Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب جمع کروادیا، جس میں کہا کہ 7 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی، میں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی، یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دی کہ الیکشن کمیشن مجھے سوالنامہ دے، گزشتہ انکوائری میں میرے متعلق کیا ریکارڈ جمع کروایا گیا علم نہیں، الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔

    عثمان ڈار نے تحریری جواب میں کہا کہ 17فروری 2021 کو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے چکا تھا۔ ڈی ایس پی ذوالفقار علی ورک کے مجھ پر الزامات غلط، بے بنیاد اور من گھڑت کہانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کرپٹ پریکٹس، غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگی سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے17 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔ یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔ میں نے نہ کوئی سازش کی نہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں الیکشن عمل کے دوران پریزائیڈنگ افسران سے نہیں ملا۔ میں اس جگہ موجود نہیں تھا جہاں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا۔ میں پریذائیڈنگ افسران کے درمیان رقم کی تقسیم سے لا علم ہوں۔

  • متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کو فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرے، لازم ہے مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔

    زڑائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین عمران خان نے قائدین کو معاشی بحالی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شوکت ترین کو ملکی معیشت پر فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔ بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا۔

    اسد عمر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    نئے ہفتے کی شروعات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کےرجحان سے ہوا تاہم کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا۔ پیر کی صبح اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا اور اسٹاک مارکیٹ آج اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی سے 41862 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ میں 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہرجانہ کیس: پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا
    چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی
    واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔ پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت کاروبار کا منفی دن رہا تھا 100 انڈیکس 449 پوائنٹس کمی سے 41859 پر بند ہوا تھا. کاروباری دن میں 100 انڈیکس 527 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، بازار میں اس وقت 15 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے تھے. شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ روپے رہی تھی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 6961 ارب روپے ہوئی تھی.

    منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

  • عمران خان ہرجانہ کیس:  پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    عمران خان ہرجانہ کیس: پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    عمران خان پر ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف پر ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے. باغی ٹی وی زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    وکیل درخواست گزارہ غفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزارہ اور گواہان عدالت میں موجود ہے لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے، کیوں کہ سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے فوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

    فوزیہ بی بی نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات پر عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کیا ہے، جس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دس ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بھی خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس میں التواء مانگنے پرعمران خان پر5 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا تھا. ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت کی تھی جس میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے.

    عمران خان کی جانب سے جلسوں میں مصروفیات کے باعث التوا کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کیخلاف 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا. عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پرجرح موخرکرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی تھی. واضح‌کرتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائرکیا تھا، عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں ای کورٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    جبکہ ہرجانہ کیس میں 5 گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کروائے تھے، عدالت نے ملزمان کے بیانات پر جرح کا حق ختم کیا تھا، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔

  • اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

    مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا جبکہ ڈالر مزید تگڑا ہوا ہے۔ ڈیلرز کےمطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جا پہنچا۔انٹربینک میں ڈالر دوران ٹریڈنگ 230 روپے سے تجاوز کرتے بھی دیکھا گیا۔

    انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 229.82 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پربند ہوئی۔ جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔ 16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

    گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے امپورٹرعبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ڈالر دستیاب نہیں ہیں اوربلیک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈالر نہ ملنے سے خوراک کا بحران سراٹھا سکتا ہے اورسیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی خریداری بھی ڈالر نہ ملنے سے متاثر ہے۔ لہذا حکومت کو معیشت بارے سوچنا چاہئے تاکہ ہمارا روہیہ مضبوط ہواور ڈالر نیچے آئے.

  • راولپنڈی: بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

    راولپنڈی: بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

    راولپنڈی میں بائیکیا رائیڈر مسافر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوگیا ہے.

    راولپنڈی میں رائیڈ بک کرنے والے شخص نے بائکیا چلانے والے نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، نجی ٹی وی کی ایک نیوز کے مطابق نوجوان سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں بائکیا چلاکر رزق حلال کمانے والے نوجوان کو مسافر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے محنت کش نوجوان کے بیان پر حسن نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمے میں دئیے گئے بیان میں متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن نامی شخص سے جان پہنچا تھی جس نے رائیڈ بک کی اور تمام دن مختلف جگہوں پر گھومتا رہا اور شب گئے فارغ کرکے کہا کہ صبح چار بجے آجاؤ پھر کہیں جانا ہے وہاں پیسے اکھٹے لےلینا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس نے بیان دیا کہ ملزم کی بتائی ہوئی جگہ رحیم آباد پہنچا تو حسن نے کہا کہ تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا لہذا تم گھر میں آکر بیٹھ جاؤ۔
    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا
    لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن کے کہنے پر میں کمرے میں پہنچا تو اس نے زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ حادثے کے بعد گھر پہنچا اور والدہ کو سارے واقعے سے آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروانے کا کہا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

  • پاکستانی حکام پر براہمی بارے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے منسوب ٹوئیٹ فیک نکلی

    پاکستانی حکام پر براہمی بارے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے منسوب ٹوئیٹ فیک نکلی

    پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے منسوب فیک ٹوئیٹ وائرل کردی گئی ہے.

