Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا. عبدالقادر پٹیل

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا. عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور سندھ میں بھر پور انداز میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے گا.

    وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت انسداد پولیو کا اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سیل سندھ نے وزیر صحت بریفنگ دی اور صحت سے متعلق سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا.

    ‏وزیر صحت نے کہا کہ: گنجان آباد شہر ہونے کے باوجود پولیو خاتمے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کا کردار قابل تعریف ہے.

    ‏انہوں نے مزید کہا کہ: تکنیکی ٹیم سائنٹیفک بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہے.

    واضح رہے اس سے قبل کراچی کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اور اسے پورے کرنے کا دعوی بھی کیا گیا.

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق:اس مہم میں صوبہ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں پولیو رضا کاروں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائے تھے۔

    جبکہ رواں سال سندھ میں پولیو کے زیادہ کیس سامنے نہیں آئے اور کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا گیا تھا.
    محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

    علاوہ ازیں: پاکستان میں اس سال تقریبا 12 کیسزشمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے چونکہ یہ علاقہ پاکستانی طالبان کے کنٹرول میں رہا۔ سن 2014 میں ایک عسکری آپریشن کے ذریعے پاکستانی فوج نے اس علاقے سے طالبان کا صفایا کر دیا تھا جس کے بعد وہاں پر پولیو ویکیسنیشن تیز کی گئی تھی.

  • کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟

    کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟

    ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے یا حکومت کو کارروائی کا کہا تھا؟

    پشاور ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس کامران حیات نے کی۔ اسد قیصر اور ان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی نے تمام اکاؤنٹس کا ریکارڈ خود چیک کیا، پارٹی نے 13 اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی، اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا کارکن تھا اس نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا، اس اکاؤنٹ میں سب سے پہلے پیسے خود اکبر ایس بابر نے خود جمع کیے تھے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو ہدایت دی اور حکومت اداروں کو ہدایت کرسکتی ہے، ایف آئی اے کے پاس اختیار ہے کہ وہ اکاؤنٹس کے بارے میں انکوائری کرے۔
    اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو کوئی ہدایت نہیں کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل وفاقی حکومت پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو کارروائی کا حکم دیا ہے؟ عدالت نے سوالات پر ایف آئی اے سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔
    عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونا ہے کہ نہیں، جلد تحریری حکم جاری کریں گے۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوئی بھی اکاؤنٹ اسد قیصر کا ذاتی نہیں یہ پارٹی کے صوبائی چیپٹر کے اکاؤنٹس ہیں، الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کی کوئی ہدایت نہیں دی، ایف آئی اے کے پاس خود سے انکوائری کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے وہاں اپنا مقدمہ لڑیں گے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ایف آئی طلبی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا.

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف فنانس ونگ ممبران کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا.

    انہوں نے ایف آئی اے طلبی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں تاحال کوئی ریلیف نہیں دیا ہے.

    ایف آئی اے نوٹس پر تحریک انصاف ملازمین نے جواب دے دیا ہے اور انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ نوٹس غیر موثر ہو گئے.

    عدالت نے کہا: اب ایف آئی اے مستقبل میں نوٹس کرتے وقت نوٹسز میں مناسب مطلوبہ معلومات فراہم کرے.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو انکوائری میں شامل ہونے کے لیے طلب کر لیا تھا.

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے کا فیصلہ معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ زونز میں ٹیموں کی نگرانی کے لیے پینل تشکیل دینے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

    ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی اپنی انکوائری ٹیموں پر نظر رکھنے کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

    ادارے کےاقتصادی جرائم سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد اطہر وحید کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ ٹیم ہر زون میں متعلقہ انکوائری ٹیموں کے ساتھ آپس میں روابط اور رہنمائی کی ذمہ دار ہوگی۔

    اس ٹیم کے ممبران میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد، چوہدری اعجاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔

    اس انکوائری ٹیم کا نوٹی فکیشن ای سی پی کے 3 رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے کے چند روز جاری گیا تھا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکی شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 6 کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    کراچی میں ایف آئی اے نے سندھ کے سابق گورنر عمران اسمٰعیل اور ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے 2 نجی بینکوں سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں جہاں پارٹی کے 4 اکاؤنٹس موجود ہیں، یہ اکاؤنٹس الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انکوائری کی زد میں آئے ہیں، یہ چاروں اکاؤنٹس کراچی میں کھولے گئے اور وہیں سے چلائے جارہے تھے۔

