Baaghi TV

Author: +9251

  • لال سنگھ چڈھا پریمیئر،عامر خان، کرینہ،سیف، رنویر،دیپیکا ودیگر کی شرکت

    لال سنگھ چڈھا پریمیئر،عامر خان، کرینہ،سیف، رنویر،دیپیکا ودیگر کی شرکت

    فلم لال سنگھ چڈھا آج ریلیز ہونے جا رہی ہے ، عامر خان نے گزشتہ روز اس فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا. اس موقع پر بالی وڈ کی جن نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں کالکی کوچلن، رندیپ ہڈا، مکیش چھابڑا، کنال کپور، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، کرینہ کپور، سیف علی خان، وجے ورما، ایرا خان، روہت صراف، شریا پیلگونکر، سشمیتا سین، اتل کلکرنی، ناگا چیتنیا اکینینی، رمیش تورانی، ٹسکا چوپڑا، ریچا چڈھا، آشوتوش گواریکرو دیگر کے نام قابل زکر ہیں. فلم جس جس سلیبرٹی نے بھی ابھی تک دیکھی ہے انہوں نے اچھے ریمارکس دئیے ہیں. شاہ رخ خان کو ان کے گھر جا کر عامر خان نے فلم دکھائی شاہ رخ نے تعریفوں کے پل باندھے تھے.

    واضح رہے کہ عامر خان کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی فلموں میں اکثر کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا ہے وہ جب بھی کسی فلم میں‌کام کرتے ہیں اس کی کہانی کے سکرپٹ کی مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم کو لوگ سال ہا سال یاد رکھتے ہیں. لال سنگھ چڈھا ان فلموں میں سے ایک ہے جس نے ریلیز سے قبل نہ صرف دھوم مچا رکھی ہے بلکہ اس کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے. کرینہ کپور کا کہنا ہےکہ ان کے لئے فلم اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں کام کرنے کے دوران وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور اسی حالت میں انہوں نے کام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ نبھائی.

  • عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    بالی وڈ فلم ”دل چاہتا ہے” کی ریلیز کو 21 برس ہو گئے ہیں اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پرانی وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ "وہ فلم جس نے یہ سب شروع کیا، آج 21 سال کی ہو گئی ہے۔ کاسٹ اور عملے کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا، ناظرین کا بھی شکریہ جنہوں‌نے اس فلم کو اتنا پیار دیا.
    فرحان اختر نے اس فلم سے اپنے ڈائریکشن کیرئیر کی شروعات کی، فلم کی کاسٹ میں پریتی زنٹا، عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، ڈمپل کپاڈیہ، اور سونالی کلکرنی و دیگر شامل تھے. 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں فلم

    کی کاسٹ نے بہترین اداکاری کی. عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کی جوڑی نے شائقین کے دل موہ لئے اُس سال کی یہ بہترین فلم بھی قرار پائی ان تینوں کی جوڑی کا سحر آج تک برقرار ہے. کہا جاتا ہے کہ عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، اسی طرح سے سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے.نہ صرف فلم بلکہ اس کا میوزک بھی اُس دور میں‌بہت کامیاب ہوا تھا،پریتی زنٹا کی خوبصورت اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا تھا.یاد رہے کہ فرحان اختر جاوید اختر کے بیٹے ہیں ان کی بہن زویا اختر بھی ہدایتکارہ ہیں.دونوں کی کام کو بالی وڈ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کے تمام بڑے سٹارز ان کی ڈائریکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں.

  • آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا. وزیرخزانہ

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا. وزیرخزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگست کے اختتام سے قبل آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئے گا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ ودیگر نمائندوں پر مشتمل اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط کی سختی سے پیروی کی جائے گی اور تمام اضافی اخراجات کو ٹیکس اقدامات سے مکمل طور پر فنڈ کیا جائے گا۔ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے عائد کیا گیا ہے اور آمدنی کے متبادل ذرائع بھی تلاش کیے گئے ہیں۔ بینکوں پر اے ڈی آر سے منسلک ٹیکس سابقہ طور پر نہیں لگایا جائے گا اور ریٹیل شعبے سے محصولات کی وصولیوں کے حجم میں نمایاں اضافے کی توقعات ہیں۔

    انھوں نے ایس ایس سی پی سے کہا کہ وہ سہولت اکاؤنٹس کے لیے سرمایہ کاری کی حد اور AML کی ضروریات کا جائزہ لے۔ انھوں نے وزارت خزانہ کو ترقیاتی مالیاتی اداروں کی فہرست سازی، کیپٹل مارکیٹوں میں قرض/سکوک کے اجرا کے طریقہ کار اور قومی بچت اسکیموں کی شرح سود کی ترتیب کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں پی ایس ایکس کی چئیرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر, چئیرمین ایس ای سی پی عامر خان, سی ای او پی ایس ایکس فرخ خان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین اسپیشل سیکریٹری فنانس اویس منظور بینکوں کے صدور پی ایس ایکس کے ممبران بھی موجود تھے۔

    اجلاس کے شرکا نے کیپٹل مارکیٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپٹل مارکیٹوں کی پائیدار اور دیرپا ترقی کے لیے میکرو ڈیولپمنٹ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    شرکا نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں دو سب سے بڑی رکاوٹیں دیگر اثاثہ جاتی شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس مراعات اور اسٹاک مارکیٹ میں کے وائی سی کی ضروریات ہیں جو کہ دیگر اثاثی جاتی شعبوں پر مستقل طور پر لاگو نہیں ہوتی ہیں۔ ان رکاوٹوں کے نتیجے میں اثاثہ جات شعبوں میں اے ایم ایل اور ٹیکس پر مبنی عدم توازن پیدا ہو رہا ہے جو کہ پاکستان میں قلیل وسائل کی موثر تقسیم کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے کیپٹل مارکیٹس کے لیے طلب اور رسد دونوں اطراف سے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں۔

    شرکا نے نشاندہی کی کہ اگرچہ اسٹاک مارکیٹ بلاشبہ معیشت کے سب سے زیادہ دستاویزی شعبوں میں سے ایک ہے لیکن لسٹڈ کمپنیوں کی آمدنی پر کمپنی کی سطح پر اور بعد میں ڈیویڈنڈ پر دہرا ٹیکس عائد کیا جاتا ہے جبکہ غیر مربوط کاروبار پر کم بہت ٹیکس ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیکس میں یہ عدم توازن کارپوریٹائزیشن اور دستاویزات کی حوصلہ شکنی کررہی ہے۔ کارپوریٹائزیشن اور دستاویزات کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار کیے گئے نکات میں غیر لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ٹیکس کی شرح اوراے او پیز کا منطقی طور پر لسٹڈ کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ ہونا، نئی لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ٹیکس کریڈٹ کی بحالی کیونکہ اس کا ریونیو پر اثر بہت کم ہے۔ درمیانی مدت میں یہ ریونیو کے لیے مثبت اقدام ہوگا کیونکہ ایف بی آر لسٹڈ کمپنیوں کی سپلائی چین میں شامل دونوں کمپنیوں اور دیگر کمپنیوں سے سی جی ٹی اور زیادہ انکم ٹیکس دونوں ہی اکٹھا کرے گا۔

    اجلاس کے بعد اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی فرخ خان نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ شیئرہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ ڈیوڈنڈ ادا کریں۔

  • مالی طور پر مستحکم نہیں تو شادی کیسے کروں؟ ارجن کپور

    مالی طور پر مستحکم نہیں تو شادی کیسے کروں؟ ارجن کپور

    حال ہی میں‌کافی ود کرن میں‌بی ٹائون کے سب سے مشہور جوڑے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے شرکت کی. دونوں سے ہر جگہ ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں اسی قسم کا سوال کرن جوہر نے بھی ارجن سے کیا. ارجن نے جواب دیا کہ میں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں، انہوں‌نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہنا چاہتا ہوں کہ لاک ڈائون اور کووڈ کی وجہ سے دو سال میں جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد میں اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہوں. میں ایک حقیقت پسند آدمی ہوں میں‌مالی طور پر ابھی اتنا مستحکم نہیں‌ہوں ، میں خود بھی خوش رہنا چاہتا ہوں اور اپنے پارٹنر کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے مجھے

    اپنے کیرئیر پر بہت زیادہ فوکس کرنا ہو گا. ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ چھپا رہا ہوں لیکن میں یقینا مالی طور پر مستحکم ہونا چاہتا ہوں.مجھے خوشی کام کر کے ملتی ہے.ارجن نے مزید کہا کہ میں ملائکہ کو پسند کرتا ہوں اور اپنی مرضی سے اسکے ساتھ ایک تعلق میں ہوں، میں کسی کو تکلیف نہیں دیتا نہ ہی ایسا کرتا ہوں‌کہ میری وجہ سے کوئی دوسرا تکلیف میں آئے. میں صرف اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں‌کا بھی خیال رکھتا ہوں ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرتا ہوں. واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث جوڑی ہیں۔ دونوں نے 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔

  • سنیل شیٹی 61 برس کے ہوگئے

    سنیل شیٹی 61 برس کے ہوگئے

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی جنہوں نے نوے کی دہائی میں بطور ایکشن ہیرو کیرئیر کی شروعات کی. سنیل شیٹی نے اُس دور کی تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا.سنیل شیٹی نے کئی ایسے یادگار کردار کئے کہ جن کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے فلم دل والے کا کردار اس کی مثال ہے. ایکشن اور رومینٹک اس ہیرو کی آج 61 ویں سالگرہ ہے.سنیل شیٹی کی پہلی فلم بلوان تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی، 1994 میں موہرا اور گوپی کشن ریلیز ہوئیں پھر اس اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، ان کی بہترین فلموں‌میں ہیرا پھیری، دھڑکن، میں ہوں نا، بارڈر، کانٹے اور دیگر شامل ہیں۔ہیرو کے ساتھ ساتھ سنیل شیٹی نے منفی کردار بھی کئے فلم دھڑکن میں ان کا منفی کردار بہت پسند کیا گیااسی طرح سے فلم میں‌ہوں نا میں بھی ان کے نیگیٹیو کریکٹر کو بہت سراہا گیا. سنیل شیٹی ایک باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین

    فیملی مین بھی ہیں اور ان کا آفیشل انسٹاگرام اس کا ثبوت ہے وہاں یہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ سنیل شیٹی نے 1991 میں منا شیٹی سے شادی کی ان کے دو بچے اتھیا شیٹی اور آہان شیٹی ہیں۔ اتھیا اور آہان دونوں پہلے ہی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر چکے ہیں.سنیل شیٹی اپنے پورے کیرئیر میں دیکھ بھال کر چلے ان کا شاید ہی کسی ہیروئین کے ساتھ نام جڑا ہو،یہاں تک کہ سینل شیٹی کے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ جھگڑے تک کی خبریں شاو نادر ہی سامنے آئی ہوں گی.

  • ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا

    ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

    قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔

    جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 353 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔


    این آئی ایچ کے مطابق عالمی وبا میں مبتلا 155 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے

    دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے حوالہ سے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے فوجی حکام سے بھی دورے کے دوران ملاقاتیں کریں گے

  • خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سےکروڑوں روپے کی آسڑو ٹرف کو اتار دیا گیا.تحریک انصاف نے کھیل کے میدان بھی اجاڑنے شروع کر دیئے،عمران خان کے جلسے کی تیاریوں کی آڑ میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف بھی جلسے کی نزر ہوگئی.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹروٹرف اتارنے کا ملبہ سپورٹس بورڈ پنجاب پر ڈال دیا.دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔

    سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

    قائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔

    صوبائی وزیر کھیل تیمور مسعود کا کہنا ہےکہ ٹرف لاہور سے تبدیل کرکے سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جائےگی، ٹرف تبدیل کرنےکا فیصلہ گزشتہ حکومت کے دور میں کیا گیا، نئی ٹرف کے لیے جلد ٹینڈر دیا جا رہا ہے، انتظامیہ نے تبدیلی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں لگی ٹرف اکھاڑ ی۔

  • ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

    ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

    ملتان میں تین بچوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا. تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔

    پولیس ںے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے.آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کردیا گیا

    پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کردیا گیا

    پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کردیا گیا جو 11 اگست سے 14 اگست تک جاری رہیں گی ۔ تمام تقریبات کا مرکزی عنوان ” میرا پارلیمنٹ رہبر ترقی و کمال ” رکھا گیا ہے ۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یکے بعد دیگرے تصویری، فن مصوری اور کتب کی نمائشوں کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے “ترجمان ماضی شانِ حال” کے موضوع کے تحت منعقد 3 روزہ تاریخی تصویروں کی نمائش کا افتتاح کیا جس میں تمام سابق وزراء اعظم، قائد حزب اختلاف اور پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ممتاز بین الاقوامی رہنمائوں اور اہم مواقع پر منعقد ہونے والے اجلاسوں کی تصاویر آویزاں ہیں۔

    انہوں نے “پاک سرزمین شاد باد” کے موضوع پر ہونے والی 3 روزہ آرٹ اور پینٹنگ نمائش کا بھی افتتاح کیا جس میں ملک کے مشہور مصوروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے خوبصورت انداز اور مہارت کے ساتھ اپنے خیالات اور تصورات کو اپنے فن پاروں میں محفوظ کرنے کی تعریف کی۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کی لائبریری میں “قوم، ملک، سلطنت” کے موضوع پر منعقدہ 3 روزہ کتب کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

    انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی اصل کاپی کا جائزہ لیا جس پر اس وقت کے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے متفقہ آئین بنانے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اس پارلیمنٹ کے دیگر اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا انعقاد موجودہ نوجوان نسل کو ماضی سے جوڑیں گی اور انہیں پارلیمانی تاریخ سے آگاہی میں اہم پیشرفت ثابت ہو گی۔