سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں میں تعینات ایس ایچ او ظفر حسین شاھ اپنی ایمانداری دیانت داری اور خوش اخلاقی کی بدولت عوام میں کافی مقبول ھیں۔ عوام کا کہنا ھے کہ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کے آنے سے جراٸم میں کافی کمی آٸی ھے اور تھانہ جھال چکیاں میں اب برسراقتدار لوگوں سے زیادہ غریب اور مظلوم لوگوں کی سنی جاتی ھے۔ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کی شخصیت سے متاثر عوام کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایس ایچ او ظفر حسین شاھ, ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے یہ گذارش ھے کہ ھمارے علاقہ میں امن و امان قاٸم کرنے میں اعلیٰ کردار ادا کریں۔
تصویریں
-
شجاع آباد معروف بزرگ سیاستدان الحاج رانا شوکت حیات نون کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انقاد کیا گیا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مشور و معروف سابق MNA بزرگ سیاست دان الحاج رانا شوکت حیات نون اور انکے بیٹے جناب رانا اعجاز احمد نون MPA شجاع آباد کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا اس محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔محفل میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا قاری محمد اقبال قادری اور قاری محمّد حسین جامعہ نورالعلوم آ ف ملتان نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شورو کیا گیا محترم جناب محمّد جمیل قادری صاحب آ ف لودھراں والے اور علامہ سید ظفر حسین شاہ صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کر کے سماء باندھ دیا سید علامہ حامد سعید شاہ کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور حضرت علامہ مفتی احمد رضا صاحب آ ف لیہ نے خوبصورت دل موہ لینے والے بیان پیش کئے اس کے بعد دیگر علمائے دین نے اپنے اپنے خطابات پیش کئے تقریب کے آخر میں نماز عصر کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
گجرات میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا کوئی اور کہانی ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )دو ہقتے انتظار کرنے کے بعد آج جب تیسرا ہفتہ شروع ھوا تو گجرات کی سڑکوں پر محکمہ جاتی مجرمانہ غفلت پرنشاندھی کے لیئے لاوارث گجرات کی حکومتی/اپوزیشن لیڈر شپ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہائی ویز، بلدیہ گجرات اور پرنٹ میڈیا کی توجہ مطلوب ھے-
پہلی تصاویر رحمان شہید روڈ پر جامع مسجد متصل صوفی بلڈر کے سامنے روڈ ڈیوآئیڈر کا دو ہفتوں سے سڑک پر بکھرے ھونے کی ھیں، ناں جانے متعلقہ محکمہ یہاں پر یو ٹرن بنانا چاہ رھا ھے یا کوئی اور مقصد ھے ملبہ کا سڑک پر اسطرح بکھرا ھونا رات کے وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ھے اور ھمارے ھاں یہ روآئیت عام ھے کہ جب تک حادثے سے انسانی جانیں ضائع نہ ھوں محکموں کے افسران اور اہلکاروں پر کوئی اثر ھی نہیں ھوتا ۔ یعنی سرکاری محکمے وہ ماہراج/دیوتا ھیں جو اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیئے انسانی خون اور انسانی جان کا چڑھاوا مانگتے ھیں۔
آج ھی کی دوسری تصویر بھمبر روڈ ہر زمیندارہ کالج کے قریب دو یفتوں سے کسی محکمہ کے کام کرنے کی وجہ سے سڑک پر ملبہ بھکرا پڑا ھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم موٹر سائیکل پر گزرتے ھیں مگر سرکاری دیوتا خون کے انتظار میں ھیں-
آج ھی کی تیسری تصاویر بھمبر روڈ پر زمیندارہ کالج کے قریب بجانب ماڈل ٹاون کسی عمارت کی تعمیر کے لیئے سڑک کے آدھے سے زیادہ حصے پر اینٹوں کے انبار لگے ھوئے ھیں اور اس جگہ پر گجرات شہر سکولوں کالجوں دفتروں میں آنے کے لیئے سینکڑوں دیہاتوں سے گاڑیاں گزرتی ھیں مگر محکمہ کے روڈ انسپکٹر اپنی ذمہ داری سے غافل ھیں ۔کیونکہ سرکاری دیوتا خون اور موت کے چڑھاوے کے بعد اپنی ذمہ داری نبھاتا ھے –
گجرات نے قوم کو ھر ہارٹی میں مرکزی لیڈر شپ دی ھے اور اس لحاظ سے پورے پاکستان کے وارث گجراتی قیادتوں کا اپنا گجرات انتظامی لحاظ سے ھر دور میں ھی لاوارث رھا اور آج بھی گجرات کے عوام سیاسی قیادتوں کی جی حضوری کرنے والے سرکاری دیوتاوں کے سامنے لاوارث ھیں۔ -
سرگودھا تھانہ جھال چکیاں میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد امتیاز محمود کی زیرصدارت کھلی کچھری کا انعقاد
سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد امتیاز محمود کی زیرصدارت کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس پی سٹاف اے ایس آٸی نذر اے ایس آٸی ادریس کے علاوہ تھانہ جھال چکیاں کے سب انسپکٹر ممتاز گوندل سب انسپکٹر محمد یار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد امتیاز محمود نے براہراست عوام کے مساعل سنے اور انکے فوری حل کیلیے بھتر اقدامات کیے۔
-
یونیورسٹی آف گجرات کی بس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔۔۔
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )آج یونیورسٹی سے واپسی پر جامعہ گجرات کی ایک بس کی بریک فیل ہو گئی۔ بس بے قابو ہو گئی اور ڈرائیور نے دیوار کے ساتھ مار کر بس کو روکا۔
یہ لمحہ فکریہ ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے لیئے کہ طالبات کو ڈرانے کے علاوہ بھی کوئی کام کریں اور بسوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کریں۔ اس حادثہ میں بہت سی جانیں بھی جا سکتی تھی لیکن اللہ کے کرم سے ساری جانیں بچ گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر سخت سے سخت نوٹس لینا چاہیے ۔۔ -
لیہ – دریائے سند ھ میں ڈوبنے والے 13سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد تلاش کر لیا،ورثاء کے حوالے
لیہ:ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں ریسکیو1122کی خصوصی ٹیم نے غوطہ خوروں کی مدد سے بکھری احمدکوٹ سلطان کے قریب دریائے سند ھ میں ڈوب والنے تیرہ سالہ محمدشاکر جو دو روز قبل بھینسیں نہلاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا کوریسکیوسرچ آپریشن کے بعد اس کی نعش کودریاسے تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردی
-
لیہ – اینٹی کرپشن کی کاروائی،49لاکھ روپے کی مالیت کی 16کنال زرعی اراضی قابضین سے واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی
لیہ – سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین نے اے ایس آئی مہرفیاض حسین ،گرداور مہر عبدالرزاق کے ہمراہ موضع پہاڑ پور اورموضع امیرکلاسرہ شرقی میں کارروائی کرتے ہوئے 49لاکھ روپے کی مالیت کی 16کنال زرعی اراضی قابضین غلام فریدولد غلام رسول قوم کلواور محمدکوڑ و ولد مٹھوقوم کالروسے واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کردی ہے ۔
-
ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر۔۔۔
گجرات چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات ؛عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایم سی جی میں میٹنگ میں چیف آفیسر محمود اقبال گوندل ۔ صد رت کر رہے ہیں ۔صا حب ذدہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی ۔ایکسین محمّد عاصم ۔مستنصر محمود چیمہ ۔ نصراللہ کنگ ۔عثمان طیب آر گنا یز ر مر کز ی جلو س عید میلاد النبی ﷺ موجو د ہیں
-
گجرات ڈی ایس پی ٹریفک کا نقلابی قدم۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈسٹرک ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کے خصؤصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے واجد نزیر کی زیر نگرانی شہر کے مختلف چوک و چوراہوں میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کیمپ لگائے گئے جس میں عوام الناس کو سموگ سسےبچاؤ کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے گئے اؤر سموگ سے بچاؤ بارے آگاہ کیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو زبردست سراہا اور خراج تحسین پیش کیا!
-
گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ےٰسین ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ نندپور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بمعہ رقم وٹک 1250برآمدہوئی۔جس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