Baaghi TV

Author: +9251

  • دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا 1542 گرام سونا چوری ہوگیا

    دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا 1542 گرام سونا چوری ہوگیا

    دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا 1542 گرام سونا چوری ہوگیا ہے.

    دبئی سے پاکستان لایا جانے والا دو کروڑ روہے مالیت کا سونا دوران پرواز چوری ہوگیا، پرواز اترنے پر تلاشی کے باوجود سیکیورٹی حکام سونا برآمد نہ کرسکے۔ پاکستان کی فضائی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا واقعہ سامنے آگیا، دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا 1542 گرام سونا چوری ہوگیا۔

    نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر ای زید 335 سے کراچی آنے والے مسافر جیولر محمد مونس نجی ایئرلائن کی پرواز سے چار ستمبر کی سہ پہر کراچی آرہا تھا۔ متاثرہ جیولر محمد مونس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی کہ دورانِ پرواز سیٹ کے اوپر لگیج میں رکھے بیگ سے ڈیڑھ کلو سونا غائب ہوا۔

    محمد یونس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سونے کی گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر طیارے کے عملے کو دی، جس پر عملے نے سیکیورٹی حکام کو مطلع کیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد سونے کی تلاش میں پاکستان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کی سو فیصد اسکیننگ کی تاہم سونا برآمد نہ ہوسکا۔

    ذرائع کے مطابق مسافر محمد مونس قانونی طریقے سے ایکسپورٹ کیے گئے زیورات کی نصف قیمت سونے کی شکل میں واپس لارہا تھا اور سونے کی پاکستان آمد کے بارے میں کسٹم حکام کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، سونا کراچی کے نورتن جیولر کی ملکیت تھا۔

    ڈیوٹی پر تعینات کسٹم حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مسافر کی رپورٹ پر جہاز کی تفصیلی تلاشئ لی گئی اور تمام مسافروں اور سامان کی بھی 100 فیصد سکریننگ کی گئی تاہم سونا کسی مسافر سے برآمد نہ ہوسکا کسٹم حکام نے امکان ظاہر کیا کہ چوری کا واقعہ دبئی ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت پیش آیا ہو تاہم متاثرہ مسافر کا دعوٰ ہے کہ دوران پرواز سونے کی موجودگی کی تصدیق کی تھی سونا دوران پرواز ہی چوری ہوا ہے۔

  • ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

    نئے ہفتے کے پہلے دن ڈالر52 پیسے مہنگا ہوکر 219روپے50پیسے کا ہوگیا۔ دوپہر 12 بجے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر62پیسےمہنگا ہو کر 219روپے60پیسےکاہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 229 روپےپر پہنچ گئی ہے۔

    جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوکر 218.98 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے پربند ہوا تھا۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگا تاہم ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے، اور اس سال پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے، اور اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہے۔

    دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک یورو 5 ستمبر کو 0.9911 ڈالرز کا ہوگیا جو 20 سال میں سب سے کم ہے۔ یورو کی قدر میں یہ کمی اس وقت آئی جب روس نے کہا کہ وہ یورپ کے لیے اپنی مرکزی گیس پائپ لائن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کررہا ہے۔

    روس کی جانب سے 2 ستمبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جرمنی کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی کو بحال نہیں کررہا جس کی وجہ Nord Stream 1 پائپ لائن میں آنے والی خرابی ہے۔ یورو کی قدر میں 2022 کے آغاز سے ہی کمی آرہی ہے جس سے یورپ میں کساد بازاری کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ جولائی میں اس کی قدر پہلی بار امریکی ڈالر سے کم ہوئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آرہی ہے۔ اگست کے دوران پاؤنڈ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے 4.5 فیصد کمی آئی۔

  • ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا. وفاقی وزیر سعد رفیق

    ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا. وفاقی وزیر سعد رفیق

    ملک و قوم کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، ہر مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے.

    پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے تشبیہہ دی ہے۔ ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی، جس میں قومی کھلاڑی کی تصویر پر درج تھا کہ ’میں بھی نواز ہوں‘۔


    اس میم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعد رفیق نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے۔

    صحافی حسن ایوب نے "شکریہ نواز” لکھا تو اس پر بہت سارے لوگوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے مختلف آراء دیں‌ہیں.


    ایک صارف نے لکھا کہ: نواز شریف کا تو کوئی کمال نہیں اور نہ ہی آج تک اسنے ایسا کوئ کام کیا ہے کہ قوم کی عزت بنے۔ اب دوسرے نواز کا نام لیکر ہی زلت چھپانی ہے.

    ایک اور صارف نے لکھا: نیازی کی نحوست کرکٹ پر بھی اثرانداز تھی۔ 92 کا ورلڈ کپ ہو یا 2016 کی چیمپینز ٹرافی، دونوں دفعہ نواز شریف وزیراعظم تھے۔

    جبکہ ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ہر نواز ملک کھانے والا نہیں ہوتا ہے جبکہ دنیاء بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والا بھی ہوتا ہے لہذا ہمیں ان لوگوں سراہانا چاہئے ناکہ مزاق بنانا یا سیاست کرنی چایئے.

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔ اس میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔

  • فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    ڈرامہ سریل ”فراڈ” اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. ڈرامے میں احسن خان ایک فراڈیے کا کردار کررہے ہیں. اس ڈرامے میں مرکزی کردار کرنے والے احسن خان ، صبا قمر اور میکال ذوالفقار حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ماضی میں بھی یہ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ کام چکے ہیں اور ہر بار ان کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے. میکال ذوالفقار احسن خان اور صبا قمر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور تینوں ہی بہت اچھے موڈ میں ہیں. تینوں ہنس رہے ہیں، وڈیو میں صبا قمر میکال اور احسن خان کے درمیان میں کھڑی ہیں میکال ذوالفقار صبا قمر سے پوچھتے ہیں کہ صبا بتائو اصلی فراڈیہ کون

    ہے وہ میکال کے طرف اشارہ کرتی ہیں اور میکال ذوالفقار صبا قمر کے جواب پر حیران ہوجاتے ہیں اور احسن خان کھل کھلا کر ہنس دیتے ہیں. شائقین اس وڈیو سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں. فراڈیے کا کردار ڈرامے میں احسن خان نے ادا کیا ہے شائقین کو میکال کے سوال پر لگا کہ شاید صبا قمر احسن خان کی طرف اشارہ کریں گی لیکن انہوں نے میکال ذوالفقار کا نام لیا. یاد رہے کہ ان تینوں آرٹسٹوں کو ڈرامہ سیریل فراڈ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے. کہانی میں‌لڑکیوں کی شادی اور ان کے والدین کے مسئائل کو دکھایا گیا ہے.

  • سید شفاعت حکومت اور اپوزیشن کے رویے سے پریشان

    سید شفاعت حکومت اور اپوزیشن کے رویے سے پریشان

    اداکار سید شفاعت جنہوں‌نے ابتدائی طور پر جو شہرت حاصل کی وہ سوشل میڈیا سے ہی کی. ان کی پہچان مختلف سیاستدانوں کی ممکری بنی. لیکن شفاعت سوشل میڈیا پر نہایت ہی سنجیدہ ٹویٹس کرتے ہیں اور بالکل بھی ایسا تاثر نہیں دیتے کہ جس سے لگے کہ یہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں یا کامیڈین ہیں. سید شفاعت نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں جو مخیر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومتی اکائونٹس اور سیاسی جماعتوں کے زریعے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں. ان کا جذبہ یقینا قابل تحسین ہے. لیکن میں دیکھ رہا ہوں ہم اس یگانگت اور اکٹھ سے محروم ہیں جو اکٹھ اور یگانگت ہم نے

    2005 اور 2010 کے مشکل وقت میں دیکھی تھی. اس وقت شہباز شریف عمران خان کو اور عمران خان شہباز شریف کو لتاڑ رہے ہیں. دوسری طرف بلاول کو دیکھیں تو وہ ملک کی اپوزیشن کو انٹرنیشنل لیول پر جا کرلتاڑ‌رہے ہیں. یہی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ملک میں وہ اتحاد دیکھنے کو نہیں مل رہا جو ہونا چاہیے. یاد رہے کہ سید شفاعت سیاسی معاملات ہوں یا ملکی معاملات ان پر سنجیدگی سے رائے دیتے ہیں اور ان کے ٹویٹس کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے.

  • سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے سفری اخراجات کی تفصیل فراہمی کا حکم

    سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے سفری اخراجات کی تفصیل فراہمی کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے سفری اخراجات کی تفصیل شہری کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے.

    ہائی کورٹ میں سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے امیدواروں کو اسلام آباد لانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق اخراجات کی تفصیل شہری کو فراہم کی جائے۔ عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیل خارج کردی۔

    پی ٹی آئی کے وزارت عظمی کے امیدواروں کو ہیلی کاپٹر پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے لیے لایا گیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شہری جاننا چاہتا ہے کہ وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کہاں کہاں استعمال ہوا تھا۔ حیران کن طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا دفاع کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے کہا کہ یہ معلومات ڈیفنس سے متعلقہ ہے ، لہذا یہ معلومات نہیں دے سکتے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو معلومات مانگی جا رہی ہیں یہ ڈیفینس سے متعلقہ نہیں ہے ، پبلک فنڈ سے متعلق معلومات ایک شہری مانگ رہا ہے اس کا حق ہے ، قانون میں ہے کہ شہری پبلک فنڈ اخراجات سے متعلق معلومات مانگ سکتا ہے ،اگر ڈیفنس کا ہیلی کاپٹر ہے اگر کسی اور مقصد کے لیے استعمال ہوا ہے تو معلومات جاننا شہری کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہوں تو وہ کیسے ڈیفنس سے متعلقہ ہو سکتا ہے؟ شہری کو جاننے کا حق ہے کہ اس کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں؟ شہری ڈیفنس فورسز سے متعلق معلومات نہیں مانگ رہا بلکہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے متعلق مانگی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شہری نے جو معلومات مانگی ہیں اس کا حق ہے اور یہ احتساب کا بہت موثر ذریعہ ہے، ہیلی کاپٹر جس کا بھی ہو ؟ اگر وہ کسی کی فیملی ممبر کے لیے بھیج رہے ہیں تو یہ اس کا ناجائز استعمال ہے، اگر ڈیفنس منسٹری کا ہیلی کاپٹر اگر دفاع کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے تو یہ اختیار کا غلط استعمال ہے ۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 19 اے میں شہری کا حق ہے کہ اس کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں ، اگر ہیلی کاپٹر مس یوز ہوا ہے تو ذمہ داران عوام کو جواب دہ ہیں، یہ پبلک آفس کا موثر احتساب ہے ، حکومت ایسی پٹیشنز عدالت کے سامنے نا لائے آپ عوام کو جواب دہ ہیں۔

  • حدیقہ کیانی کی پہلی شادی ناکام کیوں ہوئی ؟

    حدیقہ کیانی کی پہلی شادی ناکام کیوں ہوئی ؟

    حدیقہ کیانی کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ان کی شادی کیسے ناکام ہوئی . حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری شادی لو نہیں ارینج تھی. وہ مجھے میوزک کی دنیا میں ملے تھے، وہ اس وقت پاکستان کے واحد تھری ڈی اینی میٹر تھے بہت ذہین تھے پڑھے لکھے تھے. یہ رشتہ میرے گھر جس وقت آیا اس وقت میری امی میرے رشتے دیکھ رہی تھیں. قسمت ان کے ساتھ تھی لہذا ہوگئی شادی. ہماری منگنی کے ڈھائی برسوں میں میرا دل نہیں مان رہا تھا اس شادی کو کرنے کے لئے، لیکن جب میرے منگیتر نے خود کشی کرنے کی کوشش کی گولیاں کھا لیں تو مجھے لگا کہ یہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہےساری زندگی میرا بہت خیال رکھے گا میں‌ نے شادی کر لی . شرط بس یہ تھی کہ میوزک نہیں چھورنا. میرے شوہر کو میرے میوزک سے مسئلہ نہیں تھا لیکن میری ساس کو تھا میرے میاں کے ساتھ میرا جو سب سے بڑا مسئلہ