    حالیہ دنوں ایک فیک ٹوئیٹ وائرل ہے جسے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس ٹوئیٹ میں لکھا ہوا یے کہ "مجھے پاکستان کے دورہ پر حیرانی ہوئی کہ پاکستان کے وزیراعظم مجھ سے اپنی مرضی کی پریس ٹاک چاہتے تھے۔” اس فیک ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ: "میں نے دیکھا کہ پاکستانی حکام اور انتظامیہ کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔”

    دراصل یہ ایک سافٹویئر کے ذریعے جے پی جی فائل میں ایک ایسے انداز میں یہ جھوٹی ٹوئیٹ بنائی گئی کہ دیکھنے والوں کو یہ پوسٹ حقیقی لگے لیکن بنانے والے نالائقوں نے جو ٹوئیٹر اکاونٹ کا ویری فیکیشن والا بلیو ٹیک اس میں دیا تاکہ دیکھنے والے کو انتونیو گوتریس کا اکاؤنٹ حقیقی لگے لیکن دیا گیا نشان واضح طور پر ایک غلط نشان تھا کیونکہ ٹوئئٹر کے بلیو ٹیک کا ڈیزائن اور رنگ ایسا نہیں ہے، ٹوئیٹر کے بلیو ٹیک کا نشان گول اور ڈیزائیندار ہے جبکہ اس نشان کو مستطیل شکل میں بنایا گیا ہے. تاہم مزید تصدیق کیلئے باغی ٹی وی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے آفیشل ٹوئیٹر ہیڈل @antonioguterres پر جاکر چیک کیا تو وہاں ایسی کوئی ٹوئیٹ نہیں ملی جبکہ پاکستان بارے موسمیاتی تبدیلی، سیلاب کی تباہ کاری اور وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ دورہ سیلاب متاثرین بارے کچھ ٹوئیٹ کی گئی تھیں.

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سیلاب کی تباہ کاری سے متعلق پاکستان کا دورہ کیا ہے اور متعدد متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا. جیو نیوز کے مطابق: گزشتہ 9 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔


    تاہم اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے آگاہ کیا تھا. انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے، لوگ قحط اور سیلاب کے باعث مررہے ہیں ،پاکستان کے عوام کو مشکل میں دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔

  • انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    اداکارہ عروہ حسین جو کافی وقت سے ٹی وی پر نظر نہیں آرہیں. ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب ڈرامہ سیریل میری شہزادی میں نظر آئیں گی اور ڈرامے کا ٹیزر بھی ریلیز ہو چکا ہے. ڈرامہ ریلیز کے لئے بالکل تیار ہے. اس ڈرامے کو قاسم مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا زنجبیل عاصم شاہ نے ہے. اس ڈرامے میں محبت ، دکھ اورٹریجڈی سب کچھ موجود ہے۔ سیریل کے مرکزی کردار رمیں لیڈی ڈایانا کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔ عروہ حسین کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت اہم ہے یقینا دیکھنے والوں‌کو پسند آئیگا. میں نے ہمیشہ کوشش کی

    ہے کہ اپنے پرستاروں‌کے لئے کچھ نیا لیکر آئوں. میری شہزادی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ روٹین کے ہٹ‌کر اس کہانی کو دیکھنے والے کافی پسند کریں گے. یاد رہے کہ عروہ حیسن کی فلم ٹچ بٹن بھی اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے عروہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کے کیا اداکاری کی طرف جب آئیں تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بہت ہی کم وقت میں منوایا لیا. عروہ نے نیگٹیو کرداروں سے شروعات کی اور بعد میں فلم کی ہیروئین تک کا کردار بھی ادا کیا . عروہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے.

  • معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی ایک عہد کا نام ہے ان کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. عاطف اسلم کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور ہیرو زپر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کو بھارت میں بلوا کر بڑے میوزیشنز نے گیت گانے کےلئے دئیے تو وہیں کے گلوکار عاطف سے غیر محفوظ ہونے لگے. لیکن عاطف نے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا. حال ہی میں‌ بھارتی گلوکار و میوزیشن پلاش سین نے ٹویٹر پر عاطف اسلم کی دس سال پرانی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میرے خیال سے پچھلے 15 سال میں بالی ووڈ کی موسیقی اور سب سے زیادہ گلوکاروں پر جس گلوکار نے اثر ڈالا ہے، وہ عاطف اسلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی گائیکی کا الگ ہی انداز ہے انہوں

    نے اپنے گائیکی کے انداز سے بہت سوں کو متاثر کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں یعنی بھارت میں گلوکار عاطف اسلم کے میوزک کی کاپی بہت بار کی گئی ساتھ ہی پلاش سین نے عاطف اسلم کو مائنر کورڈ کا بادشاہ قرار دے دیا. پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں‌کے پل باندھے تو ان کے بھارتی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ عاطف اسلم کا جادو بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے آج بھی بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‌بڑے بڑے میوزک ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.

  • امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ بالی وڈ میں کام بھی کر چکے ہیں انہوں نے بطور ہیرو بی پاشا باسو کے ساتھ فلم’ ‘ کری ایچر ” میں کام کیا تھا فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہ کر سکی پھر عمران عباس کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے ایک آدھ سین میں نظر آئے. عمران عباس کا بالی وڈ میں‌کیرئیر کوئی زیادہ خوشگوار نہیں رہالیکن انہیں وہاں کے آرٹسٹ ان کے کام کی وجہ سے جانتے ضرور ہیں. گزشتہ دونوں اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے انسٹاگرام پر گفتگوکا لائیو سیشن کیا اس لائیو سیشن کو بے حد پسند کیا گیا اور ہر طرف اس سیشن کے چرچے ہورہے ہیں. دونوں نے سیشن کے دوران نہ صرف بالی وڈ کی فلموں اور میوزک پر بات چیت کی بلکہ عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں یہ

    دونوں ایک فلم میں کام کرنے والے تھے لیکن وہ پراجیکٹ پایہ تکمیل پر پہنچنے سے پہلے ہی ادھورا رہ گیا. امیشا پاٹیل نے یہ بھی کہا کہ یہ فلمیں ہی ہیں جو مختلف ملکوں کے لوگوں‌کو آپس میں جوڑتی ہیں . امیشا پاٹیل اور عمران عباس دونوں لائیو سیشن کے دوران کافی خوش نظر آرہے تھے. امیشا پاٹیل نے تو عمران عباس کی کافی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ خواہش ضرور پوری ہو گی.