    پیش رفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے عمران اسمٰعیل کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 اگست کو پیش ہوں اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ سابق گورنر کی پیشی سے قبل ڈاکٹر سیما ضیا 12 اگست کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گی جب کہ اسی دوران 2 بینکوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ان 4 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کریں جن میں سے 3 حبیب بینک لمیٹڈ میں اور ایک اکاؤنٹ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں ہے۔

    اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیات کی ہدایات ملنے کے بعد ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر عبداللہ شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ، انسپکٹرز آفتاب وٹو اور سبین غوری اور سب انسپکٹر راحت علی خان پر مشتمل 5 رکنی ٹیم قائم کی ہے۔

    اس سوال پر کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر کتنے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران صرف 4 کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    ایف آئی اے اہلکار نے ادارے کے کراچی چیپٹر کا کردار واضح کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایف آئی اے ٹیم صرف اسلام آباد میں واقع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے جو دراصل اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے۔

    دوسری جانب، ایف آئی اے لاہور نے بھی پی ٹی آئی کے پنجاب کے وزیر میاں محمود الرشید کو پارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 11 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

    ایک اہلکار کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو 11 اگست کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ لاہور آفس میں پارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل ہوں، میاں محمود الرشید نے گزشتہ روز ہی بطور صوبائی وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ حلف اٹھایا ہے۔

    اسی طرح قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو بھی ہفتے کی شام ایف آئی اے پشاور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ان کے گھر صوابی پر موصول ہوا، نوٹس میں انہیں ایف آئی اے کے پی آفس میں 11 اگست کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

    ڈان کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے پشاور الیکشن کمیشن کے حکم کی روشنی میں بینک اسلامی اور حبیب بینک لمیٹڈ پشاور میں موجود 2 اکاؤنٹس میں مبینہ غیر قانونی کاموں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    نوٹس میں اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کے صوبائی دفتر میں حاضر ہوں اور مذکورہ اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔

    اس سے قبل سابق اسپیکر نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اس ادارے کی ساکھ کو موجودہ چیئرمین نے خراب کردیاہے، چیئرمین کے متنازع اور متعصبانہ کردار کو پی ٹی آئی بغور دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے اور عزم ظاہر کیا کہ وہ پوری پختگی کے ساتھ عوام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھاک کہ الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہے جب کہ اس طرح کی کارروائی یکساں طور پر تمام جماعتوں کے خلاف ہونی چاہیے۔

  • شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش

    شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش

    شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش
    ۔ شہباز گِل نے بریگیڈئیر رینک تک کے عہدیداروں اور بریگیڈئیر رینک کے اوپر تک کے عہدیداروں کو آپس میں تقسیم کرنے کی کوشش کی اور بریگیڈئیر رینک سے نیچے کے رینک کو ایک سیاسی جماعت سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔

    ایک تو وجہ یہ ہے کہ فوج کے اندر جو ہمارا لانس نائیک ہے، جو ہمارا حوالدار ہے، جوہمارا سپاہی ہے، جو ہمارا کیپٹن ہے، میجر ہے، کرنل ہے، بریگیڈئیر ہے، ان رینکس کے خلاف ایک نفرت کھڑی کی گئی شہباز گل کی طرف سے،

    اب جو یہ سازش کے آلہ کار ہیں ان کو یہ اسی طرح ملزم نے پاک فوج کے ادارے کے افسران پر اپنے ہی شہیدوں کے خلاف فیڈ کرنے کا الزام لگایا ہے اور پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کی۔ جو کہ misinformation ملزم نے مندرجہ ذیل الفاظ بیان کیے، آپ کو سوچنا پڑتا ہے، آپ کا بھی یہ اپنا ملک ہے، آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ اپنے ہی ادارے کے شہیدوں کے خلاف اپنے ہی ملک کے شہیدوں کے خلاف کیا بات کر رہے ہیں

    ۔ misinformationکے خلاف اس طرح اسی طرح ملزم نے دیگر سول اداروں کے افسران کو بھی بغاوت پر اکسایا اور انہیں درجہ ذیل الفاظ میں حکومتی احکامات نہ ماننے کی تلقین کی اور افسران کو فرائض کی سر انجام دہی کی صورت میں ڈرایا، دھمکایا۔۔ اس لیے میں یہ جتنی بھی بیوروکریسی کے اندر افسران موجود ہیں۔ان سے میں یہ التماس کیجئے Content Provide کروں کہ آپ صرف اپنی نوکری بچانے کے لیے نہ ہی ایسا اس جعلی چور حکومت کو اور نہ ہی ان کا آلہ کار بنیے کیونکہ ہم ہر چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے تمام لوگ جو اس برے کام میں ملوث ہیں انشاء اللہ ان کا احتساب کیا جائے گا، قانونی طور پر ان کا احتساب کیا جائیگا اور یہ جو ایک بڑا ایجنڈا ہے۔

    ۔ اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں ملزم نے فوج کے اندر اور عوام میں بغاوت کرانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی دھمکایا کہ اگر آپ نے یہ بغاوت یا جنگ نہ لڑی تو پاکستان ہندوستان امریکہ کی کالونی بن جائے گا۔

    ۔ لیکن درمیان میں جو صرف اس لیے یہ گند ڈال رہے ہیں کہ ہم سر تو حکم کی پابند ہیں، بھی ہے،آپ کیConciousہمیں جو حکم ملا ہے، آپ نے امر بالمعروف بھی پڑھا ہوا، آپ محمد ﷺ کے اُمتی بھی ہیں، آپ قائداعظم محمد علی جناح کے بنائے ہوئے پاکستان کے شہری ہیں، تو آپ کو حکم ملا ہے تو آپ نا پاگل ہیں نہ اندھے ہیں نہ جانور ہیں، انسان ہیں۔

    ۔ آپ بتائیے کہ سر آپ یہ جو حکم دے رہے ہیں میرے اپنے ملک کیConsiousکا فوج کے خلاف ہے،آپ جو حکم دے رہے ہیں اس سے میرا ادارہ کمزور ہو گا، آپ یہ بھی بتائے کہ یہ جو حکم دے رہے ہیں، آپ اس سے کبھی بھی دنیا کی کوئی فوج تگڑی نہیں ہوتی، جب تک اس کے پیچھے اس کی عوام کی اکثریت نہ کھڑی ہو، آپ جو حکم دے رہے ہیں و ہ اکثریت کی خواہشات کے خلاف حکم دے رہے ہیں، آپ اگر یہ کریں گے تو فوج اور عوام کے درمیان میں جو محبتوں کا گہرا رشتہ ہے، آپ اس میں تکلیف کا باعث بنیں گے سو آپ کو اندھی تقلید کرنی چاہیے۔

    ۔ حکم ماننے میں ہم یہ مانتے ہیں کہ جب بندہ نوکری کر رہا ہوتا ہے، حکم ماننے پڑتے ہیں لیکن آپ نے حکم مانتے ہوئے یہ ضرور دیکھنا ہے کہ آپ کی حب الوطنی تو کہیں لائن پر تو نہیں آگئی۔۔ آپ غداری کے مرتکب تو نہیں ہو رہے، آپ ایک غیر آئینی، غیر قانونی حکم کو نہیں مان رہے، آپ ایک ایسا حکم تو نہیں مان رہے، جس حکم کے ماننے کی وجہ سے آپ اپنے ملک کے دفاع کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔۔ دفاع صرف سرحدوں پر جا کر آپ نے بندوقوں کے ساتھ نہیں کرنا۔ ففتھ جنریشن وار ہے، اب ملکوں کو اندر سے توڑا جاتا ہے۔

    ۔ آج اگر پاکستان کی پوری قوم نے یہ جنگ اپنی سڑکوں پر چوکوں پر، گرلز، بوائز کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں ہر جگہ پر اگر پاکستان کی عوام میں جاگتے ہوئے یہ جنگ نہ لڑی تو ہم ہمیشہ کے لیے ہندوستان اور امریکہ کی کالونی بن جائیں گے، ہم ان کے اثر و رسوخ میں چلے جائیں گے، ہم ایک خوددار ملک نہیں رہ پائیں گے اور اگر آج ہم نے یہ اجتماعی شعور سے یہ جنگ کسی ٹینک، یہ جنگ کسی ہیلی کاپٹر، یہ جنگ کسی جنگی جہاز، یہ جنگ کسی بارود گرنیڈ اور میزائل سے نہیں لڑی پڑنی۔یہ جو جنگ اس ٹائم جاری ہے، یہ جنگ بیانیے کی جنگ ہے، یہ جنگ اس ٹائم اس چیز کی جنگ ہے کہ ہمارے ملک کے لیے سب سے زیادہ ضروری کیا ہے۔ہماری خود داری کس چیز کے اندر ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

     تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا موبائل پولیس نے برآمد کر لیا 

  • شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    شمیتا سین اپنے ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی گئیں، لیکن للت مودی کا کیا بنا؟ لوگوں کا سوال

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اپنے رشتوں کو لیکر رہتی ہیں کافی زیادہ خبروں میں. ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے اپنے ایک نئے رشتے کا اعتراف کیا.للت مودی کے ساتھ انہوں نے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی تو نہیں کی لیکن دوستی ضرور ہے. سوشل میڈیا پر ان کی للت مودی کے ساتھ تصاویر دیکھ کر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی. ابھی سشمیتا اس قسم کے تنازعات سے نکلی ہی نہیں تھیں کہ انہوں نے خود ہی ایک اور کنٹرورسی کو جنم دیدیا ہے کیونکہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں وہ ایکس اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے

    ساتھ دکھائی دیں. اس سے ایک دن پہلے سشمیتا سین کی والدہ کی سالگرہ تھی سالگرہ کے روز سشمیتا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لائیو آئیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے ماں کی سالگرہ کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا اور خوشی کا اظہار کیا اس لائیو وڈیو کے دوران سشمیتا کے ساتھ روہمن شال بھی دیکھے گئے. سشمیتا کے مداح کافی حیران ہوئے اور اگلے ہی دن وہ اپنی بیٹیوں اور ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں‌پہنچ گئیں. ایک بات تو طے ہے کہ سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر بہت کلئیر ہیں وہ کسی سے ڈرتی نہیں ان کا جو دل کرتا ہے بس وہ وہی کرتی ہیں. لیکن لوگوں کا سوال یہ ہے کہ للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کا کیا بنا؟

  • ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، ریما خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پاکستان کے لئے دعائیں کی ہیں. ان تصاویر میں ریما خان کو مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. ریما خان سے پہلے سعود اور جویریا نے اپنے بچوں‌کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی. اس سے پہلےسٹیج اداکارہ نرگس نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی. سعود اور جویریا نے بھی عمرے کی ادائیگی کے بعد چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں اور اداکارہ نرگس نے عمرہ کےلئے روانگی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں. اداکارہ

    نرگس تو فلمی پارٹیوں میں نظر نہیں آتیں لیکن ریما اور جویریا تسلسل سے شوبز کا حصہ ہیں اور پارٹیوں میں بھی نظر آتی ہیں. ریما خان پچھلے کچھ برسوں سے مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے اپنے گھر کا ماحول بہت الگ رکھا ہوا ہے وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا کافی چھوٹا تھا جب انہوں نے اسکو کلمہ اور درود شریف پڑھنا سکھا دیا تھا اور یہ بات ریما درست بتاتی ہیں کیونکہ ہم نے ان سے ایک بار انٹرویو کیا اس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہو گیا اور اس نے نہ صرف کلمہ سنایا بلکہ دورد پاک بھی پڑھ کر سنایا.

  • احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    ورسٹائل اداکار احسن خان جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے ہیرو کا امیج رکھنے والے اس فنکار نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں. حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جس میں انہوں نے ایک منفی کردار ادا کیا ہے یہ کردار ہمیں اپنی حقیقی زندگی میں اردگرد نظر آتے ہیں. اس کردار میں احسن خان نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتا ہوں کہ جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں بلکہ ان کے زہنوں پر نقش ہوجائیں .میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مختلف کردار کروں لیکن پھر

    بھی کہیں نہ کہیں ابھی تک تشنگی ہے مزید اچھے کردار کرنے کی. احسن خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سینئرز کو بہت زیادہ احترام دیتے ہیں اسی چیز کا اعتراف کرتے ہوئے اداکار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنے سینئر کی پہلے دن سے آج تک عزت کرتا ہوں ان کے احترام میں‌کھڑا ہوجاتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ جو لوگ اپنے سینئرز کا احترام کرتے ہیں انہیں کامیابیاں ملتی ہیں.احسن خان نے مزید کہا کہ آج جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ خاصے اچھے ہر موضوع کو کور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹی وی اصلاح کا زریعہ ہے یہاں اصلاحی کھیل ہی پیش کئے جانے چاہیں.یاد رہے کہ احسن خان نے نوے کی دہائی کی فلم نکاح میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس کردار کے بعد انہیں نوٹس کیا گیا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.

