Baaghi TV

Author: +9251

  • پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب  بننے کے بعد شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا

    پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا

    چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا.

    سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسینس کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی، سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پس پشت پر ڈالیں،غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں.

    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں، سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں.

    چودھری شجاعت حسین نے مزئد کہا کہ اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں.

  • رانا ثنا اللہ گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کریں،راجہ بشارت

    رانا ثنا اللہ گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کریں،راجہ بشارت

    سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسوقت گورنر راج کے بجائے عوامی راج کہ بات کرنی چاہئیے، عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا دیا ہے.

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب ہیں ، رانا ثنا اللہ کو گورنر راج کی بات کرنے سے پہلے متعلقہ آرٹیکل بھی پڑھ لینے چاہئیے ،متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق گورنر راج لگانے میں رانا ثنا اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ اس قسم کہ حرکت یہ کر سکتے ہیں اور ُامید ہے نہ ہی وہ انتشار کی بات کریں گے.

     

    گورنر راج کی سمری پر میں نے کام شروع کر دیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

     

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جس کی بھی گورنر راج لگانے کی خواہش ہے وہ لگا کر دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا ہے۔

     

    حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

     

     

    فرخ حبیب نے کہا کہ کل کی عبرت ناک شکست کے بعد ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،
    اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی رانا ثناء اللّٰہ ہیں جو کہتے تھے کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارتِ داخلہ میں تیار ہو رہی ہے، میں نے گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے، میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کا جواز ہو گا۔

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے وکلاء رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور اسد بٹ ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کل ہم نے تخت لاہور کو اکھاڑ دیا ہے۔ اگلا سٹاپ ہمارا وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے بعد اب اپنا جھنڈا وفاق میں لہرائے گی۔ یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے راز ڈیسکس کیے۔ یہ راز اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈیسکس کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔

    عندلیب عباس نے مزید کہاکہ میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔ سلیمان شہباز کو سرکاری دورے کے دوران ساتھ بٹھایا۔ انہوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں کیا پیغام گیا ہوگا۔ اس درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی ناگزیر ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران سلیمان شہباز اپنی اہلیہ کے ساتھ سرکاری وفد کے ساتھ موجود تھے۔ آپ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرو ان سے پیسے ریکور کرو۔

  • مشہورزمانہ لیاری گینگ کے سربراہ عزیربلوچ 3 مقدمات سے بری

    مشہورزمانہ لیاری گینگ کے سربراہ عزیربلوچ 3 مقدمات سے بری

    کراچی :سندھ کی دھرتی میں خوف اور دہشت کی علامت جسے دنیا عزیربلوچ کے نام سے جانتی ہے ایک بارپھر سروخرو ہوتے نظرآرہے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےالزام ثابت نہ ہونے پر لیاری گینگ کے اہم کردار عزیربلوچ کو تین مقدمات سے بری کردیا ہے۔

    لیاری گینگ وارکے اہم کردارعزیربلوچ مزید 3مقدمات میں بری کردیا گیا۔ اس کے خلاف 2مقدمات کلری اور ایک مقدمہ کلا کوٹ تھانے میں درج تھا۔ عزیربلوچ کےخلاف قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلےکےمقدمات درج تھے۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے لیاری کےگینگسٹرکے خلاف الزام ثابت کرنےمیں پھرناکامی ظاہر کی گئی۔ عزیربلوچ اب تک 67 میں سے 21مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

    لياری گينگ وار کے سرکردہ کردار عزیربلوچ نے اپنے اقبالی بيان ميں کہا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجےجنہوں نے بلاول ہاؤس کے اطراف 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے۔

    عزیربلوچ کے اقبالی بیان میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی رہنما اویس مظفر کو آصف زرداری کے ليے14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی۔ بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلےاورفلیٹ زبردستی خالی کروانے کی آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔

    عذير بلوچ کے بيان ميں سابق صدرآصف زرداری،اویس مظفر،شرجیل میمن، قادر پٹیل اور پيپلزپارٹی کے ديگر رہنماؤں پرسنگين الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