    بنا وہ ان کی والدہ کا میرے میوزک پر اعتراض تھا. بس اس کے بعد نہیں بن پائی میں نے اس بات پر سٹینڈ لیا. حدیقہ نےانٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز میرے ساتھ سب سے زیادہ غلط ہوئی یا جو میں نے خود کے ساتھ غلط کی وہ یہ تھی کہ انہوں نے جب خود کشی کی کوشش کی تھی مجھے پیچھے ہٹ جانا چاہیے تھا اور دوسرا یہ کہ انہوں نے جب کہا تھا کہ مجھے میوزک کرنے دیا جائیگا تو پھر ان کی والدہ کے اعتراض پر ان کو اعتراض کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوا، میں سمجھتی ہوں انسان وہ کمٹمنٹ کرے جس کو وہ نبھا سکتا ہے وہ کمنٹنٹ نہ کرے جسکو وہ نبھا نہیں سکتا.

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج،فضائیہ، بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج،فضائیہ، بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے بعد ریسکیو و ریلیف کا کام جاری ہے

    پاک فوج سمیت ادارے ریلیف کے کاموں میں متحرک ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 24 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 115 افراد زخمی ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 1314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 12703 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے31 اڑان بھری اور 483 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا اور 41 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ اب تک ان ہیلی سیارٹیز کے ذریعے 3585 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے اب تک ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس اور 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اسٹورز کو جمع اور آگے تقسیم کیا جا سکے۔اب تک 3570 ٹن اشیائے خوردونوش کے ساتھ 463 ٹن غذائی اشیاء اور 1778212 ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔ اب تک 3021 ٹن خوراک، 407 ٹن غذائی اشیاء اور 1480000 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔مزید یہ کہ پاک فوج کی جانب سے 1617 ٹن راشن کے ساتھ 232811 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ملک بھر میں اب تک 250 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں 93 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور 3 سے 5 دن کی دوائی فراہم کی گئی۔

    پاک بحریہ نے 38 ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی کیں، 10956 اہلکاروں کو بچایا، 807 خاندانوں کو شیلٹر فراہم کیا، 980 ٹن راشن، 300 کلوگرام ادویات تقسیم کیں اور ملک بھر میں 23544 مریضوں کا علاج کیا۔

    پاک فضائیہ کا خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریسکیو کے لیئے ڈیزاسٹر ریلیف آپریشن اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں قائم کردہ نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سنٹر (این آئی آئی اے او سی) تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ شبانہ روز متاثرینِ سیلاب کی امداد اور بحالی کے عمل میں معاونت کر رہا ہے۔ مذکورہ سینٹر متاثرین کی بحالی کے لیئے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ مزید براں پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فلیٹ ان علاقوں میں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے اور لازمی اشیائے ضروریہ پہنچانے میں مصروفِ عمل ہے جن کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔پاک فضائیہ نے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کی فراہمی کے لیئے "پاکستان ایئر فورس فلڈ ریلیف فنڈ” بھی قائم کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیئے عطیات الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK85ABPA0010099183680023، عسکری بینک کے اکاونٹ نمبر PK96ASCM0003851650000097، بینک اسلامی کے اکاؤنٹ نمبر PK38BKIP0310000096360001، جبکہ حبیب بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK09HABB0022997001211801 میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختو نخوا، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ،میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھو ہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اورشیخوپورہ میں بارش متوقع ہے-

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    بالی وڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے 54 سالہ کیرئیر میں مختلف کردار نبھائے ، ہر کردار پر آڈینز سے داد بھی وصول کی . آج بھی اس عمر میں بھی امیتابھ بچن کا شمار سب سے زیادہ پیسے لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن نے ایکٹنگ اور ہوسٹنگ کے بعد اب میوزک کے شعبے میں بطور کمپوزر بھی قسمت آزمائی کی ہے یعنی امیتابھ کے انٹروڈکشن میں‌ اب جہاں اداکار ، گلوکار اور میزبان لکھا جائے گا وہیں میوزک ڈائریکٹر بھی لکھا جائے گا. اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم چپ کا میوزک ترتیب دیا ہے اس فلم کو آر بلکی ڈائریکٹ کر رہے ہیں. آر بلکی نے اس سے پہلے امیتابھ بچن کی فلم چینی کم اور شیمتابھ کی ڈائریکشن دی تھی.23 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار ،

    ہدایتکار اور پرڈیوسر گرودت کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے.فلم کے ڈائریکٹر آر بلکی کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نے بہت خوبصورت میوزک ترتیب دیا ہےایسا میوزک ہے کہ جس کو سن کر واقعتا مزا آجاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ امیتابھ بچن کو بطور کمپوزر کتنی پذیرائی ملتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور آج کل کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کررہے ہیں.

  • کراچی سے ملنے والی لندن کی چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا

    کراچی سے ملنے والی لندن کی چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا

    کراچی سے ملنے والی لندن کی چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا ہے.

    شرمین خرم نے دعوی کیا ہے کہ: کراچی سے ملنے والی مہنگی ترین کار جو لندن سے چوری کی گئی تھی اس چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا ہے کیونکہ چوری کی گئی کار کی ایف آئی آر تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واؤڈا کے منیجر
    جمیل شفیع کےنام پرکٹ چکی ہے.


    شرمین خرم نے مزید دعوی کیا کہ ہے: اس کیس میں کافی سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں جو عمران خان کے ساتھی فیصل واؤڈا کے لیے بہت بڑی پریشانی کاباعث بنیں گے اور عمران نیازی چور کے قریبی ساتھی بھی مہا چور ہیں.

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کسٹمز کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاش میں تھے۔ اس حوالے سے کسٹمز میں درج ایف آئی آر کے مطابق انھیں ملنے والی اطلاع یہ تھی کہ گاڑی مبینہ طور پر لندن سے چوری ہونے کے بعد پاکستان لائی گئی۔ یہ کوئی عام کار نہیں بلکہ بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹومیٹک ہے۔ کسٹمز کے مطابق اس وقت اس کی قیمت 30 کروڑ سے زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کے چیسسز نمبر کے ذریعے اس کی شناخت کی گئی اور اسے خفیہ اطلاع میں دیے گئے نمبر سے ملا کر اس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔ کسٹمز نے اس کار کی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کراچی میں کار کے مالک کا دعویٰ ہے کہ انھیں ایک دوسرے شخص نے یہ کار اس شرط پر فروخت کی تھی کہ وہ نومبر 2022 تک اس کے تمام قانونی دستاویزات پورے کروائیں گے۔

    اس پورے واقعے میں شاید سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کار قانونی دستاویزات نہ ہونے کے باوجود سندھ میں رجسٹر ہوئی۔ ایف آئی آر میں اس قانون کا حوالہ بھی دیا گیا جس کے مطابق ایسی کسی کار کی رجسٹریشن کے لیے وزارت خارجہ اور کسٹمز سے اجازت کے علاوہ تمام ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی درکار ہوتی ہے۔ ایف آئی آر میں یہاں تک کہا گیا کہ موٹر رجسٹریشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی ملی بھگت کے ساتھ ایسا ممکن ہوا۔

    علاوہ ازیں آپ کو یاد ہوگا کہ ہ فیصل واوڈا نے عوام سے امریکی شہریت سے متعلق جھوٹ بولا تھا اور مخالف جماعتوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھی جب جھوٹ بولنے پر پکڑے گئے تو عمران خان نے انعام میں انہیں سینٹر شپ دے دی تھی حالانکہ عمران خان کو انہیں جھوٹ بولنے ڈانٹنا چاہئے تھا لیکن چونکہ عمران خان خود ایک انتہاء درجے کے جھوٹے انسان ییں اس لیئے وہ اپنی جماعت میں جھوٹوں کو پسند کرتے ہیں.

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاکستان تحریک انصاف رہنماء فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کے تفصیلی فیصلہ کے مطابق: فیصل واؤڈا نے 11 جون کو دہری شہریت نہ رکھنے کا بیانِ حلفی جمع کرایا تھا، جبکہ انہیں امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ 25 جون کو جاری ہوا تھا، فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت وہ امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل تھے ، اس طرح فیصل واؤڈا کا بیانِ حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے ، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کرایا ، الیکشن کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کر کے مناسب حکم جاری کر سکتا ہے۔