Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    ورسٹائل اداکارہ عابد علی جو کہ اپنی ذات میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ان کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے ہیں. عابد علی کا شمار ان فنکاروں‌میں ہوتا ہے جن کے نام کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ ادھوری ہے. انہوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے کیرئیر کی بطور صدا کار شروعات کی اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا اور 1973 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کی. اس ڈرامے میں ان کی اہلیہ حمیرا بھی تھیں دونوں کی اس ڈرامے کے دوران قربتیں بڑھیں اور دونوں نے شادی کر لی حالانکہ حمیرا کے والد اس شادی کے خلاف تھے ان دونوں کی تین بیٹیاں ہیں دونوں کی آپس میں جب نہ بن پائی تو دونوں نے راستے الگ کر لئے. عابد علی اس دوران مختلف ڈراموں میں

    نظر آتے رہے پھر انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت بنایا جو کہ منو بھائی نے تحریر کیا تھا اس ڈرامے کی دھوم سرحد پار تک گئی اس کے بعد انہوں نے مزید ڈرامے کی ڈائریکٹ کئے. عابد علی نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد کردار کئے اور ہر کردار پر انہیں پذیرائی ملی انہوں نے مورت ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا اس کردار کو بھی بے حد پسند کیا گیا. ا نہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا. عابد علی نے دوسری شادی رابعہ نورین سے 2006 میں کی جسے ان کی بیٹیوں نے قبول نہ کیا. عابد علی آخری وقتوں میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئے اور اسی سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے

  • کنگنا رناوت نے دیا جنم ایک نئی کنٹرورسی کو

    کنگنا رناوت نے دیا جنم ایک نئی کنٹرورسی کو

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی کنٹروورسی میں گھری رہتی ہیں یا وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر دیتی ہیں کہ جس میں وہ خود اور دوسرے بھی لپیٹے جاتے ہیں. کنگنا رناوت نے پہلے جاوید اختر پر الزام لگایا کہ انہوں نے کنگنا کو ہرتیک روشن کا پیچھا چھوڑ دینے کا کہتے ہوئے قتل کروا دینے کی دھمکیاں دیں ( کنگنا کے اس الزام کے بعد جاوید اختر نے ان پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا). اور اب انہوں نے بالی وڈ فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مسلمان ہو چکے ہیں اور ان کا مسلم نام اسلم ہے لیکن وہ اپنی مسلم شناخت ہم سب سے چھپاتے ہیں.

    انہوں نے سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ کی ایک پرای وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ وہ لوگوں کو شاعرانہ طور پر تشدد پر اکساتے ہیں. حالانکہ کنگنا رناوت نے 2006 میں مہیش بھٹ کی ہی فلم گینگسٹر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں ، اس فلم کی کامیابی کے بعد بالی وڈ میں ایک دھماکہ ہوا کہ کنگنا نام کی کسی لڑکی نے اینٹری دی ہے. لیکن کنگنا مہیش بھٹ کی بھی نہ بنی ان پر بھی تنقید کے نشتر چلا دئیے ہیں. پوجا بھٹ اور مہیش بھٹ کو کنگنا مووی مافیا بھی کہتی ہیں بتایا جاتا ہے کہ کنگنا جو پوجا بھٹ پر شدید غصہ ہیں کیونکہ انہوں نے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کیا تھا. کنگنا کی اس نئی بحث نے کئی سوالوں کو جنم دے دیا ہے.

  • باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، بلوچستان،پنجاب،خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں سیلاب آیا تو سب کچھ ساتھ بہا کر لے گیا، لوگ بے گھر ہو چکے ، کھلے آسمان تلے خواتین، بچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متعدد جانیں لقمہ اجل جبکہ کافی گھر تباہ ہوگئے ہیں. تاہم ان متاثرہ علاقوں میں باغی ٹی وی کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور مسلسل اپنے ناظرین اور قارئین کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پنجاب کے علاقے راجن پور، روجھان میں کوریج کے بعد بلوچستان پہنچے ہیں جہاں سے وہ قارئین کو لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کر رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے میں سیلاب جیسی قدرتی آفت کے بعد سیلاب متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، کئی ایام گزر گئے کوئی بھی انکی مدد کو نہ پہنچا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی نے بلوچستان میں ہر چیز کو ڈبو دیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے 34 میں سے 32 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب متاثرین نے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے دعویٰ کردہ نام نہاد امدادی سرگرمیوں کو بے نقاب کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی امداد نہیں ملی کیونکہ ان کے بچے سیلابی پانی کا شکار ہیں اور کھلے آسمان تلے مچھروں کی بھینٹ چڑھ ہوئے ہیں۔ اور ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، 12 روز گزر گئے کوئی مدد کو نہیں آیا۔ انسان جانور سب بھوک سے مر رہے ہیں پینے کا پانی بھی میسر نہیں

