Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

    وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
    وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

    پاکستان میں بجلی کے شعبے کے امور کی رپورٹنگ کرنے والے سینئیر صحافی خلیق کیانی کے مطابق جولائی کے مہینے کے بل میں تقریباً فی یونٹ آٹھ روپے کا فیول ایڈ جسٹمنٹ سرچارج نظر آیا تھا جس کی منظوری نیپرا نے دی تھی۔

    ان کے مطابق: بجلی پیدا کرنے کے لیے درآمدی فیول جیسے گیس، کوئلہ اور فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو اس اضافے کو فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی صورت میں صارفین سے وصول کیا گیا۔
    توانائی کے شعبے کے ماہر فرحان محمود کے مطابق: پاکستان میں بجلی کی پیداوار مہنگی ہوئی اور اپریل اور مئی کے مہینوں کی فیول کاسٹ کو جولائی کے مہینے میں وصول کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی کے بل میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا.

    فرحان محمود کہتے یں کہ: گزشتہ چند مہینوں میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو گئی تھی کیونکہ ڈیموں میں پانی کم تھا اس لیے درآمدی ایندھن پر زیادہ انحصار کرنا پڑا، جو پچاس سے ساٹھ فیصد بجلی کوئلے، گیس اور فرنس آئل سے بنانا پڑی جو بیرون ملک مہنگی ہونے کی وجہ سے پاکستان کو مہنگی پڑی۔
    اس کے ساتھ روپے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے اس کی لاگت مزید بڑھ گئی تھی اور اس سارے کا اثر فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی کے بلوں میں نظر آیا۔

  • شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی جو پہلے اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے جانتی جاتی تھیں اب وہ اپنی سمارٹنس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں . شلپا شیٹی نے خود کو یوگا کے زریعے بہت زیادہ فٹ رکھا ہوا ہے. وہ نہ صرف خود یوگا کرتی ہیں بلکہ سکھاتی بھی ہیں. چند دن قبل اداکارہ شلپا شیٹی نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” انڈین پولیس فورس ” کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ تڑوا لی تھی۔ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، شلپا شیٹی آج کل وہیل چئیر پر ہیں. شلپاگزشتہ روز وہ وہیل چئیر پر یوگا کرتی ہوئی دکھائی دیں.ان کے حوصلے اور ہمت کو دیکھتے ہوئے کافی سراہا گیا.شلپا شیٹی نے وہیل چئیر پر یوگا کرتے ہوئے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی. اس وڈیو میں شلپا شیٹی کو اپنے

    جسم کو سٹریچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.شلپا شیٹی نے اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دس دن آرام کرنے کے بعد میں نے محسوس کہا کہ باڈی کو سٹریچ کیا جا سکتا ہے. گو کہ میری تکلیف ڈیمانڈ کررہی ہے کہ میں مزید آرام کروں لیکن یہ چیز مجھے سست کر سکتی ہے. انہوں نے ایسے لوگوں کے لئے جو وہیل چئیر پر بیٹھے ہوتے ہیں یا زمین پر ٹھیک طرح سے نہیں بیٹھ سکتے ان کو باڈی کو سٹریچ کرنا بتایا. شلپا شیٹی کے مداحوں نے ان کی ہمت اور ان کے حوصلے کو کافی سراہا.

  • عمران بتائے کہ سلمان رشدی پر حملہ کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟ فضل الرحمان

    عمران بتائے کہ سلمان رشدی پر حملہ کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟ فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی بتائے سلمان رشدی پر حملے کو کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟۔

    مرکزی مجلس عمومی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا وہ امت مسلمہ کا رد عمل ہے۔ سلمان رشدی کے خلاف سب سے پہلے آواز ہم نے 1988 میں اٹھائی تھی۔ نیازی بتائے سلمان رشدی پر امریکا میں ہونے والے حملے کو یہاں بلا جواز قرار دینا آخر کس کے اشارے پر کیا؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا خیبر پختونخواہ میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کے لیے نیازی کو حکومت دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اکابر نے فتنوں کا مقابلہ گھروں میں بیٹھ کر نہیں، بلکہ میدان عمل میں کیا۔ جو شخص کہے کہ اگر نیازی نمرود کو بھی کھڑا کرے تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا ، اس قسم کی باتیں فتنے کی علامت ہیں ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی ۔ علما کی جماعت قرآن کریم کے دیے گئے احکامات کو نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ پاکستان کی مجموعی سیاست میں تمام مسالک کے علما متفق ہیں۔ ہماری جمہوریت کا تعین ہمارا آئین کرتا ہے ۔


