Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں ڈالرکی قیمت میں کمی:انڈس موٹرز کےبعدپاک سوزوکی نےبھی گاڑیاں سستی کردیں

    پاکستان میں ڈالرکی قیمت میں کمی:انڈس موٹرز کےبعدپاک سوزوکی نےبھی گاڑیاں سستی کردیں

    کراچی :پاکستان میں ڈالرکی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ڈالرکی قیمت کم ہوتی ہے تو کم ہی چیزیں سستی ہوتی ہیں ،مگراس بار معاملہ اس سے مختلف ہے ، پہلے ڈالر کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ آٹوز گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے پیدوار ہی روک دی یا کم کردی

    ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔ملک میں کار اسمبلرز گزشتہ 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں 4 مرتبہ بڑھا چکے ہیں تاہم اب ملک میں ڈالر سستا ہوا تو گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں۔ انڈس موٹرز کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک کم کردی ہیں۔

     

     

     

    پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس (Alto VX) کی قیمت 90 ہزار روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے گھٹ کر 16 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 20 لاکھ 79 ہزار روپے والی آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR) کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کم ہوکر 19 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    سوزوکی ویگن آر کے مختلف ویرینٹز میں ایک لاکھ 47 ہزار روپے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک اور سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ویرینٹ میں ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوزوکی بولان اور راوی کے ویرینٹس میں بھی 75 سے 79 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

    اس سے پہلے انڈس موٹرز نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا ، اب کچھ حالات سدھرنے شروع ہوئے ہیں اور جولائی کے مہینے میں 7 لاکھ 60 ہزار سے31 لاکھ 60 ہزار روپے قیمت کے زبردست جھٹکے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کے مقابلے روپے کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔

    انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے ، انا للہ و انا الیہ رجعون

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں آئی ایم سی کہا کہ ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔اسی طرح ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔

     

    آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا

    مزیں برآں کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

    سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    ٹویوٹاانڈس نےپاکستان میں پیداواربندکرنےکا فیصلہ کرلیا

    اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    ساتھ ہی ساتھ فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے، 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

  • بین الاقوامی پروازوں کے تمام مسافروں کیلیے کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

    بین الاقوامی پروازوں کے تمام مسافروں کیلیے کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

    حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور دیگر ممالک کو جانے والے تمام مسافروں کے لیے کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق: حکومت نے منی لانڈرنگ پر قابو پانے کی کوششوں اور ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عمل کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ہدایت پر بین الاقوامی پروازوں کے تمام مسافروں کے لیے کرنسی ڈکلیئریشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق: ڈکلیئریشن فارم پُر کر کے ائر لائن عملے کے حوالے کرنا ہو گا، جس میں مسافر کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کی تفصیلات ظاہر کرنا ہوں گی۔ اتھارٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائرلائنز کے ٹکٹ بکنگ دفاتر میں بھی کرنسی ڈکلیئریشن فارمز مہیا کیے جائیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق: مسافر پرواز کے لیے چیک اِن سے قبل فارم کسٹمز اسٹاف کو ضرور جمع کروائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ضوابط مُلک کے تمام ہوائی اڈوں، (ائیر پورٹس) پر آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے لاگو کردیے ہیں۔ جبکہ مسافر ڈکلیئریشن جمع کرائے بغیر نہ طیارے پر سوار ہو سکیں گے اور نہ ہی ائرپورٹ سے باہر جا سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ: مُلکی و غیر مُلکی ائرلائنز، پائلٹس اور عملے کو کسٹمز ڈکلیئریشن فارم کی شقوں سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ڈکلیئریشن پُر نہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مسافروں کا فارم ائر لائن اسٹاف کی مدد سے پُر کیا جا سکتا ہے۔ ہوائی اڈوں پر کرنسی ڈکلیئریشن فارمز موصول کرنے کے لیے باقاعدہ کاؤنٹرز قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جس پر فارم باقاعدہ موصول کئے جائیں گے.

  • سوناکشی سنہا مدھوبالا کی دیوانی نکلیں

    سوناکشی سنہا مدھوبالا کی دیوانی نکلیں

    مدھوبالا ہندوستان فلم انڈسٹری کی ابھی تک کی خوبصورت ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں ان کی خوبصورتی کی دیوانی بہت ساری اداکارائیں ہیں سوناکشی سنہا بھی ان کے حسن کی ہیں‌ معترف. ان کا ماننا ہے کہ مدھوبالا جتنی خوبصورت تھیں اتنی ہی باصلاحیت اداکارہ بھی تھیں.سوناکشی سنہا کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے ان کی خواہش پوچھی گئ تو اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں مدھوبالا کا کردار کروں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے مدھوبالا کی زندگی پر بننے والی فلم میں شامل کیا جائے. اداکارہ نے جم کر مدھوبالا کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی.واضح رہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم ان کی بہن مدھر بھوشن بنا رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بہن کو اپنی یادوں میں زندہ رکھنا

    چاہتے ہیں اسی لئے فلم بنانے کاسوچا ہے .مدھر بھوشن مزید یہ بھی کہتی ہیں کہ اس فلم میں مدھو بالا کے معاشقوں کا زکر نہیں کیا جائیگا. مدھور بھوشن نے بائیو پیک بنانے کا اعلان 2018 میں کیا تھا. فلم میں مدھوبالا کا کردار کونسی ہیروئین کریگی اور اس کی شوٹنگ کب شروع کی جائیگی اس حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں. مدھوبالا کے حصے میں جو شہرت آئی وہ کسی دوسری ہیروئین کی قسمت نہ بن سکی، محض 36 برس کی عمر میں وہ دنیا چھوڑ گئیں ان کے انتقال کے پانچ دہائیوں کے بعد بھی ان کے مداحوں میں کمی نہیں آئی نوجوان نسل بھی ان کے حسن اور اداکاری کی معترف ہے.

  • ڈرٹی پکچر کا سیکوئل، ودیا بالن آئوٹ

    ڈرٹی پکچر کا سیکوئل، ودیا بالن آئوٹ

    سپر ہٹ فلم ” ڈرٹی پکچر ” کا سیکوئل بننے جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ ودیا بالن نظر نہیں آئیں گی. رائٹر کنیکا ڈھلون اس وقت سیکوئل، دی ڈرٹی پکچر 2 پر کام کر رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ ودیا بالن کے کردار کو حاصل کرنے کےلئے کریتی سینن، تاپسی پنو میں دوڑ لگی ہوئی ہے یہ کردار کس کے حصے میں آئیگا یہ ابھی تک طے نہیں ہوا. بالی وڈ کی بولڈ کمرشل اس فلم کا سیکول مختلف پلاٹ، لائن اور اداکاروں پر مبنی ہو گا. کہا جا رہا ہے پرڈیوسر ایکتا کپور کافی عرصے سے ڈرٹی پکچر کا سیکول بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اگلے برس اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائیگا. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ ایکتا کپور ڈرٹی پکچر کے لئے پہلے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن

    کنگنا نے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا تاہم کریتی سینن اور تاپسی دونوں ہی ایکتا کپور کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ایکتا نے دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ابھی تک فائنل نہیں‌کیا. یاد رہے کہ بالی وڈ میں ایک عرصے سے تامل اور تیلگو فلموں کے ساتھ ہندی فلموں کے سیکول بنائے جا رہے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ بالی وڈ کی فلمیں باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا پا رہی ہیں بڑے سے بڑے آرٹسٹ کی فلم بھی مشکل سے ہی چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. ہر گزرتے سال کے ساتھ کامیاب فلموں کا تناسب کم ہوتا جا رہا ہے جس پر بالی وڈ کے ستارے کافی پریشان ہیں.

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش:19 اگست تک سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش:19 اگست تک سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 19 اگست تک جاری رہے گا،ادھر کراچی میں منگل کو بارش کا آغاز گلشن معمار، پورٹ قاسم، گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں سے ہوا جس کے بعد شہر کے دیگر علاقوں کو بھی بتدریج بارش شروع ہوگئی۔

     

    کراچی بارشیں: پاک فوج کے جوان خدمت میں‌مصروف : شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رواں برس موسم برسات میں غیر معمولی بارشوں کے باوجود انتظامیہ بدستور صرف دعوے ہی کرتی نظر آرہی ہے۔ شہر کی تمام اہم سڑکیں دور افتادہ علاقوں کے کچے راستوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ جگہ جگہ گڑھوں اور کھلے مین ہولز کی بدولت عوام کو شدید مشکلاتے کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کی بدولت منگل کی شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے نئے اسپیل سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں 19 اگست جب کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی اضلاع میں 20 اگست موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب اور مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

    کراچی بارشیں:عروہ حسین حکومت کے خلاف بولنے والوں برہم

    ادھرکراچی میں سرجانی ٹاؤن گرین بس سٹاپ کے قریب چار منزلہ بلڈنگ گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے…

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرین بس سٹاپ کے قریب واقع چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 11 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا، زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید عمارت گرنے والے ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جائے وقوعہ پر آپریشن جاری ہے۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھے گی. مفتاح‌اسماعیل

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھے گی. مفتاح‌اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھے گی اور پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مناسب ہے۔ وزیراعظم نے شفقت کرتے ہوئے سمری منظور کی۔ عوام اعتماد کریں، پٹرول اور ڈالر کے ریٹ کم ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یکم تا 15 اگست دنیا کی بہترین کرنسی پاکستانی روپیہ تھا۔ روپے کی قدر میں معیشت سے مطابقت ہونی چاہیے۔ ڈالر کے نیچے جانے سے اب مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سےبچایاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی۔ 10 فیصد ایکسپورٹ نہ کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لاگو کریں گے۔ ہمارے پاس اب ڈالر کی آمد زیادہ اور اخراج کم ہے۔ رواں مالی سال ابھی تک 3.4ارب ڈالر گئے اور 4.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اگر آئندہ دنوں میں ڈالر نیچے آیا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف ملے گا۔

    پٹرول نرخوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا ایک فارمولے کے تحت قیمتیں بڑھاتی ہے۔ وزیراعظم نے شفقت کرکے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری منظور کی۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مناسب ہے۔ میں ہر مشکل فیصلے کے پیچھے کھڑا ہوں۔ جب ڈالر بڑھ رہا تھا تب پٹرول کم کیا تھا۔

    میں نے کہا تھا پٹرول پر مزید ٹیکس نہیں لگاؤں گا۔ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں 410 روپے جب کہ بھارت میں پٹرول 310 روپےمیں فروخت ہو رہاہے۔ بھارت کے پاس 600 اور بنگلا دیش کے پاس 35 ارب ڈالر ہیں جب کہ ہمارے پاس 10 بھی نہیں۔

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کو ڈیفالٹ کےقریب لےگئےتھے۔ گزشتہ سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالر تھا۔ پونے چار سال میں 19 ہزار 3 سو ارب روپے کا قرض چڑھا دیا گیا۔ 15 سو ارب کا سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دور میں گیس کا سرکلر ڈیٹ 14 سو ارب روپے تک پہنچا دیا گیا جب کہ ایل این جی لوکل گیس کے نرخوں پر بیچ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کا سستا ترین ٹرمینل لگایا ،تو ہمیں جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے منہ موڑ لیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کو سامنے ڈیفالٹ نظر آ رہا ہے تو کیسی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں۔ مشرف کے زمانے میں سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کونسی خودانحصاری ہوتی ہے جس میں خسارے کر کے لوگوں سے پیسے مانگے جائیں۔ ہم نے ایکسپورٹس نہیں بڑھائیں، صرف پاور پلانٹ لگائے۔ آج پاکستانی روپیہ دنیا میں سب سے تیز چل رہا ہے۔ آج معیشت ایک بہتر جگہ پر ہے۔ کچھ عرصہ تک پاکستان کو دنیا کا چوتھا ڈیفالٹ ہونے والا ملک قرار دیا گیا تھا۔ اب کوئی بھی یہ بات نہیں کرتا کہ ڈیفالٹ ہو گا۔ عمران خان ہمیں اس طرف لے گئے تھے جہاں یہ ملک ڈیفالٹ ہونا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے لڑائی نہیں کر سکتے۔ قوم کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ سائن کر کے دوبارہ بھیجا جائے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے پیسے مل جائیں گے۔

  • سیف اور کرینہ کے بیٹے انہیں کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟‌

    سیف اور کرینہ کے بیٹے انہیں کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟‌

    اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اپنے والدین کو ”اماں اور ابا ”کہہ کر بلاتے ہیں.ان کو دیکھتے ہوئے ان کے بیٹے بھی ہمیں اماں اور ابا کہتے ہیں. کرینہ نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا باقاعدہ مجھ سے دن میں دس بار پوچھتا ہے کہ اماں ابا کدھر گئے. کرینہ نے کہا کہ اگر وہ ہمیں اماں ابا کہتے ہیں کہ تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے. کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا کا بہترین انسان قرار دیدیا ہے. انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شئیر کیں اور اور انہیں اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی. کرینہ کی جانب سے سیف کی

    تصاویر شئیر کرکے مبارکباد لکھنے کے بعد بالی وڈ کی کئی شخصیات نے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی،جن شخصیات نے سیف کو سالگرہ کی مبارکباد ان میں امریتا اروڑا، صبا پٹودی، ذہان کپور، سوفی چودھری اور انیتہ شراف اداجانیہ کے نام قابل زکر ہیں. ملائکہ اورڑا نے لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے سیفو۔ رتیش دیش مکھ نے لکھا، "ہیپی برتھ ڈے سیف، وہ آدمی جو آرٹ کی تاریخ، یونانی افسانہ، سنیما، ہندوستانی ثقافت پر لامتناہی بات چیت کر سکتا ہے آپ میرے ایک بہترین دوست ہیں۔” کرینہ کی اس پوسٹ کے نیچے ان کے مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی.

  • امریکہ نے افغانستان کے اثاثے بحال کرنے سے انکار کردیا

    امریکہ نے افغانستان کے اثاثے بحال کرنے سے انکار کردیا

    امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر افغان سینٹرل بینک کے اثاثوں میں 7 بلین ڈالر جاری کرنے کی مخالفت کی اور فنڈز منجمد رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ واشنگٹن نے پہلے مذاکرات میں پیش رفت دیکھنے کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی معطل کر دیے ہیں۔یہ فیصلہ جنگ زدہ ملک کے امریکہ میں مقیم اثاثوں سے متعلق ہے، جنہیں بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ سال افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد منجمد کر دیا تھا۔

    طالبان حکومت کا ایک سال مکمل، افغانستان میں عام تعطیل

    وال سٹریٹ جنرل نے کہا کہ فنڈز جاری کرنے سے انکار "افغانستان میں معاشی بحالی کی امیدوں کو ایک دھچکا ہے کیونکہ لاکھوں افراد کو طالبان کی حکمرانی کے ایک سال تک فاقہ کشی کا سامنا ہے۔”

    ابھی پچھلے ہفتے ہی، امریکہ، برطانیہ اور پانچ دیگر ممالک کے 70 ممتاز ماہرین اقتصادیات اور ماہرین تعلیم کے ایک گروپ نے ایک کھلا خط جاری کیا جس میں واشنگٹن سے اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس میں "افغانستان میں رونما ہونے والی معاشی اور انسانی تباہی” اور امریکہ کے کردار کا حوالہ دیا گیا۔

    افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام

    افغانستان کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندے، تھامس ویسٹ نے ڈبلیو ایس جے کو بتایا، "ہم افغان سینٹرل بینک کی دوبارہ سرمایہ کاری کو قریب المدت آپشن کے طور پر نہیں دیکھتے،” انہوں نے مزید کہا، "ہمیں یقین نہیں ہے کہ اس ادارے کے پاس تحفظات ہیں اور ذمہ داری سے اثاثوں کا انتظام کرنے کے لیے جگہ جگہ نگرانی ضروری ہے

    افغانستان کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندے، تھامس ویسٹ نے مزید کہا کہ "یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو طالبان کی جانب سے پناہ دینے سے دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے گہرے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔”ایک سال قبل طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد افغان مرکزی بینک کے تقریباً 10 بلین ڈالر کے اثاثے بیرون ملک منجمد کر دیے گئے تھے۔

    افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ

    امریکہ ان فنڈز کا بڑا حصہ کنٹرول کرتا ہے، تقریباً 7 بلین ڈالر، اور وہ افغانستان میں انسانی امداد کے لیے تقریباً 3.5 بلین ڈالر کی رہائی کے لیے طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا۔ بائیڈن نے فروری میں ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے کہ بقیہ 3.5 بلین ڈالر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے لیے فنڈ کے طور پر مختص کیے جائیں۔

  • امریکن حکومت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

    امریکن حکومت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

    پاکستان میں مقیم امریکہ کے سفیر بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہے اور یو ایس ایڈ کے زریعے تمام متاثرہ افراد کی مدد کرے گا.

    امریکی سفارت خانہ نے سیلاب متاثرین کے لئے $100,000 ڈالر پاکستان کو امداد کی مد میں دینے کا اعلان کیا ہے. پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق: یو ایس ایڈ بین الاقوامی ڈیزاسٹر اسسٹنس فنڈنگ ​​سے جانیں بچانے اور سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز میں مصائب کو کم کرنے کے لیے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔


    امریکی سفارت خانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: اس آفت کے نتیجے میں انتہائی تباہ کن جانی نقصان ہوا ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں، اپنی روزی روٹی اور اپنے گھروں کو کھو دیا ہے۔ لہذا ہم انسانی کی امداد کی ٹیم کی کوششوں کی حمایت کے ساتھ ملکر شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا حالیہ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث بلوچستان کے کئی اضلاع زیر آب آگئے، صوبے کے اضلاع کوہلو، لہری اور بارکھان میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے، گزشتہ دنوں حکام نے بتایا تھا کہ کوہلو میں ہفتے کی رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ضلع کے ایک بڑے حصے میں سیلاب آگیا اور سیکڑوں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ سیلاب کا پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہوگیا جس سے کچے مکانات تباہ ہو گئے۔

    کوہلو میں متعدد ندیوں میں طغیانی آنے سے کئی سڑکیں زیر آب گئیں تھی جس سے درجنوں دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا. محکمہ آبپاشی کے ایک سینئر افسر نے بتایا تھا کہ دریائے لہری میں 134,000 کیوسک سیلابی پانی ہے اور مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا، یہ دریا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ضلع نصیر آباد اور ربی کینال سے بھی ٹکرانے کا مکان ظاہر کیا گیا.

    دریں اثنا بلوچستان اور سندھ کے درمیان کوئٹہ کراچی اور خضدار رتوڈیرو کے درمیان سڑک کا رابطہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکا تھا، بارش کے نئے سلسلے سے دونوں شاہراہوں کے بڑے حصے بہہ چکے۔

  • لال سنگھ چڈھا کے  ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    لال سنگھ چڈھا کے ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جس کی ریلیز سے قبل بھرپور پرموشن کی گئی. فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز تک چلائے گئے. عامر خان کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہا جا رہا ہے کہ فلم نے شائقین کو مایوس کیا ہے. فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی اور کہا جا رہا ہے ابھی تک فلم صرف 37 کروڑ روپے کما پائی ہے. کہا جا رہا ہے فلم لال سنگھ چڈھا عامر خان کے کیرئیر کی ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے بہت ہی کم بزنس کیا ہے. خبریں یہی ہیں کہ فلم مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کو بہت زیادہ نقصان بھی ہوا ہے لیکن اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصانات سے دوچار ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

    ہے ای ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلم اس طرح سے نہیں چلی جس طر‌ح سے سوچا جا رہا تھا لیکن اس سے اس طرح کے اندازے لگانا کہ ڈسٹری بیوٹرز کو بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے یہ غلط ہے.یوں لال سنگھ چڈھا کے ڈسٹری بیوٹر نے ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق فلم فلاپ گئی ہے یا بہت زیادہ بزنس نہیں‌کر سکی. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ عامر خان فلم کے حوصلہ افزا بزنس نہ ہونے پر صدمے کا شکار ہیں اور انہیں ایک بڑا دھچکا بھی لگا ہے جیسا کہ انہوں نے اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر شائقین نے فلم کو پسند نہ کیا تو انہیں بہت برا لگے گا.