Baaghi TV

Author: +9251

  • پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف

    پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اورعےٰسی خیل کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا۔نقصانات کے ازالے کیلئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے سروے شروع کیا جائے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے نقصانات کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی پی ڈی ایم اے کو آج ہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فی الفور تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی پلان مرتب کیا جائے اوربارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان،تونسہ،راجن پور میں تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ضروری سازو سامان اور فوڈ ہیمپرزمتاثرہ علاقوں میں وافرتعداد میں پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی تسلسل سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ قیمتی پانی تباہی مچاتا ہوا ضائع ہوتا ہے،اس پانی کو محفوظ بنانے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری آبپاشی کوواٹرسٹوریج کے حوالے سے پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج کے دستوں نے لوگوں کی بروقت مدد کی اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنایاجس پر کورکمانڈر ملتان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے کئی لوگوں کی قیمتی جانوں کو پچاناممکن ہوا۔پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

    پنجاب حکومت مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد پر پاک فوج کے کردارکو سراہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مخیرحضرات کو بھی آگے آنا چاہیے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں این جی اوزاوردیگر اداروں کو بھی پورا سپورٹ کریں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ کوہ سلیمان میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔بارشوں کا نیا سلسلہ 26اگست تک جاری رہے گا۔ڈیرہ غازی خان، راجن پور،تونسہ میں ایک بار پھر سیلاب کا خدشہ ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 3لاکھ سے زائد آبادی متاثرہوئی ہے۔

    پنجاب حکومت تقریباً23ہزار ٹینٹ متاثرین کو فراہم کرچکی ہے اورتقریباً36ہزارفوڈ ہیمپرزمتاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت راجن پور،تونسہ،ڈی جی خان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اورریسکیو آپریشن اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کو دریاؤں کی صورتحال، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، صحت، ہاؤسنگ، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات،پاک فوج کے نمائندے، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو 1122لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری واٹر ڈویژن، کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمشنر بہاولپورنے اپنے دفاتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

  • اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی2022میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 25اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ کزشتہ ماہ جولائی کے اختتام تک پاکستان واپس آجائیں گے لیکن ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اسحاق ڈار نے اپنی وطن واپسی موخئر کر دی تھی، تاہم جن دنوں میں اسحاق ڈار نے وطنن واپسی کا اعلان کیا تھا ان ہی دنوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی تھی اور مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت کا خاتمہ ہو گیا .ذرائع کے مطابق بدلتے ہوئے سیاسی حالات کی پیش نظر اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کا فیصلہ تبدیل کر لیا .

  • سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل کھول کر عطیات دے،وزیراعظم

    سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل کھول کر عطیات دے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری مالی امداد کےلئے 37.2 ارب روپے کے فلڈریلیف کیش پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل تیزکر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے .

    سیلاب میں جاں بحق ہونےوالے افرادکے لواحقین کوفی کس 10 لاکھ روپے جبکہ ہر متاثرہ گھر کی تعمیر نو کے لئے 5 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے، این ڈی ایم اے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لئے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف کیش تعاون پروگرام کا بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے آغاز کیا گیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے جذبے اور لگن سے دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کے تحت ملک بھر خصوصا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی امدادی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیاں اور صوبائی اور مقامی حکومتوں اور انتظامیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقلی، راشن اور ریلیف کے سامان، خیموں، بستر، ڈی واٹرنگ پمپس اور کشتیوں کی فراہمی، رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم خود بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا عزم ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کا ساتھ نبھائیں گے اور سیلاب متاثرین کو پھر سے آباد کر کے دکھائیں گےِ، متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کی رونقیں اور مسکراہٹیں لوٹا ئیں گے۔ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف کیش تعاون پروگرام کا بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے آغاز کر دیا گیاہے اور فی خاندان پچیس ہزارروپے فراہم کئے جائیں گے۔ رقم کی ترسیل کے لئے ملک بھر میں خصوصی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، شادی شدہ خواتین اور بیوائوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ سیلاب متاثرین اہلیت جاننے کے لئے اپنا قومی شناختی نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں ، نادرا ریکارڈ سے تصدیق کے بعد سیلاب میں جاں بحق 493 افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے این ڈی ایم اے کو سیلا ب زدہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن کے لئے 5ارب روپے کی فراہمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے فی گھر دیئے جائیں گے ۔ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں عوام اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں، پرائم منسٹر ریلیف فنڈ اکائونٹ نمبر G-12164 ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر مشکل گھڑی میں اپنوں کا ساتھ دینے کے عزم کے تحت وزیراعظم فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ 15لاکھ مستحق خاندانوں کے 90 لاکھ افراد کے لئے بائیومیٹرک تصدیق سے پچیس ہزار روپے فی خاندان متاثرہ علاقوں میں شراکت دار بینکوں کے خصوصی کیمپس کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے گی جس کے لئے 8171 سے انہیں رہنمائی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سروے کی تکمیل کے بعد ہر متاثرہ گھر کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے فی گھر اور جان بحق افراد کے ورثا کے لئے دس لاکھ روپے فی خاندان امداد دی جائے گی ۔ دستیاب معلومات کے مطابق اس ضمن میں اب تک 542 میں سے 493جاں بحق افراد کے لواحقین کو بذریعہ چیک ادائیگی کی جا چکی ہے اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی ایم اے کو پانچ ارب کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کے خادم کے طور پر متاثرین سیلاب کو یہ یقین دلایا ہے کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گااور میرا آپ سے یہ وعدہ ہے ۔ وزیر اعظم نے قوم سے بھی اپیل کی کہ آپ بھی آگے بڑھیں مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی کے لئے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف سے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں.

  • شبلی فراز، عمران خان کے قائم مقام چیف آف سٹاف مقرر

    شبلی فراز، عمران خان کے قائم مقام چیف آف سٹاف مقرر

    پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف سٹاف مقرر کر دیا .

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے شبلی فراز کی بطور قائم مقام چیف آف سٹاف کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، سبلی فراز غداری کے مقدمہ میں گرفتارشہباز گل کی ڈیوٹی پر واپسی تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف کی حیثیت سے فوری طور پر فرائص سر انجام دیں گے.

    یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو غداری کے مقدمہ میں حراست مین لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ،

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آ گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس مزید تحقیقات اور موبائل فون ریکور کرنا چاہتی ہے، اس دوران21 اگست کو کروائے گئے شہباز گل کے میڈیکل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

  • شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آ گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس مزید تحقیقات اور موبائل فون ریکور کرنا چاہتی ہے، اس دوران21 اگست کو کروائے گئے شہباز گل کے میڈیکل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو ہلکا سا سانس کا مسئلہ ہے، انہیں ڈاکٹروں کی ہدایات پر چلنے کا مشورہ دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کو 24 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز،لارجر بینچ تشکیل،کل سماعت

    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز،لارجر بینچ تشکیل،کل سماعت

    تحریک انساف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوروکریسی، سول سرونٹس، پولیس افسران کے بعد عدلیہ کو کھلے عام دھمکیاں دینا شروع کر دیں .

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی سیشن جج کو دھمکی کا نوٹس لے لیا، ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آبادہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا.

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا کو سیاسی جلسوں میں کھلے عام للکارنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.سابق وزیراعظم عمران کی یہ روش نئی نہیں ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی پلاننگ ہے، جس کا مقصد زیرِ تفتیش مقدمات پر اثر انداز ہونا ہے۔

    فارن فنڈنگ کا مسئلہ ہو یا شہباز گل کا، فرح گوگی کی کرپشن ہو یا بشریٰ بی بی کی قیمتی تحائف لینے کی بات، توشہ خانہ کا مسئلہ ہو یا عثمان بزدار کی کرپشن کا معاملہ،عمران خان قانونی کارروائی کیلئے ہر مسئلے کو متنازع بنانے اور اُسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب، ووٹ آف نو کانفڈنس، میں ریحام خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان ہر مسئلے کوسیاسی بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جس پر عمران نے براہِ راست حملے نہ کئے ہوں اور اُن پر دباؤ ڈال کر اثر انداز کرنے کی کوشش نہ کی ہو.

    پی ٹی وی پر حملہ اور پارلیمنٹ پر چڑھائی، عمران کے ہی کارنامے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔ مگر اب پولیس افسران اور جج صاحبان کو دھمکیاں دینے کے نتیجے میں قانون حرکت میں آ چکا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو اب اپنی اِن غلطیوں کا حساب دینا ہو گا۔

    عدلیہ اور اداروں کا بھی امتخان ہے کہ وہ عمران خان کو معاشرے میں عدم اعتماد اور افراتفری پھیلانے سے باز رکھیں۔قانون کو اپنا راستہ بنانا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر افراتفری ہی ہمارا مقدر ہو گی۔

  • پنجاب پولیس کی  ڈی جی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیاں

    پنجاب پولیس کی ڈی جی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیاں

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

    ترجمان پنجاب پولیس کی مطابق چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے سیلابی پانی میں پھنسے 1380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ پولیس نے605 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔

    آر پی او ڈی جی خان کے مطابق ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں مجموعی طور پر پولیس کے1200سے زائد جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈیرہ غازی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان و فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے۔امدادی سامان میں راشن، دودھ، جوس، بسکٹ و دیگر ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔

    آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او اور ڈی پی اوز سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہیں،آر پی او محمد سلیم نے راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیا۔

    آر پی او محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پولیس اپنے وسائل سے تقسیم کر رہی ہے۔ ایس ایچ اوز امدادی سامان ضرورت مندوں تک اپنی نگرانی میں پہنچا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس امدادی کارروائیوں کے ساتھ جان و مال کا تحفظ بھی کر رہی ہے ۔ سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے ۔ پولیس کے جوان سیلابی پانی سے شہریوں، مویشیوں اور انکے سامان کو باہر نکال رہے ہیں۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

  • عمران خان کی گرفتاری،پی ٹی آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    عمران خان کی گرفتاری،پی ٹی آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    25 اگست تک عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور سینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

     

    عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے. لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کی جیت پر اظہار تشکر کیا گیا ساتھ ہی شہباز گل کی پولیس تحویل اور میڈیکل رپورٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوا جب کہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اس سے قبل عمران خان سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ملاقات کی جس میں عمران خا ن نے اپنی گرفتاری کی صورت میں وزیر داخلہ کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

     

    توشہ خانہ نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تین ہفتے کا وقت نہ مل سکا

     

    ملاقات میں صوبہ پنجاب میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پنجاب حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان کی پنجاب میں عوامی مہم سے متعلق مختلف امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

    مزید برآں چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی جس میں چوہدری مونس الہیٰ بھی میں موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف پر ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت ہر طرح سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کریں گے۔

    چوہدری پرویز الہی نے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عوامی فلاح کے منصوبوں خصوصاً صحت کارڈ اور احساس پروگرام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دی ساتھ ہی مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے عوام کے لیے صوبائی وسائل سے بہترین ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر 220 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر 220 روپے کا ہوگیا

    کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر ایک مرتبہ پھر بڑھ 220 روپے سطح پر آگیا ہے۔

    پیر کو ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباؤ کا شکار نظر آیا۔
    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 216 روپے 66 پیسے ہوگئی۔
    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی خریداری کے رجحان کے باعث ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ۔
    پیر کے روز کاروباری اوقات کے اختتام تک امریکی ڈالر 220 روپے کی سطح پر آگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی سیاسی بے یقینی روپے کی گراوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کیلئے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو متوقع ہے، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر12پیسےمہنگا ہوکر215روپے کا ہوگیا تھا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اورانٹربینک میں ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بندہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 217 روپے کا ہوکر بند ہوا تھا
    گزشتہ ہفتے بدھ کو 13 دن تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر دن کے اختتام پر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 214.50 روپے پر ٹریڈنگ کررہا تھا اوردن کے اختتام پرڈالرکی قیمت 2 روپے بڑھ کر214 روپے ہوگئی تھی۔
    ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کا ڈالر کی قدر بڑھنے سے کیا تعلق ہے؟
    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو 15 اگست کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت د ی گئی، اس اجازت کے بعد اگلے ہی روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور صرف 2 روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 روپے بڑھ گئی۔

    ایک کرنسی ڈیلرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے، اس سے پہلے کرنسی ڈیلرز صرف انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرسکتے تھے اب انہیں اگلے ماہ 30 ستمبر تک بیرون ملک ڈالر برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے پاس آپشنز بڑھ گئے ہیں اور وہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں بینک، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کی ملی بھگت کے باعث گزشتہ ماہ ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس سے کچھ لوگوں نے چند روز میں بڑی کمائی کی اور اب کرنسی ڈیلرز کو بھی موقع مل گیا ہے کہ وہ ڈالر ایکسپورٹ کرنے اور واپس لانے کے عمل میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کمائی کرسکتے ہیں۔

    تاہم ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالرایکسپورٹ شروع کردیا ہے لیکن اس کا ڈالرکی قدر بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈالر کی قدر میں اضافہ مارکیٹ میکنزم کے تحت ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے.

  • پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

    پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو متوقع ہے، ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام کا حجم چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر سات ارب ڈالر کیئے جانے اور پروگرام میں جون دو ہزار تئیس تک توسیع بھی متوقع ہے ۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے جاری کیلنڈر کے مطابق: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری29اگست کو متوقع ہوپائے گی

    ذرائع کے مطابق: 7ویں، 8 ویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام میں توسیع کا بھی امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے پر غور کیا جائے گا۔
    قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکا ہے۔ البتہ حکومت نے بعض کارکردگی اہداف پر چھوٹ کی درخواست کر رکھی ہے جن کا تعلق زرمبادلہ ذخائر کے اہداف، مانیٹری پالیسی اور بنیادی خسارے سے ہے۔

    سابقہ حکومت کی طرف سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت بعض شعبوں کو دی جانے سبسڈی کی وجہ سے بجٹ خسارہ ہدف سے کئی گنا تجاوز کر گیا تھا۔ اور پاکستان چھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت اب تک تین ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے جبکہ مزید ایک اعشاریہ ایک سات کی قسط کا اجراء ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس کے بعد متوقع ہو پائے گی۔
    آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ زخائر میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلے ایک سال کے دوران مزید تقریبا تین ارب ڈالر بھی مل سکیں گے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بہت جلد قرض مل جائے گا.