    انہوں نے کہا کہ مملکت کی حکمرانی عوام کی تائید سے ہو، لیکن طریقہ حکمرانی قرآن وسنت کی روشنی میں ہو ۔قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا بنیادی ہدف انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں اصلاحات ہیں ۔ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا شوشہ چھوڑا گیا اس کے لیے کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا جب کہ اس میں 90 فیصد دھاندلی کا اندیشہ تھا ۔ ہماری تجویز تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مناسب نمائندگی دی جائے ۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افسر شاہی شرعی امور کو سنجیدہ لے ۔ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔ نیب کی نظر میں ہر پاکستانی مجرم ہے ۔ یہ مشرف کا تحفہ ہے ۔نیب اپنے وجود سے تاحال کرپشن کے خلاف کام کر رہا ہے ،لیکن کوئی نتیجہ نہیں آیا ۔ کرپشن میں صرف سیاستدانوں کا نام آتا ہے ۔
    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکن سیلاب میں متاثرہ افراد کی آگے بڑھ کر خدمت کریں ،حکومتوں کا انتظار نہ کریں ۔

  • آج ٹی وی کے کیمرہ مین پر کوریج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد

    آج ٹی وی کے کیمرہ مین پر کوریج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد

    گزشتہ رات بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کی کوریج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پاکستانی ٹیلی ویژن نیٹورک آج نیوز کے کیمرہ مین علی پر رات گئے تشدد کر ڈالا جس مین کیمرہ مین زخمی جبکہ کپڑے پھٹ گئے.

    آج ٹی وی کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کہا کہ: "یہ آج ٹی وی کے کیمرہ مین ہیں جن پر رات گئے کوریج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے تشدد کیا ہے.


    عاصمہ شیرازی نے کہا: کبھی ججوں کو دھمکیاں، کبھی پولیس اور کبھی میڈیا ؟ اس تشدد پر صحافی تنظیمیں کیا ایکشن لیں گی؟.

    اس پر شہزاد ملک نامی صاف نے کہ: جیسے ایکشن پہلے لیے گئے تھے؟ ویسی ہی توقع اب ہے. لیکن کون لے گا ایکشن؟ کون اس غریب کی داد رسی کرے گا؟

    واضح رہے عی نامی میڈیا ورکر کو تحریک انصاف کے کارکنان نے بنی گالہ کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا اور لاتوں اور مکھوں سے پیٹا، اور کیمرہ مین کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے جس کے بعد علی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا. اس کے بعد صحافتی تنظیموں نے میڈیا ورکر پر تشدد کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی تھی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل بھی کی تھی اورنازیبا زبان تک استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا تھا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا تھا.

    تاہم بعد میں اسکی ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع پر موجود تامم صحافیوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی،واجد مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے میرا کیمرہ بھی ہاتھ سے گر گیا اور ٹوٹ گیا ،تمام تر واقعی پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری قریب کھٹر ہو کر دیکھتے رہے. واقعہ کے تمام تر ویڈیو ثبوت موجود ہیں اور یہ واقعہ تمام چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا .واجد مغل نے ایف آئی آر کیلئے درخواست میں مزید کہا کہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں،اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.

  • 25  اگست تک عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

    25 اگست تک عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

    25 اگست بروز جمعرات تک سابق وزیر اعظم عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ہے.

    عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی تھی ھس پر انہیں 25 اگست تک کی راہداری ضمانت دی گئی ہے اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 3 اعتراضات عائد کر دیئے تھے.

    ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا درخوات گزار انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے؟ دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی،

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اور خبروں کے مطابق وہ گزشتہ رات غائب ہوگئے تھے.
    گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔
    عمران خان کی جانب سے انکے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی ہے۔



    عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے تقریر میں پولیس افسران اور جج کو دھمکیاں دیں اور ڈرایا، عمران خان کی تقریر کا مقصد عدلیہ اوراعلیٰ حکام کادہشت زدہ کرنا تھا۔
    متن کے مطابق دھمکیوں کا مقصد یہ تھا کہ عدلیہ اور حکام اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کریں، تقریر سے پولیس حکام عدلیہ اورعوام میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے، تقریر سے عوام میں بے چینی، بد امنی، دہشت پھیلی اور امن تباہ ہوا۔

    عمران خان کا متنازعہ بیان
    20 اگست کو اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، مجسٹریٹ زیبا چوہدری تم پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

  • عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے. لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا

    عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے. لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا

    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہ نواز رانجھا نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحائف لیکر چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور توشہ خانے کی کراکری گھر لے گئے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان صرف ڈائری لے کر گئے، اس ڈائری میں سارا حساب کتاب ہے، توشہ خانہ کے سامان کی کم قیمت لگائی گئی، اب یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائینگے۔


    انہوں نے کہا کہ 3500 روپے کا ٹی سیٹ کہاں سے ملتا ہے، 25 کروڑ کی گھڑی کی قیمت بہت کم لگائی گئی، فارن فنڈنگ فیصلے کے مطابق عمران خان کا سرٹیفکیٹ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن قوانین کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملنا چاہیے۔
    محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا اور چیئرمین نیب پر کونسا دباؤ تھا، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔


    علاوہ ازیں عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بنی گالہ اسلام آباد میں کارکنان کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں، کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 3 اعتراض لگا ديئے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے تو عمران خان نے درخواست پر بائیو میٹرک نہیں کرایا۔

    ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر سب سے بڑا اعتراض یہ لگایا گیا کہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا ہے تو وہ انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے ہیں؟
    رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر تیسرا اعتراض یہ لگایا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی درخواست میں دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل بھی فراہم نہیں کی ہے.

  • ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بی ٹائون کا سب سے زیادہ خوبصورت جوڑا ہے. دونوں کا ایک انٹرویوہوا س میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں تو اس بات پر یقین نہیں‌ کرتا کہ ساحل سمندر پر کینڈل لائٹ ڈنر سب سے زیادہ رومانوی چیز ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا اس حوالے سے تجربہ کافی برا رہا ہے. ابھیشیک بچن نے کہا کہ 2009 کی بات ہے کہ ہماری شادی کی سالگرہ تھی اسکو منانے کے لئے ہم دونوں مالدیپ کے ساحل پر کینڈل لائٹ ڈنر کرنے کے لئے گئے، لیکن وہاں ساحل پر ہوا اتنی تیز تھی کہ موم بتیاں بار بار بجھ رہیں تھیں، کھانے میں ریت اڑ کر آرہی تھی ہمارا کینڈل لائٹ ڈنر اس طرح سے برباد ہوگیا. لہذا میں یہ کہوں گا کہ کینڈل لائٹ کے آئیڈیا

    سے اتنا متاثر نہ ہوں. ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کے بارے میں کہا کہ میں اپبی بیوی کی کمپنی کو بہت انجوائے کرتا ہوں اس کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرسکتا ہوں اور حقیقت میں ایسا بھی ہوا ہے کہ ہم نے ساری رات باتیں‌ کیں. یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی دونوں کی ملاقات امرائو جان کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ایک ساتھ کام کرتے نزدیکیاں اتنی بڑھیں کہ دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا. اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے.

  • پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل

    پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل

    پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ آرمی میڈیکل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کا علاج کر رہی ہیں۔ فوجی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے راشن اور پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

    سندھ
    سیلاب متاثرین کی حفاظت کے لیے فوج کے دستے خیرپور سندھ کے ضلع صائم نالہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔
    خیرپور سندھ کے علاقے صائم نالہ میں شدید سیلاب سے دو سو سے زائد مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
    پنو عاقل گیریژن کے فوجی دستوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔

    بلوچستان
    پاکستان آرمی اور ایف سی کے دستے بلوچستان میں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی، ایف سی، پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جہاں انہیں پکا ہوا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن میں مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
    مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فری انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ روابط کے ساتھ ساتھ ژوب ڈی آئی خان روڈ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
    پنجاب
    جنوبی پنجاب کے علاقوں میں وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں فوج کے دستے امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ آبادی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن

    ہلال اردو کے مطابق: قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے راشن، خیمے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور کمبل سمیت امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ قلعہ سیف اللہ میں پی اے ایف میڈیکل کیمپ میں، جس کی قیادت پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


    پاک فضائیہ کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

    ہلال اردو کے مطابق: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں واقع پی اے ایف بیسز کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پی اے ایف کی ٹیمیں ان ضرورت مند خاندانوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں جن کے گھر اس قدرتی آفت میں ڈوب گئے ہیں۔ حالیہ طوفانی بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راشن پیک، جن میں بنیادی غذائی اشیا اور اجناس جیسے آٹا، چاول، چینی، تیل، دالیں وغیرہ شامل ہیں، تقسیم کیے گئے۔

  • دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    شاہ ر خ خان اور دیپیکا پاڈوکون فلم جوان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز دونوں اداکار پوری ٹیم سمیت پہنچے چنائی ۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون دونوں کو ممبئی کے ائیر پورٹ پر دیکھا گیا دیپیکا پاڈوکون گہرے نیلے رنگ کے جمپ سوٹ اور سفید اسپورٹس شوز میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اپنا چہرہ سفید ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا اور بالوں کی پائی پونی بنائی ہوئی تھی ۔بعد ازاں چنائی کے ہوائی اڈے پر شاہ ر خ اور دیپیکا کو پوری ٹیم سمیت بس سے اترتے دیکھا گیا ۔فلم کے ڈائریکٹر اتلی کمار

    ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی کافی الگ ہے اور شاہ رخ خان اور دیپیکا کو شائقین الگ کرداروں میں دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے کیرئیرکی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی ۔ فلم کا نام تھا اوم شانتی اوم۔ اپنی پہلی فلم سے ہی دیپیکا نے شائقین کے دل جیت لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ صف اول کی ہیروئنز میں شامل ہو گئیں اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ چنائی ایکسپریس میں نظر آئے تھے اب ایک بار پھر شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں امید کی جا رہی ہے کہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہوگی۔

  • کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    جیسے ہی کسی اداکارہ کی شادی ہوتی ہے تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ کیا تم شادی کے بعد کام کرو گی؟اگر شادی کے بعد بھی کام جاری رکھے اور حاملہ ہوجائے تو پھر یہ سوال کیا جانے لگتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کام کرو گی؟۔ تو ایساہی کچھ ہو رہا ہے سونم کپور کے ساتھ۔ ان سے بھی اسی قسم کے سوالات ہو رہے ہیں۔ ان سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا صحافی نے پوچھا کہ سونم کیا آپ اب کام کرنا چھوڑ دیں گی یا آپ کا کیرئیر کس طرف جاتا دیکھ رہی ہیں تو اس پر سونم کپور نے کہا کہ میرا بچہ میری پہلی ترجیح ہے۔ اداکاری کی طرف زرا توجہ کم رہے گی لیکن کام کرنا مکمل طور پر نہیں چھوڑوں گی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں مکمل طور پر کبھی کام کرنا چھوڑ سکتی ہوں میں شروع سے شوخ اور چنچل تھی اپنی مرضی کے مطابق کام کیا اب بھی کروں گی لیکن بچہ پہلی ترجیح رہے گا۔ سونم نے مزید کہا کہ کوئی بھی بچہ اپنی مرضی سے اس دنیا میں نہیں آتا بلکہ ہم خود لاتے ہیں لہذا ہمیں خود غرض نہیں

    بننا چاہیے میں اپنے بچے پر بھرپور توجہ دوں گی بطور ماں جو کر سکتی ہوی کروں گی۔ یاد رہے کہ سونم کپور کے گھر حال ہی میں بیٹے کی ولاد ت ہوئی ہے سونم کافی خوش ہیں اور انہوں نے تو مستقبل کے پلانز بھی شروع کر دئیے ہیں کہ وہ اپنے کیرئیر اور بچے کو لیکر کس طرح چلیں گی۔