Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

    وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر پہنچے ہیں وزیر ٹرانسپورٹ قطر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف امیرِ قطرشیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دورہ قطر کے دوران وزیرِ اعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ، ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا،قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قطر کے دورے کے دوران کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کروں گا،جس میں توانائی،صنعت،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا جائے گا۔


    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دورہ قطر کے سیاق و سباق کو سمجھنا ضروری ہے،دنیا کورونا کی وجہ سے سست معاشی بحالی کا سامنا کر رہی ہے،جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے،بڑھتی ہوئی توانائی اور خوراک کی قیمتوں نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔


    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم قطر کی قیادت سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر مشاورت کریں گے ۔ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے، توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، وہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم دوحہ میں سٹیڈیم 974 کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہبی، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی بھی مقیم ہیں جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے پاکستان اور قطر کی شراکت داری کی پہچان ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دےنے اور ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

  • جمیل فاروقی بھی عمران خان کی طرح "یو ٹرن "کے ماہر نکلے

    جمیل فاروقی بھی عمران خان کی طرح "یو ٹرن "کے ماہر نکلے

    پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی یوٹیوبر جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکلے ،جمیل فاروقی گرفتاری سے پہلے کچھ اور بیانات دیتے رہے اور گرفتاری کے بعد یو ٹرن لے لیا.

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کا گرفتاری سے قبل کہنا تھا کہ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے،میں یتیمی میں پلا ہوں،کوئی گارڈ نہیں ہے میرے پاس ،کسی میں ہمت ہے تو آکر دکھائے ،میں بالکل تیار ہوں ،میں ان کے گھر میں گھس کر ماروں گا اور ان کی مرمت کروں گا.

    انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ یہ مجھے آکر قائل کریں کہ میں غلط بات کر رہا ہوں.یا پھر میرے ساتھ چائے پر بیٹھیں میں ان کوقائل کر دوں گا.

    دوسری طرف گرفتار ہوتے یوٹیوبر جمیل فاروقی نے رونا شروع کر دیا.یوٹیوبرجمیل فاروقی نے الزام عائد کیا کہ انہیں سچ بولنے پر حراست میں لیا گیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری پر یوٹیوبر جمیل فاروقی نے کہا کہ ان پر وزارت داخلہ کے حکم پر مجھے گرفتار کیا گیا ،مجھے برہنہ کیا گیا مجھ ہر تشدد کیا گیا اور مجھے تھپٹر مارے گئے ہیں .جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام اباد پولیس نے میرا ٹرانزٹ ریمانڈ لیا ہے مجھے کراچی سے اسلام آباد لے جانے کیلئے.انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو پتا نہیں ہے اور نا ہی میرے چینل کو پتا ہے کہ مجھے حراست میں لیکر اسلام آباد لیجایا جارہا ہے .

    یہ تھے تحریک انصاف کے حمایتی یوٹیوبر جمیل فاروقی جو کہتے تھے میرے آگے پیچھے کوئی نہیں مگر پکڑے جانے کے بعد فیملی کی فکر ہونے لگی.گرفتاری سے قبل بولے گھر میں گھس کر ماروں گا مگر بعد میں روتے ہوئے بولے مجھے تھپڑ مارے گئے ہیں،تشدد کیا گیا ہے.

    یہ ہے معیار پاکستان تحریک انصاف کا اور ان کے حمایتی یو ٹیوبرز کا یعنی دونوں ہی” یو ٹرن” نکلے.

  • خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا کو نشانہ بنانے کے خلاف خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی او نےاحتجاجی مظاہرہ کیا.

    احتجاجی مظاہرہ ورکنگ ویمن آرگنائزیشن کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا،ورکرز لیگ کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ثوبیہ دانش کررہی تھیں.

    اسلام آباد ضلعی عدلیہ خاتون جج زیبا چوہدری کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی گئی،مظاہرین نے خاتون ججز کی توہین نامنظور کے نعرے لگائے،عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ نامنظور کے نعرے بھی بلند کئے گئے،خواتین مظاہرین کی طرف سے سیاسی جماعت کے طرز عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے.

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خباط کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی.

  • پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    میرا جنسی استحصال ہوا، صحافی کے سوال پر شہباز گل کا جواب

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا گیا ہے، پولیس پارٹی اپنے ہمراہ شہباز گل کو بھی لائی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد کیا گیا، شہبازگل کی رہائش گاہ سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے، جبکہ شہباز گل کے 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا۔ ان کے کمرے سے پرس بھی برآمد ہوا ہے، چھاپے کے دوران ملنے والی اشیاء کی لسٹ بھی بنائی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ کمرے سے ملنے والا میرا پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا تھا۔شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر ایف 206 میں رہائش پذیر تھے، ان کے کمرے کی الماری میں مہنگے سوٹ بھی رکھے ہوئے تھے۔

    شہباز گل نے پستول کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد اسے الٹ پلٹ کر دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے اپنا ماننے سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے پاس اے کے 47 ہے، جس کا لائسنس بھی موجود ہے۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے، جبکہ یہ کمرہ بھی میرے زیر استعمال نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کمرہ میرے گارڈز کے زیر استعمال ہے، یہ پستول بھی ان ہی کا ہوگا۔شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ کیا ان پر جنسی تشدد کیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہوا ہے۔

    پولیس شہباز گل کو لیکر پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئی ہے ،شہباز گل پنجاب ہاؤس میں بھی قیام پذیر رہے ہیں.

  • عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

    عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

    پی ٹی آئی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس سے قبل عمران خان مسلسل یہ الزام لگا رہے ہیں کہ شہباز گل سے دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

    شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ دوران حراست کوئی زیادتی نہیں کی گئی ۔ عدالت میں مزید بتایا گیا کہ شہباز گل کے میڈیکل سے عمران خان اور پی ٹی آئی ایم این اے شندانہ گلزار کے دعویٰ کہ شہباز گل سے زیادتی ہوئی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    موجودہ صورتحال میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ عمران خان زیادہ جھوٹے ہیں یا ان کے قریبی ساتھی شہباز گل ذیادہ جھوٹے ہیں.پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شہباز گل نے ایک بار بہت جھوٹا ثابت کر دیا ہے.

    قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے نہیں ملنے دیا جا رہا، کل رات بارہ افراد نے مجھے باندھ کر شیو کی، زبردستی ناشتہ کرانے اور کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی، مجھے کپڑے بھی نہیں دیئےجا رہے، 5 دن سے نہا نہیں سکا، منہ نہیں دھوسکا، میں نے کبھی نہیں کہا میں مرنے لگا ہوں۔

    شہباز گل کی گفتگو پر فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہہ رہے ہیں تشدد ہوا مگر آپ کو تو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کر دیا۔

  • سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج پر نئے موضوعات کے ڈراموں کی ضرورت ہے نسیم وکی

    سٹیج کے معرف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سٹیج پر نئے موضوعات لائے جانے کی ضرورت ہے ایسی کہانیاں اور موضوعات لائے جانے چاہیں جن کو دیکھنے کےلئے فیملیاں‌آسکیں. مجھے فخر ہے کہ میں نے وہ سٹیج کیا جس کو فیملیاں دیکھنے کےلئے آتی تھیں، میں کسی ایسے سٹیج ڈرامے کا حصہ نہیں‌بنا جو فحش یا ولگر تھا. سٹیج پر کچھ عرصہ سے جو رجحانات چل رہے ہیں یقینا اسے فیملیاں خفا ہیں ان کو منا کر سٹیج تک لانے کی اشد ضرورت ہے.نسیم وکی نے کہا کہ طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک کا کمبینیشن ایک اچھی تفریح ہے ہمیں اس پر سوچنا چاہیے. اس وقت ہر کوئی پریشان ہے ماحول ایسا ہے کہ کہیں‌ سے اچھی خبر سنائی نہیں دیتی.ایسے میں سٹیج ایک بہترین تفریح بن سکتی ہے.

    یاد رہے کہ نسیم وکی کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا. نسیم وکی کو ہمسایہ ملک بھارت میں‌بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے انڈیا کے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو میں بھی کام کیا وہاں ان کے کام کو بہت سراہا گیا. کپل شرما ہوں یا نوجوت سنگھ سدھو ہر کوئی نسیم وکی کا دیوانہ ہے.نسیم وکی کی اگلے ماہ فلم شاٹ کٹ بھی ریلیز ہورہی ہے شاٹ کٹ پنجابی فلم ہےجس میں ثناء فخر ، جگن کاظم اور گوہر رشید نے بھی کام کیا ہے.

  • منی بجٹ آگیا،عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ

    منی بجٹ آگیا،عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ

    حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے منی بجٹ نافذ کردیا گیا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں۔

    صدارتی آرڈیننس کے مطابق تاجروں پر بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا، تاجروں کے20 ہزار کم کے بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، 20 ہزار سے زائد بل کی صورت میں تاجروں کے بلوں پر 7.5 فیصد سیلز ٹیکس ہو گا، حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کے ٹیکسز ملنے کا امکان ہے۔

    منی بجٹ کے ذریعے درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، درآمدی کار، لیموزین، سپورٹس وہیکل اورپک اپ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح بڑھانے سے 14 ارب تک کا ٹیکس مل سکے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح نہیں بڑھائی گئی، سامان کی ترسیل کیلئے درآمدی گاڑیوں پر بھی ایف ای ڈی کی شرح نہیں بڑھائی گئی۔

    آرڈیننس کے مطابق فارن ڈپلومیٹ کے درآمد گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیشن نہ ہونے کے باعث آرڈیننس جاری کیا گیا، تمباکو سیس 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو کردیا گیا، ٹیئرون کے ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 6ہزار500 روپے کردیا گیا، ڈپلومیٹس پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کردیا گیا، کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی، تاجروں پر بجلی کے بلوں پر ساڑھے7 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

  • عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    اداکارعمران عباس جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے فلموں میں کام کرنا ہوا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گا۔ بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا میری ترجیحات میں نہیں ہے۔ گو کہ میں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے لیکن اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنا میری اولین ترجیح رہے گی۔عمرا ن عباس نے مزید کہا کہ جب میں نے پہلا کمرشل کیا تھا اس وقت مجھے اس کے 75 ہزار روپے ملے تھے اور میں بہت خوش ہوا تھا اور مجھے اُس وقت لگا تھا کہ میرے لئے یہ شعبہ بہتر رہے گا تب سے اب تک اسی شعبے میں‌ کام کر رہا ہوں

    عمران عباس جنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے پہلے سیزن میں‌کام کیا تھا اس سیزن کو بہت پذیرائی ملی تھی عمران عباس نے اس حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج کے دور کے خدا اور محبت میں‌کام کروں، اس خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلئے آج کے خدا اور محبت میں‌کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج اس کردار کو بہتر انداز میں ادا کر سکتا ہوں. عمران عباس نے مزید کہا کہ میں کرداروں‌کا انتخاب کہانی میں اسکی اہمیت کے مطابق کرتا ہوں.یاد رہے کہ عمران عباس نے بالی وڈ میں بی پاشا باسو کے مقابلے میں کام کیا تھا ان کی فلم وہاں‌کچھ زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک سین بھی کیا تھا.

  • شبیر جان کو کیسے چہرے اچھے لگتے ہیں؟

    شبیر جان کو کیسے چہرے اچھے لگتے ہیں؟

    سینئر اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہنستے مسکراتے چہرے اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں خود بھی خوش رہتا ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، اسلئے مجھے ایسے چہرے اچھے لگتے ہیں جو ہمیشہ خوش رہتے ہیں ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔ اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں آکر ہی سب کچھ سیکھا ہے اس سے پہلے مجھے اس کام کے بارے میں ٓآگاہی نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو سبق آپ کو آپ کا تجربہ اور عملی زندگی سکھاتی ہے اسکا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ حالات اور وقت سے سیکھا ہوا سبق زندگی میں بہت کام آتا ہے۔ شبیر جان نے اس بات پر زور دیا کہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے، مجھے کافی برس ہو گئے

    ہیں شوبز انڈسٹری میں لیکن میں آج بھی یہ نہیں کہتا کہ مجھے سب کچھ آگیا ہے یا میں سب جانتا ہوں بلکہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ میں آج بھی سیکھ رہا ہوں۔جوانسان سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتے ہیں وہ ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے ہمارے نوجوان نسل کے آرٹسٹ کافی سمجھدار اور باصلاحیت ہیں۔یاد رہے کہ شبیر جان نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ان کے کریڈیٹ پر لازوال کردار اور ڈرامے ہیں.ان کے پرستار ان کو ہر کردار میں سراہتے ہیں.ان کے ڈائیلاگز بولنے کا نداز نہایت ہی شائستہ ہے.

  • گرفتاری کے بعد مجھے برہنہ،تشدد کیا گیا، جمیل فاروقی رو پڑے

    گرفتاری کے بعد مجھے برہنہ،تشدد کیا گیا، جمیل فاروقی رو پڑے

    تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتاری پر رو پڑے ،جمیل فاروقی کی روتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی .

    یوٹیوبرجمیل فاروقی نے الزام عائد کیا کہ انہیں سچ بولنے پر حراست میں لیا گیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری پر یوٹیوبر جمیل فاروقی نے کہا کہ ان پر وزارت داخلہ کے حکم پر مجھے گرفتار کیا گیا ،مجھے برہنہ کیا گیا مجھ ہر تشدد کیا گیا اور مجھے تھپٹر مارے گئے ہیں .جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام اباد پولیس نے میرا ٹرانزٹ ریمانڈ لیا ہے مجھے کراچی سے اسلام آباد لے جانے کیلئے.انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو پتا نہیں ہے اور نا ہی میرے چینل کو پتا ہے کہ مجھے حراست میں لیکر اسلام آباد لیجایا جارہا ہے .

    تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے

    اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.