Baaghi TV

Author: +9251

  • جزیرہ نما کوریا کوکشیدگی سے بچایا جائے:چین کا پیغام

    جزیرہ نما کوریا کوکشیدگی سے بچایا جائے:چین کا پیغام

    جزیرہ نما کوریا کوکشیدگی سے بچایا جائے:چین کا پیغام، اس حوالے سے چین نے منگل کو جزیرہ نما کوریائی ملکوں کے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ہوا دینا بند کریں۔

    پہلے امریکی دفاعی ادارے پینٹا گان پھرچینی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے گزشتہ ہفتے ہوائی کے ساحل پر ایک مشترکہ بیلسٹک میزائل دفاعی مشق کا انعقاد کیا، 2017 کے بعد پہلی بار تینوں ممالک نے اس طرح کی مشقیں کی ہیں۔

     

    شمالی کوریا کا مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ

    یہ بھی معلوم ہے کہ اس موقع پر یہ پوچھے جانے پر کہ باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران فوجی مشقوں میں کس کو نشانہ بنایا گیا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب امریکہ کو دینا چاہیے۔وانگ نے کہا، لیکن جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر مشترکہ فوجی مشقوں کے منفی اثرات توجہ کے مستحق ہیں۔

    روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں

    انہوں نے کہا، "متعلقہ فریقین کو ہوشیاری سے کام لینا چاہیے، اور ایسے اقدامات کو روکنا چاہیے جو کشیدگی اور تصادم کو بڑھاتے ہیں اور فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔”

    دوسری طرف شمالی کوریا نے طویل عرصے سے جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مشقوں کی مذمت کی ہے اور جزیرہ نما کوریا سے امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    صدرجوبائیڈن کےدورے کےموقع پر شمالی کوریا جوہری تجربہ کرسکتا ہے:جنوبی کوریا

  • بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

    بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے، خط میں چیف جسٹس سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گلِ پر جیل میں تشدد کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور ان کے جسم پر زخم کے کوئی نشانات بھی نہیں ہیں، وہ بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں.

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ جیل میں ڈاکٹر شہباز گِل کو ننگا کرکے تشدد کیا جا رہا ہے۔
    پنجاب کے وزیر داخلہ و جیل خانہ جات کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گِل سمیت کافی تعداد میں قیدیوں سے ملاقات کی ہے، وہ بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں، ان کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام قیدی ہمارے لیے مہمان کا درجہ رکھتے ہیں، کسی کی مجال نہیں ہے کہ جیل کے اندر موجود کسی بھی قیدی کو کوئی انگلی بھی لگائے، اگر کوئی لگائے گا تو میں براہ راست اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ میں عمران خان سے ملوں گا اور ان کو شہباز گِل کے حوالے سے اصل صورت حال سے آگاہ کروں گا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ان کی حکومت نے ہی کیا ، اگر ان پر جیل میں تشدد نہیں ہوا تو جیل حکام کو بدلنے کا کیا جواز تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر تھوڑی سی سختی ہو تو یہ چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں، نیب کیسز میں ہمارے خلاف 88 روز کا ریمانڈ لیا گیا، یہاں دو دن کے ریمانڈ اور دو دن کی جیل پر کیوں چیخ و پکار ہو رہی ہے ۔ یہ لوگ ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں اور مسلم لیگ (ق) ان کے ساتھ ہے ۔

    واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

  • انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 214روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 214روپے کا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرسنبھلنے لگا، پیسے مہنگا ہوکر 214روپے کا ہوگیا ہے

    بدھ کو 13 دن تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 214روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 214.50 روپے پر ٹریڈنگ کررہا تھا۔ منگل کودن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر صرف 8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوکر بند ہواتھا۔ گذشتہ12روز میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 37 روپے اور انٹر بینک میں 26 روپے نیچے آیا تھا۔

    واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔

    یاد رہے کہ: بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔
    اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔

  • اب دوسرے ممالک سے مانگتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے. وزیر خزانہ

    اب دوسرے ممالک سے مانگتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے. وزیر خزانہ

    وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک سے پیسے مانگتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے۔

    اسلام آباد میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آج وہاں نہیں ہے جہاں 75 سال پہلے تھا، ہمارے مشرق و مغرب میں ممالک آگے نکل گئے ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم کہیں نہ کہیں غلطی کررہے ہیں۔

    بجٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سال بجٹ خسارہ 4 ہزارارب روپے ہوگا،پچھلےسال 5200 ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں سالانہ 3500 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور ہمارے دور میں سالانہ 1600 ارب روپے کا بجٹ خسارہ تھا۔ آئی ایف ایف سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کو لیٹرآف انٹینٹ بجھوا دیا ہے جس پرگورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ کےدستخط ہیں۔

    وزیرخزانہ سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت آرڈیننس کے زریعےنئے ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ اس پر انھوں نےصحافی کو جواب دیا کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ شوگر ملز سے متعلق مفتاح اسماعیل نےکہا کہ شوگرملوں کواضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیں گے،اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سمری آئے گی تو فیصلہ ہوگا۔

    تعلیم سے متعلق وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں نصف بچےاسکول نہیں جاتے اور دنیا میں اسکول نہ جانے والا ہر 10 واں بچہ پاکستانی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس معاملے میں ناکام ہیں۔ پیداوار اور بجلی سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم نے 5 سال میں بجلی کی پیداوار میں 1250 میگاواٹ اضافہ کیا اور پیداوار کو دوگنا کردیا تاہم کیا ایسا کرنے سے برآمدات اورصنعتی پیداوار دگنی ہوئی؟۔

    ڈالر اور غیرملکی امداد پر انھوں نے کہا کہ دوسرے ممالک سے پیسے مانگتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈالر جادو سے اوپر نیچے ہوجاتا ہے تاہم وزیرخزانہ کے بیان سے تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے لیکن ڈالر کی قیمت کا تعلق ان اورآؤٹ فلو سے ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس 60 گنا ،بنگلہ دیش کے پاس ساڑھے تین گنا زیادہ پیسے ہیں لیکن وہاں پیٹرول پاکستان سے مہنگا ہے۔

    تجارت سے متعلق وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے 80 ارب ڈالر کی درآمدات کی ہیں،سب چیزیں درآمد کررہے ہیں لیکن ایکسپورٹ کوئی نہیں کررہا ہے۔30 ارب ڈالرکی برآمدات ٹیکسٹائل کی وجہ سےہیں،ہمیں برآمدات بڑھانا بہت ضروری ہے اور ہرکمپنی کوکم ازکم 10 فیصد ایکسپورٹ کرنا چاہئے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔

  • ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    ملک کے مختلف حصوں میں جہاں ایک جانب بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچارکھی ہے وہیں بھارت کی جانب سے اضافی پانی چھوڑے جانے سے درجنوں دیہات زیر آّب آچکے ہیں۔**

    ڈیرہ غازی خان

    نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق تونسہ شریف میں سیلاب سے دو افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوئے- سیلاب اور بارشوں کے دوران گیارہ ہزار سے زائد کچے اور پکے گھروں کو نقصان پہنچا-

    متاثرہ علاقوں سے چار ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ تاحال حکومت امداد کے منتظر ہیں، تنکا تنکا جوڑ کر بنائے جانے والے گھر زمین بوس ہوگئے ہیں۔ ہم کھلے آسمان تلے آگئے ہیں، فصلیں سڑک سب تباہ ہوگئے، جب کہ گزر بسر کا آسرا مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ کر مرگئے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی اترنے کے بعد نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے، جلد بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

    نارووال سے خانیوال

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑے گئے تریسٹھ ہزار کیوسک سے زائد کا بڑا سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث نارووال سے خانیوال تک دریا کے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی ہدايت کے برعکس متاثرین نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار کر ديا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمر بھر کی جمع پونجی کیسے چھوڑ کر جائیں۔

