Baaghi TV

Author: +9251

  • شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    بگ باس 13 اور اپنے خوبصورت بولنے کے انداز سے لوگوں کے دل جیتنے والی شہناز گل کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے. ان کے پرستار ہر جگہ پائے جاتے ہیں. شہناز گل تیزی سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھو رہی ہیں. خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری بھی دے رہی ہیں. پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی شہناز گل کے مداح نکلے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا. حال ہی میں علی ظفر نے ایک بھارتی اینٹرٹینمنٹ صحافی کو انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ شہناز گل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ سن رہی ہیں اور اگر وہ رضا مند ہیں تو میں ان کے

    ساتھ کام کرنا چاہوں گا ان کے ساتھ اپنے اگلے گانے میں کام کرنا چاہوں گا. اسی انٹرویو میں علی ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی شاید حالات ایسے نہیں ہیں فٹافٹ ہی مسئلے ہوجاتے ہیں. یوں علی ظفر نے شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے جس پر شہناز اور علی دونوں کے مداح ہیں کافی خوش ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات کب اس حوالے سے بہتری کی طرف جاتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں.

  • بشری انصاری کا شوہر دیکھا تو سوچا کتنا لکی آدمی ہے بہروز سبزواری

    بشری انصاری کا شوہر دیکھا تو سوچا کتنا لکی آدمی ہے بہروز سبزواری

    اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں سینئر اداکار بہروز سبزواری اور ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ایک ساتھ شرکت کی. شو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے بشری انصاری کو کہاں دیکھا، بہروز سزواری بتاتے ہیں میں اور جاوید شیخ پی ٹی وی میں کام کیا کرتے تھے ایک دن ہم نے ایک لڑکی کو دیکھا اور وہ لڑکی کافی خوبصورتی تھی ہم اسکا پیچھا کرتے کرتے سٹوڈیو بی میں پہنچے وہ وہاں گا رہی تھی اور پروگرام تھا شعیب منصور کا. بہروز سبزواری نے بتایا کہ وہ لڑکی تھی بشری انصاری ہم انکی خوبصورتی دیکھ کر کافی متاثر ہوئے. لیکن فورا ہی ہم پیچھے بھی ہٹ گئے کیونکہ ہم نے دیکھا کہ کوئی ایک داڑھی والا بائیک پر ان کو لینے آیا تھا کسی نے ہمیں بتایا کہ یہ انکے منگیتر ہیں ہم نے ان

    کے شوہر کو دیکھ کر آپس میں بات کی کہ یہ بیچارا تو بہت ہی خوش قسمت ہے. بشری انصاری نے کہا کہ بہروز سے میری ہمیشہ ہی بہت اچھی دوستی رہی ہے میں نے اُس زمانے میں مختلف ڈائریاں بنا رکھی تھیں دبئی ، انگلینڈ ، امریکہ اور انڈیا پاکستان ان ڈائریوں میں فون نمبر لکھے ہوتے تھے اور ہر ڈائری میں ایمرجنسی نمبر میں نے بہروز کا ہی لکھا ہوتا تھا کبھی بھی کوئی مشکل پیش آتی تھی تو میں شوہر بھائی کسی کو یاد نہیں کرتی تھی بلکہ بہروز کو ہی یاد کرتی تھی. بشری انصاری اور بہروز سبزواری کے اس پروگرام کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے.

  • نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا مقصد سیلاب سے متعلق آگاہ کرنا ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا مقصد سیلاب سے متعلق آگاہ کرنا ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا اصل مقصد ملک جاری سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے. وفاقی
    وزیر احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نیشنل فلڈ ریلیف کورڈینیشن سنٹر میں فلڈ ڈیش بورڈ کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا نیشنل فلڈ ڈیش اور بورڈ کا اصل مقصد ملک جاری سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے. تاکہ جو لوگ موبائل پر سیلابی صورتحال بارے جاننا ہیں انہیں مکمل معلومات فراہم کی جاسکے.

    انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ متاثرین بارے امدادی کاروائیوں سے متعلق اگاہ رہنا چاہتے ہیں انہیں اس پورٹل پر جاکر مکمل معلومات دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا ایک تہائی پاکستان اس سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور دو تہائی محفوظ ہے لہذا جو لوگ محفوظ ہیں انہیں متاثرین کی مدد کرنی چاہئے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے. اور ان لوگوں کے بارے ضرور سوچیں جو لوگ کھلے آسمان تلے ہیں اور مختلف مسائل کا شکار ہیں.

    وفاقی وزیر نے پاکستان آرمی کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے نوجوان کی تعریف کروں گا جو اس مشکل گھڑی میں‌ دل اور لگن کے ساتھ سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں، اور انہوںنے کہا کہ عوام کو بھی چاہئے جو محفوظ ہیں‌ آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کریں.

    دوسری جانب نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تام کل نقصان شدہ میں 6674.7 کلومیٹر سڑکیں اور 269 پلیں جن پر کام جارہی ہے، اعلامیہ کے مطابق: سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جن میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلماگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔ اور
    کے پی کے دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق: اب تک 489 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 طیاروں نے اڑان بھری اور 36 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا اور 6.35 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4460 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ان ایف آر سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4800 خیمے، 265306 فوڈ پیکجز، 2594 ٹن راشن فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پی اے ایف نے 41 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہوئے ہیں جہاں اب تک 50029 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں 19 ٹینٹ سٹی اور 53 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے بھی 246 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔

  • بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بی پاشا کو کیا اچھا لگتا ہے ان کے شوہر کرن نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو اور ان کے شوہر کرن نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے.کرن نے کہا کہ کہ ان کی اہلیہ بہت اچھی ہیں ان سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے جیسے صبح کو جلدی اٹھنا سیکھا ہے. ان کی مرضی کے مطابق بہت ساری چیزیں کرتا ہوں اب جیسے ان کو سرپرائز گفٹس بہت پسند ہیں . سرپرائز گفٹس کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے سرپرائز گفٹس کیا ہوتے ہیں اسکی تفصیلات بھی وہ مجھے لکھ کر بھیجتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ یہ چاہیے اور مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے کہتی ہے کہ مجھے پتہ بھی نہ چلے. بی پاشا باسو نے کہا کہ میں اس معاملے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی

    ہوں تاکہ ان کو مسئلہ نہ ہو. کرن نے یہ بھی کہا کہ میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ جب سے شادی ہوئی ہے تم گھر سے کم باہر اس لئے آتے ہو کیونکہ بھابھی منع کرتی ہے تو میں کہہ دیتا ہوں ہاں، اس کے آگے بی پاشا بولیں ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ اگر کرن کام نہ کررہے ہوں تو ان کو گھر سے باہر کوئی نہیں نکال سکتا جاتے ہی نہیں کہیں اور میرا نام اپنے دوستوں میں بدنام کر رکھا ہے کہ میں انہیں‌کہیں آنے جانے نہیں دیتی. کرن نے کہا کہ میں‌شادی کے بعد بہت ایکٹیو ہو گیا ہوں اور میری زندگی بہت اچھی ہو گئی ہے . بی پاشا نے بھی کرن کی تعریف کی. اس شو میں ہنسی مذاق کافی زیادہ چلتا رہا اور بی پاشا اور ان کے شوہر کرن سے مختلف سوال ہوتے رہے جن سے آڈینز کافی محظوظ ہوتی رہی . یاد رہے کہ بی پاشا باسو آج کل امید سے ہیں.

  • راولپنڈی؛ 24 گھنٹوں میں مزید 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج، تعداد 871 ہوگئی

    راولپنڈی؛ 24 گھنٹوں میں مزید 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج، تعداد 871 ہوگئی

    وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 871 ہو چکی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 78 ، ہولی فیملی میں 60 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض داخل ہیں۔تینوں بڑے اسپتالوں میں کل 197 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کی اکثریت کا تعلق دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثر ایک مریض کی موت ہوچکی ہے جب کہ انسداد ڈینگی مہم میں فوگنگ ، اسپرے اور لاروا سرویلنس جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے اس بارے ایک خبر دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ: "ڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شہری جاں بحق اور 135 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 97 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 34 جب کہ شہری علاقوں میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 320 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سوہان کے علاقے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 9 مقامات سیل کرکے 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 34 دکانوں کے مالکان کو بھی جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں میڈیکل لیب پوری طرح فعال ہیں۔ شہر بھر میں فوگنگ اور سرویلنس کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ شہری انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔

    حکام کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 44 مریض داخل ہیں، جن میں سے 30 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہولی فیملی میں 60 مریضوں میں سے 24میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 44 مریض ہیں، جن میں سے 25 میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رواں برس اب تک ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 677 ہوچکی ہے محکمہ صحت کے مطابق دھاماں سیداں،گرجا اور چک جلال دین میں ڈینگی کا زور ہے اوران ہائی رسک یونین کونسلوں میں فوکس انسداد ڈینگی مہم منظم انداز میں جاری ہے۔”

  • سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے  بھاگیہ شری

    سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے بھاگیہ شری

    فلم ” میں نے پیار کیا” سے بالی وڈ میں کیرئیر کی شروعات کرنے والی حسین اداکارہ بھاگیہ شری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ سلمان خان کے ساتھ کام کررہی تھیں وہ اتنے خوبصورت تھے ان میں کوئی دلچپسی نہیں ہوئی ؟‌ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان بالکل خوبصورت تھے لیکن جب میں نے سلمان خان کے ساتھ فلم سائن کی اس سے پہلے ہی میرے دل کے تار میرے شوہر ہمالے کے ساتھ جڑ چکے تھے. میرے گھر والے ہمالے کے ساتھ شادی کے لئے راضی نہ تھے لیکن میں ہمالے کے علاوہ کسی سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی اور پھر وہی ہوا جو میں چاہتی تھی ہم دونوں کی شادی ہوگئی. ہمالے کے ساتھ اپنے تعلق کی کہانی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالے اور میں ایک ساتھ سکول میں پڑھتے تھے ہمالے کافی شرارتی تھے میں کلاس کی مانیٹر تھی مجھے ریاضی میں مسئلہ تھا میں سکول ختم ہونے کے بعد

    ہمالے سے ریاضی سیکھا کرتی تھی بس اسی دوران ہم دونوں کو پیار ہو گیا لیکن اسکا اظہار ہمالے کر نہیں رہے تھے وہ کافی شرمیلے تھے ایک روز انہوں نے مجھے فون پر آئی لو یو بولا تو مجھے سمجھ نہیں آئی کیا کہوں میری بولتی بند ہوگئی لیکن دل ہی دل میں کافی خوش تھی. امی ابو سے کچھ نہیں چھپاتی تھی ان کو بتایا کہ اس طرح ایک لڑکا مجھے پسند کرتا ہے امی ابو نے کہا کہ ابھی پڑھائی ک وقت ہے وہ کرو کسی دوسرے چکر میں نہ پڑو. سورج برجاتیہ میرے والدین کے جاننے والے تھے وہ گھر آئے مجھے فلم آفر کرنے میں نے منع کر دیا کیونکہ میرا دل کچھ کرنے کو نہیں کرتا تھا میرے دل میں صرف ہمالے تھا جس سے بات تک کرنے سے میرے والدین نے منع کر دیا تھا. میں نے فلم منع کر دی سات بار منع کرکے آٹھویں بار کمٹمنٹ کی اور فلم کر لی اسی دوران ہمالے اور میں شادی کے لئے ڈٹ گئے یوں فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہم نے شادی کر لی.

  • عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں. مریم اورنگزیب

    عمران خان اپنی سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں. مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے لیے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں۔ عدالتوں کو پتا چل جانا چاہیے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔ وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیں جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے۔انہوں نے قوم اور میڈیا سے اپیل کی کہ خودپسند، اناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں کیوں کہ یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لیے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لیے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو۔ کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے۔ یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لیے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے جلد ملک کے معاشی حالات کو بہتر کیا جائے۔ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس کے دوران ملک کے معاشی حالات اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی حکومتی ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، پوری کوشش ہے کہ جلد حالات کو بہتر کیا جائے، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، مقامی ٹریکٹر کی صنعت کے فروغ کے لیے آٹو پارٹس کی امپورٹ کو آسان بنایا جائے گا۔

  • ایشوریا رائے کیسی ماں ہیں انہوں نے بتا دیا

    ایشوریا رائے کیسی ماں ہیں انہوں نے بتا دیا

    ایشوریا رائے بچن بلاشبہ بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سابق مس ورلڈ نے شوبز میں اپنے سفر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا اور چند ہی سالوں میں صف اول کی اداکارہ بن گئیں . ایشوریا کے کریڈٹ پر کئی ایسی فلمیں ہیں جن میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ہم دل دے چکے صنم اور دیوداس اس کی بڑی مثالیں ہیں. ایشوریا رائے کی ایک بیٹی ہیں آرادھیا بچن وہ اپنی بیٹی کا بطور ماں کافی خیال رکھتی ہیں. ایشوریا رائے نے فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی بیٹی کے بارے میں سوال ہوا ان سے پوچھا گیا کہ آپ گلیمر اور شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں لیکن اپنی بیٹی آرادھیا کے لئے کیسی زندگی کی خواہش رکھتی ہیں اس پر اداکارہ نے جواب دیا

