Baaghi TV

Author: +9251

  • انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان

    انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان

    لاہور:انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا، ان توقعات کا اظہار کرتےہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک کا نام روشن ہوگا۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 2 ماہ گزارے اور انھیں اچھا لگا۔ پوری دنیا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی ہوئی تھی۔وسیم خان نے کہا کہ دنیا کو پتا لگ گیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

     

    پی سی بی کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ باہر سے بیٹھ کر جب پاکستان کرکٹ کو دیکھتا ہوں توخوشی ہوتی ہے کہ اس میں بہتری آتی جا رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انڈر19 جونئیر لیگ اور ویمن پی ایس ایل کے پروجیکٹ کا سن کرخوشی ہوئی،پاکستان کےساتھ دل دھڑکتا ہےاوردعائیں پاکستان کےساتھ ہی رہتی ہیں۔

    دوسری طرف آج پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کرتےہوئے جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔روٹر ڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔

    پاکستان کی بیٹنگ
    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

     

    فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔

    پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

  • متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی،وزیراعظم

    متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عزت مآب شیخ احمد دلموک آل مختوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے.

    اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں. متحدہ امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی.میں عزت مآب شیخ احمد دلموک آل مختوم کا پاکستان کے ساتھ صحت شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی پر مشکور ہوں.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عزت مآب شیخ احمد دلموک آل مختوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد نےملاقات میں پاکستان میں پلازما فریکشنائیزیشن اور صحت کے شعبے کی ڈیجیٹائیزیشن میں تعاون اور سرمایہ کاری مین گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

    ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 30 لالھ لیٹر خون اکٹھا کیا جاتا ہے جس سے پلازما کی فریکشنائیزیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاہا جا سکتا. پلازما فریکشنائیزیشن کی سہولت کے بعد عطیہ کئے گئے خون سے تمام حصوں کو علیحدہ کرکے استعمال سے لاکھوں جانوں کو بچایا جا سکے گا.

    وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو مزکورہ منصوبے کے حوالے سے کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں.

  • پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اسانذہ کیلئے خوشخبری آگئی،حکومت نے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کو پہلی اور بڑی خوشخبری سنا دی ، کُل 14 ہزار اساتذہ کی ریگولرائیزیشن کے لئے کام شروع کر دیا گیا.

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ 14 ہزار اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے فائل دستخط کر کے آگے بھجوا دی ، اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت چند ماہ میں اساتذہ اور طلبا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا : مراد راس

    مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے.

    پنجاب کے ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کا عرصہ سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو ریگولر کیا جائے،اسانذہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا،اساتذہ سے گزشتہ دو حکومتوں نے وعدہ کیا مگر انہیں ریگولر نہیں کیا گیا،اب وزیر تعلیم پنجاب نے اسانذہ کو ریگولر کرنے کی نوید سنا دی ہے.جس پر پنجاب کے کنٹریکٹ استاتذہ خوش اور مطمئن ہیں.

  • عمران خان کےلیےعارف نقوی کا جہازاستعمال ہوتا تھا:فوزیہ قصوری

    عمران خان کےلیےعارف نقوی کا جہازاستعمال ہوتا تھا:فوزیہ قصوری

    لاہور:عمران خان کےلیےعارف نقوی کا جہازاستعمال ہوتا تھا:اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہارکرتےہوئے فوزیہ قصوری نےکہا ہے کہ انکشاف کیا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فوزیہ قصوری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کبھی بھی عمران خان کی عارف نقوی کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئی لیکن ہمیں پتا تھا کہ عارف نقوی کا جہاز عمران خان کے لیے استعمال ہوتا تھا،فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ مجھے پتا چلا ہے کہ عمران خان کے لیے عارف نقوی کا جہاز استعمال ہوا ہے

     

    فوزیہ قصوری نے اس موقع پر اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ عمران خان کے ہر ملک سے کئی دوست تھے لیکن غیر ملکیوں سے پیسے جمع کرنا کوئی غلط کام نہیں تھا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ ’میں نے سنا تھا عمران خان کے دبئی جانے کے لیے عارف نقوی کا جہاز استعمال ہوا، فوزیہ قصورنے واضع طور پرکہا کہ میں عارف نقوی کو ذاتی طور پر نہیں جانتی لیکن بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ جو کام کررہے تھے وہ بہت ہائی پروفائل کام تھا،

    فوزیہ قصوری نے مزید کہا کہ وہ امپیکٹ انویسمنٹ کے نام سے باہر کے ملکوں سے چندہ اکٹھا کررہے تھے جسے انہوں نے کچھ ایسے ممالک جہاں صحت کی ضرورت تھیں وہاں خرچ کرنا تھا مگر اس کے بجائے انہوں نے ان پیسوں سے اپنے بہت سے دوستوں کی مدد کی، ان کو نوازا، عالیشان سہولیات دیں اور یہ چھپی ہوئی بات نہیں‘۔

    فوزیہ قصوری نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بڑی بات کی اور کہا کہ ’پیسے ضرور باہر سے آئے لیکن آیا وہ ممنوعہ فنڈنگ تھی؟ کیا باہر سے آیا پیسا صحیح ذرائع سے آیا ؟ اسے چیک کرنا ہمارا کام نہیں تھا یہ کام ان فنڈز کو جمع کرنے والوں اور پاکستان میں کام کرنے والے فنانس بورڈ کا تھا‘۔

  • عروہ کا جذباتی انٹرویو ، مداحوں کے دلوں کو چھو گیا

    عروہ کا جذباتی انٹرویو ، مداحوں کے دلوں کو چھو گیا

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے منفی کرداروں سے کیرئیر کی شروعات کی لیکن بعد میں انہوں نے بطور ہیروئین کردار ادا کئے. ڈرامہ سیریل اڈاری میں ان کا کردار آج تک لوگوں‌کو یاد ہے. عروہ نے چھوٹی سکرین کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی کام کیا. ان کا شمار آج کے دور کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتاہے. اداکارہ نے محبت کی شادی فرحان سعید سے کی. کافی عرصے سے ان کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں عروہ نے ابھی تک ایسی خبروں پر ری ایکشن نہیں دیا لیکن انہوں نے حال ہی میں جو انٹرویو دیا ہے وہ کافی جذباتی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہیں، ہمارے معاشرے میں یہ جو سوچ پائی جاتی ہے کہ مرد کے بغیر زندگی نہیں گزاری جا سکتی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتی اگر کوئی مرد

    کے ساتھ رہنا چاہے تو کوئی بری بات نہیں بہت اچھی بات ہے لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے. عروہ حسین کے انٹرویو کا یہ کلپ جس میں انہوں نے مردوں پر بات کی ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور بہت سارے لوگ اس انٹرویو میں کہی ہوئی باتوں‌کو فرحان سعید کی طرف اشارہ قرار دے رہے ہیں. تاہم اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کا کوئی ایسا تجربہ شئیر نہیں کیا یا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا کہ جس سے لوگوں‌کی اس بات کو تقویت ملے کہ ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ اس انٹرویو کے بعد ان کو انکے مداحوں کی طرف سے جذباتی سپورٹ ضرور مل رہی ہے.

  • لکشمی چوک پولیس مقابلے کی 2 ایف آئی آر درج

    لکشمی چوک پولیس مقابلے کی 2 ایف آئی آر درج

    قلعہ گجر سنگھ کے علاقے لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ کے واقعہ کی پولیس نے 02 ایف آئی آر درج کر لیں.

    پہلی ایف آئی آر فوڈ شاپ پر ملازم پطرس مسیح کی مدعیت میں غضنفر علی اور کامران کے خلاف درج کی گئی،ایف آئی آر کے مطابق غضنفر علی اور کامران نے منشیات کی خرید و فروخت کی رنجش میں مدعی پطرس مسیح کو فائرنگ کرکے زخمی کیا، ملزمان کا فائر مدعی پطرس مسیح کی دائیں پنڈلی پر لگا،مدعی پطرس مسیح نے ایف آئی آرمیں موقف تھا کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی.