    دریائے راوی میں موجودہ پانی کی سطح چالیس سے پچاس ہزار کیوسک تک بلند ہونے کا خطرہ ہے جس سے بچنے کے لئے متوقع متاثرین کا امدادی اداروں سے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    دریائے راوی

    بھارت کی جانب سے نالہ اوج اور دريائے راوی ميں ايک لاکھ اٹھتر ہزار کيوسک پانی چھوڑا گيا تھا، جس کے بعد بدھ 17 اگست کو دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 51 ہزار 267 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ کی گنجائش ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ اس لئے سیلابی ریلے سے کوئی خطرہ نہیں۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے یہ بھی بتایا کہ دریائے راوی میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، سیلابی ریلے کا بہاؤ کم ہو رہا ہے، بھارت کی طرف سے برساتی نالہ اوج میں 70 ہزار کیوسک پانی آیا تھا، جس کے بعد ممکنہ بڑے سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں۔

    چنیوٹ

    ادھر دریائے چناب میں مرالہ سے آنے والا ايک لاکھ 82 ہزار کیوسک کا ریلا قادر آباد سے ہوتا ہوا چنیوٹ کی حدود میں داخل ہوگیا جس نے مقامی آبادیوں کو ایک بار پھر شدید متاثر کیا ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر 1لاکھ 15 ہزار، ہیڈ خانکی 1لاکھ6ہزار کيوسک پاني موجود ہے۔ جس کے بعد لاہور روڈ اور جھنگ روڈ پر نشیبی بستیوں میں ایک بار پھر بڑا ریلا داخل ہوگیا، جس سے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی چارہ ، مکئی اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت نے اوجھ بیراج سے دریائے راوی میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑا ہے، جو جسار پہنچا۔ بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی بدھ کو لاہور، شاہدرہ اور نارووال میں پہنچا، جب کہ ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی 18اگست کو ساہیوال اور چیچہ وطنی پہنچا۔

    ساہیوال

    ساہیوال کی ڈپٹی کمشنر صلوات سعید نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلع میں 50 سے زائد گھر پانی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کے پل سے صرف ایک لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے، مگر دریا کے سات گزرگاہیں بند کردی گئی ہیں، جن کو سیلاب سے پیدا ہونے والے نقصانات کم کرنے کے لیے فوری طور پر کھولنے کی ضرورت ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علاقے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کنارے مت جائیں یا پھر اپنے مویشی وہاں نہ چھوڑ دیں جبکہ دریائے راوی کے کنارے یا قریب آباد لوگوں کو بھی علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ضلع میں قائم ریلیف کیمپوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 20 کردی گئی ہے، اس سے قبل آج محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک نے کیمپوں میں ویکسین اور ادویات بھیجی تھیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے راوی کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو خبردار کیا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ منگل 16 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ دریا کے کنارے آبادی کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

    اجلاس میں دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے لاہور اور سیالکوٹ میں جدید ریڈار لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ نے بے گھر افراد کے لیے خیمے، خوراک اور دیگر سامان کی فراہمی کا بھی حکم دیا تھا۔ اس سے قبل، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام محکموں بشمول آب پاشی، خوراک، مواصلات، زراعت، لوکل گورنمنٹ، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور بنیادی اور ثانوی صحت پر نظر رکھنے کے لیے سیلابی الرٹ جاری کیا تھا۔

    پی ڈی ایم اے نے فوری طور پر سیلاب کا مقابلہ کرنے اور علاقے میں امدادی ٹیموں کو مطلوبہ مشینری اور آلات کے ساتھ متحرک کرنے، پھنسے ہوئے خاندانوں کے لیے خوراک کے بیگز کی فراہمی، مویشیوں کو نکالنے اور چارے کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔

    سیلاب الرٹ میں کہا گیا تھا کہ زیادہ تر پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو جب بھی ضرورت پڑے، ان کو عارضی ریلیف کیمپوں یا محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا چاہیے اور ریلیف کیمپوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیار کھانے کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنایا جائے جبکہ وبائی امراض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے طبی ٹیمیں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے متحرک کردی جائیں۔

    بلوچستان

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    کوہلو اور موسیٰ خیل میں بھی سیلابی پانی درجنوں مکانات کو بہہ کرلے گیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل یاسردشتی کے مطابق بارش اور سیلابی ریلے کے باعث نو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے، ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

    کوئٹہ کے علاقے غزہ بند میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ متاثرہ افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشين سے ہے۔

    نصیرآباد کی ربیع کینال میں سیکڑوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ایف سی نے کشتیوں کی مدد میں متاثرین کو ریسکیو کیا۔

    دکی کے نانا صاحب روڈ پر کئی مسافر سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو اورریلیف آپریشن جاری ہے۔

    آزاد کشمیر

    دوسری جانب وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب سے رتی گلی کی سڑک کئی مقامات پر بند کردی گئی، جب کہ بیس کیمپ میں بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے۔ سیلاب سے کئی مکانات ، منی پن بجلی گھر سمیت دیگر املاک بھی تباہ ہوئے۔

  • جولائی 2022؛ ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر،جون کے مقابلے 7.8 فیصد کم

    جولائی 2022؛ ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر،جون کے مقابلے 7.8 فیصد کم

    جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

    نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 8.6 فیصد ہوا ہے اور سال بہ سال بنیادوں پر 7.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی بڑی حد تک جولائی میں عید کے سبب کاروباری دنوں کی کم تعداد کی عکاس ہے جو 17 رہے تھے، جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں کاروباری دنوں کی تعداد 22 اور جولائی 2021ء میں 18 رہی تھی۔

    جولائی 2022ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (580.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (456.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (411.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (254.3 ملین ڈالر ) کے شامل ہیں۔

    رواں مالی سال 2022-2023 کے پہلے ماہ (جولائی ) کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی یا جانیوالی ترسیلات زر میں جون کے مقابلے میں 7.8 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے تاہم گذشتہ ماہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر اپنے وطن عزیز پاکستان میں بھجوائی گئی ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کی ورکرز ترسیلات ڈھائی ارب ڈالر رہی ہے، اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ جولائی مسلسل 26واں مہینے ہے جس میں ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ جولائی میں ترسیلات جون کے مقابلے 7.8 فیصد کم رہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 58 کروڑ ڈالر بھیجے۔ متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بھیجے گئے، برطانیہ سے 41 کروڑ جبکہ امریکا سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی۔

    اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ فہد رؤف نے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں ترسیلاتِ زر کی کمی کی وجہ ایام کار کی تعداد میں کمی ہی قرار دی جاسکتی ہے کیوں کہ عالمی اقتصادیات کے بنیادی عوامل میں کوئی ایسا بڑا تغیر رونما نہیں ہوا ہے جس کو ترسیلاتِ زر میں کمی کا سبب ٹھہرایا جاسکے۔

  • تحریک انصاف کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں سی آئی اے کا سابق چیف اسٹیشن اسلام آباد، رابرٹ گرینئیر نکلا

    تحریک انصاف کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں سی آئی اے کا سابق چیف اسٹیشن اسلام آباد، رابرٹ گرینئیر نکلا

    لکھاری عمر اظہر نے کچھ دستاویزات اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ: ان دستاویزات سے تصدیق ہوتی کہ تحریک انصاف نے لابنگ کیلئے جس لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اس لابنگ فرم کا سربراہ امریکی انٹیلجنس ایجنسی سی آئی اے کا سابق اسٹیشن چیف اسلام آباد رابرٹ گرینیئر نکلا ہے.

    امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگانے والے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جماعت امریکہ میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تین مختلف لابنگ فرموں سے معاہدے کر چکی ہے جن میں سے ایک لابنگ فرم کے سربراہ رابرٹ گرینیئر پاکستان میں بطور سی آئی اے اسٹیشن چیف بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    https://twitter.com/OmerAzhar96/status/1559637768120242178

    نیا دور کے مطابق: "دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے جس امریکی فرم کے ساتھ 2022 میں معاہدہ کیا اس پر واشنگٹن میں تعینات رہنے والے سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اسد مجید خان نے وہ بدنام زمانہ خط لکھا تھا جسے عمران خان نے امریکی خط قرار دے کر اپنی فراغت کا الزام امریکہ پر عائد کر دیا تھا۔”

    ان دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے امریکی فرم سے معاہدے پر اسد مجید خان نے 22 مارچ 2022 کو دستخط کیے تھے جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں اسد مجید خان کا لکھا ہوا جھوٹا سازشی خط چند روز بعد 27 مارچ 2022 کو لہرایا تھا۔

    گذشتہ دنوں تحریک انصاف کا امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان معاہدوں کا مقصد امریکی انتظامیہ اور میڈیا میں اپنے لئے ایک مثبت رائے عامہ پیدا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے یہ اس قسم کا پہلا معاہدہ نہیں ہے بلکہ گذشتہ چند ماہ میں انہوں اس طرح کے چار معاہدے کر چکی ہے۔ ان معاہدوں کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب بائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالا۔ سابق ٹرمپ انتظامیہ سے عمران خان حکومت کے تعلقات بہت بہتر تھے اور جب عمران خان نے امریکہ کا دورہ کیا تو ان کی ڈانلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کشنر نے بہت آؤ بھگت کی تھی۔ بعد ازاں پی آئی اے کی ملکیت امریکہ میں واقع روزوویلٹ ہوٹل بیچنے کے موقع پر بھی ٹرمپ کا نام سامنے آیا تھا۔

    تاہم، بائیڈن انتظامیہ کے ٹیک اوور کے بعد امریکہ کے ساتھ عمران خان حکومت کے تعلقات میں سرد مہری آتی چلی گئی۔ اسی موقع پر پی ٹی آئی نے لابنگ فرمز کے ساتھ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے ایک کمپنی رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی تھی جو کہ ماضی میں پاکستان میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رہ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ عمران خان کی جانب سے ان کے مشیر افتخار درانی نے کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اس کمپنی کو 25 ہزار ڈالر فی ماہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی ادا کیے جانے تھے۔

    دستاویزات کے مطابق: اس معاہدے کی مدت چھ ماہ تھی جو کہ مئی 2021 میں شروع ہوا اور دسمبر 2021 میں ختم ہوا۔ رابرٹ گرینیئر 2001 میں پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا۔ تاہم بعد میں عراق میں بھی تعینات رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک لابنگ فرم کھول لی تھی جس کے ساتھ اب عمران خان نے بھی معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جس زمانے میں یہ موصوف پاکستان میں تعینات تھے، عمران خان بھی جنرل پرویز مشرف کے بڑے پرجوش حامی اور افغانستان جنگ پر ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔ یہ جنرل مشرف کے خاصے قریب بھی تھے۔ عمران خان کو جنرل مشرف نے اپنا ایک کتا بھی بطور تحفہ دیا تھا۔ بعد ازاں جنرل مشرف سے تعلقات خراب ہوئے تو عمران خان نے افغانستان میں امریکی جنگ کی بھی بھرپور مخالفت شروع کر دی تھی.

    امریکی قانون کے مطابق لابنگ کمپنیز کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے تمام معاہدے پبلک کرے تاکہ حکومت اور عوام کو پتہ ہو کہ کون سی امریکی کمپنی کسی غیر ملکی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے صفحہ نمبر 6 پر افتخار درانی کے اسلام آباد کے گھر اور اس کمپنی کے امریکہ میں موجود دفتر کا پتہ موجود ہے۔

    فینٹن کمپنی کے ساتھ بھی پی ٹی آئی تین معاہدے کر چکی ہے۔ پہلا معاہدہ جون 2021 میں کیا گیا جو کہ پاکستان کی طرف سے کونسل آن پاکستان ریلیشنز نے کیا۔ یہ ہیوسٹن میں واقع ایک کمپنی ہے جو محمد اشرف قاضی، عادل جمال اور اقبال عبداللہ نے بنائی تھی اور انہوں نے فینٹن کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی چھ ماہ کا تھا اور اس کی رقم بھی 25 ہزار ڈالر ماہانہ تھی.

    اس کے بعد اسی کمپنی کے ساتھ مارچ 2022 میں ایک اور معاہدہ کیا گیا تھا تاہم یاد رہے کہ یہ وہی وقت تھا کہ جب عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ چکی تھی اور وہ امریکی انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ اس معاہدے پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے اور اس پر دستخط کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے وہی سابق سفیر اسد مجید ہیں جنہوں نے ڈانلڈ لو سے ہونے والی گفتگو کا احوال بذریعہ بدنامِ زمانہ مراسلہ پاکستان بھیجا تھا۔ یہاں پتہ بھی پاکستان ایمبیسی کا دیا گیا ہے۔

    اس معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف نے اب اسی کمپنی سے ایک اور معاہدہ کر لیا ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ پچھلے چھ ماہ اس کمپنی کو پیسے کس مد سے ادا کیے گئے اور اس دوران کی جانے والی لابنگ کس مقصد کے لئے ہو رہی تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ لابنگ تحریک انصاف کی ہو رہی تھی اور پیسہ حکومتِ پاکستان کے خزانے سے ادا ہو رہا تھا؟ یہ بات تشویش طلب ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یکم اگست کو ہوئے ہیں اور یہ 21 اگست کے بعد سے نافذ العمل ہوگا۔ لگتا یہی ہے کہ پچھلے معاہدے کو ہی توسیع دے دی گئی ہے۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 5افراد انتقال کر گئے جبکہ 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے19 ہزار312 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 526 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.72 ریکارڈ کی گئی۔

    واضح‌رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے میں اضافہ دیکھنے میں‌ آیا تھا جس پر این سی او سی کے سربراہ میں وفاقی وزیر صحت نے اہم فیصلے کیئے تھے. وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس وقت این سی او سی کو سندھ محکمہ صحت سے رابط کرنے کی ہدایت کی تھی.

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ: این سی او سی کی ٹیم سندھ کے محکمہ صحت سے مل کراچی میں کنٹرول کے لیے مربوط حکمت عملی طے کرگی اور خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے صوبائی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے گی.

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا تھا کہ: کورونا کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کو بڑھایا جائے گا. جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور ہجوم والی جہگوں پر ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا تھا.

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ: کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے.

  • یوکرین روس تنازعہ:دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر:کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے

    یوکرین روس تنازعہ:دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر:کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے

    لاہور:یوکرین روس تنازعہ:دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر:کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے،اطلاعات ہیں کہ زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ جو کہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر ہے ۔ یوکرین کا یہ جوہری بجلی گھر روسی افواج کے کنٹرول میں ہے۔اور یہ بات امریکہ اوریورپ کو کسی بھی صورت گوارا نہیں ہے ،

    ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

    اس سلسلے میں عالمی ذرائع ابلاغ نے پیر کی رات یوکرینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے نزدیک متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے اطراف کے علاقوں پر گزشتہ دنوں کئی بار گولہ باری ہوئی ہے۔

    ماسکو اور کیف میں سے کسی نے بھی ان گولہ باریوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔شہر انرگودار کے میئر نے جہاں یورپ کا یہ سب سے بڑا جوہری بجلی گھر واقع ہے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ اس جوہری بجلی گھر میں المیہ رونما ہونے کا امکان روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔

    روس نےایرانی سیٹلائٹ "خیام” خلا میں بھیج دیا

    یوکرین کے زاپوریژیا جوہری بجلی گھر میں المیہ رونما ہونے کی تشویش کے دوران، پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ماہرین یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کا جلد سےجلد معائنہ کریں اور ماسکو اس سلسلے میں ہر ضروری تعاون کے لئے تیار ہے ۔

    روسی وزارت خارجہ کے اس بیان کے بعد ، اقوام متحدہ نے یوکرین کے اس جوہری بجلی گھر کے تعلق سے آئی اے ای اے کی سنگین ذمہ داریوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے مذکورہ جوہری بجلی گھر کی سلامتی کے بارے میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگوف کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ۔

    روس، یوکرین اوراس کے حامی مغربی ملکوں پر یہ الزام لگاچکا ہے کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر میں بھی چرنوبیل جیسا المیہ رونما ہوجائے۔

    یاد رہے کہ روس نے یوکرین سے علیحدگی اور خود مختاری کا اعلان کرنے والے، علاقوں دونیسک اور لوہانسک کی حمایت میں چوبیس فروری سے فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے ۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف اس کا فوجی آپریشن آغاز جنگ کے مترادف نہیں ہے بلکہ عالمی سطح کی جنگ روکنے کا ایک اقدام ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا مقصد ، نیونازی انتہا پسندوں کا خاتمہ اور روسی زبان بولنے والے شہریوں کو نسل کشی سے بچانا بتایا ہے۔یوکرین جنگ شروع ہونے سے قبل روس نے مغربی ملکوں کو بارہا خبردار کیا تھا کہ کیف کو مسلح کرنے، مشرقی یوکرین میں آباد روسی زبان شہریوں پر یوکرینی فوج کے حملوں اور انسانی حقوق کی پامالی کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

    قابل ذکرہے کہ مشرقی یوکرین کے دو علاقوں ، دونیسک اور لوہانسک نے، دو ہزار چودہ میں اس وقت کی حکومت کے خلاف مغرب نوازوں کی بغاوت اور حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد، یوکرین سے علیحدگی اور خود مختاری کا اعلان کیا تھا۔

    ایران، روس کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

    2014 میں بلوے اور بغاوت کے ذریعے وکٹر یانوکویچ کی حکومت کا تختہ الٹ کر یوکرین میں برسراقتدار آنے والی مغرب نواز حکومت نے روس کی تشویش اور انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے، یورپ اور امریکا سے قریب تر ہونے اور یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کے لئے کوششیں جاری رکھیں اور اسی کے ساتھ یورپ اور امریکا نے بھی روس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی غرض سے یوکرین کے لئے اسلحہ جاتی اور فوجی امداد کا سلسلہ تیز کردیا۔

    دوسری طرف نیٹو نے بھی یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دینے اور یوکرین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دینے جیسے اشتعال انگیز اقدامات انجام دیئے جو یوکرین اور روس کے درمیان موجودہ جنگ پر منتج ہوئے ۔ ساڑھے پانچ مہینے سے یہ جنگ جاری ہے اور اب اس جنگ کے نتیجے میں جوہری جنگ کے خطرات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

  • پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

    پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت رات گئے وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیلاب کی صورتحال خصوصاً ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کاتفصیلی جائزہ لیاگیا.وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری سروے کاحکم دیا.

    شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ نقصانات کا تخمینہ لگاکرمتاثرین کو جلد ازجلد مالی امداددی جائے، وزیراعلیٰ کی کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ ادار وں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت.

     

    ریسکیو 1122 کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

     

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، متاثرین کو امدادی کیمپس میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،متعلقہ ادارے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کے نشیبی علاقوں میں تمام انتظامات مکمل رکھیں،وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورسیکرٹری آبپاشی کو آج ہی ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں جاکرامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی.

    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز بھی آج ڈی جی خان وراجن پور جاکرمتاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، وزیراعلیٰ نے بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی بروقت اطلاع کے حوالے سے جدیدریڈار نظام کی تنصیب جلد کرنے کی ہدایت بھی کی.وزیراعلیٰ نے جدید موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی.

     

    پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

     

    پرویزالٰہی نے کہا کہ مستقبل میں کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں آنے والی طغیانی سے بچاؤ کی لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے،متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے، وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم، روزانہ ہزار فوڈ ہیمپر اور امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرمحسن لغاری،چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، صحت، ہاؤسنگ، لائیوسٹاک، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ریسکیو 1122اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری، واٹر ڈویژن اسلام آباد، کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان و راجن پور کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.