    عذیر بلوچ کے خلاف بیشتر مقدمات میں 2012 سے 2013 تک ہونے والے جرائم شامل ہیں۔3 ماہ قبل عذیربلوچ کے مسلسل بری ہونے سے متعلق عدالت میں پراسیکیوٹر نے انکشافات کيا تھا کہ عذیر بلوچ کے کیسز سے متعلق گواہان و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سرکاری وکيل نے کہا کہ گواہان پراسیکیوشن اور عدالتی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    عذیربلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ رینجرز نے اپریل 2017ء میں عذیر بلوچ کو جاسوسی اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر پاک فوج کے حوالے کر دیا تھا، کور 5 نے عذیر بلوچ کو 3 سال بعد 6 اپریل 2020ء کو پولیس کے سپرد کردیا تھا۔

  • اسلام آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کا ملزم گرفتار

    اسلام آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے چائلڈ پورنوگرافی کا مواد رکھنے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن نواز کو گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھا۔

    ملزم انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافی مواد تیار کرنے اور فروخت کرنے والے گروہوں سے وابستہ تھا، ملزم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس تیار کی گئیں۔ گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ  نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے،پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

  • وزیر داخلہ نے پولیس کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کردیا

    وزیر داخلہ نے پولیس کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کردیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    وزیر داخلہ نے ایف سی کے اینٹی رائٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ سے خطاب کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا۔


    رانا ثنا نے پاسنگ آوٹ میں مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔


    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے "پولیس کمیونٹی سینٹر” کا افتتاح کیا اور اس موقع پر آئی جی اسلام آباد اور کمانڈنٹ ایف سی بھی موجود تھے۔

    انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے کہا کہ: ایک سو نو سال بعد پہلی بار دو ہزار آٹھ سو خواتین کو فرنٹیئر کانسٹیبلری میں بھرتی کیا جائے گا۔


    یہاں پر انہوں‌ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے اس عمل کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے سراہا.

  • بچوں کا انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مناسب نہیں  صاھبہ

    بچوں کا انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مناسب نہیں صاھبہ

    نوے کی دہائی کی خو بصورت اور باصلاحیت اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال بری چیز نہیں‌ ہے لیکن ہر چیز کا حد سے زیادہ استعمال ٹھیک نہیں ہوتااور بچے تو آج کل بہت زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کہ نہیں‌ ہونا چاہیے. صاحبہ نے کہا کہ آج بچہ تین سال کا ہوتا نہیں اور اسے سکول میں ڈال دیا جاتا ہے اور اسکی تربیت کی ذمہ داری بھی اساتذہ اور سکولوں پر ڈال دی جاتی ہے جوکہ ٹھیک نہیں ہے. بچوں‌کی تربیت ماں باپ کی ذمہ داری ہے جس

    طرح سے آپ اپنے بچے کو اچھے برے کے بارے میں بتا سکتے ہیں کوئی نہیں بتا سکتا. صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ہمارے والدین ہم پر بہت توجہ دیتےتھے ہماری مائیں ہماری تربیت کرتی تھیں اور بہت فکر مند رہتی تھیں. صاحبہ نے کہا کہ آج کل جس طرح کے صورتحال ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے آنے جانے اور ان کی فون کے ساتھ ساتھ گھر باہر کی مصروفیات پر نظر رکھنی چاہیے. یاد رہے کہ صاحبہ کے بڑے صاحبزادے نے حال ہی میں لمز یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے. صاحبہ نے کیرئیر کے عروج پر اداکار ریمبو سے شادی کی اور پھر فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا.انہوں نے اپنی تمام تر توجہ اپنے گھر اور بچوں پر دی.

  • محسن بٹ نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیئے گئے

    محسن بٹ نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیئے گئے

    وفاقی کابینہ نے رائے طاہر کو ہٹا کر محسن بٹ کو نئے ڈی جی ایف آئی اے عہدے پر تعینات کردیا ہے.

    محسن بٹ پولیس سروس کے 22 گریڈ آفیسر ہیں.محسن بٹ بلوچستان میں پولیس چیف اور آئی جی کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں.محسن بٹ سے قبل محمد طاہر رائے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سربراہ تھے.

    وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ نے پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوموٹو کیس اوربینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں

    وفاقی کابینہ نے پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے اقدامات پر اظہار تشویش کیا ہے وفاقی کابینہ نے قاضی فائز عیسی ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی،وزیراعظم ریفرنس واپس لینے کے حوالے سے صدر مملکت کو خط لکھیں گے

  • مدھوبالا کی بائیو پک کس کے حصے میں آئیگی، عالیہ، دیپیکا یا کائرہ

    مدھوبالا کی بائیو پک کس کے حصے میں آئیگی، عالیہ، دیپیکا یا کائرہ

    ہندوستانی سینما کی سب سے زیادہ خوبصورت اور بلا کی حسین اداکارہ مدھوبالا جن کو آج کی نسل بھی پسند کرتی ہے حقیقت کے قریب اداکاری کرنے والی اداکارہ کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے فلم ان کی سب سے چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن بنا رہی ہیں. جب سے مدھوبالا کی زندگی پر فلم بننے کا اعلان ہوا ہے تب سے قیاس آرئیاں کی جا رہی ہیں کہ کون سی ہیروئین اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریگی. تین ہیروئینز کے نام لئے جا رہے ہیں جن میں دیپیکا پاڈوکون ، عالیہ بھٹ اور کائرہ ایڈوانی کا

    نام ہے یہاں تک کہ کریتی سین کا نام بھی لیا جا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے معاشقعوں کا زکر کم کیا جائیگا. اب دیکھنا یہ ہے کہ کن بنیادوں پر مدھوبالا کا کردار کرنے کےلئے کسی بھی اداکارہ کا انتخاب کیا جائیگا.یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے پدماوت اور باجی راؤ مستانی جیسی فلموں میں ثابت کیا کہ وہ کسی بھی کردار کو کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں. عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے طور پر اپنی اداکاری سے سب کو حیران کر دیا ہے اب عالیہ کے بارے میں بھی یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کردار کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں جبکہ کیارا اور کریتی بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں.

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی رہنما کو پولیس نے ایک بارپھرگرفتار کرلیا ہے، اس حوالےسے حلیم عادل شیخ کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

    جامشورو سے اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔

    ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔جامشوروسے ملنے والی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

    دوسری طرف حلیم عادل شیخ کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اپنے جبر سے باز نہیں آرہی ، پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ انہیں پہلے ہی خدشہ تھاکہ سندھ حکومت کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گی ،ادھر جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینےاینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • بونی کپور کیسا داماد چاہتے ہیں انہوں نے بتا دیا

    بونی کپور کیسا داماد چاہتے ہیں انہوں نے بتا دیا

    فلم گڈ لک جیری کی ہیروئین جھانوی کپور جو اکثر اپنے والد کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں. جھانوی کپور کے والد بونی کپور اپنی بیٹیوں سے کتنی محبت کرتے ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں. اداکارہ اپنی فلم گڈ لک جیری کی آج کل پرموشنز کررہی ہیں اس دوران انہوں نے سدھارتھ کنن کے شو میں شرکت کی وہاں وہ اپنی فلم کی پرموشن کے لئے گئیں تھیں وہاں ان سے ہوئے مختلف قسم کے سوال تو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد بونی کپور ان

    سے بہت محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو دنیا جہان کی خوشیاں دیں .انہوں نے بتایا کہ ان کے والد چاہتے ہیں کہ ان کا جو داماد ہو اسکا قد لمبا ہونا چاہیے اور جتنا ان کا قد ہے اتنا تو داماد کا ہونا چاہیے. جھانوی نے مزید کہا کہ میرے والد کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے. جھانوی نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والد انہیں اور ان کی بہن خوشی سے کہا کرتے تھے جس سے بھی تم نے شادی کرنی ہے اسکو جا کر بتانا کہ ہمارے والد نے ہمیں دنیا دکھائی ہوئی ہے، مجھے اب سمجھ آتی ہے کہ میرے والد ایسا کیوں کہا کرتے تھے. یاد رہے کہ جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری 29 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے. اداکارہ اس کی پرموشن میں بے حد مصروف ہے.