Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

    سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

    سکھر:سندھ:ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق آج ایک اہم سماعت میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تعلیمی اداروں کے سامنے دھرنا دینے یا احتجاج کرنے پر پابندی لگادی ہے ، عدالت نے اس فیصلے پرسختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں‌

    سکھر سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے گھوٹکی ٹیکنیکل کالج کے ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز کی سماعت کی۔ہائی کورٹ میں ہونے والی اس سماعت میں سندھ حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی سکھر اور محکمہ تعلیم کے حکام سماعت پرعدالت میں پیش ہوئے۔

    ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کالج انتظامیہ نے عدالت میں کالج کے سامنے دیئے گئے دھرنے کی تصاویر پیش کردیں۔اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے سکھربینج کی عدالت نے دھرنے کےدوران کالج کے مرکزی دروازے کوبند کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ اگر ملازمین کی برطرفی کا معاملہ ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ کسی کو بھی تعلیم کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورانتظامیہ اس پابندی پرسختی سےعمل درآمد کرائے۔ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے عدالت کو احکامات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    دوسری طرف عوام الناس نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے تعلیمی اداروں میں احتجاج کی روش میں کمی آئے گی اورمعاشرے میں اس سے بہتری آئے گی

  • شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے اور کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. ۔

    گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ شہباز گل کا بیان غلط تھا اور ان کے بیان سے فوج میں اکسانے کا تاثر گیا، لہذا انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی لیکن آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے تھے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا ہے یا ڈالا گیا؟

    جبکہ آج سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اور ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

    واضح‌رہے کہ شہباز گل نے ملک کے ایک نجی نیوز چینل پر افواج پاکستان سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،جبکہ 9 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا تھا. تاہم بعدازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا تھا۔

  • ترک افواج شام میں بڑے حملےکی تیاری کررہی ہیں:شامی ذرائع کا دعویٰ‌

    ترک افواج شام میں بڑے حملےکی تیاری کررہی ہیں:شامی ذرائع کا دعویٰ‌

    حلب:عرب ملک کے شمالی صوبے حلب میں فوجی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے میں مبینہ طور پر تین شامی فوجیوں کے ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کے بعد ترک فوج بظاہر ہمسایہ ملک شام میں ایک نئی سرحد پار کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

    مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ ترک فورسز نے جرابلس شہر کے قریب سرحدی علاقوں میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا ہے تاکہ لوگوں کو آپریشن کی تیاری کے لیے گھروں کے اندر رہنے کو کہا جا سکے۔

     

     

    ذرائع نے مزید کہا کہ متعدد ترک جنگی ڈرونز کو سرحد کے قریب علاقوں پر آسمان پر اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ترکی کے فوجی دستے حسقہ، رقہ اور حلب صوبوں کے بیشتر سرحدی قصبوں میں تیزی سے متحرک ہو رہے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترک فوج نے حالیہ دنوں میں شام کے سرحدی علاقوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

     

     

    عراق میں مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے حالات کشیدہ،عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    سانا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام 14:37 بجے سے حلب کے دیہی علاقوں میں شامی فوجی چوکیوں کو مقامی وقت کے مطابق شام 15:00 بجے تک نشانہ بنایا۔

    رپورٹ میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ شامی مسلح افواج نے حملے کا جواب دیا اور کچھ ترک فوجی مقامات پر مادی اور انسانی نقصان پہنچایا۔ترکی کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ترکی کی سرحد کے قریب شامی چوکی کو نشانہ بنانے والے ترک فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے، جن میں شامی فوج اور کرد جنگجو دونوں شامل ہیں۔برطانیہ میں قائم جنگی مانیٹر نے کہا کہ فضائی حملے میں کردوں کے زیر قبضہ سرحدی شہر کوبانی کے مغرب میں واقع گاؤں جرقلی میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

    سلجوق سلطنت اور اسکا قیام .تحریر: سمیع اللہ

    شامی فوج نے عرب ملک میں ترکی کی طرف سے دو فضائی حملوں کے بعد شام کے اندر ترک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یہ حملہ ترک افواج اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) سے وابستہ کرد زیرقیادت عسکریت پسندوں کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہوا جو اس علاقے کو کنٹرول کرتی ہے۔

    8 اگست کو، ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں سرحد پار سے ایک نئی کارروائی کے لیے اپنے ملک کے منصوبے کا اشارہ دیا تاکہ امریکی حمایت یافتہ کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (YPG) عسکریت پسند گروپ، جو SDF کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کے ارکان کو ہٹایا جائے۔

     

    ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ ہماری جنوبی سرحد کے ساتھ 30 کلومیٹر گہرائی (18.6 میل) محفوظ لائن قائم کرنے کا ہمارا فیصلہ حتمی ہے،” اردگان نے دارالحکومت انقرہ میں 13ویں سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترک سفارت کاروں سے خطاب میں کہا۔

    پچھلے مہینے، اردگان نے کہا تھا کہ وائی پی جی کے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک نیا ترکی آپریشن اس وقت تک ایجنڈے پر رہے گا جب تک سیکورٹی خدشات کو دور نہیں کیا جاتا۔ایران اور روس دونوں، جو دمشق کی انسداد دہشت گردی مہم میں مدد کر رہے ہیں، ترکی کو اس طرح کی کارروائی شروع کرنے کے خلاف خبردار کر چکے ہیں۔ترکی نے عرب ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں فوجیں تعینات کی ہیں۔

    دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا

    انقرہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کو اکتوبر 2019 میں شمال مشرقی شام میں تعینات کیا گیا تھا جب ترک فوجی دستوں نے YPG جنگجوؤں کو سرحدی علاقوں سے دور دھکیلنے کی اعلانیہ کوشش میں سرحد پار سے طویل دھمکی آمیز حملہ شروع کیا تھا۔

    انقرہ وائی پی جی کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھتا ہے جو آبائی علاقے کردستان ورکرز پارٹی (PKK) سے منسلک ہے، جو 1984 سے ترکی میں خود مختار کرد علاقے کی تلاش میں ہے۔شام کے صدر بشار الاسد اور دیگر اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ دمشق ترکی کی جاری زمینی کارروائی کا دستیاب تمام جائز ذرائع سے جواب دے گا۔

  • شاہ رخ سے اکثر کہتی تھی تمہاری شکل سٹار والی نہیں لیکن قسمت سٹارز والی ہے جوہی چاولہ

    شاہ رخ سے اکثر کہتی تھی تمہاری شکل سٹار والی نہیں لیکن قسمت سٹارز والی ہے جوہی چاولہ

    بالی وڈ کی اداکارہ جوہی چاولہ اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دونوں کی دوستی ان کی پہلی فلم سے چلی آرہی ہے آج بھی شاہ ر خ اور جوہی بہترین دوست کہلائے جاتے ہیں. یہاں تک کہ شاہ رخ کے بیٹے آریان پر منشیات کیس میں جب برا وقت آیا تو جوہی چاولہ ضامن بنیں. جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان سے جب میں پہلی بار ملی تو متاثر نہیں ہوئی تھی نہ ہی کوئی یہ مجھے بہت خوبصورت لگے تھے لیکن جب ایک ساتھ کام کیا تو بہت متاثر ہوئی کمال کا کام کرتے تھے ہماری فلمیں ایکساتھ چلیں ہوتے ہوتے ہماری دوستی ہوگئی یہاں تک کہ ہم نے ایک پروڈکشن ہائوس بھی بنایا گوکہ مجھے اس کام کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں تھا.اکثر یہ ہوتا تھا کہ فلم کے سیٹ سے میں گھر آجاتی تو گھر آکر یا راستے میں یاد آتا کہ مجھے تو سیٹ پر ہونا چاہیے تھا میں تو پرڈیوسر ہوں. جوہی چاولہ نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اکثر شاہ رخ خان سے کہا کرتی تھی کہ تمہاری شکل تو سٹارز والی نہیں ہے لیکن تمہاری قسمت سٹارز والی

    ضرور ہے. جوہی نے کہا کہ میں بھی کوئی بہت زیادہ خوبصورت نہیں تھی جب مجھے مس انڈیا کا خطاب ملا تو میں حیران رہ گئی خود کو آئینے میں دیکھا کہ میں اتنی خوبصورت ہوں تو نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں کالج کے فیشن شوز اور حسن کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتی تھی میری فرینڈز نے مس انڈیا کے مقابلے میں حصہ لینے کا پلان کیا تو میں نے بھی سوچا کہ یہ ایسا کر سکتی ہیں تو پھر میں کیوں ایسا نہیں کر سکتی. مجھے یاد ہے کہ جب مس انڈیا کے مقابلے کے لئے فارم بھرا تو ابو کے پاس سائن کروانے گئی تو انہوں نے میری طرف حیران ہو کر دیکھا. جوہی نے بتایا کہ میری خالہ کی شادی پاکستان میں ایوریڈی پکچرز والوں کی فیملی میں ہوئی تھی وہ کراچی رہتی ہیں میں ان سے ملنے جانا کرتی ہوں.

  • سرکاری اداروں میں بعض افراد کو ماہانہ 70 سے 80 لاکھ تنخواہیں دینے کا انکشاف

    سرکاری اداروں میں بعض افراد کو ماہانہ 70 سے 80 لاکھ تنخواہیں دینے کا انکشاف

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری اداروں میں بعض افراد ماہانہ 70 سے 80 لاکھ روپے تنخواہیں لے رہے ہیں۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قومی اسمبلی نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ سرکاری اداروں میں بہت سے افراد 70 سے 80 لاکھ روپے تنخواہیں اور کروڑوں روپے کی مراعات لے رہے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری اداروں میں ماہانہ 70 سے 80 لاکھ تنخواہ دیےجانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 70 سے 80 لاکھ روپے لینے والے افراد کی چھٹی کرائی جائے۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم، داخلہ اور خزانہ میں بعض لوگ بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں، بعض لوگ سرکاری خزانے سے ماہانہ ایک کروڑروپے مراعات لے رہے ہیں۔ نورعالم خان نے کہا کہ 5 سے 10 لاکھ روپے میں اچھا کام کرنے والےلوگ مل جاتے ہیں، 70 سے 80 لاکھ روپے لینے والے افراد کی چھٹی کرائی جائے۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے نیشنل بینک اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا ہے کہ دہری شہریت والے بعض لوگ دوبارہ ملازمت لینے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے افراد کو کسی صورت ہائرنہ کیا جائے، اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے بتایا کہ آٹو موبائل اور تمباکو سمیت بعض سیکٹرز میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ پی اے سی نے ان سیکٹرز کا ایف بی آر سے ریکارڈ طلب کر لیا جب کہ تمام آٹو موبائل اور تمباکو کمپنیوں کے ریکارڈ کا خصوصی آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

    چیئرمین پی اے سی نے تمام کارمینوفیکچرز کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

  • وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    فیصل آباد:کالے شیشے لگوا لو، اس قدر پیشکش کرنے والا یہ نوجوان کون ہے ، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جعلی سازی کرنے والا بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گیا ہے ، کہا جارہاہے کہ وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانےمیں ملوث ملزم عاکف ندیم کو ایف آئی اے نے فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عاکف ندیم کو فیصل آباد سے گرفتارکيا گيا ہے، اور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم عاکف ندیم شہریوں کو کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتار کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے عاکف ندیم نامی ملزم کو گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے تمام غیرقانونی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاکف ندیم نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بھی بنارکھی تھی، جس کے ذریعے وہ شہریوں کو کالے شیشے کے جعلی پرمٹ جاری کرتا تھا۔

    ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو تمام شواہد و ثبوت جمع کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پرائیڈ آف پرفارمنس کےلئے انجمن حکومت پاکستان کی ہیں شکر گزار

    پرائیڈ آف پرفارمنس کےلئے انجمن حکومت پاکستان کی ہیں شکر گزار

    اداکارہ انجمن جن کو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے جا نے کا اعلان کیا گیا ہے وہ اس اعلان پر ہیں بہت خوش. ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ کافی لیٹ مل رہا ہے لیکن پھر بھی میں حکومت پاکستان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عزت بخشی ہے. میں بہت محسوس کرتی تھی جب مجھ سے بعد میں آنے والوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملتا تھا لیکن میں خاموش ہی رہتی تھی کچھ نہیں کہتی تھی. میرے مداح بہت افسردہ رہتے تھے کہ کیوں مجھے یہ ایوارڈ نہیں دیا جا رہا تھا لیکن یقینا میرے مداح بھی اب میری طرح کافی خوش ہیں. انجمن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ بہت محنت سے کام کیا اور میرے کام کو عوام میں بہت

    پذیرائی ملی، میری فلمیں کئی کئی مہینے سینما گھروں سے نہیں اترتی تھیں. میری تقریبا فلموں نے ڈائمنڈ ،گولڈن اور پلاٹینیم جوبلی کی. مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے، میرا چونکہ قسمت پر بہت یقین ہے لہذا ہمیشہ ہر معاملے میں یہی سوچا کہ جب جو قسمت میں ہو گا مل جائیگا. انجمن نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے اب بھی اگر کوئی اچھا اور پاور فل کردار آفر ہو گا تو یقینا میں کروں گی. آج کل کے فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ان سب کا کام دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے.اچھی اور مثبت بات یہ ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں.

  • جنرل ضیاءالحق شہیدکون تھا..؟تحریر:-علی عمران شاہین

    جنرل ضیاءالحق شہیدکون تھا..؟تحریر:-علی عمران شاہین

    شہید جنرل ضیاء الحق رحمہ اللہ وہ تھا

    *۔۔۔۔۔۔جس نے1977میں ملک کو انتہائی نازک مرحلے جب پر طرف افراتفری و خونریزی جاری تھی بروقت ایکشن کرکے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچایا تھا،
    *۔۔۔۔۔۔جس نے ملک سے تمام علیحدگی پسند باغی گروپوں کو انتہائی اعلیٰ حکمت عملی سے دوبارہ قومی دھارے میں لا کر محب وطن بنا تھا۔تب نسیم ولی خان مٹھائی کےٹوکرے لے کر اسلام آباد ایوان صدر پہنچی تھی۔
    *۔۔۔۔۔۔اتنا شریف و ملنسار تھا کہ جی ایم سید کو اس کے آبائی علاقے سن سندھ میں گھر جا کر ملا اور ذوالفقار علی بھٹو کے جبر سے نجات کے لئے جاری سندھ علیحدگی کی سب سے بڑی اور منظم ترین تحریک” سندھو دیش” کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔
    *۔۔۔۔۔۔ذوالفقار علی بھٹو کے ظلم سے ستائے اور علیحدگی و دہشت گردی پر آمادہ و پیادہ افغانستان مفرور بلوچ اور پشتون طبقات کو واپس ملک لایا تھا،ظالمانہ حیدر آباد ٹریبونل ختم کیا،ہزاروں شہریوں کی قاتل ایف ایس ایف ختم کی۔
    *۔۔۔۔۔۔ذوالفقار علی بھٹو کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے جیلوں میں پڑے دسیوں ہزار بےگناہ سیاسی کارکنوں اور شہریوں کو رہائی عطا کی۔
    *۔۔۔۔۔۔۔جس نے پہلی بار صوم و صلوۃ و زکوۃ کا سرکاری اہتمام و حکم جاری کیا،صلا ۃ کمیٹیاں محلے کی سطح تک بنیں ،نماز کا سرکاری سطح پر باقاعدہ حکم جاری کرکے ادائیگی شروع کروائی، زکوٰۃ و عشر کمیٹیاں بنیں، زکوٰۃ کی حقداروں تک تقسیم کا نظام تشکیل دیا۔
    *…..قومی مجلس شوریٰ تشکیل پائی جو جید علمائے کرام و اسکالرز پر مشتمل تھی کہ کوئی کام غیر اسلامی نہ ہو اور اگر ہو تو اسے روکا جاسکے۔
    *…..توہین مذہب و توہین اسلام ، توہین نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،انبیائے کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پرباقاعدہ سزا کے قوانین متعارف کروائے جو آج تک موجود اور دشمنوں کے لیے سردردی کا باعث ہیں۔
    *۔۔۔۔۔۔امتناع قادیانیت آرڈیننس جاری کرکےقادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی،ملک میں حدود آرڈیننس سمیت بےشماراسلامی قوانین بنوائے اور رائج کئے۔
    ،سرکاری افسران کے رویے پر احتساب کا نظام بنایا
    *۔۔۔۔۔۔۔ہر تقریب کے آغاز میں تلاوت اور نعت کا اہتمام شروع کروایا، جو آج بھی ہر جگہ رائج ہے۔
    *۔۔۔۔۔۔۔فوج کو ایمان تقویٰ جہاد فی سبیل للہ کا ماٹو دیا،فوج کو پاکستانی رنگ میں رنگا،قرآنی جہادی آیات و احادیث ہر طرف عام کیں ،فوجی کاشن تک اردو میں جاری کروائے،
    *۔۔۔۔۔۔نئی اسلامی صدی کے آغاز پر اقوام متحدہ میں تقریر کی تووہاں پہلی اور تاحال آخری بار تلاوت قرآن کا اہتمام کروایا
    *۔۔۔۔۔۔ ملک کا وقار اتنا بلند کیا کہ پندرویں صدی ہجری کے آغاز پر اقوام متحدہ میں خصوصی عالمی اجلاس ہوا تو سارے عالم اسلام نے انہیں متفقہ طور پر اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہوئے بطور نمائندہ عالم اسلام وہاں خطاب کے لیے چنا اور انہوں نے اس کا حق ادا کیا۔
    *۔۔۔۔۔۔انتہائی خفیہ مہارت سے تیزی کے ساتھ ایٹمی پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنا دیا، جس کا اظہار ڈاکٹر عبد القدیر خان سمیت سبھی ایٹمی سائنسدان برملا کرتے رہے ۔
    *۔۔۔۔۔روس کے خلاف جہاد لڑ کر6 مسلم ریاستیں آزاد کروائیں،جہاں اسلام کو جڑ سےاکھاڑ دیا گیا تھا وہاں دوبارہ اسلام زندہ کردیا۔دنیا میں ناہید ہوچکا نظریہ جہاد زندہ کیا، وسط ایشیا کی مسلم ریاستیں آج بھی انہیں اپنا محسن اعظم سمجھتی ہیں۔
    *۔۔۔۔۔۔کیمونزم کا دنیا سے خاتمہ کردیا،اسی سے یوگو سلوایہ ٹوٹا اور بوسنیا و کوسووا کی شکل میں دو نئے مسلمان ملک یورپ میں بن گئے۔
    *….. ملک کے آئین میں اسلامی حدود آرڈینینس سمیت بہت سے اسلامی قوانین متعارف و داخل کئے، وفاقی اسلامی شرعی عدالت اس کے سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بینچز بنائے اور اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل دے کر انہیں آئینی حیثیت دی۔
    *۔۔۔۔۔۔دینی طبقات کو بلا تفریق مسلک مضبوط کیا ۔
    مدارس کو بڑے پیمانے پر زمینیں مالی تعاون فراہم کیا،
    بے شمار نئے مدارس بنائے،
    مدارس کی سند کو ڈبل ایم اے تسلیم کیا اور دسیوں ہزار علمائے کرام سرکاری استاد و پروفیسر بنے۔
    (یہ سب اب ختم ہوچکا)
    *۔۔۔۔۔ معاشی استحکام اتنا رہا کہ 11سال میں کوئی چیز معمولی مہنگی نہ ہوئی، بھٹو نے جو زمانہ جنگ کا نظام خوراک بذریعہ راشن سسٹم لاگو کر رکھا تھا اسے مکمل ختم کر دیا۔ہر چیز ہر شخص کو عام خریدنےکی آزادی ملی جو پہلے نہ تھی۔
    *۔۔۔۔۔۔امریکا سے مالی و معاشی تعاون بھی لیا اور کبھی امریکا کو مداخلت کی اجازت بھی نہ دی
    *۔۔۔۔۔۔کشمیر اور خالصتان کی آزادی کی تحریکوں کا آغاز کرکے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، جو آج بھی بھارت کے گلے کی ہڈی ہیں اور ان کی وجہ سے بھارت اس کے بعد پاکستان ہر کھلی جارحیت کبھی نہ کر سکا۔
    سارک تنظیم تشکیل دے کر بھارت کو ایک نئے جال میں پھنسا دیا جس میں آج تک ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
    *۔۔۔۔۔۔سرکاری مال سے خود اور اپنے خاندان کو اس قدر دور اور صاف رکھا کہ شہادت کے وقت نہ اپنا ذاتی گھر تھا نہ پلاٹ نہ کوئی جائیداد، پینشن کے پیسوں سے نیا گھر بنا، اولاد وہاں منتقل ہوئی اور تب تک چودھری شجاعت کے گھر اہل خانہ مقیم رہے کہ بے نظیر نے اقتدار میں آتے ہی سرکار گھر خالی کروا لیا تھا۔
    *انہی جرائم پر بالآخر جام شہادت نوش کیا..
    حق مغفرت فرمائے عجب آزاد مرد تھا

    جنرل ضیاء الحق شہید کون تھا……. ؟؟
    #حق #سچ۔۔۔۔۔(علی عمران شاہین)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • انسانی حقوق کے نام پرعالمی ادارےتعمیری کام کریں:شرارتوں اورسازشوں سے بازرہنا چاہیے:چین

    انسانی حقوق کے نام پرعالمی ادارےتعمیری کام کریں:شرارتوں اورسازشوں سے بازرہنا چاہیے:چین

    بیجنگ:انسانی حقوق کے نام پرعالمی ادارےتعمیری کام کریں:شرارتوں اورسازشوں سے بازرہنا چاہیے:اطلاعات کے مطابق چین نے کہا کہ کثیرالجہتی انسانی حقوق کے اداروں کو تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا چاہیے، چین مغربی ممالک پر الزام لگاتے ہوئے کہ وہ اپنی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسروں پر فیصلہ سناتے ہیں۔ایسا نہیں ہونا چاہیے

    اس سلسلے میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنیوا میں مقیم ترقی پذیر ایشیائی اور افریقی ممالک کے سفیروں کے ایک وفد کو بتایا کہ ان کا یہ دعویٰ کہ "انسانی حقوق خودمختاری سے بلند ہیں” درحقیقت جو کچھ آجکل عالمی ادارے کررہے ہیں‌وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش ہے۔

     

    ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں،چین

    وانگ نے سفیروں کو بتایا کہ "نام نہاد ‘ویلیو ڈپلومیسی’ کا نفاذ دراصل ممالک کو انسانی حقوق کی آڑ میں فریقین کا انتخاب کرنے پر مجبور کر رہا ہے، جسے نام نہاد ‘جمہوری اصلاحات’ کہا جاتا ہے لیکن اس کا نتیجہ بدامنی، تنازعات اور انسانی تباہی ہے”دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ نے وانگ کے دورے پر آئے ہوئے سفیروں کو بتاتے ہوئے کہا کہ "تاریخ کے سبق کو احتیاط سے سیکھنا چاہیے، اور ان کارروائیوں کی مل کر مزاحمت کی جانی چاہیے۔”

     

    چین تائیوان معاملہ ہوا مزید خراب، چین نے سات تائیوانیوں پر پابندیاں عائد کردیں

    کسی کا نام لیے بغیر، وانگ نے "کچھ مغربی ممالک” پر الزام لگایا کہ وہ انسانی حقوق پر دوسروں کو "جائز” کر رہے ہیں۔”وہ صرف دوسروں کو دکھانے کے لیے ٹارچ کا استعمال کرتے ہیں لیکن خود کو نہیں۔ وہ ترقی پذیر ممالک کے انسانی حقوق کی صورتحال پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور اپنے ہی ممالک اور اپنے اتحادیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کرتے ہیں۔ منتخب اندھے پن کی مشق میں مشغول ہوں، یا۔

    چینی اعلیٰ سفارت کار نے "باہمی احترام” اور "دوسروں پر مسلط ہونے” کی مخالفت پر بھی زور دیا۔”مختلف ممالک کے مختلف قومی حالات اور مختلف تاریخیں اور ثقافتیں ہیں۔ ہمیں ملک کی اصل صورت حال سے آگے بڑھنا چاہیے اور انسانی حقوق کی ترقی کا ایسا راستہ تلاش کرنا چاہیے جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے۔

    جزیرہ نما کوریا کوکشیدگی سے بچایا جائے:چین کا پیغام

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا مفہوم جامع ہے۔ شہری اور سیاسی حقوق کے ساتھ ساتھ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ ضروری ہے، جس میں انفرادی حقوق اور اجتماعی حقوق دونوں شامل ہیں،” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے، روزگار اور ترقی کا حق لوگوں کی سب سے اہم ضرورت ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "انسانی حقوق کے کثیرالجہتی اداروں کو تمام ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے معقول مطالبات پر توجہ دینی چاہیے، اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق اور ترقی کے حق میں اپنی توجہ اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔”

  • شبنم نے انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد ہونے پر دی مبارکباد

    شبنم نے انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد ہونے پر دی مبارکباد

    پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے 253ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے پر اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزرات اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ان شخصیات کو آئندہ سال 23مارچ کو ایوارڈ دیں گے۔ نشان امتیاز پانے والوں میں جہاں مختلف شعبوں سے مختلف شخصیات نامزد ہوئی ہیں ان میں پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ ”انجمن “بھی نامزد ہوئی ہیں.اداکارہ انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے جانے کا اعلان ہونے کے بعدان کے پرستاروں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اس خبر پر نہ صرف ان کے مداح خوش ہوئے بلکہ ان کے ساتھ فنکار بھی بہت خوش ہوئے۔ انجمن کی سینئر اداکارہ شبنم نے ان کے لئے ایک

    پیغام بھیجا انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ نے پنجابی فلموں میں کام کیا اور بہت عرصہ تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ، آپ نے فلم انڈسٹری کو سنبھالے رکھا آپ اس ایوارڈ کی حق دار ہیں ۔شبنم نے مزید کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ آپ کو آپ کی زندگی میںہی مل گیا اور اس سے بڑھ اور کیا ہو سکتا ہے کہ کسی بھی فنکار کو اسکی زندگی میں ایوارڈ ملے اور اس کے کام کو سراہا جائے۔ میں اس ایوارڈ کو ملنے پر آپ کو دل کی گہرائیوںسے مبارکباد دیتی ہوں ۔