Baaghi TV

Author: +9251

  • رجنی کانت کے کیرئیر کی 47 بہاریں مکمل

    رجنی کانت کے کیرئیر کی 47 بہاریں مکمل

    رجنی کانت ہندوستانی اداکار، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر ہیں جو بنیادی طور پر تامل فلموں کے ہیرو ہیں انہیں تامل فلموں‌کا سپر سٹار بھی کہا جا تا ہے .انہوں نے ہندی فلموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا اور ہندی فلموں میں بھی ان کو کافی پذیرائی ملی. رجنی کانت نے اپنی اداکاری سے کروڑوں دل جیتے.انہیں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں بڑے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. یہاں تک کہ انہیں بھارتی فلمی صنعت کے سب سے اہم اعزاز ‘دادا صاحب پھالکے’ سے بھی نوازا گیا. رجنی کانت کے فلمی کیرئیر کو 47 سال مکمل ہو گئے ہیں.

    رجنی کانت کے جہاں بہت سارے مداح ہیں وہیں نریندر مودی بھی ان کے بہت بڑے مداح ہیں انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ”آپ تمام طبقوں کے پسندیدہ اداکار ہیں آپ جیسی اداکاری کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہے”. رجنی کانت کے 47سالہ کیرئیر کا جشن ان کے گھر والوں نے خصوصی طور پر بیٹیوں نے منایا. ان کی بیٹیوں ایشوریا اور سندریا نے اس جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور لکھا ” آزادی کے 76 سال، تمام قربانیوں اور جدوجہد کو سلام، رجنی کانت کی بیٹی ہونے پر فخر ہے” .یاد رہے کہ رجنی کانت جن کا مداح ہر دوسرا بڑا فنکار ہے لیکن وہ ہیں مداح امیتابھ بچن کے. ان کا کہنا ہے کہ امتیابھ بچن کے ساتھ ”اندھا قانون اور ہم” جیسی فلموں میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا.

  • آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ فلمیں کم اور ڈرامہ زیادہ لگ رہی ہیں معمر رانا برس پڑے

    آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ فلمیں کم اور ڈرامہ زیادہ لگ رہی ہیں معمر رانا برس پڑے

    نوے کی دہائی کی پاکستانی فلموں میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونے والے معمر رانا آج کی فلموں پر برس پڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ڈرامہ زیادہ اور فلمیں کم لگتی ہیں .انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کی تکنیک میں‌فرق ہوتا ہے اس فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ میرے اس نقطے کو سمجھنتے ہیں کہ میں اصل میں‌کہنا کیا چاہ رہا ہوں وہ اتفاق کریں گے کہ فلم اور ٹی وی کی تکینیک میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے نئے فلم میکرز کو اس فرق کو سمجھنا چاہیے. میں نئے کام کرنے والوں پر یا آج جو کام کررہے ہیں ان پر تنقید نہیں‌کررہا ہوں لیکن میں سمجھانے

    کی کوشش کررہا ہوں کہ فلم فلم لگنی چاہیے اور ڈرامہ ڈرامہ لگنا چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیں اور بن بھی رہی ہیں اچھی بات یہ ہے کہ بزنس بھی اچھا کررہی ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ اگر فلم فلم لگے ڈرامہ نہ لگے. یاد رہے کہ معمر رانا کی رواں برس پنجابی فلم گوگا لاہوریا ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب کی حد تک اچھا بزنس کی تھا لیکن بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ 2022 میں بھی گوگا لاہوریا جیسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں.

  • شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسےہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے:عمران خان

    شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسےہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے:عمران خان

    لاہور:شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسے ہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں‌ جن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کوہدایت کی ہے کہ شہبازگل کی طبعیت ٹھیک نہیں‌ہے لٰہذا ہرصورت شہبازگل کو ہسپتال منتقل کیا جائے

    اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شہبازگل کوہسپتال منتقل کرنے کے انتظآمات کریں‌۔

     

     

    اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ عمران خان کی طرف سے اس درخواست کے جواب میں‌حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جا سکتا،لیکن عمران خان نے وزارت داخلہ کے حکام سے کہا کہ جو کچھ بھی ہے لیکن اس وقت شہبازگل کی ہسپتال منتقبلی بہت ضروری ہے

