Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی ھالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی ھالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارت کے معروف کامیڈین نے 1980 میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی انکو بہترین سٹینڈ اپ کامیڈین بھی مانا جارا ہے.راجو نے سٹیج شوز کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا. کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نذر ان کو ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے. رپورٹس کے مطابق راجو کو گزشتہ روز ایکسرسائز کرتے ہوئے دل پر درد محسوس ہوئی اور درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ گر پڑے اس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے. ڈاکٹر کل سے

    ہی راجو کی طبیعت کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی اور کہا جا رہا ہے کہ اب انہیں وینٹی لیٹر پر متنقل کر ددیا گیا ہے ان کے گھر والوں نے ان کے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے. راجو شری واستو کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو بی جے پی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی آئے تھے۔راجو خاصی نرم طبیعت کے مالک ہیں انہوں نے رئیلٹی شو بگ باس میں صحیح ایک جنٹلمین ہونے کا ثبوت بھی دیا. اس کے علاوہ راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔راجو شری واستو کے مداح انکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں.

  • ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

    ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

    آج سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ایف آئی اے نے طلب کر رکھا تھا جبکہ وہ پیش نہ ہوسکے۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کوئٹہ میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو غیر ملکی رقوم کیس میں طلب کیا گیا ہے، تاہم وہ اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے آج کوئٹہ ایف آئی اے میں حاضر نہیں ہوئے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء قاسم سوری کا رد عمل

    نوٹس کے حوالے سے قاسم سوری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ رات مجھے نوٹس موصول ہوا، نوٹس میرے بھائی نے وصول کیا، کیوں کہ میں اسلام آباد میں ہوں۔

    قاسم سوری نے بتایا کہ 2011 سے 2013 تک بھیجی گئی رقم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکائونٹ میں آئی، یہ رقم میرے ذاتی اکائونٹ میں نہیں بھیجی گئی، یہ رقم پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مختلف پارٹی اور دفتری امور کے لئے استعمال ہوئی.

    قاسم سوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چار رہنمائوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں، میں اسلام آباد میں ہوں آج ایف آئی اے کوئٹہ میں پیش نہیں ہو سکتا۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایسے نوٹسز کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

    5 اگست کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا، اور بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف 5 مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

    حکام ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کیخلاف پانچ مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں اور یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔

    حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سے متعلقہ ریکارڈ مانگا جائے گا، جب کہ پانچوں ٹیموں کو ہیڈکوارٹر میں ایک بڑی کمیٹی سپروائز کرے گی۔

    فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کے معاملے پر اختلاف کے بعد جماعت سے نکال دیا تھا۔

    اکبر ایس بابر نے 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن میں اس کیس کی تقریباً 200 سماعتیں ہوئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کے معاملے پر وکلاء کی 9 ٹیمیں تبدیل کیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 جون کو فریقین کے دلائل کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تمام ریکارڈ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کی گئیں 9 اکاؤنٹس کی تفصلات سے اکھٹا کیا گیا ہے جبکہ اکبر ایس بابر کی طرف سے 50 کے قریب پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو درخواست دی گئی تھی۔

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا۔

    فیصلے کے مندرجات

    الیکشن کمیشن نے اپنے 70 سفحات پر مشتمل فیصلے میں 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 افراد سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔

    جن فنڈز کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان میں ووٹن کرکٹ اور برسٹل سروسز کے علاوہ امریکا، آسٹريليا اور کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نہ یہ تمام فنڈز ضبط کر لئے جائیں۔

    3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق اقدامات کرے اور فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوائی جائے۔

    فیصلے میں کہا گيا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے ملنے والی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی نے صرف 8 بينک اکاؤنٹس ظاہر کئے جب کہ مجموعی طور پر 16 اکاؤٹس چھپائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 13 اکاؤنٹس پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کھلوائے مگر ان سے لاتعلقی ظاہر کی، اکاؤنٹس ظاہر نہ کرنا پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل 17 (3) کی خلاف ورزی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک عمران خان کے جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ صریحاً غلط ہیں، عمران خان کے سرٹیفکیٹ اسٹیٹ بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے. احسن اقبال

    عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے. احسن اقبال

    وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔


    احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانےکی سازش کا مہرہ ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر نے شہباز گل کے واقع پر کہا کہ پوری جماعت ہی ڈرامہ باز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے ان کے ڈرامہ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری

    جمعرات کو دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں ایک روپے91 پیسےکی کمی دیکھی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے پر آگیا۔

    صبح 11 بجے انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں2روپے 41 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 219 روپے 50پیسے پر آگیا۔10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20 روپےسستا ہوچکا ہے۔

    بدھ کو دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 216 روپے پر آگیا تھا۔

    ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 27روپے کی کمی

    مقامی کرنسی مارکیٹوں میں یکم اگست تا5اگست پر مشتمل ہفتے کے دوران ڈالرکی قدر میں غیر معمولی گراوٹ کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 239.37روپے کی سطح سے گرتے ہوئے 224.04روپے کی سطح پر آگیا یعنی 1 ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی15روپے 33پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر247روپے سے گرتے ہوئے220روپے کی سطح پر آگیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 27روپے کی کمی دیکھی گئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا قومی امکان ہے۔

    فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی

    پچھلے ہفتے سے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہےاور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے گئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔

    فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔

  • حکمرانوں کو اقتدار کا کمبل نہیں چھوڑ رہا حالانکہ وہ چھوڑنا چاہتے. شیخ رشید

    حکمرانوں کو اقتدار کا کمبل نہیں چھوڑ رہا حالانکہ وہ چھوڑنا چاہتے. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزرا صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔

    انہوں نے اشارہ دیا کہ: حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں لہذا اگلے 45 دن بہت اہم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا: غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔خیبر پختونخواہ کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، اور راولپنڈی تک پہنچ گئی ہیں۔

    ٹوئٹر بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

    اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ: ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا: اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس 1 نہیں پھر مائنس آل ہو گا،سب گھر جائیں گے۔

    شیخ رشید کے مطابق: دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا: بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،بھتہ اور دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا۔

  • سنجے دت کی بیٹی کی سالگرہ اور انکا جذباتی نوٹ

    سنجے دت کی بیٹی کی سالگرہ اور انکا جذباتی نوٹ

    بالی وڈ کے اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت کی سالگرہ کے موقع پر سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنی کم سن بیٹی کی پرانی تصویر شئیر کی. انہوں نے اپنی بیٹی کو سالگرہ وش کرتے ہوئے لکھا "آپ کی سالگرہ ہمیشہ میری زندگی کے سب سے زیادہ خوبصورت لمحات میں سے ایک رہے گی، آپ سے میری دنیا روشن ہے، آئی لو یو میری بیٹی میری شہزادی. ان کی اس تصویر کے نیچے ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کئے اور تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا. کسی نے کمنٹس میں لکھا کہ”بہت پیاری تصویر جناب۔” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "سر حیرت انگیز تصویر۔”. تریشالا دت سنجے دت کی پہلی بیوی، رچا شرما کی بیٹی ہیں، جو 1996 میں برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔یاد

    رہے کہ سنجے دت کی حال ہی میں فلم شمیشرا ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نیگٹیو کردار ادا کیا ہے اس فلم میں رنبیر کپور اور وانی کپور بھی تھے لیکن فلم شائقین کا دل نہیں موہ سکی لیکن سنجے دت کے کردار کی خاصی تعریف کی گئی.سنجے ایک ایسے باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی جو بھی کردار کیا شائقین نے زبردست پذیرائی دی. سنجے دت کی باڈی دیکھ کر ہی سلمان خان نے بھی خود پر توجہ دی. بالی وڈ کے جن فنکاروں کو دنیا پسند کرتی ہے وہ فنکار خود سنجے دت کے بڑے مداح ہیں وہ الگ بات ہے کہ سنجے دت کی زندگی اتار چڑھائو کا شکار رہی ہے.

  • غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس ٹیکس: ایف بی آر نے ہولڈنگ پیریڈ سے استثنیٰ واپس لے لیا

    غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس ٹیکس: ایف بی آر نے ہولڈنگ پیریڈ سے استثنیٰ واپس لے لیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کے لیے ہولڈنگ پیریڈ کی چھوٹ واپس لے لی ہے۔

    جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C کی ذیلی دفعہ (3) کو خارج کر دیا گیا ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق: "اب غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس اس سیکشن کے تحت قطع نظر مدت کے انعقاد کے وصول کیا جائے گا.

    ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق: ایڈوانس ٹیکس ہر بیچنے والے سے وصول کیا جائے گا، قطع نظر ہولڈنگ کی مدت کے جبکہ اس سے پہلےبیچنے والے کے لیے چھوٹ دی گئی تھی.

    علاوہ ازیں: نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح میں 236C کے لیے 100% اور 236K کے لیے 250% اضافہ کیا گیا ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے جائیداد کے لین دین پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ایف بی آر نے کہا کہ: غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دی گئی ہے۔

    دریں اثنا: غیر منقولہ جائیداد کے خریدار کی صورت میں جو فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ظاہر نہیں ہو رہا ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236K کے تحت ٹیکس کی شرح وصول کی جائے گی۔

    پہلے شیڈول کے حصہ IV کے ڈویژن XVIII میں بیان کردہ شرح کا 250% اضافہ ہوگا۔

    ایف بی آر کے مطابق: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دسویں شیڈول کے رول 1 میں ضروری تبدیلی شامل کی گئی ہے۔

  • شلپا شیٹی ٹانگ تڑوا بیٹھیں

    شلپا شیٹی ٹانگ تڑوا بیٹھیں

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھارتی پولیس فورس کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں ہیں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر جو اپنی تصویر جاری کی ہے اس میں ان کو ویل چئیر پر دیکھا جا سکتا ہے شلپا کی ٹانگ پر پلستر چڑھا ہوا ہے. اداکارہ نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس بد قسمت حادثے کی خبر شئیر کی اور لکھا ”مجھے ہدایت ملی ‘رول، کیمرا، ایکشن، break a leg ‘، میں نے اس جملے کو لغوی معنوں میں عملدرآمد کرکے دکھا دیا۔ یہ خبر سنتے ہی ان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی.شلپا شیٹی زخمی ہو کر بھی

    حوصلے میں‌نظر آرہی ہیں. ہسپتال میں ویل چئیر پر لی گئی تصویر میں ان کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شلپا شیٹی اب 6 ہفتوں تک چلنے پھرنے سے قاصر رہیں گی، صرف ایک ہی دن پہلے شلپا نے اپنی ویب سیریز کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔یاد رہے کہ شلپا شیٹی جس پراجیکٹ کے لئے کام کرتے ہوئے زخمی ہوئی ہیں وہ روہت شیٹی کا ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا اور وویک اوبرائے بھی نظر آئیں گے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی تب سے لیکر اب تک وہ شائقین کو اپنی اداکاری اور ڈانس سے محظوظ کررہی ہیں.

  • دل چاہتا ہے میرے دل کے قریب ہے پرینی زنٹا کا فلم کے 21 سال ہونے پر سوشل میڈیا نوٹ

    دل چاہتا ہے میرے دل کے قریب ہے پرینی زنٹا کا فلم کے 21 سال ہونے پر سوشل میڈیا نوٹ

    فرحان اختر کی ڈائریکشن میں‌ بننے وال فلم دل چاہتا ہے کو آج اکیس برس ہو گئے ہیں اکیس برس پہلے یہ سینما گھروں‌کی زینت بنی اور آج تک اسکی پذیرائی میں‌کمی نہیں‌آئی. فلم کے اکیس سال پورے ہونے پر فلم میں‌اہم کردار کرنے والی پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ لکھا ” یہ فلم میرے دل کے ہمیشہ ہی قریب رہے گی یہ فلم میرے دل میں خصوصی جگہ رکھتی ہے، کاسٹ اور کرو سب کا شکریہ جن کی وجہ سے ایک بہترین فلم بننے میں‌مدد ملی. پریتی زنٹا کی اس پوسٹ کے نیچے سٹارز اور مداحوں نے کمنٹس کئے ایک مداح نے لکھا کہ "21 سال بعد بھی یہ فلم ہمیں پسند ہے ، یہ آئی کونک فلم ہے۔ ایک اور مداح نے کہا آپ نے فلم میں

    بہت اچھی اداکاری کی تھی. یاد رہے کہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعا ت 1998 میں منی رتنم کی فلم ‘دل سے’ کی۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر کے لئے بہترین ڈیبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازاگیا. فلم میں پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے مقابلے میں‌کام کیا اس بعد انہوں نے تقریبا تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا. پریتی زنٹا کا شمار ان خوش نصیب اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جن کو تینوں خانز شاہ رخ خان ، عامر خان ، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسرآیا یہاں تک کہ پریتی زنٹا نے سیف علی خان کے ساتھ بھی کام کیا.

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کر لیے۔

    دوحہ جانے والے ملزم کاشف کے پیٹ سے 102 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے جبکہ دبئی جانے والے گل نبی نامی ملزم سے 125 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

    ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روزہ بھی اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھرےاڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کیئے تھے۔

    حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس ہر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

    کیپسول کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ: اسی سال جنوری میں بھی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی.
    ملزم اعجاز پیٹ کے ذریعے منشیات قطر لے جارہا تھا۔

    اس وقت حکام نے بتایا تھا کہ دوحہ جانے والی قطر ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے ائیرپورٹ پر تعینات عملے کے ہمراہ خوشاب سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی مسافر کو چیک کیا۔

    ملزم کے پیٹ میں 104 کیپسولز میں سے 8 سو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حراست میں لے لیاگیا تھا.