    قلعہ گجر سنگھ پولیس نے دوسری ایف آئی آر سب انسپکٹر محمد مدثر خان کی مدعیت میں درج کی،دوسری ایف آئی آر کے مطابق پولیس فائرنگ کی اطلاع پر لکشمی چوک پہنچی تو ملزمان پطرس مسیح کو مضروب کرکے فرار ہو رہے تھے،ڈولفن ٹیم 308 نے ملزمان کو گرفتاری کے لئے تعاقب کیا،ملزم غضنفر علی نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی، ڈولفن ٹیم نے حق حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جوابی فائر کیا،کراس فائرنگ میں مسمی کامران ہلاک جبکہ غضنفر علی زخمی ہوا،ملزم غضنفر علی کے سے 30بور لوڈڈ پسٹل اور دو لوڈ شدہ میگزین برآمد ہوئے،ایف آئی آر مین مذید کہا گیا کہ ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرکے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی.

    یاد رہے کہ لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار ڈولفن اہلکاروں کی فائزنگ سے ہلاک ہو گیا تھا.عینی شاہد کے مطابق پولیس کے ہاتھوں مارے گئے کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش پطرس سے جھگڑا ہوا، جس کی فائرنگ سے پطرس زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کے بعد کامران اپنے بہنوئی غضنفر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، جس پر ڈولفن اہلکاروں نے اُس کا تعاقب کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    اہل خانہ کے مطابق کامران کے نہ رکنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا جبکہ اُس کا بہنوئی غضنفر زخمی ہوا۔اہل خانہ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا اہلکار کامران فی الحال نوکری سے معطل تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مارے گئے کانسٹیبل کامران کی لاش اور 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اصلاحی کہانیاں وقت کی ضرورت ہیں  ثمینہ پیرزادہ

    اصلاحی کہانیاں وقت کی ضرورت ہیں ثمینہ پیرزادہ

    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو کہ عمران خان کی سپورٹ میں آج کل کافی سیاسی بیانات دیتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ہاں آج بھی بننے والا ڈرامہ ہمسایہ ملک میں بننے والے ڈرامے سے بہتر ہے. ہمارا ڈرامہ آج بھی ہمسایہ ملک میں پسند کیا جاتا ہے. ہمیں ایسی کہانیوں کو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے، ہمیں اصلاحی کہانیوں پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے. ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ ہم نے ایک وقت ایسا بھی دیکھا ہے کہ جب رات کو ٹی وی پر ڈرامہ لگتا تھا تو سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں لوگ اپنی ساری

    مصروفیات ترک کرکے ڈرامہ دیکھتے تھے بلکہ تقریبات کا شیڈیول اور وقت ڈرامہ کے ٹائم کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا تھا. ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ہماری ڈرامہ انڈسٹری درست سمت کی طرف جا رہی ہے کوئی شک نہیں لیکن پھر بھی ہمیں اپنے سکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے. انہوں نے نئے لڑکے لڑکیوں کی ھوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پڑھے لکھے لڑکے لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا حوصلہ افزا ہے میں آج کے فنکاروں‌ کا کام پسند کرتی ہوں آج ہر فنکار اپنی جگہ بہترین کام کررہا ہے.

  • برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    نیویارک:برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا۔ انھوں نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا کو شکست دی۔

    امریکا میں سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا میں سخت مقابلہ ہوا۔اینڈی مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پرسات چھ سے جیتا تاہم ان کو دوسرے سیٹ میں شکست ہوئی۔فیصلہ کن سیٹ میں اینڈی مرے نے سات پانچ سے میدان مار کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

     

    ویمنز سنگلز میں امریکا کی سلون اسٹیفنز نے فرانس کیAlizé Cornet کو ہرادیا۔ سلون اسٹیفنز نے باآسانی چھ ایک اور چھ صفر سے میچ جیتا۔ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوی ٹوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کیJil Teichmann کو ہرا کر ایونٹ سے باہرکردیا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یورپ ، امریکہ اور دیگرملکوں میں اس ٹورنا منٹ کی بہت زیادہ ایڈورٹائزنگ کی گئی ، یہ بھی کہا گیا کہ کینیڈین اوپن کے بعد، ایک اور اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ سنسناٹی ماسٹرز اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا ہے۔ سنسناٹی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آنے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ایونٹ کے آخری بڑے تیاری کے ٹورنامنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور رافیل نڈال، ڈینیئل میدویدیف، سٹیفانوس سیٹسیپاس اور آندرے روبلیو جیسے ٹاپ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ 15 اگست 2022 کو شروع ہوچکاہے اور اس کا فائنل 21 اگست کو کھیلا جائے گا

     

  • ماں باپ کی علیحدگی کس طرح سے ہوئی ہانیہ عامر پر اثر انداز

    ماں باپ کی علیحدگی کس طرح سے ہوئی ہانیہ عامر پر اثر انداز

    باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری ہوتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی یوں ان کی ماں کو انہیں اکیلے پالنا پڑا .ان کی علیحدگی کا سب سے زیادہ اثر ہانیہ عامر پر پڑا. ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ میں نے جب گھر کے ھالات دیکھے تو نہایت ہی کم عمر میں ساری ذمہ داریاں سنبھال لیں، بہت محنت کی. بہت مشکل اور کڑے وقت بھی آئے ابھی آتے ہیں لیکن میں ہنسی خوشی ان کا مقابلہ کرتی ہوں. ہانیہ عامر نے مزید یہ بھی کہا کہ شہرت نے نہ میرا نہ ہی میرے گھر والوں‌کا دماغ خراب کیا ہے بلکہ میرے گھر والے تو بھار ہی نہیں اٹھاتے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں مشہور ہوں یا لوگ

    مجھے پسند کرتے ہیں . ان کا ری ایکشن بس یہی ہوتا ہے اچھا کوئی ڈرامہ چل رہا ہے لوگ دیکھ رہے ہیں اوکے. اس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے وہ مجھے. اداکارہ نے اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کے لئے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف بہت زیادہ پراپگینڈا ہوتا رہا ہے جس کے بعد میں کافی پریشان ہوئی لیکن اس پراپگینڈے سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور جو غلطیاں انجانے میں مجھ سے ہوئیں کوشش کی کہ آئندہ نہ ہوں.، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں‌ہوتا ہے تبہی انہیں اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کےلئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی بات کرنا پڑی .

  • خوشبو سٹیج ڈراموں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    خوشبو سٹیج ڈراموں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اداکارہ خوشبو نے فلموں کے بعد سٹیج کا رخ کیا جب وہ سٹیج کی طرف آئیں تو پھر فلموں میں کم ہی دکھائی دیں، بہت برسوں کے بعد اداکارہ سید نور کی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی ”میں‌نظر آئیں. خوشبو نے بہت کم عرصے میں سٹیج پر اپنا الگ مقام بنا لیا. اداکارہ خوشبو نے حال میں ایک انٹرویو دیا اس میں وہ برس پڑیں سٹیج ڈراموں پر تنقید کرنے والوں پر انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں سٹیج ڈراموں کو اتنا ٹارگٹ کیا جاتا ہے.جس طرح کا منفی پراپگینڈا کیا جاتا ہے اس طرح کی کوئی بھی بات نہیں ہے. خوشبو نے کہا کہ جس طرح سے وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں بدلتی ہیں اسی طرح سے سٹیج ڈرامے میں بھی تبدیلی آئی لیکن اس طرح کی تبدیلی نہیں آئی کہ طوفان ہی اٹھا دیا جائے. انہوں نے کہا کہ میں سٹیج ڈرامے کے خلاف ہونے والے منفی پراپگینڈے سے بہت پریشان ہوں ایسی ایسی باتیں

    سٹیج سے منسوب کر دی جاتی ہیں کہ بندہ سن کر سر پکڑ کر ہی بیٹھ جائے. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس کو ھاصل کرنے کےلئے بہت محنت کی. زندگی کے کئی سال شوبز کو دینے کے بعد اس کام کے رموز و اوقاف سمجھ میں آئے ہیں. میں نے ہمیشہ دوسروں کے کام کو سراہا ان کی حوصلہ افزائی کی یہی توقع میں دوسروں سے اپنے لئے بھی کرتی ہوں. میں نے کام کے لئے چور راستے نہیں ڈھونڈے بلکہ مجھے میری قابلیت کی بنا پر کام ملا میرا یقین ہے کہ شارٹ کٹ ڈھونڈنے والوں کو ملنے والی کامیابی بھی شارٹ ہی ہوتی ہے.