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 2 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔ حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی اور پھر پولیس حوالگی کے بعد شہباز گل ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسی طرح مجھے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم ناصرف شہباز گل بلکہ اس طرح کے کسی بھی ماورائے آئین اور غیر قانونی اقدامات کے مقابلے کے لئے ہر قسم کے قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

  • صبا قمر کا دل کس نے توڑا ؟

    صبا قمر کا دل کس نے توڑا ؟

    باصلاحیت اداکارہ ”صبا قمر” نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے میرے اعتماد کو توڑا ہی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے اور ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے. وقت اور ھالات یہاں تک کہ رویے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں. میں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے. صبا قمر نے مزید کہا کہ میری خوبصورتی کی کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن اگر کوئی میری اداکاری کی تعریف کرے تومجھے زیادہ اچھا لگتا ہے. صبا قمر نے کہا کہ میں لوگوں کے رویوں سے بہت کچھ

    سیکھتی ہوں اور لوگوں کے رویے سے سیکھا ہوا بہت کام آتا ہے اور میرے بھی بہت کام آیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے لوگ پسند کرتے رہیں گے میں کام کرتی رہوں گی لیکن جب میں نے محسوس کیا کہ لوگ مجھے اب دیکھنا نہیں چاہتے تو میں پیچھے ہٹ جائوں گی اور کسی کو نظر نہیں آئوں گی. صبا نے مزید کہا کہ میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہےاور میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے زیادہ اچھا کام کروں میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ سراہا . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کملی میں صبا قمر کی لاجواب اداکاری نے شائقین اور ناقدین کے دل جیت لئے.

  • عمران خان نے ایف آئی اے کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا

    عمران خان نے ایف آئی اے کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا

    سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فارن فنڈنگ کیس کے نوٹس پر جواب دینے سے انکار کردیا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے، الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی جبکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کو جاری کیا گیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا۔

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے نے امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پی ٹی آئی کو ہونے والی فنڈنگ کے بارے میں متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے بھی وہاں کی کمپنیز و شخصیات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینئر آفیسر نے نجی ٹی وی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی ایف بی آئی سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگر ممالک کے ایسے اداروں سے مدد کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکھٹے کرکے معلومات کو یکجا کرنے کے مرحلے میں ہیں جنہیں یکسو کرکے آگئے بڑھایا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل 12 اگست کو ایف آئی اے اسلام آباد زون کی انکوائری ٹیم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو خط ارسال کیاگیا تھا جس میں عمران خان سے 1996 سے لیکر ابتک تمام ملکی وغیرملکی ریکارڈ طلب کیاگیا ہے ۔ خط میں خط مزید کہاگیا ہے کہ 1996ء سے پی ٹی آئی کی نیشنل اورانٹرنیشنل کمپنیوں ،تنظیموں ،رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹرسٹ کے حوالے معلومات فراہم کی جائیں۔

    اب تک کی سالانہ مالیاتی اکاؤنٹس کی سٹیمنس،پی ٹی آئی کے فارن کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات،پی ٹی آئی کی پارٹی ممبرشپ فیس کے حوالے اکٹھی کی گئی رقم کی بھی تفصیل مانگی گئی ہے. خط میں پارٹی کے نیشنل اورانٹرنیشنل ڈونرز کی فہرست ،پی ٹی آئی اوراس سے متعلقہ کمپنیز کی 1996ء سے لیکر 2022ء تک کے اثاثوں کی سالانہ سٹیٹمنٹس،پارٹی کو فنڈنگ کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیز اورکاروبار جنہوں نے پارٹی کے لئے فنڈنگ کی کاملکوں کی سطح پر ڈیٹا بھی طلب کیاگیاہے۔

  • جنوبی کوریا،امریکہ اوراتحادیوں کوکروزمیزائل فائرکرنےکی وجہ توسمجھ آگئی ہوگی:شمالی کوریا

    جنوبی کوریا،امریکہ اوراتحادیوں کوکروزمیزائل فائرکرنےکی وجہ توسمجھ آگئی ہوگی:شمالی کوریا

    سیول:شمالی کوریا نےدوکروزمزائل چلاکرجنوبی کوریا اورامریکہ کوسخت پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے سمندر کی طرف دو کروز میزائل فائر کیے ہیں، جب کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی جاری ہے۔ان حالات میں فائر کیا جانا ایک وارننگ ہوسکتی ہے

    اس سلسلے میں جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں پراجیکٹائل کو بدھ کی صبح جنوبی پیونگن صوبے کے مغربی ساحلی شہر اونچون سے لانچ کیے گئے اس میزائل کو فقط ٹیسٹ کرنا ہی مقصود نہیں تھا بلکہ یہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرجنوبی کوریا،امریکہ ،جاپان،آسٹریلیا ،تائیوان اوردیگرملکوں کے لیے ایک وارننگ تھی ۔ذرائع نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجی حکام میزائل کی پرواز کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہے ہیں،

    روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں

    کہا جارہا ہےکہ تازہ ترین لانچ جو کہ گزشتہ ماہ کے اوائل سے پیانگ یانگ کا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ ہے، جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے طویل عرصے سے معطل لائیو فیلڈ ٹریننگ کی تیاری کے لیے چار روزہ ابتدائی مشترکہ مشق شروع کرنے کے ایک دن بعد ہوا جو 22 اگست تا 1 ستمبرجاری رہیں گی

    ان فوجی مشقوں کو الچی فریڈم شیلڈ کا نام دیا گیا ہے، اس میں ہوائی جہاز، جنگی جہاز، ٹینک اور ممکنہ طور پر دسیوں ہزار فوجیوں پر مشتمل فیلڈ مشقیں شامل ہوں گی۔امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں چار سالوں میں پہلی بار اگست میں ہوں گی۔

     

    شمالی کوریا کے صدر کورونا سے صحتیاب

     

    پیانگ یانگ نے سیئول اور واشنگٹن پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف اکثر احتجاج کیا ہے اور انہیں واشنگٹن کے سفارت کاری کے منتر کے باوجود حملے کی مشقیں قرار دیا ہے۔

    تازہ ترین پیشرفت اس وقت بھی سامنے آئی ہے جب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی شرط پر وسیع پیمانے پر امدادی پیکج کی پیشکش کی ہے، اس تجویز پر پیانگ یانگ کی طرف سے غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

    شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جب سیئول اور واشنگٹن میں حکام کے دعووں کے درمیان پیانگ یانگ 2017 کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

    یاد رہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر 2017 میں اپنا چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا۔ تاہم، بعد میں امریکہ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز مذاکرات کے دوران، اس نے ایک جوہری تنصیب کو ختم کر دیا اور اس کے بعد سے کوئی دوسرا جوہری تجربہ نہیں کیا۔امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیانگ یانگ نے ساتواں جوہری تجربہ کیا تو وہ مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پچھلے مہینے شمالی کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ اور سیئول کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی فوجی تنازع میں اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو "متحرک” کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل

    ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے ایران کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیشکش کردی اور کہا کہ گوادرکے انرجی پراجیکٹ میں ایرانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریںگے۔

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایرانی نیوزایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اوردونوں ملکوں کے توانائی اور تجارتی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ سابق حکومت نے ایران سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کی تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کی تجویز دی اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تجویز پر ایرانی حکام سے بات چیت کی ہدایت کردی۔

    مفتاح اسماعیل کا دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مزید روٹس کھولنے پر زور دیا۔

    توانائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گیس اور انرجی کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان کی ضرورت ایران باآسانی پوری کرسکتا ہے، پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافہ کردیا ہے اوراس سلسلے میں وزیرتوانائی خرم دستگیرخان نے بھی ایران کا دورہ بھی کیا۔

    وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ وزیرپٹرولیم مصدق ملک ایران سے گیس درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایران سے گیس درآمد کرنے کا آپشن برقرار ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک ایران اکنامک کمیشن اجلاس میں تجارت بڑھانے پر بات ہوگی، تجارت میں بڑی رکاوٹ کرنسی اور بینکنگ تعلقات کا نہ ہونا ہے اور ایران سے تجارت میں امریکی ڈالر میں ایل سیز بھی نہیں کھول سکتے۔ انھوں نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ پاکستان اور ایران کےدرمیان تجارت دوگنا ہوسکتی ہے، پاکستانی بینک کسی دباؤمیں نہیں اورمقامی کرنسی میں تجارت ہوسکتی ہے۔

    وزیرخزانہ نے اس امکان کا اظہار بھی کیا کہ ایران پاکستان کے راستے چین کی انرجی ضروریات بھی پوری کرسکتا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے ایران کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیشکش کردی اور کہا کہ گوادرکے انرجی پراجیکٹ میں ایرانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریںگے.

  • ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. عطا اللہ تارڑ

    ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. عطا اللہ تارڑ

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ناصرف امریکا سے فنڈنگ لی بلکہ بھارت سے بھی فنڈنگ لی ہے، اور ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. اور ان کا کیا مفاد تھا کہ وہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے دفاع میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھا، ایک طرف کہا جارہا ہے کہ شہبازگل پر تشدد ہوا، تو دوسری طرف سے جواب آتا ہے تشدد نہیں ہوا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا، جب کہ شہبازگل جس جیل میں ہیں وہ پنجاب حکومت کی زیر انتظام ہے، تو پھر شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے، لیکن ہاں تشدد کسی پر نہیں ہونا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ایک لاڈلے نے پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دیا، اور جب اسے ایک رات جیل میں گزارنی پڑتی ہے تو انتظامیہ ہل جاتی ہے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت پوری اتنظامیہ تبدیل کردی جاتی ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے کہ ایک قیدی کی وجہ سے جیل انتظامیہ تبدیل کردی گئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی جیل میں دوائیاں بند کی جاتی تھیں تو کیا کسی سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا، مریم نواز کو سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا، رانا ثنااللہ کو شدید گرمی میں جیل میں بند کیا گیا، شہبازشریف کو زمین پر سلایا جاتا تھا، کیا کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز میں 88 دن کا ریمانڈ ہوتا ہے، احد چیمہ ایک فرض شناس افسر ہیں، ان پرتشدد کیا جاتا تھا، لیکن انہوں نے کبھی گلہ نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی والوں پرہلکی سی سختی ہو تو رونا شروع کر دیتے ہیں، کوئی یہ بتادے کہ کیا شہبازگل کو بلاوجہ پکڑا گیا ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا فنڈنگ کرنا ٹھیک ہے، لیکن امریکا میں بیٹھے یہودی کا کیا مفاد ہو گا کہ وہ سیاسی جماعت کو فنڈنگ کرے، ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا سے فنڈنگ لی، بھارتی بھی شامل ہیں، ان کا کیا مفاد تھا کہ وہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کررہے ہیں.

  • ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی مثال، مہوش تبسم کی آب بیتی

    ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی مثال، مہوش تبسم کی آب بیتی

    انسان دنیا میں کہیں بھی ہو اسکی پہچان اسکے کردار ، اخلاق سے ہوتی ہے، اچھے انسان کو اچھے الفاظ میں ہی یاد رکھا جاتا ہے . اگرمشکل میں ہوں اور پھر کوئی آپ کی مدد کرنے کو آئے جس کا یقین بھی نہ ہو تو جو دلی دعا دل سے نکلتی ہے وہ ہمیشہ قبول ہوتی ہے، میرا تعلق پاکستان سے ہوں اور آسٹریلیا میں مقیم ہوں، آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں میرے ساتھ ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ،میں اپنی سوچ کے مطابق سوچ رہی تھی کیونکہ پاکستانیوں کی سوچ اور کام خواہ وہ کہیں بھی چلے جائیں ایک ہی رہتے ہیں،

    ہوا کچھ یوں کہ آج دوپہر مجھے اپنی بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کرجانا تھا ، جب میں ہسپتال جا رہی تھی تو موسم بہت خراب تھا تیز بارش اور ہوا چل رہی تھی ، میں نے ٹیکسی بُک کروائی ، ٹیکسی ڈرائیور تقریباً پچاس سے پچپن سال کی عمر کے انکل تھے ، بیٹی کو گود میں دیکھ کے وہ بھاگ کے ڈرائیونگ سیٹ سے اتر کر آئے اور میرے لئے ٹیکسی کا درازہ کھولا اور بیٹھنے میں مدد کی ، ویسے یہ یہاں کا کلچر ہے کہ اگر آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ ہے تو ٹیکسی ڈرائیور آپکو بیٹھنے میں مدد کرے گا اور اگر آپ کے پاس بچے کی پرام یا بیگ ہے تو وہ خود اسکو ڈگی میں رکھے گا اور اترتے وقت بھی یہ سب کرے گا۔۔

    خیر میں ڈاکٹر کے کلینک پر پہنچی اور پانچ منٹ بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اپنا موبائل تو میں ٹیکسی میں ہی بھول آئی ہوں۔ میں نے کلینک کے اسٹاف اور ڈاکٹر کے ساتھ اپنی پریشانی شئیر کی اورانہیں بتایا کہ میرا موبائل ٹیکسی میں ہی رہ گیا ہے، جس پر ہسپتال کی انتظامیہ بھی پریشان ہو گئی اور میں یوں محسوس کر رہی تھی کہ موبائل میرا نہیں بلکہ ہسپتال انتظامیہ کا کھو گیا ہے کیونکہ وہ بھی انتہائی فکر مند ہو گئے تھے، انہوں نے میرے موبائل پر کالز کیں، موبائل پر بیل جا رہی تھی لیکن کوئی اٹھا نہیں رہا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے مجھے تسلی دی کہ پریشان نہ ہوں موبائل واپس مل جائے گا……لیکن…….میں پاکستانی….اور پاکستان میں کیا ہوتا ہے…..اگر کسی کو موبائل غلطی سے بھی کہیں رہ جائے تو پھر کبھی نہیں ملتا….اور میں پاکستانی ہو کر یہی سوچ رہی تھی کہ اب موبائل کا ملنا مشکل ہے،میں انہی سوچوں میں گم تھی کہ اچانک دیکھا ٹیکسی ڈرائیور کرسٹوفر پیٹرک دوبارہ ہسپتال میں آیا اور میرے پاس آ کر پوچھا کہ تم وہی ہو جس کو چھوڑ کر گیا تھا ، میں نے اثبات میں جواب دے دیا تو فوری مجھے اپنا موبائل فون واپس دے دیا

    ٹیکسی ڈرائیور کے اس اقدام سے مجھے حیرت کا جھٹکا لگا اور ساتھ میں اسکی ایمانداری سے بھی متاثر ہوئی ، جو میں پاکستانی بن کر سوچ رہی تھی ویسا نہیں ہوا بلکہ میری توقعات کے برعکس مجھے میرا ٹیکسی میں رہ جانے والا موبائل مل گیا. میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری پاکستانی قوم بھی ایماندار بن جائے، جب ہماری قوم ایماندار بن جائے گی پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو گا اور اگر قوم ایماندار نہیں بنے گی تو پھر لٹیرے حکمران ہی مسلط ہوتے رہیں گے،ہمیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے،

  • شہود علوی ڈرامے کی موجودہ صورتحال پر کیا کہتے ہیں؟

    شہود علوی ڈرامے کی موجودہ صورتحال پر کیا کہتے ہیں؟

    نامور اداکارہ شہود علوی نے حال ہی میں ڈرامے کی موجودہ صورتحال پر کھل کر کی ہے گفتگو ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ایک سال میں دو سو ڈرامہ بن رہا ہے اور ہر ڈرامہ دوسرے کو مات دے رہا ہے. ہر ڈرامے کی کہانی دوسرے سے مختلف ہے، مختلف موضوعات پر کہانیاں بنائی جا رہی ہیں.ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک آرٹسٹ ہے. شہود علوی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ میں مانتا ہوں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمارے لوگ بھارتی ڈراموں کے مداح بن گئے تھےبھارتی ڈرامہ ان کے اعصاب پر سوار ہو گیا تھا لیکن بہت جلد ہی پاکستانی بھارتی ڈرامے سے اکتا بھی گئے ہم نے اپنے ڈرامے کو بہتر بنایا اور اپنے ڈرامے کو اصل

    حالت میں واپس لیکر آئے یوں پاکستانیو‌ں نے ایک بار پھر اپنے ڈرامے دیکھنا شروع کر دئیے. شہود علوی نے کہا کہ بھارتی ڈراموں میں سوائے گلیمر کے کچھ بھی نہیں ہوتا. ہمارے ہاں ڈراموں میں گلیمر پر کم اور کہانی اور موضوع پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے. ڈرامے کی بہتری کے لئے میں اپنا جتنا حصہ ڈال سکتا تھا میں نے ڈالا اور بہتر سے بہترین کام کرنے کی کوشش. یقینا ہر کوئی اپنے حصے کا بہترین کام کررہا ہے.ہمارا ڈرامہ بھارت میں کل بھی مقبول تھا اور آج بھی مقبول ہے.شہود علوی نے یہ بھی کہا کہ نئے فنکاروں کی کھیپ بہت زبردست ہے.