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری مدد کریں، کوئی بھی ہماری مدد کے لئے نہیں آیا، ہم اپیل کرتے ہیں اللہ کے واسطے ہماری مدد کرو،بلوچستان میں کوئی بھی مدد کے لئے نہیں آیا، ایم این اے نہیں آیا، ڈی سی نہیں آیا، لوگ اب بھوک سے مر رہے ہیں، زندگی اجیرن بن چکی ہے، رات کو مچھروں کی بہتات ہے، بیماریاں پھیل چکی ہیں، دوائیاں تو دور کی بات، پینے کا صاف پانی اور کھانا بھی نہیں مل رہا،

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

  • پنجابی لڑکی ہوں سائز زیرو کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌تھا  کرینہ کپور

    پنجابی لڑکی ہوں سائز زیرو کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌تھا کرینہ کپور

    بالی وڈ‌اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ”ٹشن ” کے دوران انہوں نے سائز زیرو کیا تھا بہت پذیرائی ملی نوجوان لڑکیاں متاثر بھی ہوئیں لیکن اس سائز کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌ تھا کیونکہ میں انڈین پنجابی لڑکی ہوں اور کھاتی پیتی ہوں. یوگا کرتی ہوں خود کو فٹ رکھتی ہوں لیکن اس چیز کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتی. ایک سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے کہا کہ میرے شوہر سیف علی خان اپنے وزن کے بارے میں کافی محتاط رہتے ہیں وہ کھانے پینے میں‌احتیاط کے ساتھ ایکسر سائز کرتے ہیں. کرینہ نے کہا کہ مجھ پر ایک کتاب لکھی جا رہی

    ہے پہلے میں اس کتاب کے حق میں نہیں تھی لیکن جب مصنفہ نے مجھے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی کو ڈسکس نہیں کریگی.یہ کتاب لڑکیوں کو فیشن ٹپس دے گی ، بتائے گی کہ کس ایونٹ پر کیا پہننا ہے. اس کتاب کو میری سٹائل ڈائری کہا جا سکتا ہے. اس کے زریعے لڑکیاں میری شخصیت اور سٹائل کو جانیں گی. کرینہ کپور نے کہا کہ کام کے دوران میک اپ کرنا مجبوری ہوتی ہے ورنہ تو میں میک اپ کے بغیر زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں. میں عام جو ہماری تقریبات ہوتی ہیں ان میں کاجل لگا کر چلی جاتی ہوں اور میں بہت اچھا محسوس کرتی ہوں . کرینہ نے آخر میں کہا کہ آج کل تو ہیوی گائونز پہن کر تقریبات میں خواتین جاتی ہیں ٹھیک ہیں جائیں لیکن عام لڑکیاں ایسا نہیں کر سکتیں وہ کیا پہنیں یہ سب مجھ پہ لکھی جانے والی کتاب میں ہو گا .

  • اے این ایف نے منشیات اسمگنگ کی کوشش ناکام بناکر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    اے این ایف نے منشیات اسمگنگ کی کوشش ناکام بناکر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    انسداد منشیات فورس نے مُلک بھر میں مختلف کارروائیوِں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلرز کے خلاف اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے خفیہ خانوں میں چھپائی گی 30 کلو گرام چرس، 15 کلو 6 سو گرام افیون اور آدھا کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ انسداد منشیات فورس نے بھاری مقدات میں منشیات برآمد ہونے پر ٹرک سوار دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر طور خم کے مقام پر کی گئی اور انگور کے کریٹوں سے لدے ہوئے ٹرک کی باڈی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 43 کلو 6 سو گرام ہیروئین برآمد کرکے افغانستان کے رہائشی دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

    ایک مزید کارروائی میں کوٹ عبدل مالک انٹر چینج لاہور کے قریب کار کے ڈیش بورڈ میں بنے خُفیہ خانہ سے 7 کلو گرام ہیروئین اور 3 کلو گروم افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک کاروائی میں بھی اے این ایف نے مختلف شہروں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق: ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سےپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی تھی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی تھی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی تھی، جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی تھی.

  • عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ بس حکومت ملنی چاہیے، چاہے جیسے بھی ملے

    عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ بس حکومت ملنی چاہیے، چاہے جیسے بھی ملے

    پاکستان کی سیاست ایک ایسے ڈھول جیسی ہوچکی ہے جسے جتنا پیٹیں اتنی ہی بلند آواز۔ ہر بیٹ پر نیا ساز، نیا ردھم، تماشائی ہیں کہ جھوم رہے ہیں، ناچ ناچ کے بے حال ہیں، بجانے والے خوب بجا رہے ہیں، کبھی آہستہ تو کبھی تیز بیٹ۔ سیلاب کی شدت بھی اس کی آواز کو کم نہیں کرسکی۔ متاثرین کی آہ و زاری، بچوں کی چیخیں، خواتین کے بین، بزرگوں کے نوحے بھی ان کے آگے مدہم پڑگئے ہیں۔ سرکار کے لہجے میں تلخی آئی ہے تو سب کو ’’خوف‘‘ میں رکھنے والا کہتا ہے ’’میں مزید خطرناک ہوگیا ہوں‘‘۔ آخر یہ چاہتے کیا ہیں؟

    جو 26 سال سے سیاست کررہا ہے، اس کی سیاست میں کوئی درمیانی راستہ نہیں۔ اس کے نزدیک وہ حکومت میں ہے تو سب اچھا ہے، وگرنہ سب برا۔ چوری پکڑی جائے تو اس کے نزدیک ہیرے بھی سستے ہیں، سونا بھی بے معنی ہے۔ فارن ہو یا ممنوعہ فنڈنگ سب حلال ہے۔ اس کا ایک ہی ایجنڈا ہے بس حکومت ملنی چاہیے، چاہے جیسے بھی ملے۔

    عمران خان کی تحریک کو دیکھیں تو ان کی کسی جگہ انگیجمنٹ ہوتی ہے پھر ٹوٹ جاتی ہے۔ جب یہ ٹوٹتی ہے تو ان کے بیانات میں سختی آجاتی ہے۔ ان کے گرد قانونی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، کوشش یہی ہے کہ ان کو کسی طریقے سے نااہل کروایا جائے۔ دونوں طرف سے دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔ حکومت مقدمات کے ذریعے دباؤ بڑھا رہی ہے تو عمران خان جلسوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر عمران خان کی زندگی کو دیکھا جائے تو جب بھی ان پر پریشر پڑا انہوں نے اچھا پرفارم کیا ہے۔ الیکشن کے اعلان سے پہلے بات کرنے کو تیار نہیں لیکن پارٹی کی بنیاد پر بات چیت ہورہی ہے۔

    ایکپریس کے ایک مضمون کے مطابق: حکومت کی صبح عمران خان سے شروع ہوتی ہے اور شام عمران خان پر ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بولنے کو کچھ نہیں۔ مریم نواز خاموش ہیں، ان کی سیاست تب چمکے گی جب عمران خان کو منظرعام سے ہٹادیا جائے۔

    عمران خان اور اپوزیشن کی خواہش ہے کہ جلد از جلد انتخابات ہوں لیکن حکومت اس وقت انتخابات کا رسک نہیں لے سکتی۔ مجبوری میں تو کروائے گی۔ جن خامیوں کا تذکرہ عمران خان کی حکومت میں کیا جاتا ہے وہ سب خامیاں اس حکومت میں نظر آتی ہیں۔ دوسری وجہ عمران خان کی مقبولیت ہے، جس کی وجہ سے حکومت الیکشن کروانے کا رسک نہیں لے سکتی۔ حکومت چاہتی ہے مدت پوری کرے یا اس سے آگے تاریخ لے جائے۔ عمران خان حکومت اور اداروں دونوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ عمران خان کو فارغ کرنے کی جو باتیں کی جارہی ہیں اس کو ختم کرنے کےلیے دباؤ ہے۔ عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام ایک تو حکومت کےلیے ہے، دوسرا اداروں کےلیے، تیسرا اپنی جماعت کےلیے ہے۔ وہ سمجھتے ہیں جتنا جارحانہ بیانیہ ہوگا اتنا ہی عوام میں مقبول ہوگا۔ یہ عوام تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ہے۔

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست میں شہبازگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔ شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل افواج پاکستان کیخلاف بدزبانی کے کیس میں بند ہیں اور ان سے موبائل سمیت مختلف چیزیں برآمد کی گئی تھی، شباز گل نے اے آر وائی پر ایک ٹی وی پروگرام میں افواج پاکستان کیخلاف بیان دیا تھا جس کے بعد اے آر وائی کو بھی پیمرا نے نوٹس جاری کیا تھا اور خلاف قانون عمل پر سرزنش بھی ہوئی تھی.

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام  جاری

    وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری

    وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے.

    سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم وزیر اعظم پاکستان نے تمام علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری رکھنے اور تیز کرنے کے احکام دے دے دیئے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے.وزیرِ اعظم کا وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا. وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر سے قمبر شہداد کوٹ پرواز کے دوران وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی،

    وزیر اعظم شہباز شریف قمبر بائی پاس کے مقام پر ریلیف کیمپ پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا ،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارش کا پانی علاقوں سے گزرکر آباد ی کو متاثر کرتا ہے ،2010 میں بھی یہاں پانی آیا ،بلوچستان کا پانی بھی قمبر شہداد کوٹ سے گزرتا ہوا جاتا ہے ،قمبرشہداد کوٹ میں سیلابی پانی سے فصلیں مکمل تباہ ہوئیں شہداد کوٹ،بند میں کٹ لگا نے سے پانی نکل کرآبادی کی طرف آیا ،بند میں کٹ لگا کر پانی کو گزرنے کے لیے مناسب راستہ دینے کی ضرورت ہے منچھرجھیل میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے مناسب مقام پر بند کو توڑا، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے

    شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم شہباز شریف نے حکام سے سوال کیا کہ سیلابی پانی کو کب تک نکالا جاسکتا ہے ، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ سیلابی پانی زیادہ ہے ،کام کررہے ہیں،حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا ،وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سے بات کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم نے حکام سے سوال کیا کہ وبائی امراض کا کیا حال ہے جس پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ میڈیکل کیمپوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،،سیلابی پانی کی وجہ سے بعض مقامات پر پہنچنا ممکن ہی نہیں زیادہ متاثرہ علاقوں میں بوٹس کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے،وآپ لوگ محنت کررہے ہیں اچھا لگا، سیلاب کی حالیہ تباہ کاری 2010سے زیادہ ہے مشکلات اور مسائل بے پناہ ہیں ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں اور ادارے سرگرم ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے،سیلاب متاثر ہ فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے،سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کوبڑھا کر 78ارب روپے کردیا ہے سیلاب متاثرین کوخصوصی پیکج کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے ابھی بھی فضائی جائزہ میں دیکھا سندھ ،بلوچستان کے کچے کے علاقوں میں کچھ نہیں بچا سیلاب نے ہر جگہ کو متاثر کیا،لوگ جاں بحق ہوئے،فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر تباہ ہوئے خیموں کی بہت ضرورت ہے ، اس پر آج سے کام تیز کریں گے سیلاب متاثرین کے لیے 8لاکھ خیمے مزید آرڈر کیے جو ایک ماہ تک مل جائیں گی ،چین نے پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کیا،سعودی عر ب،قطر ،متحدہ عرب امارات ،فرانس ،ترکیہ اور بہت سے ممالک نےامداد کی ،آغاخان کے بیٹے سے بات ہوئی وہ بھی امداد میں معاونت کے خواہاں ہیں سب کو کہتا ہوں ،سیاست کے لیے وقت بہت ہے ،اب ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا،مشکل کے اس وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کے ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے ہمیں آگے بڑھ کر امدادی عمل کو تیز کرنا ہوگا ،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ: بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنےکے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں. آپ سب قوم کےہیروز ہیں اورمجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے.

    جبکہ ایک دوسرے بیان میں وزیراعظم نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔ شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

    علاوہ ازیں: پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 1290 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے. جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کا تخمینہ ہے.

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    پاکستانی حکام کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں پانچ برس لگ سکتے ہیں. اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں 16 کروڑ ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے. صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 23 اضلاع آفت زدہ ہیں جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرین میں شامل ہے، صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع اور 91 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد متاثرین میں شامل ہیں پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے کل آٹھ اضلاع اور وہاں کی 48 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں سیلاب سے 43 لاکھ سے زیادہ لوگ کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے

    نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رات گئے سیلاب سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 12 بچے شامل ہیں یوں جون سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا،متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اَل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں ، متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا ،میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    ۔راشد اَل علی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے.

    متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز کے راشد اَل علی(Mr. Rashid Al Ali)، فرسٹ سیکرٹری جمعہ الکبی (Mr. Juma Al-Kaabi)، سیکنڈ سیکرٹری احمد المحسن(Mr. Ahmad Al-Muhassan)، تھرڈ سیکرٹری حسین البلوشی (Mr. Hussain Al-Balooshi)، ملٹری اتاشی کرنل سٹاف انجینئر محمد علی النقبی(Mr. Mohamed Ali Al-Naqbi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی یونس البلوشی (Mr. Younis Ablbloshi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی عمر المہری (Mr. Omer Almeheri)، پروٹوکول یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد کے سربراہ خلیل احمد اعوان بھی اس موقع پرموجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر  بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