  • گلوکارہ شبنم مجید کس مہان گائیک کی شاگرد ہیں؟‌

    گلوکارہ شبنم مجید کس مہان گائیک کی شاگرد ہیں؟‌

    کم عمری میں گائیکی کی شروعات کرنے والی گلوکارہ شبنم مجید ہیں ایک مہان گائیک کی شاگرد اس مہان گائیک نے ان کی ایسی تربیت کی جس کے بعد انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا. گلوکارہ شبنم مجید نصرت فتح علی خان کی شاگرد ہیں انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت ان سے حاصل کی. انہوں نے اسی تربیت کے دوران سیکھا کہ ریاضت کتنی ضروری ہے. شبنم مجید بتاتی ہیں کہ وہ آج تک ریاضت کرتی ہیںا ور کبھی بھی اسے چھوڑنے کا نہیں سوچ سکتیں.اپنے حالیہ انٹرویو میںانہوں نے کہاہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نصرت فتح علی خان جیسی مہان شخصیت کی شاگرد رہی ہوں. شبنم

    مجید کہتی ہیں کہ جن کو بھی گائیکی کا شوق ہے وہ ضرور گائیں لیکن گانا شروع کرنے سے پہلے وہ کسی سے تربیت ضرور ھاصل کریں. شبنم مجید یہ بھی بتاتی ہیں کہ مجھے کافی بار اداکاری کی آفر ہوئی لیکن میں نے شروع سے ہی طے کر رکھا تھا کہ مجھے گلوکاری ہی کرنی ہے اسلئے میں نے اداکاری کی آفرز کو منع کر دیا اور فیصلہ کیا کہ جس ٹریک پر چل رہی ہوں اسی پر چلوں گی. میری منزل گائیکی ہے اور پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا ہے وہی کروں گی اور وہی کیا بھی، .شبنم مجید نے فلموں‌کے لئے بھی گایا ان کی سریلی آواز یقینا کانوں میں رس گھولتی ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا لیجنڈ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا لیجنڈ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ریلیز کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں‌کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت بھی خاصی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم ہم نے بہت محنت اور دل سے بنائی ہے امید ہے ہ شائقین اسکو ضرور سراہیں گے. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی ریلیز چار سال سے رکی ہے کبھی کورونا تو کبھی عدالتی کاروائیاں. فلم کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز ہوا ٹریلر نے ریلیز ہوتےہی دھوم مچا دی لیکن سرور بھٹی جنہوں نے پنجابی مولا جٹ بنائی تھی وہ کاپی رائٹس کا معاملہ عدالت لے گئے یہ معاملہ کلئیر ہوا تو پھر

    فلم کی ریلیز کورونا کی وجہ سے رکی رہی.فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اپنے کیرئیر کے یقینا مختلف کرداوں میں نظر آئیں گے. ماہرہ خان اس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں پنجابی بولتی ہوئی نظر آرہی ہے. ماہرہ خان کا ایک ڈائیلاگ ”وے مولیا دس دے ایناں توں میں تیری پکی پکی مشوق آں” بہت ہٹ ہوا ماہرہ خان کہیں بھی جاتی ہیں تو ان سے اس ڈائیلاگ کے بولنے کی فرمائش کی جاتی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فواد خان بھی فلم کی ریلیز پر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس فلم کو بناتے ہوئے بہت مزہ کیا یقینا دیکھنے والے بھی لطف اندوز ہوں گے.

  • چک دے انڈیا کو سلمان خان نے کیوں چھوڑا؟شاہ رخ خان نے بتادیا

    چک دے انڈیا کو سلمان خان نے کیوں چھوڑا؟شاہ رخ خان نے بتادیا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم چک دے انڈیا کو 15 سال ہوگئے ہیں اس موقع پر شاہ رخ خان نے فلم سے جڑی کچھ یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا. انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر اتنی بڑی ہٹ ثابت ہو گی حالانکہ مجھے تو اس فلم کے کلائمیکس پر شدید اعتراض تھا اس وجہ سے میں یہ فلم سرے سے ہی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اسی وجہ سے سلمان خان بھی اس فلم کو کرنے سے منع کر چکے تھے. شار رخ خان نے یہ بھی کہا کہ چک دے انڈیا میرے کیرئیر کی سب سے مشکل ترین فلم تھی.دوسری طرف سلمان خان نے چک دے انڈیا میں شاہ رخ خان

    کی اداکاری کی بے حد تعریف کی تھی اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ یہ شاہ رخ خان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہےاور ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلم نے اتنی کامیابی حاصل کی.شاہ رخ خان نے کہا کہ ریلیز سے قبل انہیں بالکل بھی آئیڈیا نہیں تھا کہ فلم سپر ہٹ ہوجائیگی اور شائقین جوک در جوک اسے دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کریں گے.
    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا سمیت بہترین فلمسازوں اور نئے چہروں کے ساتھ بننے والی کہانی کی ابتدائی فلم بینی کے دوران ہم سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ ہم کیسا پراجیکٹ کر بیٹھے ہیں شاید ہم سب کے کیرئیر کا براترین پراجیکٹ ہے. 2007 میں ریلیز ہو نے والی فلم “چک دے انڈیا” میں شاہ رخ خان نے انڈین وومن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا.