Baaghi TV

Author: +9251

  • پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    لاہور: پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دےتھا جو نیدر لینڈ کی ٹیم پورا نہ کرسکی اور پچاس اوور کے اختتام پر8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پرصرف 298 رنز بناسکی

    میزبان ٹیم کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر 65 ،65 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    اس سے پہلے روٹر ڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔

    پاکستان کی بیٹنگ
    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

    فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔

    پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

    ۔روٹرڈیم میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان،امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو ون ڈے کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دونوں کھلاڑی آج میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیوکرنے پر پُرجوش ہیں۔یہ ون ڈے سيريز آئی سی سی مينزکرکٹ ورلڈ کپ سپر ليگ کا حصہ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ روٹر ڈیم کی کنڈيشنز پاکستان کے ليے نئی ہيں مگر ٹيم کی تيارياں اچھی ہيں۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگراس سیریزمیں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تووہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

  • سیف علی خان کی پانچ بہترین فلموں کے پانچ بہترین کردار

    سیف علی خان کی پانچ بہترین فلموں کے پانچ بہترین کردار

    بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. سیف علی خان نے مثبت اور منفی ہر قسم کے کردار کئے اور انہیں ہر روپ میں شائقین نے بے حد پیار اور محبت دیا. ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پرہم ان کی پانچ بہترین فلموں کے پانچ بہترین کرداروں پر بات کریں گے. 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم اومکارہ نے ان کی کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی اس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن، سیف علی خان، وویک اوبرائے، کرینہ کپور خان، کونکنا سین شرما، اور بپاشا باسو جیسے اداکاروں کی ایک بڑی سٹار کاسٹ تھی۔ وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سیف نے لنگڑا تیاگی کا کردار ادا کیا اور شائقین کا دل جیت لیا یہ کردار ان کے کیرئیر کا بہترین کردار سمجھا جاتا ہے اس کردار کو کرنے پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا.” لال کپتان” میں ناگا سادھو کا کردار ادا کیا 2019 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں سیف نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا اتنی خوبصورتی سے اس کردار کو نبھایا.فلم ” تانہاجی ” میں سیف علی خان نے ایک ولن ادے بھان سنگھ راٹھور کا کردار ادا

    کیا، 2020 میں ریلیز ہوئی اس فلم کے کردار نے سیف علی خان کو مزید شہرت دی اس فلم میں ان کے ساتھ اجے دیوگن اور کاجول بھی شامل تھے .سیف علی خان کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے. سال 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ” کیا کہنا” میں سیف نے پریتی زنٹا اور چندرچور سنگھ کے ساتھ کام کیا یہ ایک فیملی ڈرامہ فلم تھی، فلم میں سیف علی خان نے ایک ایسے مرد کا کردار ادا کیا تھا جو پریٹی زنٹا کو اس وقت چھوڑ دیتا ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ شادی کے بغیر ہی حاملہ ہو گئی ہے اس فلم کی کہانی پر اُن وقتوں میں کافی تنقید ہوئی تھی لیکن سیف علی خان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا. ” دل چاہتا ہے” 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سیف علی خان نے اس لڑکے کا کردار کیا جو بہت چلبلا ہوتا ہے اور دوستوں کے ساتھ زندگی انجوائے کرنے پر یقین رکھتا ہے لیکن جب وہ گریجوایشن کر لیتا ہے تو کس طرح سے اسکی زندگی تبدیل ہوتی ہے سیف علی خان نے سمیر کے کردار کے ساتھ بھی انصاف کیا یہی وجہ ہے کہ یہ کردار آج تک لوگوں‌کو یاد ہے.

  • ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی گئی

    ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی گئی

    وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

    واضح‌رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا. حکام کے مطابق 35 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائسنگ کمیٹی نےکی ہے۔

    حکام نے بتایا تھا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب ادویہ ساز کمپنیاں 35 ادویات نہیں بنا رہیں جن میں خودکشی سے بچاؤ، نفسیاتی اور دماغی امراض کی مختلف ادویات شامل ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں اس وقت 70 سے زائد ادویات پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دستیاب نہیں، ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو مزید ادویات بننا بند ہو جائیں گی۔

    یاد رہے کہ اس قبل بھی گزشتہ جون میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا شوشہ چھوڑا گیا تھا تاہم ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 3 سے 7 فیصد تک اضافے کی خبروں کی تردید کردی تھی.

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم راﺅف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت ہیں، ڈریپ کی جانب سے ایسی کوئی سمری نہیں بھجوائی گئی۔ ڈریپ کی ٹیمیں انسپیکشن کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں، تمام معاملات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، مہنگی ادویات بیچنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائےگا۔

  • حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

    حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

    لاہور:حمزہ شہباز اس وقت لندن میں ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دے دی گئی ہے جس کو وہ واپس آتے ہی سنبھال لیں گے ، یہ ذمہ داری کیا ہے اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی طرف سے حمزہ شہبازکو پنجاب اسمبلی ميں قائد حزب اختلافہوں گے ، اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے فیصلے کی توثيق بھی کردی گئی ہے۔

    اگر میں کل جج نہیں رہتا تو آج کے آرڈر کالعدم تو نہیں ہو جائیں گے ،جسٹس عامر فاروق

    ادھراس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہےکہ پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی پارلیمانی پارٹی میں حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

     

    نوازشریف وطن واپس آکر شہباز شریف کو ہٹائیں. شیریں مزاری نے مطالبہ کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں آج باضابطہ طور پر حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ فیصلے پر مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (ن ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہوگئے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حمزہ شہباز ان دنوں نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

    ارسلان خالد کو آئی ٹی کی وزارت دینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی اپوزیشن لیڈر کے طور پرمنظوری کے حوالے سے اسپیکر کو بہت جلد پارٹی کی طرف سے درخواست دیئے جانے کا امکان ہے

    پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اراکین کی کل تعداد 371 ہے۔ پنجاب میں اس وقت سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی میں پہلے 163 ممبران تھے لیکن ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں حاصل کرنے سے اس کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے کل 10 ارکان ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کے پنجاب اسمبلی میں اس وقت مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کےپہلے پنجاب اسمبلی میں 164 ارکان تھے لیکن ضمنی الیکشن میں 4 نشستیں لینے کے بعد اب اس کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔اس کےعلاوہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں جب کہ 3 آزاد ارکان اور ایک رکن راہِ حق پارٹی کا ہے جس کے بعد (ن) لیگ کے اتحادیوں کے ساتھ کل نمبر 179 ہیں۔

    17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے جب کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں۔پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی طرف سے حمزہ شہباز کے اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے پرکسی قسم کا ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

  • سیف علی خان 51 برس کے ہوگئے

    سیف علی خان 51 برس کے ہوگئے

    بالی وڈ کے اداکار اور چھوٹے نواب کہلائے جانے والے سیف علی خان آج 51 سال کے ہو گئے ہیں. سیف علی خان کی والدہ ایک بڑی اداکارہ تھیں لہذا ان پر ایک پریشر تو تھا جب وہ فلم انڈسٹری میں آئےلیکن سیف علی خان نے آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے 1993 میں فلم پرمپرا سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. اس میں ان کی اداکاری کو نوٹس کیا گیا . سیف علی خان نے دل چاہتا ہے جیسی فلموں میں کام کرکے ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں‌ہیں. سیف علی خان ورسٹائل اداکار ہیں انہوں اپنے کیرئیر میں بہت سارے چیلجنگ کردار بھی کئے فلم اومکارا اس کی بڑی مثال ہے. سیف علی خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہیرو کے ساتھ ساتھ ولن کے کردار بھی کئے. سیف علی خان کی