    کہ میں اپنی بیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہتی بلکہ اسے خوش دیکھنا چاہتی ہوں، میں اس کو اس کی پسند کی زندگی کے انتخاب کا حق دوں گی میں اس پر اپنا حکم نہیں‌چلائوں گی. یاد رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے اور 2011 کو ان کے ہاں آرادھیا کی پیدائش ہوئی. ایشوریا آرادھیا کا بہت خیال رکھتی ہیں اور بطور ماں اپنے اس کردار کو بخوبی نبھا رہی ہیں جسکی تعریف اکثر ابھیشیک کرتے رہتے ہیں. اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا.

  • کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنے سفر کو مشکل قرار دیا

    کارتک آریان نے بالی ووڈ میں اپنے سفر کو مشکل قرار دیا

    کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کے متعدد پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ غیر فلمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے 2011 کی فلم پیار کا پنچنامہ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اس کے بعد بھی یہ کام کرتے رہے لیکن کامیابی کیا ہوتی ہے اس کا مزہ انہوں نے اب آکر صحیح معنوں میں چکھا ہے. فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی نے تو ان کی زندگی کی ڈگر ہی بدل ڈالی ہے. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌پیچھے مڑ کر دیکھوں تو محسوس کر سکتا ہوں کہ میرا سفر آسان نہیں تھا کافی مشکل تھا اور مجھے اپنا آپ منوانے میں وقت لگا کئی سال تک تو لوگ میرا نام ہی نہیں جانتے تھے. شکر ہے کہ میں نے 20 سال کی عمر میں

    کیرئیر کی شروعات کی،اتار چڑھائو والے اس سفر میں میں نے کامیاب اور ناکام فلموں کا سامنا کیا لیکن میں‌ بہت زیادہ خوش ہوں کہ بھول بھلیاں ٹو نے میری زندگی بدل ڈالی اور میں محسوس کرتا ہوں کہ آج میں ایک بہتر جگہ پر ہوں .واضح رہے کہ کارتک آریان عاشقی 3 میں بھی نظر آئیں گے کارتک کے پاس ابھی کافی اچھے پراجیکٹس ہیں جن میں‌فلم شہزادہ ہے جو کہ سائوتھ کی فلم کا ری میک ہے س میں ان کے ساتھ کیرتی سینن نظر آئیں گی. اس کے علاوہ ستیا پریم کی کتھا میں وہ کائرہ ایڈوانی کے ساتھ سکرین شئیر کریں گے.

  • براہمسٹرا 3 دن میں 100  کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    براہمسٹرا 3 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے والی بالی وڈ کی 7ویں فلم بن گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی براہمسٹرا ساتویں ایسی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جس نے تین دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوئی اور ویک وینڈ پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے . براہمسٹرا رنبیر کپور کی دوسری فلم ہے جس نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کمائے ہیں . جبکہ عالیہ بھٹ اس کلب میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر کافی خوش ہے.رنبیر سے پہلے سلمان خان اور عامر خان کی فلمیں اتنا بزنس کر چکی ہیں او ریہ دونوں اس ریس میں رنبیر کپور سے تاحال آگے ہیں. رنبیر کپور اس لحاظ سے ابھی تیسرے نمبر پر ہیں. فلم کے بارے میں یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے اور اس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا

    پاڈوکون نے بھی مختصر کردار کئے ہیں. شائقین نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی اینٹری کو کافی سراہا ہے. جبکہ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی اداکاری کی بھی کافی تعریف ہورہی ہے. جبکہ فلم کے بارے میں کنگنا رناوت کا دعوی ہے کہ اس فلم نے اتنا نہیں کمایا جتنا بتایا جا رہا ہے انہوں نے الزام لگایا ہےکہ باکس آفس مافیا کرن جوہر کی فلم کو جعلی طور پر سپر ہٹ قرار دے رہا ہے. افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹے کے بعد ہی آن لائن بھی ریلیز ہوگئی جس پر فلم کی ٹیم کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے دیگر فلمسازوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا .