghi TV

تصویریں

  • بھیرہ میں نالہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سےنمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ے

  • اسسسٹینٹ کمیشنر ASP شجاع آباد کا THQ ہسپتال اور شہر کا دورہ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر صاحبہ،ملک سنگھار ASP شجاع آباد ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد طارق جاوید صاحب نے THQ ہسپتال کا وزٹ کیا اور موقع پر مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لئےفوری احکامات جاری فرمائے۔
    . اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ ہمراہ چیف آفیسر، انچاج صفائی ،انفورسمنٹ انسپکٹر شہر کے مختلف جگہوں/بازاروں میں وزٹ کے دوران اور تجاوزات کنندگان اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری فرماے ۔ جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے پرانی تحصیل کے باہر پڑا ہوا ملبہ اٹھانے کے احکامات بھی جاری فرماے ۔.اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے بیرون ملتانی گیٹ فلتھ ڈپو، مکی مسجد،VTI والی گلی کی مرمت کا اسٹیمیٹ بنانے کے احکامات جاری فرمائے۔.پرانا تھانہ سٹی پر دو گوشت والوں پر پرائس لسٹ موجود نہ ہونے پر جناب ایڈمنسٹریٹر صاحبہ نے پرچہ کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • شجاع آباد راجہ رام کے علاقہ میں دیوار گرنے سے7 افراد زخمی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) راجہ رام میں دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی
    اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شرو کر دیا گیا زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے
    زخمیوں میں اکبر، اس کی 50 سالہ ماں جنت بی بی، 28 سالہ بیوی ارشاد بی بی، اور 2 بیٹے12 سالہ اجمل اور 7 سالہ اکمل شامل ہیں

    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جشن عید میلادانبی کی تیاریاں

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ملک بھر کی طرح سرگودھا کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں 12 ربیع الاول کے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس چک 54 شمالی جامع مسجد فیضان مدینہ سے نکل کر ماڑی لک پہنچا۔ جلوس کی قیادت جامع مسجد فیضان مدینہ کے امام قاری حافظ واجد حسین سیفی نے کی۔ جلوس میں اھل علاقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جلوس میں لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔ ھر طرف یہی گونج ھے سوھنا آیا تے سج گٸے نے گلیاں بازار۔ یہی چیزیں ہمیں اپنے پیارے نبی مُحَمَّد ﷺ محبت اور عقیدت کا ثبوت دیتی ھیں۔

  • گجرات 12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    جشن عید میلاد النبی ﷺکے آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کا شہر کی اہم شاہراہوٗں پر فلیگ مارچ
    12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے۔
    تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گجرات پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے کی جبکہ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمدٹریفک پولیس،پولیس لائن کی ریزرو نفری اورایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ہوا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔
    جبکہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 81جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔جن میں 76کیٹیگری سی،4کیٹیگری بی جبکہ ایک کیٹیگری اے کا جلوس برآمد ہوگا۔پولیس کے 2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سر انجام دیں گے،ایلیٹ پولیس فورس کی 18ٹیموں کے 108 جوان اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کریں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی،اس موقع پر513 پولیس قومی رضا کار بھی پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سول کپڑوں میں ملبوس گجرات پولیس کے جوان بھی شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ٹریفک کی روانی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 120پولیس جوانوں پر مشتمل 6ریزور بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

  • گجرات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈی ایس پی ٹریفک کو سموگ سے بچاؤ کے ماسک دے رہے۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات:۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود گوندل ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کو سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک دے رہے ہیں طیب بٹ،ایس ایچ او تھان بی ڈویثرن عدنان اور محمد عاصم بھی موجود ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ نے کہا کہ سموگ سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور اس سے آگاہی کیلئے شہر کے معروف چوک اور چوراہوں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں جس میں سٹی ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے اہلکار شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کو احتیاطی تدابیراور احتیاطی اقدامات بھی کر رہی ہے شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا۔۔۔۔۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کو کیوں تبدیل کیا گیا عوام کا مطالبہ ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) گجرات کو چند ماہ میں میونسپل کارپوریشن کو سب سے فعال سرکاری ادارہ بنانے اور شہر گجرات کو حقیقی معنوں میں فعال ادارہ بنانے والی ایڈمنسٹریٹر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کئے جانے پر عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ھے گجرات کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ھے کہ رانی حفصہ کنول نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی کو تھوڑے عرصہ میں چار چاند لگا دئے گجرات کی تاریخ میں پہلی بار شہر میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں سڑکوں گلی محلوں چوکوں میں صفائی کے نظام سے شہر چمکتا نظر آتا ھے اور شہر گجرات کو بہترین صفائی انتظامات والے اضلاع کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ھے اور شہر گجرات کا ناقص سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ھو تا ھوا نظر آ رھا تھا گجرات کے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے رانی حفصہ کنول کو اگلے بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا ھے ۔نئے بلدیاتی الیکشن کی آمد قریب آتے ھی ضلع گجرات سمیت پورے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر تبدیل کر دئے گئے ھیں گجرات میونسپل کارپور یشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ADCR رانی حفصہ کنول کو تبدیل کر کے ان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ھے اب وہ گجرات میں صرف ایک عہدہ ADCR پر کام کریں گی پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو میونسپل کارپوریشن گجرات کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے ضلع گجرات میں ضلع کونسل کو ختم کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے گجرات تحصیل آفس میں تعینات سب رجسٹر ار سہیل رضوان کو میونسپل کمیٹی کنجاہ جلال پور جٹاں اور منگوال کا ایڈ منسٹرٹیٹر مقرر کر دیا ہے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے انہوں نے چارج سنبھال لیا ھے

  • میونسپل کارپوریشن کا کارنامہ،غریب ریڑھی بان کو بھی نہ چھوڑا

    سرگودہا،بھلوال (وقاص افضال )سلیمان پورہ بھلوال کا رہائشی محنت کش اول خان کو میونسیپل کارپوریشن سرگودھا کے ملازمین نے مبلغ 2000 ہزار جرمانہ کیا قصور بس اتناتھا کہ روزی روٹی کمانے کےلئیے ریڑھی پر سامان کیوں لگایا محنت کش اول خان کاکہنا ہے کہ میری 7بیٹیاں ہیں اور 4بیٹے ہیں محنت کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اوپر سے دو ہزار جرمانہ کیسے بھروں میری دن کی آمدن دو تین سو سے زیادہ نہیں ہے قرض لے کے مزدوری شروع کی ہے جس سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں مجھ غریب پر حکومت ترس کھائے روزگار دے نہیں سکتے تو مجھ سے چھینو بھی مت میں کہاں سے جرمانے اور بھتے دوں گا اسی وجہ سے غریب خودسوزی کرتا ہے اگر وہ کوئی کام کر لے تو بھتہ مافیا اور حکومتی ٹھیکیداروں سے جان ہی نہیں چھوٹتی میری حکامتی عہدیداروں سے اپیل ہے کہ میری حالت پہ رحم کریں

  • ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چارج چھوڑ دیا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات کر دیا گیا۔عوام الناس کا کہنا کہ ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے گجرات صاف ستھرا نہ بن سکا۔ لیکن نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خرم شہزاد کیا کرتے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر خرم شہزاد گجرات کی ایک اچھی تصویر عوام الناس کے سامنے لائیں گے ۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے آمین

  • سرگودھا جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں

    سرگودھا (ادریس نواز سے) کے نواحی گاٶں چک نمبر 54 شمالی میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر۔ لوگوں نے گلی کوچوں اور گھروں کو لاٸٹنگ سے سجا لیا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ وہ ھر بار جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں پر زور طریقے سے کرتے ھیں۔ خاص کر نور احمد اور محمد نواز بھٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سرگودھا کے علاوہ دور دراز کے علاقوں میں بھی یہی سماں ھیں۔ ھر طرف یہی گونج ھے ۔سوھنا آیا تے سج گٸے نے گلیاں بازار۔ یہ چیزیں ھمیں اپنے پیارے نبی ﷺ سے محبت اور چاھت کا ثبوت دیتی ھیں۔