    مشہور فلموں میں یہ دل لگی ، میں کھلاڑی تو اناڑی ، کچے دھاگے ، ہم ساتھ ساتھ ہیں ، کیا کہنا ، ہم تم ، پرینیتا ، سلام نمستے ، لو آج کل ، کوک ٹیل ، ریس ٹو کے نام شامل ہیں. سیف علی خان کو چھ بار فلم فئیر ملا . اس کے علاوہ انہیں‌پدما شری ایوارڈ بھی ملا. فلم ٹشن کے دوران ان کی ملاقات کرینہ کپور سے ہوئی اور اس کے بعد ان کی نزدیکیاں‌بڑھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا کرینہ اور سیف کےدو بیٹے ہیں. سیف علی خان کی کرینہ سے دوسری شادی ہے ان کی پہلی شادی امرتا سنگھ کے ساتھ ہوئی ان میں سے انکا ایک بیٹا ابراہیم اور بیٹی سارا علی خان ہے. سارا بالی وڈ میں بطور ہیروئین کام کررہی ہیں اور اپنی پہچان بنا چکی ہیں.

  • چین تائیوان معاملہ ہوا مزید خراب، چین نے سات تائیوانیوں پر پابندیاں عائد کردیں

    چین تائیوان معاملہ ہوا مزید خراب، چین نے سات تائیوانیوں پر پابندیاں عائد کردیں

    بیجنگ:چین تائیوان معاملہ ہوا مزید خراب، چین نے سات تائیوانیوں پر پابندیاں عائد کردیں ،اطلاعات کے مطابق چین اور تائیوان کے درمیان باہمی معاملات امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی کے دورے کے بعد سے مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی چینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ چین نے سات تائیوانی شہریوں پر علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    بھارت متحدہ چین کی حمایت کرتاہے:ترجمان وزارت خارجہ اریندم باگچی

    یہ پابندیاں نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے بعد لگائی گئی ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو غلط پیغام دیا گیا ہے جب کہ تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ اس جزیرے پر چین کی حاکمیت کو قبول نہیں کرتا۔

     

    چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    چینی خبررساں ایجنسی سینوہا کے مطابق جن افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان میں واشنگٹن میں تائیوانی سفیر ہمسایو بی کیم اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ولینگٹن کو بھی شامل ہیں۔

    ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    رپورٹ کے مطابق تائیوان کی برسر اقتدار جماعت بھی ان پابندیوں کی زد میں آئی ہے۔ تائیوانی معاملات کو دیکھنے والے چینی ادارے کے نمائندے نے کہا کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ چین، ہانگ کانگ اور ماکاؤ کا سفر نہیں کرسکتے اور نہ ہی مذکورہ شخصیات اور ان سے وابستہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • پرویز خٹک کے حلقہ کے ایک اسکول کے سارے طلبہ امتحان میں فیل

    پرویز خٹک کے حلقہ کے ایک اسکول کے سارے طلبہ امتحان میں فیل

    ایک ٹوئیٹر صارف عارف علی اعوان نے ایک عدد لیسٹ شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول مانکی شریف کے تمام طلبہ امتحان میں فیل ہوگئے ہیں. انہوں نے مزید وضاحت کی یہ سابق وزیر اعلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا خلقہ ہے اور یہاں‌خیبر ہختونخواہ حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کی حالت یہ ہے.
    https://twitter.com/AsifaliawanPak/status/1559361822167388161
    اس بارے مقامی صحافی علی خان یوسفزئی نے خیبر پختونخواہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: نو سال سے خیبر پختوانخواہ میں قابض تحریک انصاف کی تعلیمی ایمرجنسی کا یہ نتیجہ نتیجہ ہے جس میں ایک اسکول کے سارے طلبہ امتحانی پرچہ جات میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں.

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کے نمائندہ خصومی، اسلام آباد ملک رمضان اسراٰء نے سابق وزیر دفاع اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اس بارے میں تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے.

    اس امتحان میں ناکام ہونے والے طلبہ کے علاقہ مانکی کے رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ: ہمارے علاقوں میں تعلیمی سطح پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے انہوں دعوی کیا کہ میں نے کئی مرتبہ تعلیم بارے ناقص کارکردگی پر شکایت کیلئے پرویز خٹک سے رابطہ کیا مگر انہوں نے جواب نہ دیا جبکہ کئی بار ملنے کی کوشش کی تھی جب وہ وفاقی وزیر تھے تو انہوں نے ملاقات تک کا وقت نہیں دیا تھا.

    ایک ٹوئیٹر صارف زبیر زرگر نے کہا کہ: مانکی شریف سابق وفاقی وزیر دفاع، وزیر اعلی اور رہنماء‌تحریک انصاف پرویزخٹک کا حلقہ ہے اور ان دس سالوں میںان کی جماعت تحریکانصاف نے اس صوبہ میں لوٹ مار کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ: نہ ہی کوئی نئی یونیورسٹی تعمیر کی گئی اور نہ کوئی نیا کالج اور اسکول بنایا گیا حتکہ موجودہ بلڈنگ میں موجود عملہ کو ٹھیک کرنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔ انہوں‌ نے الزامعائد کیا کہ اس صوبہ کی کابینہ کے کئی وزیر خود پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے مالک ہیں اور اُن کو مارکس اچھے ملتے ہیں جبکہ عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے.

  • ڈھاکہ فلموں میں بطور ڈانسر متعارف ہونے والی شبنم 80 سال کی ہو گئیں

    ڈھاکہ فلموں میں بطور ڈانسر متعارف ہونے والی شبنم 80 سال کی ہو گئیں

    اردو فلموں‌کی مایا ناز اداکارہ ”شبنم” جن کا تعلق ڈھاکہ سے ہے پاکستان سے انہوں نے بہت زیادہ محبت عزت اور شہرت سمیٹی شبنم آج 80 سال کی ہو گئی ہیں. تین دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر مسلسل راج کیا. شہرت اور گلیمر کو بھرپور انجوائے کیا. شبنم کا اصل نام جھرنا تھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈھاکہ سے کیا. سکول سے دنوں سے ہی وہ بہترین رقاصہ مشہور ہوئیں اور ڈھاکہ میں ہی ان کو انکے کیرئیر کی پہلی دو فلمیں بطور ڈانسر ہی ملیں. اس کے بعد انہیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا انکی پہلی پاکستانی فلم کا نام تھا ”چندہ” فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی. اس فلم کے چرچے ہر طرف ہوئے کراچی اور لاہور میں اداکارہ شبنم کا کام نوٹس ہوا اس کے بعد انہیں اُس وقت کے سپر ہٹ ہیرو وحید مراد کے ساتھ فلم ”عندلیب” میں کاسٹ کیا گیا یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوئی اور اس نے گولڈ ن جوبلی کی.اس کے بعد ان کی فلم دوستی اداکار اعجاز کے ساتھ آئی اس فلم نے

    بھی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے. اسی دوران پاکستان سے بنگلہ دیش الگ ہو گیا شبنم کو سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے ملک جانا پڑااس دوران ان کی بہت ساری فلمیں زیر تکمیل تھیں انہیں مکمل کروانا تھا لہذا وہ واپس پاکستان آئیں .ان کا شمار اس وقت پاکستان کی مصروف ترین اداکارائوں میں ہونے لگا ان کی فلم دل لگی ندیم کے ساتھ ریلیز ہوئی اس فلم نے پلاٹینیم جوبلی کی، اس کے بعد ان کی ندیم کے ساتھ کافی فلمیں آئیں تقریبا فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے لہذا شبنم کی جوڑی ندیم کے ساتھ بن گئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محمد علی و دیگر کے ساتھ بھی کام کیا. انہوں نے روبن گھوش سے شادی ان کا ایک بیٹا بھی ہے.شبنم 1997 میں مکمل طور پر بنگلہ دیش سیٹل ہو گئیں اور اس کے بعد سے اب تک پاکستان چکر لگاتی رہتی ہیں. انہوں نے ایک پاکستانی ڈرامے میں کام بھی کیا ہے. شبنم کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنکو پاکستانیوں سے بے انتہا محبت اور پیار ملا.

  • انجمن نے شبنم کو انہی پر پکچرائز ہوا گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

    انجمن نے شبنم کو انہی پر پکچرائز ہوا گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

    ماضی کی پنجابی فلموں کی ہیروئین انجمن نے سینئر اداکارہ شبنم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور مبارکباد بھی انہوں نے کچھ مختلف انداز میں دی ہے .انہوں نے اداکارہ شبنم پر انہی کا پکچرائز ہوا گانا گایا. انہوں نے شبنم کا یہ گانا گایا ”جب سے دیکھا تمہیں کچھ نہ چاہا چاہا صنم . سب کچھ مجھے مل گیا ” . انجمن نے یہ گانا گانے کے ساتھ کہا کہ آج ہم سب کے لئے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج ہماری بہت ہی پیاری اداکارہ شبنم کی سالگرہ ہے میں اس موقع پر انہیں بہت مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ خدا انہیں اسی طرح سے سلامت رکھے اور لمبی عمر دے اور لمبی عمر بھی تندرستی

    کے ساتھ دیں. انجمن نے مزید کہا کہ شبنم ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی اداکاری ہم جیسے بہت سارے نئے لوگوں‌کے لئے مشعل راہ تھی اور مشعل راہ ہے. ہماری انڈسٹری کو آج بھی ان کی ضرورت ہے ہم سب انہیں بہت مس کرتے ہیں. میں نے تو ان کی اداکاری ان کے چہرے کے تاثرات ڈائیلاگ ڈلیوری سے بہت کچھ سیکھا. ان کا ہئیر سٹائل بہت منفرد ہوتا تھا میں اسکو کاپی کیا کرتی تھی. شبنم ہمارے دل کی دھڑکن ہیں وہ جھرنا تھیں اور انہیں شبنم پاکستان نے بنایا. شبنم ہمیں اسی طرح‌سے ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آئیں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ” پیار بھرے دو شرمیلے نین جن سے ملا میرے دل کو چین” یہ نین ہم ہمیشہ یونہی دیکھتے رہنا چاہتے ہیں. شبنم کے لئے بہت ساری دعائیں.

  • پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    پہلے ٹریلر ریلز کے بعد جہاں بھی گئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر سوال ہوئے ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ جب سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تب سے لیکر ابھی تک میں جہاں بھی گئی مجھ سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بہت سارے سوال ہوئے خصوصی طور پر میرا اس میں ایک ڈائیلاگ ہے جس میں ، میں مولا جٹ سے کہتی ہوں ” وے مولیا دس دے ایناں نوں میں تیری پکی پکی مشوق آں” اسے بار بار مجھ سے سنا گیا. ماہرہ خان کہتی ہیں کہ گو کہ مجھے پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی لیکن اس کے باوجود میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ میں اچھے انداز میں پنجابی بول سکوں. ماہرہ خان اس فلم کی ریلیز کو لیکر کا فی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ جس فلم پر ہم نے بہت محنت کی آخر کار وہ ریلیز ہو رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد

    کہا ہے کہ اسے جس طرح‌سے عوام نے پذیرائی دی ہے وہ بہت خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم کو نہ صرف دیکھا جائے گا بلکہ سراہا بھی جائیگا. ماہرہ خان کی چند ماہ قبل فہد مصطفی کے ساتھ فلم ” قائداعظم زندہ باد” ریلیز ہوئی فلم ملک میں اور ملک سے باہر جہاں جہاں لگی اچھا بزنس کیا. یاد رہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان ایک طویل عرصے کے بعد شائقین کو ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. آخری بار یہ دونوں ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے. گو کہ کمرشلز میں ایکساتھ دکھای دئیے لیکن باقاعدہ اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے.